الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1520. -- باب: ذكر رواية عاصم بن ضمرة عن علي، رضي الله عنه بخلاف ما مضى في خمس وعشرين من الإبل وفيما زاد على مائة وعشرين من الإبل، وبيان ضعف تلك الرواية ورواية حماد بن سلمة عن قيس بن سعد
-- باب: پچیس اونٹوں اور ایک سو بیس سے زائد اونٹوں کے بارے میں گزشتہ تفصیل کے خلاف حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی عاصم بن ضمرہ کی روایت کا ذکر، اور اس روایت کے ساتھ ساتھ قیس بن سعد سے مروی حماد بن سلمہ کی روایت کے ضعیف ہونے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7267 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 10158
سنن دارقطنی: 1983
الفتح الربانی: 3383
الجامع الكامل: 3952
المعجم الکبیر للطبرانی: 9555
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 125
المعجم الاوسط: 7566
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2060
1 تا 10
حدیث نمبر: 7267
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، وَعَنِ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَحْسِبُهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" هَاتُوا رُبْعَ الْعُشْرِ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَفِي الْإِبِلِ" فَذَكَرَ صَدَقَتَهَا كَمَا ذَكَرَ الزُّهْرِيُّ، قَالَ: وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ خَمْسٌ مِنَ الْغَنَمِ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ فَإِنْ لَمْ تَكُنِ ابْنَةُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ، قَالَ:" فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً يَعْنِي عَلَى التِّسْعِينَ فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِنْ كَانَتِ الْإِبِلُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ. لَيْسَ فِيهِ مَا فِي رِوَايَةِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ مِنَ الِاسْتِئْنَافِ وَفِيهِ وَفِي كَثِيرٍ مِنَ الرِّوَايَاتِ عَنْهُ فِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ خَمْسُ شِيَاهٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى تَرْكِ الْقَوْلِ بِهِ؛ لِمُخَالَفَةِ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ وَالْحَارِثِ الْأَعْوَرِ عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ الرِّوَايَاتِ الْمَشْهُوَرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي الصَّدَقَاتِ فِي ذَلِكَ، كَذَلِكَ رِوَايَةُ مَنْ رُوِيَ عَنْهُ الِاسْتِئْنَافُ مُخَالِفَةٌ لِتِلْكَ الرِّوَايَاتِ الْمَشْهُوَرَةِ مَعَ مَا فِي نَفْسِهَا مِنَ الِاخْتِلَافِ وَالْغَلَطِ، وَطَعَنَ أَئِمَّةُ أَهْلِ النَّقْلِ فِيهَا فَوَجَبَ تَرْكُهَا وَالْمَصِيرُ إِلَى مَا هُوَ أَقْوَى مِنْهَا وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ..
زہیر رحمہ اللہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عُشْر» کا چوتھائی حصہ لاؤ“، پھر اس حدیث کو یہاں تک بیان کیا اور اونٹوں میں۔۔۔ پھر ان کی زکاۃ ایسے ہی بیان کی جیسے زہری رحمہ اللہ نے بیان کی کہ پچیس اونٹوں میں پانچ بکریاں ہیں۔ جب ایک زیادہ ہو جائے تو اس میں «بِنْت مَخَاض» ہوگی۔ اگر «بِنْت مَخَاض» نہ ہو تو پھر «ابْن لَبُون» مذکر ہوگا پینتیس تک۔ پھر حدیث بیان کی کہ جب ایک زیادہ ہو جائے یعنی نوے سے تو اس میں دو «حِقَّة» ہیں سانڈ کو قبول کرنے والے اور یہ ایک سو بیس تک ہیں۔ اگر اونٹ اس سے زیادہ ہو جائیں تو پھر ہر پچاس میں «حِقَّة» ہے۔
اس میں وہ بات نہیں جو سفیان کی ابواسحاق سے روایت میں نئے سرے سے شروع کرنے کے بارے میں ہے۔ اس میں اور ان سے مروی بہت سی روایات میں ہے کہ پچیس اونٹوں میں پانچ بکریاں ہیں، اور اہل علم نے اس قول کو ترک کرنے پر اجماع کیا ہے، کیونکہ عاصم بن ضمرہ اور حارث اعور کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے زکوٰۃ کے متعلق مشہور روایات کے خلاف ہے۔ اسی طرح جس نے ان سے نئے سرے سے شروع کرنے والی بات روایت کی ہے اس کی روایت بھی ان مشہور روایات کے خلاف ہے، اور خود اس میں بھی اختلاف اور غلطی موجود ہے، اور ائمہ نقل نے اس پر طعن کیا ہے، لہٰذا اسے ترک کرنا اور اس سے زیادہ قوی روایت کی طرف رجوع کرنا واجب ہے۔ وباللہ التوفیق۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7267]
اس میں وہ بات نہیں جو سفیان کی ابواسحاق سے روایت میں نئے سرے سے شروع کرنے کے بارے میں ہے۔ اس میں اور ان سے مروی بہت سی روایات میں ہے کہ پچیس اونٹوں میں پانچ بکریاں ہیں، اور اہل علم نے اس قول کو ترک کرنے پر اجماع کیا ہے، کیونکہ عاصم بن ضمرہ اور حارث اعور کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے زکوٰۃ کے متعلق مشہور روایات کے خلاف ہے۔ اسی طرح جس نے ان سے نئے سرے سے شروع کرنے والی بات روایت کی ہے اس کی روایت بھی ان مشہور روایات کے خلاف ہے، اور خود اس میں بھی اختلاف اور غلطی موجود ہے، اور ائمہ نقل نے اس پر طعن کیا ہے، لہٰذا اسے ترک کرنا اور اس سے زیادہ قوی روایت کی طرف رجوع کرنا واجب ہے۔ وباللہ التوفیق۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7267]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
حسن
ترقیم عوامۃ: 9987 ترقیم الشثری: -- 10158
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا: جب اونٹ زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10158]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7350، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1983، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 125، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 890، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6798، 6800، 6801، 6802، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10156، 10174، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7372، ترقيم محمد عوامة: 9987»
ترقیم العلمیہ : 1958 ترقیم الرسالہ : -- 1983
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ قَوْهِيٍّ بِالْمِفْتَحِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الدُّولابِيُّ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: وَجَدْنَا فِي كِتَابِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فِي صَدَقَةِ الإِبِلِ فِي خَمْسٍ مِنَ الإِبِلِ سَائِمَةٍ شَاةٌ، وَفِي خَمْسَةَ عَشَرَ شَاتَانِ، وَفِي خَمْسَةَ عَشَرَ ثَلاثُ شِيَاهٍ، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ خَمْسُ شِيَاهٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ابْنَةُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ يُوجَدْ، فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ إِلَى خَمْسٍ وَثَلاثِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ إِلَى تِسْعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ جَذَعَةٌ وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ" . كَذَا رَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تحریر میں یہ بات پائی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کی زکوٰۃ کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”پانچ اونٹوں میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، دس اونٹوں میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، پندرہ میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، بیس میں چار کی ادائیگی لازم ہو گی، پچیس میں پانچ بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، پھر جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ان میں بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر وہ نہ ملے، تو ایک ابن لبون کی ادائیگی لازم ہو گی جو نر ہو، ٣٥ اونٹوں تک یہی لازم ہو گا، اگر وہ ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں ٤٥ تک ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، پھر اگر وہ ایک بھی زیادہ ہو جائے، ان میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، ساٹھ تک یہی حکم چلے گا، پھر اگر ان میں ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں ایک جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، ٧٥ تک یہی حکم ہے، پھر اگر ان میں ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ٩٠ تک ہے، پھر اگر ان میں ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ١٢٠ اونٹوں تک ہے، اگر ان سے ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ہر چالیس میں ایک جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی اور ہر پچاس میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ سلیمان بن ارقم نامی راوی نے اسی طرح روایت کیا ہے اور یہ شخص ضعیف الحدیث ہے اور متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1983]
ترقیم العلمیہ: 1958
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2267، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1447، 1448، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 621، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1660، 1666، 1667، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1798، 1805، 1807، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7350، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1983، 1986، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4722»
«قال الدارقطني: وسليمان بن أرقم ضعيف الحديث . نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 348)»
«قال الدارقطني: وسليمان بن أرقم ضعيف الحديث . نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 348)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3383
عَنْ قَزْعَةَ وَقَدْ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَشْيَاءَ قَالَ وَسَأَلْتُهُ عَنِ الزَّكَاةِ (لَا أَدْرِي أَرَفَعَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْ لَا) فِي مِائَتَيْ دِرْهَمٍ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، وَفِي أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا شَاتَانِ إِلَى مِائَتَيْنِ فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، وَفِي الْإِبِلِ فِي خَمْسٍ شَاةٌ وَفِي عَشْرٍ شَاتَانِ وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ ابْنَةُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى تِسْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ
قزعہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مختلف اشیاء میں زکوۃ کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے جواب تو دیا، لیکن مجھے یہ یاد نہیں کہ انہوں نے اس جواب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کیا تھا یا نہیں، بہرحال انھوں نے کہا: (۲۰۰)درہم چاندی میں پانچ درہم اور بکریوں میں (۴۰)سے (۱۲۰) تک ایک بکری زکوۃ ہے، (۱۲۰) سے ایک بھی بڑھ جائے تو (۲۰۰) تک دو بکریاں، (۲۰۰) سے زائد بکریاں ہو جائیں تو (۳۰۰) تک تین بکریاں اور اس کے بعد ہر (۱۰۰) میں ایک بکری زکوۃ ہو گی۔پانچ اونٹوں میں ایک بکری، دس میں دو، پندرہ میں تین، بیس میں چار بکریاں، (۲۵) سے (۳۵) تک ایک بنت ِ مخاض، (۳۶) سے (۴۵) تک ایک بنت ِ لبون، (۴۶) سے (۶۰) تک ایک حِقّہ، (۶۱) سے (۷۵) تک ایک جذعہ، (۷۶) سے (۹۰) تک دو عدد بنت ِ لبون اور (۹۱) سے (۱۲۰) تک دو عدد حِقّے زکوۃ ہو گی، اس کے بعد ہر (۵۰) میں ایک عدد حقّہ اور ہر (۴۰) میں ایک بنت ِ لبون کی زکوۃ فرض ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3383]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11307 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11327»
وضاحت: فوائد: یہ سارے احکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی ثابت ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 3952
3952. عن نافع، أنه قرأ كتاب عمر بن الخطاب: أنه ليس فيما دون خمسة من الإبل شيء، وإذا بلغت خمسا ففيها شاة إلى تسع، فإذا كانت عشراً فشاتان إلى أربع عشرة، فإذا بلغت خمس عشرة ففيها ثلاث إلى تسع عشرة، فإذا بلغت العشرين فأربع وإلى أربع وعشرين، فإذا بلغت خمساً وعشرين ففيها بنت مخاض إلى خمس وثلاثين، فإذا زادت ففيها ابنة لبون إلى خمس وأربعين، فإذا زادت ففيها حقة إلى الستين، فإذا زادت ففيها ابنتا لبون إلى التسعين، فإذا زادت ففيها حقتان إلى العشرين ومائة، فإذا زادت ففي كل خمسين حقّة، وفي كل أربعين ابنة لبون، وليس في الغنم شيء فيما دون الأربعين، فإذا بلغت الأربعين ففيها شاة إلى العشرين ومائة، فإذا زادت فشاتان إلى المائتين، فإن زادت على المائتين فثلاث شياه إلى الثلاث مائة، فإذا زادت على الثلاث مائة، ففي كل مائة شاة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو يعلى في "مسند" (125) عن أبي الرّبيع (هو الزّهرانيّ)، ثنا حماد (هو ابن زيد)، قال: سمعت أيوب وعبدالرحمن وعبيدالله بن عمر يحدّثون عن نافع، أنّه قرأ كتاب عمر ابن الخطّاب، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7250
يَعْنِي مِثْلَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ، ثنا يُوسُفُ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ، حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو يَعْلَى، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، أنبأ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ السَّرَّاجَ، وَعُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُونَ عَنْ نَافِعٍ، أَنَّهُ قَرَأَ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ شَيْءٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى التِّسْعِ فَإِذَا كَانَتْ عَشْرًا فَشَاتَانِ إِلَى أَرْبَعَ عَشْرَةَ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلَاثٌ إِلَى تِسْعَ عَشْرَةَ فَإِذَا بَلَغَتِ الْعِشْرِينَ فَأَرْبَعٌ إِلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى السِّتِّينَ فَإِذَا زَادَتْ فَجَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى التِّسْعِينَ فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ ابْنَةُ لَبُونٍ وَلَيْسَ فِي الْغَنَمِ شَيْءٌ فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتِ الْأَرْبَعِينَ فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى ⦗١٤٧⦘ عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَشَاتَانِ إِلَى الْمِائَتَيْنِ فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الْمِائَتَيْنِ فَثَلَاثٌ إِلَى ثَلَاثِ مِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى ثَلَاثِ مِائَةٍ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ تَامَّةٍ شَاةٌ" وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ. وَرَوَاهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: هَذِهِ نُسْخَةُ كِتَابِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی تحریر پڑھی جس میں تھا کہ ”پانچ اونٹوں سے کم پر کوئی زکوٰۃ نہیں، جب وہ پانچ ہو جائیں تو نو تک ایک بکری ہے۔ جب دس ہو جائیں تو چودہ تک دو بکریاں ہیں۔ جب پندرہ ہو جائیں تو انیس تک تین بکریاں ہیں۔ جب بیس ہو جائیں تو چوبیس تک چار بکریاں۔ جب ان کی تعداد پچیس ہو جائے تو پینتیس تک «بِنْتُ مَخَاضٍ» ”بنت مخاض“ ہیں۔ جب اس سے زیادہ ہو جائیں تو پینتالیس تک «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہے۔ پھر جب اس سے زیادہ ہو جائیں تو ساٹھ تک اس میں «حِقَّةٌ» ”حقہ“ ہے۔ جب اس سے زیادہ ہو جائیں تو پچھتر تک «جَذَعَةٌ» ”جذعہ“ ہے، جب اس سے زیادہ ہو جائیں تو نوے تک دو «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہیں۔ جب اس سے بھی زیادہ ہو جائیں تو ایک سو بیس تک دو «حِقَّةٌ» ”حقے“ ہیں۔ پھر اگر اس سے زیادہ ہوں تو ہر پچاس میں «حِقَّةٌ» ”حقہ“ اور چالیس میں «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہے اور چالیس بکریوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں۔ جب وہ چالیس ہو جائیں تو ایک سو بیس تک ایک بکری ہے۔ جب اس سے زیادہ ہو جائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں۔ جب دو سو سے زیادہ ہو جائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں، جب تین سو سے زائد ہو جائیں تو ہر سو میں ایک بکری ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7250]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو يعليٰ»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4391
وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ قَرَأَ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: أَنَّهُ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ شَيْءٌ. فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى تِسْعٍ. فَإِذَا كَانَتْ عَشْرًا فَشَاتَانِ إِلَى أَرْبَعَ عَشْرَةَ. فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلَاثٌ إِلَى تِسْعَ عَشْرَةَ. فَإِذَا بَلَغَتِ الْعِشْرِينَ فَأَرْبَعٌ إِلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ. فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى السِّتِّينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى التِّسْعِينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ.، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ ابْنَةُ لَبُونٍ. وَلَيْسَ فِي الْغَنَمِ شَيْءٌ فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ. فَإِذَا بَلَغَتِ الْأَرْبَعِينَ فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ. فَإِذَا زَادَتْ فَشَاتَانِ إِلَى الْمِائَتَيْنِ. فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الْمِائَتَيْنِ فَثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى الثَّلَاثِ مِائَةٍ. فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الثَّلَاثِ مِائَةٍ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وِجَادَةً كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وِجَادَةً كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا مکتوب پڑھا (جس میں یہ تحریر تھا:) ”پانچ سے کم اونٹوں میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، جب وہ پانچ ہو جائیں، تو نو تک میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ دس ہو جائیں، تو چودہ تک میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ پندرہ ہو جائیں تو ان میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم اُنیس تک کے لئے ہے، جب وہ بیس تک پہنچ جائیں، تو چوبیس تک میں چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ پچیس تک پہنچ جائیں، تو پینتیس تک میں ایک بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں تو پینتالیس تک میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، اور جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ساٹھ تک میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو نوے تک میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ایک سو بیس تک میں دو حقوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ہر پچاس میں ایک حقہ کی اور ہر چالیس میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، چالیس سے کم بکریوں میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، جب وہ چالیس ہو جائیں، تو ایک سو بیس تک میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو دو سو تک میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ دو سو سے زیادہ ہو جائیں، تو تین سو تک میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر وہ تین سو سے بھی زیادہ ہوں، تو ہر ایک سو میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ کر رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4391]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ کر رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (125 و 126 و 127)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4397
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: فِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الْإِبِلِ بَنَتُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پچیس اونٹوں میں بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر وہ نہ ہو، تو ابن لبون مذکر کی ادائیگی لازم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4397]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9589)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 9555
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: قُلْتُ لِخُصَيْفٍ : أَحَدَّثَكُمْ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: فِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الْإِبِلِ بِنْتُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ؟ " قَالَ: نَعَمْ.
زائدہ بیان کرتے ہیں: میں نے خُصیف سے کہا: کیا تمہیں ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود نے اپنے والد سے یہ بیان کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”پچیس اونٹوں میں ایک سالہ اونٹنی (بنت مخاض) واجب ہے، اگر وہ نہ ملے تو ایک نر دو سالہ اونٹ (ابن لبون)؟“ اس نے کہا: ہاں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9555]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 318، حدیث 9589»
حدیث نمبر: 125
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ السَّرَّاجَ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، يُحَدِّثُونَهُ عَنْ نَافِعٍ، أَنَّهُ قَرَأَ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: «أَنَّهُ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةٍ مِنَ الْإِبِلِ شَيْءٌ، وَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى تِسْعٍ، فَإِذَا كَانَتْ عَشْرًا فَشَاتَانِ إِلَى أَرْبَعَ عَشْرَةَ، فَإِذَا بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلَاثٌ إِلَى تِسْعَ عَشْرَةَ، فَإِذَا بَلَغَتِ الْعِشْرِينَ فَأَرْبَعٌ وَإِلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى السِّتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى التِّسْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ ابْنَةُ لَبُونٍ، وَلَيْسَ فِي الْغَنَمِ شَيْءٌ فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتِ الْأَرْبَعِينَ فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَشَاتَانِ إِلَى الْمِائَتَيْنِ، فَإِنْ زَادَتْ عَلَى الْمِائَتَيْنِ فَثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى الثَّلَاثِ مِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الثَّلَاثِ مِائَةٍ، فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ» .
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی وہ تحریر پڑھی جس میں درج تھا کہ: ”پانچ سے کم اونٹوں میں (زکوٰۃ کے طور پر) کچھ واجب نہیں ہے، جب ان کی تعداد پانچ ہو جائے تو نو تک ان میں ایک بکری واجب ہے، جب دس ہو جائیں تو چودہ تک دو بکریاں ہیں، جب پندرہ ہو جائیں تو انیس تک تین بکریاں ہیں، جب بیس ہو جائیں تو چوبیس تک چار بکریاں ہیں، جب پچیس تک پہنچ جائیں تو پینتیس تک ان میں ایک ’بنتِ مخاض‘ (ایک سالہ اونٹنی) ہے، جب اس سے بڑھ جائیں تو پینتالیس تک ان میں ایک ’بنتِ لبون‘ (دو سالہ اونٹنی) ہے، جب اس سے زائد ہوں تو ساٹھ تک ان میں ایک ’حقہ‘ (تین سالہ اونٹنی) ہے، جب اس سے تجاوز کر جائیں تو نوے تک ان میں دو ’بنتِ لبون‘ ہیں، جب اس سے بڑھ جائیں تو ایک سو بیس تک ان میں دو ’حقہ‘ ہیں، پھر جب تعداد ایک سو بیس سے تجاوز کر جائے تو ہر پچاس اونٹوں میں ایک ’حقہ‘ اور ہر چالیس میں ایک ’بنتِ لبون‘ واجب ہوگی؛ اور بکریوں کے نصاب میں چالیس سے کم میں کچھ واجب نہیں، جب وہ چالیس تک پہنچ جائیں تو ایک سو بیس تک ان میں ایک بکری ہے، جب اس سے بڑھ جائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں، پھر جب دو سو سے تجاوز کر جائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں، اور جب تین سو سے زائد ہو جائیں تو پھر ہر سو بکریوں پر ایک بکری واجب ہوگی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 125]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4853، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3070، 3084، 7367، 7368، 7369، 7370، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6559، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 625، 9447، 9450، 9464، 9480، 9483، 9488، 9502، 9395، 9439، 9547، 9549، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8126، 9281، 16081، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1389، 1502، 1459، 1501، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 996، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 120»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4853، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3070، 3084، 7367، 7368، 7369، 7370، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6559، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 625، 9447، 9450، 9464، 9480، 9483، 9488، 9502، 9395، 9439، 9547، 9549، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8126، 9281، 16081، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1389، 1502، 1459، 1501، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 996، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 120»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات