🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
191. بَابٌ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ قَبْلَ السُّورَةِ .
سورت سے پہلے سورت فاتحہ پڑھنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2660 (کل: 56 مقامات، 21 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2660، 547، 2623، 2627، 2635، 2661، 2878، 2891، 4158، 12904، 17061، 17722
صحیح بخاری: 743
صحیح مسلم: 1110
سنن ابوداود: 783، 1457
سنن ابن ماجہ: 812، 814
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 116
بلوغ المرام: 215، 219
سنن دارمی: 1270
مشکوۃ المصابیح: 791، 823، 824
مسند احمد: 7291، 14077، 24030، 24791، 25382، 25617
اللؤلؤ والمرجان: 225
مصنف ابن ابی شیبہ: 4176، 4177، 4180، 4185
سنن دارقطنی: 1189، 1204
الفتح الربانی: 1510، 1565
صحیح ابن حبان: 1768
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 43
الجامع الكامل: 1959، 1961، 2054
السنن الكبرى للبيهقي: 2260، 2365، 2416، 2701، 2927، 2959
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3131، 4667
المعجم الاوسط: 7302، 7617
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1390
51 تا 56
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17722
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ أَخِي مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، أَرِنِي الَّذِي كُنْتَ أَرَيْتَنِي فِي السَّفِينَةِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى، إِنَّكَ سَتَرَاهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَتَاهُ الْخَضِرُ، وَهُوَ فِي طِيبِ الرِّيحِ، وَحُسْنِ ثِيَابِ الْبَيَاضِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ: السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ قَالَ مُوسَى: هُوَ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ، إِلَّا بِمَعُونَتِهِ، ثُمَّ قَالَ مُوسَى: أُرِيدُ أَنْ تُوصِيَنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهَا بَعْدَكَ، قَالَ الْخَضِرُ: يَا طَالِبَ الْعِلْمِ، إِنَّ الْقَائِلَ أَقَلُّ مَلَالَةً مِنَ الْمُسْتَمِعِ، فَلَا تُمِلَّ جُلَسَاءَكَ إِذَا حَدَّثَتْهُمْ، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلْبَكَ وِعَاءٌ، فَانْظُرْ بِمَا تَحْشُو بِهِ وِعَاءَكَ، وَاعْرِفِ الدُّنْيَا، وَانْبِذْهَا وَرَاءَكَ ; فَإِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ بِدَارٍ، وَلَا لَكَ فِيهَا قَرَارٌ، وَإِنَّهَا جُعِلَتْ بُلْغَةً لِلْعِبَادِ لِيَتَزَوَّدُوا مِنْهَا لِلْمَعَادِ، وَيَا مُوسَى، وَطِّنْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَلْقَ الْحِلْمَ، وَأَشْعِرْ قَلَبَكَ التَّقْوَى تَنَلِ الْعِلْمَ، وَرُضْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَخْلُصْ مِنَ الْإِثْمِ. يَا مُوسَى، تَفَرَّغْ لِلْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُهُ ; فَإِنَّمَا الْعِلْمُ لِمَنْ تَفَرَّغَ لَهُ، وَلَا تَكُنْ هَكَّارًا بِالْمَنْطِقِ مِهْذَارًا، إِنَّ كَثْرَةَ الْمَنْطِقِ تَشِينُ الْعُلَمَاءَ، وَتُبْدِي مَسَاوِئَ الْخَفَاءِ، وَلَكِنَّ عَلَيْكَ بِذِي اقْتِصَادٍ ; فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ التَّوْفِيقِ وَالسَّدَادِ، وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِ، وَاحْلُمْ عَنِ السُّفَهَاءِ ; فَإِنَّ ذَلِكَ فَضْلُ الْحُكَمَاءِ، وَزَيْنُ الْعُلَمَاءِ. إِذَا شَتَمَكَ الْجَاهِلُ فَاسْكُتْ عَنْهُ سِلْمًا، وَجَانِبْهُ حَزْمًا ; فَإِنَّ مَا بَقِيَ مِنْ جَهْلِهِ عَلَيْكَ، وَشَتْمِهِ إِيَّاكَ أَعْظَمُ وَأَكْثَرُ.
يَا ابْنَ عِمْرَانَ، إِنَّكَ لَا تَرَى أُوتِيَتْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا ; فَإِنَّ الِانْدِلَاقَ وَالتَّعَسُّفَ مِنَ الِاقْتِحَامِ وَالتَّكَلُّفِ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، لَا تَفْتَحَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا غَلْقُهُ، وَلَا تَغْلِقَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا فَتْحُهُ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، مَنْ لَا يَنْتَهِي مِنَ الدُّنْيَا نَهْمَتُهُ، وَلَا تَنْقَضِي مِنْهَا رَغْبَتُهُ، كَيْفَ يَكُونُ عَابِدًا؟ مَنْ يُحَقِّرُ حَالَهُ، وَيَتَّهِمُ اللَّهَ بِمَا قَضَى لَهُ كَيْفَ يَكُونُ زَاهِدًا؟ هَلْ يَكُفُّ عَنِ الشَّهَوَاتِ مَنْ قَدْ غَلَبَ هَوَاهُ، وَيَنْفَعُهُ طَلَبُ الْعِلْمِ وَالْجَهْلِ قَدْ حَوَّلَهُ ; لِأَنَّ سَفَرَهُ إِلَى آخِرَتِهِ، وَهُوَ مُقْبِلٌ عَلَى دُنْيَاهُ. يَا مُوسَى، تَعَلَّمْ مَا تَعْلَمَنَّ لِتَعْمَلَ بِهِ، وَلَا تَعَلَّمْهُ لِتُحَدِّثَ بِهِ، فَيَكُونُ عَلَيْكَ بَوْرُهُ، وَيَكُونُ لِغَيْرِكَ نَوْرُهُ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، اجْعَلِ الزُّهْدَ وَالتَّقْوَى لِبَاسَكَ، وَالْعِلْمَ وَالذِّكْرَ كَلَامَكَ، وَأَكْثِرْ مِنَ الْحَسَنَاتِ ; فَإِنَّكَ مُصِيبٌ السَّيِّئَاتِ، وَزَعْزِعْ بِالْخَوْفِ قَلْبَكَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْضِي رَبَّكَ، وَاعْمَلْ خَيْرًا ; فَإِنَّكَ لَا بُدَّ عَامِلٌ سِوَاهُ. قَدْ وُعِظْتَ إِنْ حَفِظْتَ.
فَتَوَلَّى الْخَضِرُ وَبَقِيَ مُوسَى حَزِينًا مَكْرُوبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ أَنَّهُ أَخْطَأَ فِي وَصْلِهِ، وَالصَّوَابُ فِيهِ: عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے وہ دکھا دے، جو تو نے مجھے کشتی میں دکھایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: اے موسیٰ! تم عنقریب اسے دیکھ لو گے، تھوڑی دیر بعد سیدنا خضر علیہ السلام ان کے پاس آ گئے ان کی خوشبو عمدہ تھی اور انہوں نے صاف سفید لباس پہنا ہوا تھا، انہوں نے کہا: اے موسیٰ بن عمران! تم پر سلام ہو، تمہارے پروردگار نے بھی تمہیں سلام کہا: ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت تم پر نازل ہو، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی اسی کی طرف لوٹتی ہے اور اس کی طرف سے ملتی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جس کی نعمتوں کا، میں شمار نہیں کر سکتا اور جس کے شکر کی، میں قدرت نہیں رکھتا، البتہ اس کی مدد کے ساتھ (اس کا شکر ادا کیا جا سکتا ہے) پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی نصیحت کیجئے، جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ آپ کے بعد بھی مجھے نفع عطا کرے، تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: اے علم کے طلب گار! کہنے والا شخص، سننے والے کے مقابلے میں اکتاہٹ کا کم شکار ہوتا ہے، تو تم اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ جب بات چیت کرو، تو انہیں اکتاہٹ کا شکار نہ کرنا۔ اور تم یہ بات جان لو! کہ تمہارا دل ایک برتن ہے، تو تم اس بات کا جائزہ لیتے رہنا کہ تم اپنے برتن میں کیا بھر رہے ہو؟ تم دنیا کی معرفت حاصل کر لو، اور اسے پس پشت ڈال دو، کیونکہ وہ تمہارے رہنے کی جگہ نہیں ہے، نہ تم نے اس میں ٹھکانہ اختیار کرنا ہے، اسے تو بندوں کے لئے سامان بنایا گیا ہے، تاکہ وہ اس میں سے آخرت کے لیے زاد سفر حاصل کر لیں۔ اے موسیٰ! تم اپنے آپ کو صبر پر برقرار رکھنا، تم حکمت پا لو گے اور اپنے دل کو تقویٰ کا شعور دینا، تم علم تک پہنچ جاؤ گے، اپنے نفس کو صبر پر گامزن رکھنا، تم گناہ سے خلاصی حاصل کو لو گے۔ اے موسیٰ! علم کے لیے فارغ رہنا، اگر تم علم کے حصول کا ارادہ رکھتے ہو، کیونکہ علم اسے نصیب ہوتا ہے، جو اس کے لئے فارغ رہتا ہے۔ اور تم گفتگو کرتے ہوئے، خود پسندی کے اظہار اور فضول گوئی کرنے والے نہ ہونا، کیونکہ زیادہ بولنا علماء کے لئے بے عزتی کا باعث ہوتا ہے، اور پوشیدہ برائیوں کو ظاہر کر دیتا ہے، تم پر میانہ روی اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ چیز توفیق اور درست رہنے کا حصہ ہے۔ تم جاہل شخص سے پہلو تہی کرنا، بے وقوفوں کے مقابلے میں بردباری کا مظاہرہ کرنا، کیونکہ یہ چیز داناؤں کی فضیلت ہے اور علماء کی زینت ہے۔ جب کوئی جاہل تمہیں برا کہے، تو تم سلامتی اور بچاؤ کے ہمراہ اس کے جواب میں خاموش رہنا، اور احتیاط کے ساتھ اس سے پہلو تہی کرنا، کیونکہ اس کا تمہارے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرنا اور اس کا تمہیں برا کہنا، ان میں سے جو باقی رہے گا، وہ زیادہ بڑا اور زیادہ تعداد میں ہو گا۔ اے ابن عمران! تم ایک چیز کا خیال رکھنا کہ تمہیں جو علم دیا گیا ہے، وہ تھوڑا سا ہے، سختی اور شدت، زیادتی اور تکلف میں سے ہے۔ اے ابن عمران! تم کوئی ایسا دروازہ نہ کھولنا، جس کے بارے میں تم یہ نہ جانتے ہو کہ اُس کو بند کیسے کیا جائے گا؟ اور تم کوئی ایسا دروازہ بند نہ کرنا، جس کے بارے میں تم یہ نہ جانتے ہو کہ اُسے کھولا کیسے جائے گا؟ اے ابن عمران! اور دنیا میں جس کی دلچسی کی کوئی آخری حد نہ ہو، اور جس کی رغبت تک ختم نہ ہوتی ہو، وہ کیسے عبادت گزار ہو سکتا ہے؟ جو شخص اپنے حال کو حقیر سمجھتا ہو، اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں جو فیصلہ دیا ہو، اس کے حوالے سے تہمت عائد کرتا ہو، وہ زاہد کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا وہ شخص نفسانی خواہشات کی پیروی سے رک سکتا ہے؟ جس کی نفسانی خواہش اس پر غالب ہو، کیا علم کا حصول اس شخص کو نفع دے سکتا ہے جسے جہالت نے تبدیل کر دیا ہو؟ کیونکہ اس کا سفر آخرت کی طرف ہے، اور وہ تو دنیا کی طرف متوجہ ہے۔ اے موسیٰ بن عمران! تم وہ علم حاصل کرنا، جس کے ذریعے مقصد، اس پر عمل کرنا ہو، تم علم اس لیے حاصل نہ کرنا، تاکہ اس کے حوالے سے گفتگو کرو، ورنہ اس کا نقصان تمہارے ذمہ ہو گا، اور اس کا نور دوسروں کو مل جائے گا۔ اے ابن عمران! تم زہد اور تقویٰ کو اپنا لباس بنا لو! تم ذکر اور علم کو اپنا کلام بنا لو، اور تم کثرت کے ساتھ نیکیاں کرو، کیونکہ تم سے گناہ بھی سرزد ہو سکتا ہے، تم خوف کے ہمراہ اپنے دل کو پریشان رکھو، یہ چیز تمہارے پروردگار کو راضی کر دے گی، تم بھلائی کا کام کرو، کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ تم اس کے علاوہ بھی کچھ کر لو، میں نے نصیحت کر دی ہے، اگر تم حفاظت کرو گے (تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے)۔ پھر سیدنا خضر علیہ السلام واپس چلے گئے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام غمگین اور پریشان رہ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ ”کتاب الثقات“ میں کیا ہے، انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اس راوی نے اس روایت کو ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کرنے میں غلطی کی ہے، درست یہ ہے: کہ
یہ روایت سفیان ثوری سے منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔۔۔۔۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17722]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3131
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَنَّ أَنَسًا، أَنْبَأَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ فِي صَلَاتِهِمْ بِ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} [الفاتحة: 2] "
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اپنی نمازوں میں قرأت کا آغاز ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3131]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2881)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 710، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 399، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 246، وأخرجه سنن النسائي برقم: 902، 903، 906، 907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 782، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 813، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11580، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1240، وأخرجه فتح الباري برقم: 710، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 491، 492، 494، 495، 496، 497، 498، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 739، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5014، 5458، 7230، 7820، 7873، 8273، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2878، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1798، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 209، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6854، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3119»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4667
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ بُدَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةَ بِـ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا، وَكَانَ إِذَا سَجَدَ رَفَعَ رَأْسَهُ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا، وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ، وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ، وَكَانَ يَنْهَانَا أَنْ يُفْرِشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز تکبیرِ (تحریمہ) سے اور قرات کی ابتدا ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے فرماتے تھے؛ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک یہ تھا کہ جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو اس وقت تک سجدہ نہ فرماتے جب تک کہ اعتدال کے ساتھ سیدھے کھڑے نہ ہو جاتے، اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ اس وقت تک نہ کرتے جب تک کہ اطمینان سے سیدھے بیٹھ نہ جاتے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر دو رکعت کے بعد 'التحیات' (تشہد) پڑھتے تھے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم 'عقبِ شیطان' (نماز میں کتے یا درندے کی طرح ایڑیاں بچھا کر بیٹھنے) سے منع فرماتے تھے، اور ہمیں اس سے بھی منع فرماتے کہ کوئی شخص اپنے بائیں پاؤں کو دائیں پاؤں پر بچھائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا اختتام سلام کے ساتھ فرماتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4667]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 498، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 783، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 812، 869، 893، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23510، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1236، وأخرجه فتح الباري برقم: 699، 774، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 699، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7613، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1768، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4648»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7302
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ثُمَّ يَسْكُتُ هُنَيْهَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع فرماتے تو ﴿الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے“ پڑھتے، پھر تھوڑی دیر کے لیے سکوت فرماتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابوداؤد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7302]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 107» »
«قال الدارقطني: يرويه شعبة واختلف عنه فرفعه عمرو بن علي عن أبي داود عن شعبة عن محمد بن عبد الرحمن عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم ووقفه غيره والموقوف هو المحفوظ قيل للشيخ سمعت من ابن صاعد حديث عمرو بن علي عن أبي داود فإنه كان عنده قال حدثناه أبو محمد بن صاعد إملاء علينا قال ثنا عمرو بن علي ثنا أبو داود بذلك «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 10، ص 300» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 1192»

الحكم على الحديث:
الصواب موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7617
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْعُقَيْلِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ، وَالْقِرَاءَةِ بِـ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ فَإِذَا رَكَعَ لَمْ يَخْفِضْ رَأْسَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ، وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّاتِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُدَيْلٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز تکبیر سے فرماتے اور قراءت ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے شروع کرتے، پھر جب رکوع فرماتے تو اپنا سر نہ زیادہ جھکاتے اور نہ اونچا رکھتے، بلکہ اس کے درمیان (برابر) رکھتے، اور ہر دو رکعت کے بعد ”التحیات“ پڑھتے، اور نماز کا اختتام سلام سے فرماتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن بدیل سے ابو داود طیالسی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7617]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: أبي الجوزاء أوس بن عبد الله الربعي لم يسمع من عائشة وحديثه عنها مرسل «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 20، ص 205» »
«قال الدارقطني: يرويه بديل بن ميسرة واختلف عنه فرواه حسين المعلم وابنه عبد الأعلى بن حسين وسعيد بن أبي عروبة وأبان بن يزيد العطار وعبد الرحمن بن يزيد وإبراهيم بن طهمان عن بديل عن أبي الجوزاء عن عائشة وخالفهم حماد بن زيد رواه عن بديل عن عبد الله بن شقيق عن عائشة والقول قول من قال عن أبي الجوزاء «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 14، ص 397» »
«قال ابن عبد البر: أبي الجوزاء الربعي لم يسمع منها أيعائشة حديثه عنها مرسل «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 3، ص 455» »
«قال ابن حجر: الصحيح «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 1، ص 485» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 498، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 699، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1768، وأبو داود فى «سننه» برقم: 783، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1272، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 812، 869، 893، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2296، 2297، 2593، 2746، 2747، 2790، 2842، 3008، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24664، 24665، 25430، 26019، 26256، 27045، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1651، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4667، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2540، 2602، 2873، 2938، 3014، 3050، 3081، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2397، 2601، 2669، 2941، 2956، 2982، 3040، 4154، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1207»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1390
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا هُشَيْمٌ، ثَنَا أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ مَرَّةٍ يَقُولُ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ عِنْدَ انْصِرَافِهِ: "سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَبَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ الصَّلَاةِ - لَا أَدْرِي بَعْدَ التَّسْلِيمِ أَوْ قَبْلَ التَّسْلِيمِ -: سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ... فَذَكَرَهُ ".
وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلَاةِ قَالَ: سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا سُفْيَانُ - أَوِ الْأَشْجَعِيُّ - عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَلَى أَبِي هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَاسْمُهُ عُمَارَةُ ابْنُ جُوَيْنٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سے زائد مرتبہ اپنی نماز کے آخر میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوتے تو یہ فرماتے ہوئے سنا: «سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”پاک ہے آپ کا رب جو عزت کا مالک ہے ان باتوں سے جو یہ (مشرکین) بیان کرتے ہیں، اور سلام ہو رسولوں پر، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“، اور عبد بن حمید کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے آخر میں—راوی کہتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ سلام سے پہلے یا سلام کے بعد—یہ کلمات ﴿سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ﴾ تلاوت فرماتے تھے، نیز علی بن عاصم کی روایت میں مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے سلام پھیرتے تو یہ فرماتے تھے، اور اسے حارث بن محمد بن ابی اسامہ اور ابویعلی موصلی نے بھی روایت کیا ہے؛ اس حدیث کے متعلق علمی کلام یہ ہے کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی اس روایت کا مدار ابو ہارون پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے جس کا نام عمارہ بن جوین ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار حديث أبي سعيد الخدري على أبي هارون، وهو ضعيف، واسمه عمارة ابن جوين»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں