الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11545 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11545
مصنف ابن ابی شیبہ: 5310
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4405
حدیث نمبر: 11545
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ، فَقَالَ:" أَيْ فُلَانُ، هَلْ تَزَوَّجْتَ؟". قَالَ: لَا، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:"رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَأَنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَلَمَةُ ضَعِيفٌ.
سلمہ بن وردان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے سلمہ کو یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے سوال کیا اور فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! میرے پاس اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی مدد سے میں شادی کر سکوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت اخلاص نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: تمہیں سورت کافرون نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت زلزال نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت نصر نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں آیت الکرسی نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو (یعنی یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص، ایک چوتھائی قرآن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11545]
یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص، ایک چوتھائی قرآن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11545]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2308) اخرجه احمد فى المسند (221/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12896، وأخرجه فتح الباري برقم: 4727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
ترقیم عوامۃ: 5247 ترقیم الشثری: -- 5310
حدثنا حدثنا وكيع، عن سفيان، عن هارون بن عنترة، عن ابيه:" ان عليا قرا وهو على المنبر قل يا ايها الكافرون و قل هو الله احد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
ہارون بن عنترہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر تشریف فرما ہوتے ہوئے سورہ ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5310]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5283، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4045، ترقيم محمد عوامة: 5247»
حدیث نمبر: 4405
«{قُلْ هُواللَّهُ أَحَدٌ} تعدل ثلث القرآن و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} تعدل ربع القرآن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
””کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے“ قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے، اور ”کہہ دیجیے: اے کافرو!“ قرآن کے ایک چوتھائی کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4405]
””کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے“ قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے، اور ”کہہ دیجیے: اے کافرو!“ قرآن کے ایک چوتھائی کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4405]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عمر. الصحيحة 588.»
قال الشيخ الألباني: صحيح