الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. بَابٌ فِي عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15743 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 1185
حدیث نمبر: 15743
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نَبْخَلُهُ. قَالَ: بَلْ سَيِّدُكُمُ الْجَعْدُ الْأَبْيَضُ: عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ"قَالَ: وَكَانَ بْنُ الْجَمُوحِ يُولِمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ إِذَا تَزَوَّجَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُمَيْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُمَا وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے عرض کی: جد بن قیس ہیں، ویسے ہم انہیں بخیل شمار کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تمہارا سردار گھنگھریالے بالوں والا، گوری رنگت والا، عمرو بن جموح ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی شادی کرتے تھے، تو سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کا انتظام کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حمید بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے، عثمان بن ابوشیبہ اور ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15743]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حمید بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے، عثمان بن ابوشیبہ اور ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15743]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2705)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1185
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَرْمَكِيُّ الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلِمَةَ؟، قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نُبَخِّلُهُ، فَقَالَ: وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ، بَلْ سَيِّدُكُمُ الْجَعْدُ الْقَطَطُ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، إِلا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ. تَفَرَّدَ بِهِ الأُوَيْسِيُّ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ہمارا سردار جد بن قیس ہے، مگر ہم اس کو بخیلی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخل سے بڑی بیماری کون سی ہو سکتی ہے، اس لیے تمہارا سردار گھنگریالے بالوں والا عمرو بن جموح ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب البخل/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5538، والطبراني فى «الكبير» برقم: 163، والطبراني فى «الصغير» برقم: 317
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 315)»
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 315)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 15744
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمُ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نَبْخَلُهُ قَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ! بَلْ سَيِّدَكُمْ الْجَعْدُ القَطِطُ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ".
. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جد بن قیس ہیں، ویسے ہم انہیں بخیل شمار کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار گھنگھریالے بالوں والا فرد، عمرو بن جموح ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15744]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (317)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3663، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8008»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن