🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَذَى الْجَارِ
پڑوسی کو اذیت پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13563 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13563، 168
مشکوۃ المصابیح: 4963
مسند الشهاب: 874
مصنف ابن ابی شیبہ: 27064
الفتح الربانی: 9703
الجامع الكامل: 14176
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7102
المعجم الکبیر للطبرانی: 18707
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2718
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13563
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ". قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" جَارٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ:" شَرُّهُ". قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہو گا، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہو گا، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہو گا، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کون؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا پڑوسی، جس کا پڑوسی اُس کے بوائق سے محفوظ نہ ہو، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اس کے بوائق سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا شر۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیح میں یہ حدیث مذکور ہے: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کا پڑوسی اُس کے بوائق (یعنی شر) سے محفوظ نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13563]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7865)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 46، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7818، 8227، 8638، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 21، 7379»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4963
4963 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جس کی شرانگیزیوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو، وہ جنت میں نہیں جائے گا۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4963]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (45/71)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 874
874 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کی ایذا رسانیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: دیکھئے حدیث نمبر 130۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25931 ترقیم الشثری: -- 27064
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن إسحاق ، عن يزيد بن ابي حبيب ، عن سنان بن سعيد ، عن انس بن مالك قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ما هو بمؤمن من لم يامن جاره بوائقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنا)، وفي [جـ]: (أخبرنا).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [هـ]: (سعد)، وهو الصواب في اسمه، لكن ابن إسحاق يقول: (سعيد) كما في المنفردات (ص ٢٠٧).
(٤) في [أ، ح، ط]: (يؤمن).
(٥) ضعيف منقطع حكمًا؛ سنان ضعيف؛ وابن إسحاق مدلس، أخرجه الحاكم ٤/ ١٦٥، وبنحوه أحمد (١٢٥٦١)، والبزار (٢١/ كشف)، وابن حبان (٥١٠)، وأبو يعلى (٤١٨٧)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٢٨)، والقضاعي في مسند الشهاب (٨٧٤).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص مومن نہیں ہے جس کا پڑوسی اس کی تکالیف سے محفوظ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27064]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: وفيه ابن إسحاق وهو مدلس . قال سعد الشثري: ضعيف منقطع حكمًا؛ سنان ضعيف؛ وابن إسحاق مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 510، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2030، 2031، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 25، 7393، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12756، 13248، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3909، 4187، 4252، والبزار فى «مسنده» برقم: 7432، ترقيم محمد عوامة: 25931»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف منقطع حكمًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9703
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ بندہ جنت میں نہیں جائے گا، جس کے ہمسائے اس کے شرّ سے محفوظ نہ ہوں۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9703]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه الحاكم: 1/ 11، والبزار: 21، وابويعلي: 4187، وابن حبان: 510، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12561 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12589»
وضاحت: فوائد: … انسان کی عزت و حرمت، مال و دولت اور جان و جیون کو دوسرے انسان کے شرّ سے بچانے کے لیے اسلام نے بہت سخت قوانین وضع کئے ہیں۔ انسانیت کے احترام کا اس سے بڑا لحاظ کیا ہو سکتا ہے کہ صرف پڑوس کی بنا پر اسے حسنِ سلوک کا اوّلین مستحق ٹھہرا دیا جائے اور تحائف و ہدایا کا پہلا حقدار قرار دیا جائے۔ اس سے بڑی بشارت کیا ہو سکتی ہے کہ پڑوسیوں کے حق میں بہتری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے ہاں آدمی کے مقام و مرتبہ میں اضافہ ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14176
14176- عن أبي شريح، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: والله لا يؤمن، والله لا يؤمن، والله لا يؤمن قيل: ومن يا رسول الله؟ قال: الذي لا يأمن جاره بوائقه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب (6016) عن عاصم بن علي، حدثنا ابن أبي ذئب، عن سعيد، عن أبي شريح فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ، وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السُّوءَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا عَلِيَّ بْنَ زَيْدٍ، وَقَدْ شَارَكَهُ فِيهِ حُمَيْدٌ وَيُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن وہ ہے، جس سے لوگ امان میں ہوں، اور مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان سلامت (یعنی محفوظ، رہیں)، اور مہاجر وہ ہے، جو برائی سے لاتعلق ہو جائے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ایسا بندہ جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کا پڑوسی اُس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس روایت کے بارے میں حمید اور یونس بن عبید نے اس کی مشارکت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 154/3 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4171 أورده المؤلف فى زوائد المسند 79 اورده المؤلف فى كشف الاستار 21، أخرجه مسند أحمد برقم: 12151، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 25»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7102
«والله لا يؤمن والله لا يؤمن والله لا يؤمن الذي لا يأمن جاره بوائقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، جس کا پڑوسی اس کی ایذاؤں سے محفوظ نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7102]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن أبي شريح. حم 4/31 و6/385، خ 4/118. حم 2/288و336، ك 1/10و4/165 - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18707
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالُوا: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللهِ لَا يُؤْمِنُ " قَالُوا: وَمَنْ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " الْجَارُ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ " قَالُوا: وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ: " شَرُّهُ وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ عَلِيٍّ .
سیدنا ابو شریح کعبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ ایمان نہیں لایا، اللہ کی قسم! وہ ایمان نہیں لایا، اللہ کی قسم! وہ ایمان نہیں لایا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جس کا پڑوسی اس کی برائیوں سے محفوظ نہ ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اس کی برائیاں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا شر۔“ (یہ الفاظ عاصم بن علی کی روایت کے ہیں۔) [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18707]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 187، حدیث 487»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2718
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنِ الْجَارُودِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يُعْجِبَنَّكَ رَحْبُ الذِّرَاعَيْنِ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ؛ فَإِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ قَاتِلًا - أَوْ قَتِيلًا - لَا يَمُوتُ، وَلَا يُعْجِبَنَّكَ امْرُؤٌ كَسَبَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ؛ فَإِنَّهُ إِنْ أَنْفَقَهُ أَوْ تَصَدَّقَ بِهِ لَمْ يُقْبَلْ مِنْهُ، وَإِنْ تَرَكَهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ بَقِيَ مِنْهُ شَيْءٌ كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي مُسْنَدِهِ بِزَيَادَةٍ طَوِيلَةٍ مِنْ طَرِيقِ أَبَانَ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الصَّبَّاحِ - وَقَدْ حَسَّنَهَا بَعْضُهُمْ - وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا لِمَنْ يُحِبُّ؛ فَمَنْ أَعْطَاهُ اللَّهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ، وَلَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُسْلِمُ - أَوْ لَا تُسْلِمُ - عَبْدٌ حَتَّى يُسْلِمَ - أَوْ تُسْلِمَ - قَلْبُهُ وَلِسَانُهُ، وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ. قَالُوا: وَمَا بَوَائِقُهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: غُشْمُهُ وَظُلْمُهُ. وَلَا يَكْسِبُ عَبْدٌ مَالًا حَرَامًا، فَيَتَصَدَّقُ بِهِ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يُنْفِقُ مِنْهُ فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَتْرُكُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنْ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ". رَوَاهُ (...) وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الزُّهْدِ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں کوئی ایسا شخص ہرگز متاثر نہ کرے جو کشادہ بازو (بہادر بن کر) خونریزی کرتا ہو، کیونکہ اللہ کے ہاں اس کے لیے ایک ایسا قاتل —یا مقتول— ہے جو کبھی نہیں مرے گا، اور نہ ہی تمہیں وہ شخص بھلا لگے جس نے حرام طریقے سے مال کمایا ہو، کیونکہ اگر وہ اسے (نیک کاموں میں) خرچ کرے یا صدقہ دے تو اس سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور اگر اسے (اپنے پیچھے) چھوڑ جائے تو اس میں اس کے لیے برکت نہیں دی جائے گی، اور اگر اس میں سے کچھ باقی بچ جائے تو وہ اسے آگ کی طرف لے جانے والا توشہ ہو گا۔“ میں کہتا ہوں: اسے امام احمد نے اپنی مسند میں ابان بن اسحاق عن صباح کے طریق سے ایک طویل اضافے کے ساتھ روایت کیا ہے —جسے بعض محدثین نے حسن قرار دیا ہے— اور اس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق اسی طرح تقسیم فرمائے ہیں جس طرح تمہارے درمیان تمہارے رزق تقسیم کیے ہیں، اور یقیناً اللہ تعالیٰ دنیا اسے بھی دیتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے اور اسے بھی جس سے محبت نہیں کرتا، لیکن دین صرف اسے عطا فرماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے؛ پس جسے اللہ نے دین عطا کر دیا، یقیناً اس سے اللہ نے محبت فرمائی، اور نہیں، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! کوئی بندہ اس وقت تک (حقیقی) مسلمان نہیں ہوتا جب تک اس کا دل اور اس کی زبان مطیع نہ ہو جائیں، اور وہ تب تک (کامل) مؤمن نہیں ہوتا جب تک اس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو جائے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی شرارتیں (بوائق) کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا ظلم اور اس کی زیادتیاں۔ اور کوئی بندہ حرام مال نہیں کماتا کہ پھر وہ اسے صدقہ کرے اور وہ اس سے قبول کر لیا جائے، اور نہ ہی وہ اسے خرچ کرتا ہے کہ اس میں اس کے لیے برکت دی جائے، اور وہ اسے اپنے پیچھے نہیں چھوڑتا مگر یہ کہ وہ اسے جہنم کی آگ کی طرف لے جانے والا زادِ راہ بن جاتا ہے، بے شک اللہ عزوجل برائی کو برائی سے نہیں مٹاتا بلکہ برائی کو نیکی سے مٹاتا ہے، یقیناً ناپاکی ناپاکی کو نہیں مٹاتی۔“ اسے (...) نے روایت کیا ہے، اور یہ روایت عنقریب کتاب الزہد میں دوبارہ آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2718]
تخریج الحدیث: «الطيالسي: جعفر، عن النضر بن معبد أبي قحذم، عن الجارود، عن أبي الأحوص، عن ابن مسعود؛ النضر بن معبد: ضعفه ابن معين والنسائي (من الحفظ)؛ الجارود لم أقف على حاله»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3663، وأخرجه فتح الباري برقم: 5688، وأخرجه مسند البزار برقم: 2026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 101، 102، 3723، 7381، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10553، 10111، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 164، 17697، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8279، وأخرجه شرح السنة برقم: 2030، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1348»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف النضر بن معبد، وجهالة الجارود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں