الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16476 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16476
مسند احمد: 12650
الفتح الربانی: 11536
صحیح ابن حبان: 7265
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2994
فضائل صحابہ: 1440
حدیث نمبر: 16476
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِأَصْحَابِهِ: أَمَا وَاللَّهِ، لَقَدْ كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُ أَنْ لَوِ اسْتَقَامَتِ الْأُمُورُ لَقَدْ آثَرَ عَلَيْكُمْ. قَالَ: فَرَدُّوا عَلَيْهِ رَدًّا عَنِيفًا. قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ أَشْيَاءَ لَا أَحْفَظُهَا، قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَكُنْتُمْ لَا تَرْكَبُونَ الْخَيْلَ". قَالَ: فَكُلَّمَا قَالَ لَهُمْ شَيْئًا قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَلَمَّا رَآهُمْ لَا يَرُدُّونَ عَلَيْهِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فِي آخِرِهِ:" الْأَنْصَارُ كَرِشِي، وَأَهْلُ بَيْتِي، وَعَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ: ِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَنَا أَنَّا سَنَرَى بَعْدَهُ أَثَرَةً. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا أَمَرَكُمْ؟ قُلْتُ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ قَالَ: فَاصْبِرُوا إِذًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے ساتھیوں سے کہا: اللہ کی قسم! میں تم لوگوں کو کہا: کرتا تھا کہ جب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تم پر دوسروں کو ترجیح دیں گے، راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں نے اس کو سختی سے منع کیا، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ ان کے پاس تشریف لائے اور آپ نے انہیں مختلف باتیں ارشاد فرمائیں، جو مجھے یاد نہیں رہیں، تو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تم لوگ پہلے گھوڑوں پر سواری نہیں کیا کرتے تھے؟ جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے کوئی بات فرماتے تھے تو وہ یہی کہتے تھے: جی ہاں! یا رسول اللہ! جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا کہ وہ آپ کو کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: انصار میرے رازدار (یا انتہائی قریبی) ہیں، میرے اہل بیت ہیں اور میری پناہ گاہ ہیں، جس کی ”میں“ پناہ میں آیا، تو تم اُن کے برے لوگوں سے درگزر کرو اور ان کی اچھائی قبول کرو۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حدیث بیان کی تھی کہ ہم عنقریب ترجیحی سلوک دیکھیں گے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو کیا ہدایت کی؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر تم لوگ صبر سے کام لو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16476]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1358) اخرجه احمد فى المسند (89/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12650
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوْا الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصار میرا پردہ ہیں جن کے پاس میں نے آکر ٹھکانہ حاصل کرلیا، اس لئے تم انصار کے نیکیوں کی نیکی قبول کرو اور ان کے گناہگار سے تجاوز اور درگذر کرو، کیونکہ انہوں نے اپنا فرض نبھا دیا اور ان کا حق باقی رہ گیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12650]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11536
إِنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوْا الَّذِي عَلَيْهِمْ وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک انصار میرے انتہائی خاص، راز دان اور امین لوگ ہیں، ان کی طرف آکر میں نے پناہ لی، پس تم ان کے نیکو کاروں کی بات کو قبول کرو اور ان میں سے کسی سے کوتاہی ہو تو اس سے درگزر کرو، انہوں نے اپنے عہد و پیمان کو تو پورا کر دیا ہے، لیکن ان کے حقوق کی ادائیگی باقی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11536]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3799،ومسلم: 2510، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12650 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12678»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3799
حدیث نمبر: 7265
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْجَرَادِيُّ بِالْمَوْصِلِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الأَنْصَارَ كَرِشِي وَعَيْبَتِي، وَإِنَّ النَّاسَ يَكْثِرُونَ وَيَقِلُّونَ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک انصار میرے انتہائی قریبی ہیں۔ لوگ زیادہ ہوتے چلے جائیں گے اور یہ کم ہوتے چلے جائیں گے۔ تم ان میں سے اچھے لوگوں کی اچھائی کو قبول کرنا اور ان کے برے شخص کی برائی سے درگزر کرنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7265]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3799، 3801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2510، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7265، 7266، 7271، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13228، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12845» «رقم طبعة با وزير 7221»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2994
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي، إِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَيَقِلُّونَ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار میرے جگری اور میرے خاص رازدار ہیں، یقیناً لوگ تو بڑھتے رہیں گے جبکہ یہ (انصار) تعداد میں کم ہوتے جائیں گے، لہٰذا ان کے نیکو کاروں کی نیکی کو قبول کرنا اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2994]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3588، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2510، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3907، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13467، وأخرجه فتح الباري برقم: 3327، 4061، 4075، 5470، 5522، 6644، 6818، 7003، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19908، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7058، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1466، 3857، 7333، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 943، 947، 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2985»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3588، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2510، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3907، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13467، وأخرجه فتح الباري برقم: 3327، 4061، 4075، 5470، 5522، 6644، 6818، 7003، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19908، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7058، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1466، 3857، 7333، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 943، 947، 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2985»
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوَا الَّذِي عَلَيْهِمْ وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک انصار میرے وہ خاص رازدار اور بھروسہ مند ساتھی ہیں جن کے پاس میں نے پناہ لی، پس تم ان کے نیکو کاروں کی (نیکی) قبول کرنا اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرنا، کیونکہ انہوں نے وہ ذمہ داری پوری کر دی ہے جو ان کے ذمے تھی اور اب وہ حق باقی ہے جو ان کا (دوسروں پر) ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1440]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. وهو في المسند (٣: ١٦١) بهذا الإسناد مثله. واخرجه البخاري (٧: .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3588، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2510، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3907، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12239، وأخرجه فتح الباري برقم: 3327، 4061، 4075، 5470، 5522، 6644، 6818، 7003، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19908، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7058، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1466، 3857، 7333، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 943، 947، 12753، وأخرجه شرح السنة برقم: 3971»
«صحيح البخاري: 121/7؛ مسند الامام احمد: 161/3»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3588، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2510، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3907، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12239، وأخرجه فتح الباري برقم: 3327، 4061، 4075، 5470، 5522، 6644، 6818، 7003، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19908، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7058، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1466، 3857، 7333، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 943، 947، 12753، وأخرجه شرح السنة برقم: 3971»
«صحيح البخاري: 121/7؛ مسند الامام احمد: 161/3»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح