الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ فِيمَنْ أَتَى كَاهِنًا أَوْ عَرَّافًا .
اس شخص کا بیان، جو کاہن یا عراف کے پاس جائے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8490 (کل: 22 مقامات، 14 کتب)
سنن ابن ماجہ: 639
سنن دارمی: 1171
مشکوۃ المصابیح: 4599
المنتقى ابن الجارود: 107
المستدرک علی الصحیحین: 15
السنن الكبرى للبيهقي: 16496
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3126
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7191
1 تا 10
حدیث نمبر: 8490
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ سَاحِرًا أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هُبَيْرَةَ بْنَ يَرْيَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هُبَيْرَةَ بْنَ يَرْيَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص عراف (قیافہ شناس) یا جادوگر یا کاہن کے پاس جائے، اور اس سے کچھ دریافت کرے اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے، تو وہ اُس چیز کا کفر کرتا ہے، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہبیرہ بن یریم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8490]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہبیرہ بن یریم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8490]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5408)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 639
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَتَى حَائِضًا، أَوِ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا، أَوْ كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حائضہ کے پاس آئے (یعنی اس سے جماع کرے) یا عورت کے پچھلے حصے میں جماع کرے، یا کاہن کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے، تو اس نے ان چیزوں کا انکار کیا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری گئی ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 639]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے حیض والی عورت سے مباشرت (صحبت) کی، یا عورت کی دبر میں مباشرت (صحبت) کی، یا کسی کاہن کے پاس گیا (اور اس سے غیبی معاملات کے بارے میں کچھ پوچھا) اور اس کی کہی ہوئی بات کو سچ مان لیا تو اس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل کی جانے والی چیز کے ساتھ کفر کیا۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 639]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطب 21 (3904)، سنن الترمذی/الطہارة 102 (135)، الرضاع 12 (1164)، (تحفة الأشراف: 13536)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/86، 6/305)، سنن الدارمی/الطہارة 114 (1176) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ظاہر میں یہاں ایک اشکال ہے، وہ یہ کہ حیض کی حالت میں جماع کرنا حرام ہو گا، پھر اس سے کفر کیوں لازم آئے گا؟ بعضوں نے یہ جواب دیا ہے کہ مراد وہ شخص ہے جو حیض کی حالت میں جماع کو حلال سمجھ کر جماع کرے، اسی طرح دبر میں جماع کرنے کو حلال سمجھ کر ایسا کرے، ایسا شخص تو ضرور کافر ہو گا، اسی طرح وہ شخص جو کاہن اور نجومی کی تصدیق کرے وہ بھی کافر ہو گا، کیونکہ اس نے غیب کا علم اللہ کے علاوہ دوسرے کے لئے ثابت کیا، اور یہ قرآن کے خلاف ہے، نجومی کا جھوٹا ہونا قرآن سے ثابت ہے: «قل لا يعلم من في السماوات والأرض الغيب إلا الله» کہہ دیجئے ”کہ آسمان اور زمین میں سے اللہ کے علاوہ کوئی بھی غیب کا علم نہیں رکھتا“ (النمل:65) «وما تدري نفس ماذا تكسب غدا» ”اور کسی بھی نفس کو یہ نہیں معلوم ہے کہ وہ کل کیا کمائے گا“ (لقمان:34) ہو سکتا ہے کہ اس حدیث میں کفر سے لغوی کفر مراد ہو نہ کہ شرعی، جس نے ایسی حرکتیں کیں اس نے گویا شریعت محمدی کا انکار کیا، یا بطور تشدید اور تغلیظ کے فرمایا تاکہ لوگ ان چیزوں کے کرنے سے باز رہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 99
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنِي حَكِيمٌ الْأَثْرَمُ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ أَوْ أَتَى حَائِضًا أَوْ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کاہن کے پاس آئے اور اس کی بات کی تصدیق کرے، یا حائضہ سے جماع کرے، یا عورت سے اس کی پشت میں جماع کرے تو ایسا شخص محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہونے والی شریعت سے لاتعلق ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 99]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الكهان، رقم: 3904 . قال الالباني: صحيح، سنن ترمذي، ابواب الطهارة، باب ماجا فى كراهية اتيان الحائض، رقم: 1350 . سنن ابن ماجه، رقم: 639 . سنن دارمي، رقم: 1136 . مسند احمد: 408/2»
حدیث نمبر: 672
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ”جو شخص کسی قیافہ شناس یا کسی کاہن کے پاس آئے اور وہ اس کی بات کی تصدیق کرے (اسے سچا جانے) تو اس نے اس چیز کا انکار کر دیا جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل کی گئی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 672]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الكهان، رقم: 3904، قال الالباني: صحيح . سنن ترمذي، رقم: 135 . سنن ابن ماجه، رقم: 639 . مسند احمد: 429/2 . قال الشيخ الالباني: صحيح .»
حدیث نمبر: 1171
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَتَى حَائِضًا، أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا، أَوْ كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو حیض والی عورت سے صحبت کرے، یا کسی عورت سے اس کے پیچھے سے آوے، یا کاہن کے پاس جائے، جو وہ کہتا ہے اس کی تصدیق کرے، تو اس نے انکار کیا اس کا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اترا۔“ (یعنی وہ قرآن کریم کا منکر ہوا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1176] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 252/4] ، [مسند أحمد 408/3، 476] ، [أبوداؤد 3904] ، [ترمذي 135] ، [نسائي فى الكبریٰ 9016] ، [ابن ماجه 639] ، [ابن الجارود 107 وقال الترمذي: انما معنى هذا عند أهل العلم للتغليظ] ، نیز تفصیل کے لئے دیکھئے: [التلخيص الحبير 180/3-188]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 252/4] ، [مسند أحمد 408/3، 476] ، [أبوداؤد 3904] ، [ترمذي 135] ، [نسائي فى الكبریٰ 9016] ، [ابن ماجه 639] ، [ابن الجارود 107 وقال الترمذي: انما معنى هذا عند أهل العلم للتغليظ] ، نیز تفصیل کے لئے دیکھئے: [التلخيص الحبير 180/3-188]
وضاحت: (تشریح حدیث 1170)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو حالتِ حیض میں جماع کرے، یا جو شخص دبر میں جماع کرے، یا وہ آدمی جو کاہن کے پاس جا کر اس کی بات سنے اور سچی جانے، تو یہ تینوں آدمی اسلام کے دائرے سے خارج ہو جاتے ہیں، یہ اس حدیث کا مفہوم ہے۔
امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: ایسا ڈرانے اور ان افعال سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے۔
واللہ اعلم
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو حالتِ حیض میں جماع کرے، یا جو شخص دبر میں جماع کرے، یا وہ آدمی جو کاہن کے پاس جا کر اس کی بات سنے اور سچی جانے، تو یہ تینوں آدمی اسلام کے دائرے سے خارج ہو جاتے ہیں، یہ اس حدیث کا مفہوم ہے۔
امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: ایسا ڈرانے اور ان افعال سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے۔
واللہ اعلم
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4599
4599 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ ، أَوْ أَتَى امْرَأَتَهُ حَائِضًا، أَوْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کاہن کے پاس گیا اور اس کی باتوں کی تصدیق کی یا اس نے اپنی اہلیہ سے جبکہ وہ حالتِ حیض میں ہو، جماع کیا، یا اس نے اپنی اہلیہ کی پشت میں جماع کیا تو وہ اس سے بیزار ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتاری گئی ہے۔“ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4599]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (408/2) و أبو داود (3904)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 9290
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَكِيمٌ الْأَثْرَمُ ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَتَى حَائِضًا، أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا، أَوْ كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ، فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی حائضہ عورت سے یا کسی عورت کی پچھلی شرمگاہ میں مباشرت کرے یا کسی کاہن کی تصدیق کرے تو گویا اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی شریعت سے برأت ظاہر کردی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9290]
الحكم على الحديث:
حدیث محتمل للتحسین ، وھذا إسناد ضعیف لانقطاعه ، أبو تمیمة لا یعرف له سماع من أبي ھریرۃ
حدیث نمبر: 9536
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خِلَاسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، وَالْحَسَنِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَتَى كَاهِنًا أَوْ عَرَّافًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی کاہن یا نجومی کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے تو گویا اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی شریعت سے کفر کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9536]
الحكم على الحديث:
حدیث حسن ، وھذا إسناد منقطع من جھة خلاس ، فإنه لم یسمع من أبي ھریرۃ ، ومرسل من جھة الحسن البصري
حدیث نمبر: 10167
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ ، عَنِ أَبِي تَمِيمَةَ ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَتَى حَائِضًا، أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا، أَوْ كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی حائضہ عورت سے یا کسی عورت کی پچھلی شرمگاہ میں مباشرت کرے یا کسی کاہن کی تصدیق کرے تو گویا اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی شریعت سے برأت ظاہر کردی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10167]
الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَكِيمٍ الأَثْرَمِ ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ أَوْ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا أَوْ أَتَى امْرَأَةً وَهِيَ حَائِضٌ فَقَدْ بَرِئَ بِمَا أنزل اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کاہن (غیب دان) کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے، یا بیوی سے دبر میں جماع کرے، یا بیوی سے ایام حیض میں جماع کرے، تو اس کا اس دین سے کوئی تعلق نہیں، جو محمد (کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہوا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: اس روايت كے بارے ميں امام بخاري هم الله فرماتے هيں: هَذَا حَدِيثُ لَّا يُتَابَعُ عَلَيْهِ وَلَا يُعْرَفُ لِأَبِي تَ مِيمَةَ سَمَاعٌ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْبِصْرِيِّينَ [التاريخ الكبير: 17,16/3] حافظ ابوبكر بزار رحمه الله نے اسے ”منكر“ كها هے. [تهذيب التهذيب لابن حجر: 452/2، التلخيص الحبير لابن حجر: 180/3] اس حديث كے شواهد بهي هيں.»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف