الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الدُّعَاءِ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ .
دعا اس چیز میں فائدہ دیتی ہے، جو نازل ہو چکی ہو، اور اس میں بھی، جو نازل نہ ہوئی ہو
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17192 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2234
مسند احمد: 22044
مسند الشهاب: 862
الفتح الربانی: 5582
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3409
المعجم الکبیر للطبرانی: 17337
حدیث نمبر: 17192
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ، وَإِنَّ الدُّعَاءَ لَيُصَادِفُ الْبَلَاءَ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احتیاط، تقدیر کے مقابلے میں کام نہیں آتی ہے اور دعا اس بارے میں بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو، اور اس بارے میں بھی جو نازل نہ ہوئی ہو، دعا آزمائش کے سامنے آتی ہے اور پھر وہ دونوں قیامت تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے جسے أحمد بن صالح مصری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17192]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے جسے أحمد بن صالح مصری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17192]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2165)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2519، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6160/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2234
2234 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ ، فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ بِالدُّعَاءِ" (رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ) .
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دعا ان مصائب کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکے اور ان کے لیے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئے، اللہ کے بندو! دعائیں کیا کرو۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی (3515، 3548) و ابن ماجہ (3551)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2234]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3515، 3548 و قال: ھذا حديث غريب)
٭ عبد الرحمٰن بن أبي بکر المليکي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (3551) وغيره .»
٭ عبد الرحمٰن بن أبي بکر المليکي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (3551) وغيره .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 22044
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى , قَالَ عَبْد اللَّهِ: وَحَدَّثَنَاهُ الْحَكَمُ بن موسى , حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ مُعَاذٍ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ , وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ , فَعَلَيْكُمْ بِالدُّعَاءِ عِبَادَ اللَّهِ" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تقدیر کے آگے تدبیر و احتیاط کچھ فائدہ نہیں دے سکتی البتہ دعاء ان چیزوں میں بھی فائدہ مند ہوتی ہے جو نازل ہوں یا جو نازل نہ ہوں لہٰذا بندگان خدا! دعاء کو اپنے اوپر لازم کرلو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22044]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر، ولم يسمع من معاذ، ورواية ابن عياش عن غير أهل بلده ضعيفة، وهذه منها
حدیث نمبر: 862
862 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُدْفُوِيُّ، أنا أَبُو الطَّيِّبِ، أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُرَيْرِيُّ، نا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّبَرِيُّ، نا أَبُو كُرَيْبٍ، نا قُرْدُوسُ الْأَشْعَرِيُّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مَكْحُولٍ، وَشَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ لَيَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ، فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ بِالدُّعَاءِ»
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی لیکن دعا اس مصیبت کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکی ہے اور جو ابھی نازل نہیں ہوئی لہٰذا اللہ کے بندو! دعا کو لازم پکڑو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 862]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أحمد: 234/5، الدعاء للطبراني: 32»
عبدالرحمٰن بن ابی بکر ملیکی ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
عبدالرحمٰن بن ابی بکر ملیکی ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5582
عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ بِالدُّعَاءِ عِبَادَ اللَّهِ
۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی چیز کی تیاری، تقدیر سے فائدہ نہیں دیتی، البتہ دعا ان امور میں فائدہ دیتی ہے، جو نازل ہو چکے ہیں اور ان میں بھی جو نازل نہیں ہوئے، لہٰذا اللہ کے بندو! دعا کو لازم پکڑو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5582]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب، وھو لم يسمع معاذ ايضا، وابنُ عياش روايته عن غير اھل بلده ضعيفة، وھذا منھا، أخرجه الطبراني في الكبير: 20/ 201، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22044 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22394»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب
حدیث نمبر: 11904
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مَا لَمْ يَنْزِلِ الْقَضَاءُ، وَإِنَّ الْبَلَاءَ وَالدُّعَاءَ لَيَلْتَقِيَانِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پرہیز، تقدیر کے مقابلے میں فائدہ نہیں دیتا، اور دعا اُس صورت حال میں نفع دیتی ہے، جس میں تقدیر کا فیصلہ نازل نہ ہوا ہو، آزمائش اور دعا، آسمان اور زمین کے درمیان ایک دوسرے سے ملتی ہیں، اور پھر قیامت کے دن تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خثیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11904]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خثیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11904]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2164)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17191
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ، وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ ; فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ، بِالدُّعَاءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَرِوَايَةُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”تقدیر کے مقابلے میں احتیاط کوئی فائدہ نہیں دیتی، لیکن دعا اُس چیز میں بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو، اور اس میں بھی دیتی ہے جو نازل نہ ہوئی ہو، تو اے اللہ کے بندو! تم پر دعا کرنا لازم ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، شہر بن حوشب نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور اسماعیل بن عیاش کی، اہل حجاز سے نقل کردہ روایات ضعیف ہوتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17191]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، شہر بن حوشب نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور اسماعیل بن عیاش کی، اہل حجاز سے نقل کردہ روایات ضعیف ہوتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/20) اخرجه احمد فى المسند (234/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21539»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17193
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مَا لَمْ يَنْزِلِ الْقَضَاءُ، وَإِنَّ الْبَلَاءَ وَالدُّعَاءَ لَيَلْتَقِيَانِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْقَدَرِ مِنْ نَحْوِ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احتیاط، تقدیر کے مقابلے میں فائدہ نہیں دیتی ہے، اور دعاء اس صورت میں نفع دیتی ہے جب تقدیر کا حکم نازل نہ ہوا ہو، آزمائش اور دعا، آسمان اور زمین کے درمیان ایک دوسرے سے ملتی ہیں اور پھر یہ قیامت کے دن تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خیثم بن عراک ہے اور وہ متروک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث تقدیر سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17193]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خیثم بن عراک ہے اور وہ متروک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث تقدیر سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17193]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3136)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 3409
«الدعاء ينفع مما نزل ومما لم ينزل فعليكم عباد الله بالدعاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دعا اس مصیبت میں بھی فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو اور اس میں بھی جو ابھی نازل نہ ہوئی ہو، پس اے اللہ کے بندو! دعا کو لازم پکڑو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3409]
”دعا اس مصیبت میں بھی فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو اور اس میں بھی جو ابھی نازل نہ ہوئی ہو، پس اے اللہ کے بندو! دعا کو لازم پکڑو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3409]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ك] عن ابن عمر. المشكاة 2234.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 17337
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَلَكِنِ الدُّعَاءُ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ، فَعَلَيْكُمْ بِالدُّعَاءِ عِبَادَ اللهِ ".
شہر بن حوشب رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احتیاط تقدیر کے مقابلے میں کبھی فائدہ نہیں دیتی، لیکن دعا اس چیز سے بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی اور جو نازل نہیں ہوئی، پس دعا کو لازم پکڑو، اے اللہ کے بندو!“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17337]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 103، حدیث 201»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22468، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3369 / 2»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22468، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3369 / 2»