🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1289. -- باب: الصلاة في خسوف القمر
-- باب: چاند گرہن میں نماز کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6356 (کل: 69 مقامات، 21 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6356، 6298، 6299، 6353، 6358، 6370، 6371
صحیح بخاری: 1041، 1042، 1043، 1057، 1060، 3201، 3202، 3204
صحیح مسلم: 2114، 2115، 2122
سنن نسائی: 1462، 1463، 1484
سنن ابن ماجہ: 1261
بلوغ المرام: 401
سنن دارمی: 1564، 1567
مسند احمد: 5996، 17101، 18178، 18218
مسند الحمیدی: 460
اللؤلؤ والمرجان: 527، 529، 530
مصنف ابن ابی شیبہ: 8519، 8524، 8546
سنن دارقطنی: 1796
الفتح الربانی: 2885، 2889
صحیح ابن حبان: 2827، 2828
المستدرک علی الصحیحین: 1251، 1258
مسند امام شافعی: 538، 539
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 50، 54
الجامع الكامل: 2973، 2974، 2975، 2982، 8213، 8214، 8215، 8216
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3274
المعجم الکبیر للطبرانی: 1090، 10029، 13039، 14642، 14644، 14645، 14646، 14647، 14878، 18138، 18139، 18140
المعجم الاوسط: 2162
31 تا 40
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1772 ترقیم الرسالہ : -- 1796
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالا: نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں، یہ دونوں کسی کے مرنے یا کسی کے پیدا ہونے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے، یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں، جب تم ان دونوں کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو، تو نماز (کسوف) ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1796]
ترقیم العلمیہ: 1772
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1042، 3201، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 914، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1400، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2828، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1235، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1460، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1857، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6407، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5989، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5910، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 1435، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 13095»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2885
عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ النَّاسُ: انْكَسَفَتْ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَادْعُوا اللَّهَ وَصَلُّوا حَتَّى تَنْكَشِفَ) )
سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عہد نبوی میں جس دن (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیٹے) ابراہیم رضی اللہ عنہ فوت ہوئے سورج کو گرہن لگ گیا، لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے گرہن لگا ہے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے بے نور نہیں ہوتے، جب تم یہ چیز دیکھو تو دعا کیا کرو اور نماز پڑھا کرو، حتیٰ کہ وہ صاف ہوجائے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 2885]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1060، ومسلم: 915، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18178 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18362»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1060
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2889
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، قَالَ يَزِيدُ (أَحَدُ الرُّوَاةِ) وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَٰكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ تَعَالَى، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا) )
سیّدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک سورج اور چاند کسی کی موت اور زندگی کے موقع پر بے نور نہیں ہوتے، یہ تو اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، لہٰذا جب تم ان کو اس حالت میں دیکھو تو نماز پڑھا کرو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 2889]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1041، 1057، 3204، ومسلم: 911، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17101 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17230»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1041
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2827
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلاقَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، يَقُولُ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ، فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّمَا انْكَسَفَتْ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، لا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَادْعُوا وَصَلُّوا، حَتَّى تَنْجَلِيَ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، یہ اس دن کی بات ہے (جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے) سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا، لوگوں نے کہا: یہ گرہن سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کے انتقال کی وجہ سے ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سورج اور چاند اللہ کی دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کے مرنے یا کسی کے جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، جب تم انہیں (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو دعا مانگو اور نماز ادا کرو یہاں تک کہ وہ روشن ہو جائیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2827]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1043، 1060، 6199، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 915، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2827، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1856، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6461، 6462، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18429» «رقم طبعة با وزير 2816»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (450)، «جزء صلاة الكسوف»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2828
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يُخْبِرُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الأَمْرُ بِالصَّلاةِ عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ، أُرِيدَ بِهِ أَحَدُهُمَا، لأَنَّهُمَا لا يَنْكَسِفَانِ لِوَقْتٍ وَاحِدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک سورج اور چاند کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔ جب تم ان دونوں کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز ادا کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سورج یا چاند گرہن کے وقت نماز ادا کرنے کا حکم ہونے سے مراد یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو گرہن ہو، تو بھی نماز ادا کی جائے گی۔ ایسا نہیں ہے کہ جب ان دونوں کو ایک ہی وقت میں گرہن ہو، تو اس وقت نماز ادا کرنے کا حکم ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2828]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1042، 3201، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 914، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2828، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1235، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1460، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1796، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5989» «رقم طبعة با وزير 2817»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «جزء الكسوف»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1251
حدثنا علي بن عيسى الحِيْري، حدثنا مُسدَّد بن قَطَن، حدثنا عثمان بن أبي شيبة، حدثنا إسماعيل ابن عُلَيَّة، عن ابن جُريج، عن عطاء، قال: أخبَرَني من أُصدِّق - يريد عائشة - قالت: كَسَفَت الشمس على عهد رسول الله ﷺ، فقام رسول الله ﷺ قيامًا شديدًا، يقوم بالناس ثم يركع، ثم يقوم ثم يركع، ثم يقوم ثم يركع، فركع ركعتين في كلِّ ركعةٍ ثلاثُ رَكَعات، فركع الثالثة ثم سَجَد، حتى إنَّ رجالًا يومئذٍ ليُغشَى عليهم مما قام بهم، حتى إنَّ سِجَال الماء لتُصَبُّ عليهم؛ يقول إذا ركع:"الله أكبر" وإذا رفع قال:"سمع الله لمن حَمِده" حتى تجلَّت الشمس، ثم قال:"إنَّ الشمس والقمر لا يَنكسفان لموتِ أحدٍ ولا لحياتِه، ولكنهما آيتانِ من آياتِ الله يخوِّف بهما عبادَه، فإذا كَسَفا فافزعوا إلى الصلاة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما خرَّجه مسلم من حديث معاذ بن هشام، عن أبيه، عن قتادة، عن عطاء، عن عُبَيد بن عُمَير، بغير هذا اللفظ.
عطاء اس ہستی سے روایت کرتے ہیں جس کی وہ تصدیق کرتے ہیں (ان کی مراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں)، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل قیام فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے کھڑے ہوتے پھر رکوع کرتے، پھر کھڑے ہوتے پھر رکوع کرتے، پھر کھڑے ہوتے پھر رکوع کرتے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائیں اور ہر رکعت میں تین رکوع کیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسرا رکوع کیا پھر سجدہ کیا، یہاں تک کہ اس دن طویل قیام کی وجہ سے کچھ لوگوں پر غشی طاری ہونے لگی حتیٰ کہ ان پر پانی کے ڈول بہائے جانے لگے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو فرماتے: ”اللہ اکبر“ اور جب سر اٹھاتے تو فرماتے: ”سمع الله لمن حمده“ یہاں تک کہ سورج روشن ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ سورج اور چاند کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے، بلکہ یہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس جب انہیں گرہن لگے تو گھبرا کر نماز کی طرف لپکو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، اسے امام مسلم نے معاذ بن ہشام کی حدیث سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے عطاء سے، انہوں نے عبید بن عمیر کے واسطے سے ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الكسوف/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1251] [ترقيم الشركة 1240]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1258
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وأبو بكر بن بالَوَيهِ الجَلَّاب، قالا: حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدة، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة قالت: خَسَفَت الشمسُ على عهد رسول الله ﷺ فقال:"إنَّ الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يَنخسِفان لموت أحدٍ ولا لحياته، فإذا رأيتموهما فتصدَّقوا وصلُّوا وكبِّروا وادْعُوا الله" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
عروہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے، پس جب تم ان دونوں (کے گرہن) کو دیکھو تو صدقہ کرو، نماز پڑھو، تکبیر کہو اور اللہ سے دعا کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الكسوف/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، معاوية بن عمرو: هو الأزدي، وزائدة: هو ابن قدامة» [ترقيم الرساله 1258] [ترقيم الشركة 1247]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 538
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّاسُ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، وَإِلَى الصَّلَاةِ"  .
ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان فرمایا کہ جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم کی وفات ہوئی اس دن سورج گرہن لگا، لوگوں نے کہا: سورج گرہن ابراہیم کی وفات کی وجہ سے لگا ہے۔ جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، ان کو گرہن کسی کی موت وحیات کی وجہ سے نہیں لگتا، جب تم یہ (گرہن) دیکھو تو اللہ کے ذکر اور نماز کی طرف جلدی کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الكسوف/حدیث: 538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الكسوف، باب لا تنكسف الشمس لموت احد ولا لحياته (1057)، (3204) ومسلم، الكسوف، باب ذكر النداء بصلاة الكسوف "الصلاة جامه (911).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 539
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَكَى ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ صَلَاتَهُ رَكْعَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَطَبَهُمْ، فَقَالَ:"إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لَا يُخْسَفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ"  .
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں، سورج کو گرہن لگ گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ آپ کی نماز دو رکعتیں تھی اور ہر رکعت میں دو رکوع تھے پھر لوگوں کو خطبہ دیا تو فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، ان کو گرہن کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا، اور جب تم ان کی یہ حالت دیکھو تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الكسوف/حدیث: 539]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الكسوف، باب صلاة الكسوف جماعة (1052) ومسلم، الكسوف، باب ما عرض على النبي صلی اللہ علیہ وسلم في صلاة الكسوف من أمر الجنة والنار (907).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 50
وَسَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ النَّاسُ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , لا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ , فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَإِلَى الصَّلاةِ".
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جس دن ابراہیم رضی اللہ عنہ بن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے اس دن سورج گرہن لگا تو لوگوں نے کہا: سورج کو ابراہیم کی وفات کی وجہ سے گرہن لگا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شمس و قمر اللہ کی دو نشانیاں ہیں جن کے گرہن کا تعلق کسی کی موت و حیات سے نہ ہے جب تم یہ نشانی دیکھو تو فوراً اللہ کی یاد اور نماز کی طرف لپکو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الكسوف/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم الكسوف، باب ذكر النداء بصلاة الكسوف، الصلاة جامعة، رقم: 911.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں