🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ الدُّعَاءِ لِقَضَاءِ الدَّيْنِ .
قرض کی ادائیگی کے لئے دعا کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17443 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17443، 17441
المعجم الکبیر للطبرانی: 17459
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17443
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُعَاذٍ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو بِهِ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِثْلُ جَبَلِ أُحُدٍ دَيْنًا لَأَدَّى اللَّهُ عَنْكَ؟ قُلْ يَا مُعَاذُ: اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تُعْطِيهِمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا کی تعلیم نہ دوں کہ اگر تم وہ دعا کر لو گے، تو اگر تم پر احد پہاڑ جتنا قرض ہو گا، تو اللہ تعالیٰ وہ تمہاری طرف سے ادا کروا دے گا، اے معاذ! تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تُعْطِيهِمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ»
”اے اللہ! اے بادشاہی کے مالک! تو جسے چاہتا ہے حکومت عطا کرتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے حکومت الگ کر دیتا ہے، تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے، ہر قسم کی بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، اور بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اے دنیا اور آخرت کے رحمان! تو جس کو چاہتا ہے وہ دونوں (یعنی دنیا اور آخرت) عطا کر دیتا ہے، اور تو جس کو چاہتا ہے، اسے ان دونوں میں سے نہیں دیتا، تو مجھ پر ایسی رحمت کر دے، جس کے ذریعے تو اپنے علاوہ، ہر ایک سے مجھے بے نیاز کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17443]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (558)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 531، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2633»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17441
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - افْتَقَدَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَىمُعَاذًا فَقَالَ:" يَا مُعَاذُ، مَا لِي لَمْ أَرَكَ؟"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِيَهُودِيٍّ عِنْدِي وَقِيَّةٌ مِنْ تِبْرٍ، فَخَرَجْتُ إِلَيْكَ فَحَبَسَنِي عَنْكَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو بِهِ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِنَ الدَّيْنِ مِثْلُ صُبْرَ أَدَّاهُ عَنْكَ؟" - وَصُبْرَ: جَبَلٌ بِالْيَمَنِ -" فَادْعُ اللَّهَ يَا مُعَاذُ، قُلِ: اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ، وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ، وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ، وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ، وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمُهُمَا، تُعْطِي مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غیر موجود پایا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو آپ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے معاذ! کیا وجہ ہے، آج میں نے تمہیں نہیں دیکھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک یہودی کا ایک اوقیہ دینا ہے، جب میں آپ کی طرف آنے کے لیے نکلا، تو اس نے مجھے روک لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے معاذ! کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں کہ جب تم ان کے ہمراہ دعا کرو گے، تو اگر تم پر ”صبر“ جتنا قرض ہو گا، تو اللہ تعالیٰ وہ تمہاری طرف سے ادا کروا دے گا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: ”صبر“ یمن میں موجود ایک پہاڑ کا نام ہے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے معاذ! تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ، وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ، وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ، وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ، وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمُهُمَا، تُعْطِي مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ» ”اے اللہ! اے بادشاہی کے مالک، تو جسے چاہتا ہے، حکومت عطا کر دیتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے، حکومت الگ کر دیتا ہے، اور تو جسے چاہتا ہے، عزت دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے، ذلت دیتا ہے، ہر قسم کی بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، بے شک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے، اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، تو مردہ میں سے زندہ نکال دیتا ہے، اور زندہ میں سے مردہ نکال دیتا ہے، اور تو جسے چاہتا ہے، کسی حساب کے بغیر رزق عطا کرتا ہے، اے دنیا اور آخرت کے رحمان! اور ان دونوں کے رحیم! تو ان دونوں (یعنی دنیا اور آخرت) میں سے، جس کو چاہے عطا کر دیتا ہے، اور جس کو چاہے عطا نہیں کرتا، تو مجھ پر ایسی رحمت کر دے، جس کے ذریعے تو اپنی رحمت کے علاوہ، ہر ایک سے مجھے بے نیاز کر دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/20)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17459
حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو زُرْعَةَ وَهْبُ اللهِ بْنُ رَاشِدٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَقَدَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى مُعَاذًا فَقَالَ لَهُ: يَا مُعَاذُ ، مَا لِي لَمْ أَرَكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لِيَهُودِيٍّ عَلَيَّ أُوقِيَّةٌ مِنْ تِبْرٍ ؛ فَخَرَجْتُ إِلَيْكَ فَحَبَسَنِي عَنْكَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا مُعَاذُ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو بِهِ؟ فَلَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِنَ الدَّيْنِ مِثْلُ جَبَلِ صَبِرٍ أَدَّاهُ اللهُ عَنْكَ - وَصَبِرٌ جَبَلٌ بِالْيَمَنِ - فَادْعُ بِهِ يَا مُعَاذُ ؛ قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْـزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ، رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمَهُمَا، تُعْطِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُمَا، وَتَمْنَعُ مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ ".
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جمعہ کے دن انہیں غائب پایا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے فرمایا: ”اے معاذ! کیا بات ہے، میں نے تمہیں نہیں دیکھا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک یہودی کا مجھ پر سونے کی ایک اوقیہ (کا قرض) ہے، تو میں آپ کی طرف نکلا تو اس نے مجھے روک لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے معاذ! کیا میں تمہیں ایک دعا نہ سکھاؤں جسے تم مانگا کرو؟ اگر تم پر جبلِ صَبِر جتنا قرض بھی ہو تو اللہ تمہاری طرف سے وہ ادا کر دے گا - اور صَبِر یمن کا ایک پہاڑ ہے - تو یہ دعا مانگو، اے معاذ! کہو: 'اے اللہ! بادشاہی کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے، اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے، اور جسے چاہے عزت دے، اور جسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں بھلائی ہے، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور زندہ کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے، اور جسے چاہے بےحساب رزق دیتا ہے۔ اے دنیا و آخرت دونوں پر مہربانی اور رحم کرنے والے! ان دونوں میں سے جسے چاہے دے اور جسے چاہے روک لے۔ مجھ پر ایسی رحمت فرما جس سے تیرے سوا کسی کی رحمت کی مجھے ضرورت نہ رہے۔'“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17459]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 154، حدیث 323»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں