الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4491 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4491
مسند احمد: 23863
صحیح ابن حبان: 3293
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2281
حدیث نمبر: 4491
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْقَمَ بْنَ أَبِي أَرْقَمَ الزُّهْرِيَّ عَلَى بَعْضِ الصَّدَقَةِ، فَمَرَّ بِأَبِي رَافِعٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ الصَّدَقَةَ حَرَامٌ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ - أَوْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ -".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ارقم بن ابوارقم رضی اللہ عنہ کو صدقہ وصول کرنے کے لئے بھیجا، اُن کا گزر سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو بھی انہوں نے اپنے ساتھ لے لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابورافع! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لئے اور آل محمد کے لئے صدقہ حرام ہے، اور قوم کا غلام، قوم کا فرد ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن میں سے ایک ہوتا ہے“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4491]
یہ روایت ابویعلیٰ نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12059). اخرجه ابو يعلى فى المسند (2728)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12059، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2163، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2122»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 23863
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أخبرنا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: مَرَّ عَلَيَّ الْأَرْقَمُ الزُّهْرِيُّ أَوْ ابْنُ أَبِي الْأَرْقَمِ وَاسْتُعْمِلَ عَلَى الصَّدَقَاتِ، قَالَ: فَاسْتَتْبَعَنِي، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا أَبَا رَافِعٍ، " إِنَّ الصَّدَقَةَ حَرَامٌ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، إِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ" .
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ارقم رضی اللہ عنہ یا ان کے صاحبزادے میرے پاس سے گذرے انہیں زکوٰۃ کی وصولی کے لئے مقرر کیا گیا تھا انہوں نے مجھے اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے اس کے متعلق پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو رافع! محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر زکوٰۃ حرام ہے اور کسی قوم کا آزاد کردہ غلام ان ہی میں شمار ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23863]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن أبى ليلى
حدیث نمبر: 3293
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحِيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ" .
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہمارے لیے زکوٰۃ حلال نہیں ہے، کسی قوم کا غلام اس کا حصہ ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3293]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2344، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3293، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1473، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2611، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1650، والترمذي فى (جامعه) برقم: 657، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2912، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24386» «رقم طبعة با وزير 3282»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (3/ 365 / 862 و 3/ 387 / 880)، «الصحيحة» (1613)، «المشكاة» (1829). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2281
«إنا آل محمد لا تحل لنا الصدقة وإن مولى القوم من أنفسهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ہم آلِ محمد ہیں اور ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے، اور یقیناً کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم کا حصہ شمار ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2281]
”بے شک ہم آلِ محمد ہیں اور ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے، اور یقیناً کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم کا حصہ شمار ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2281]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن حب ك] عن أبي رافع. الإرواء 879.»
قال الشيخ الألباني: صحيح