🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ الزَّجْرِ عَنِ الظُّلْمِ .
ظلم سے بچنے کی تلقین
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9192 (کل: 15 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9192، 1984، 5960، 6139، 6179، 7546، 10072، 10136، 12904، 13886، 13901
بلوغ المرام: 1280
السنن الكبرى للبيهقي: 11501، 20450
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5123
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10136
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالشَّهَادَاتِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاشْهَدُوا لِسَرِيَّةٍ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُصِيبُوا، فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ: أَنْ أَبْلِغُوا عَنَّا قَوْمَنَا: أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا، فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم گواہیاں دینے سے بچو! اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو اس مہم کے حق میں گواہی دو، جن لوگوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، اور پھر انہیں شہادت نصیب ہوئی، اُن کے بارے میں قرآن نازل ہوا: ”(انہوں نے کہا:) تم ہماری طرف سے ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو! کہ ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو چکے ہیں، وہ ہم سے راضی ہے، اور اس نے ہمیں راضی کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10294) اخرجه احمد فى المسند (416/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12904
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ، فَلْيَقُلْ مَنْ عِنْدَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ، فَلْيَقُلْ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِي وَلَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ تعلیم دیتے تھے کہ جب کوئی شخص چھینکے تو وہ الحمدللہ رب العالمین کہے، اور اس کے پاس موجود شخص یرحمک اللہ کہے، جب وہ شخص یہ کہہ دے تو (چھینکنے والا شخص) یہ کہے: اللہ تعالیٰ میری اور تمہاری مغفرت کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10326)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10326، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5681»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13886
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِإِدْخَالِ رَجُلٍ الْجَنَّةَ، فَدَخَلَ الْكَنِيسَةَ فَإِذَا هُوَ بِيَهُودٍ، وَإِذَا بِيَهُودِيٍّ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَوْا عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟"، قَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ فَأَمْسَكُوا، ثُمَّ جَاءَ الْيَهُودِيُّ يَحْبُو حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ، فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمَّتِهِ، فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لُوا أَخَاكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو بھیجا، تاکہ ایک شخص کو جنت میں داخل کروا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے عبادت خانے میں داخل ہوئے، وہاں یہودی لوگ موجود تھے اور ایک یہودی شخص ان کے سامنے تورات پڑھ رہا تھا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کے مقام پر پہنچے، تو اُس کو پڑھنے سے رک گئے، اس عبادت خانے کے کونے میں ایک بیمار شخص موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہوا؟ تم رک کیوں گئے؟ بیمار نے کہا: یہ لوگ اب نبی کی صفت کے مقام پر پہنچے ہیں، اس لئے رک گئے ہیں، پھر وہ (بیمار) یہودی شخص آیا، وہ گھٹنوں کے بل جھکا، اس نے تورات لی اسے پڑھا، یہاں تک کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور آپ کی امت کی صفت کو پڑھا اور بولا: یہ صفت آپ کی ہے، اور آپ کی امت کی ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرو (یعنی اس کے کفن دفن کا انتظام کرو)۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10295) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5139)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13901
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَرَّ يَهُودِيٌّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ، قَالَ: فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: يَا يَهُودِيُّ، إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: لَأَسْأَلَنَّهُ عَنْ شَيْءٍ لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا نَبِيٌّ، قَالَ: فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مِمَّ يُخْلَقُ الْإِنْسَانُ؟ قَالَ:" يَا يَهُودِيُّ، مِنْ كُلٍّ يُخْلَقُ، مِنْ نُطْفَةِ الرَّجُلِ وَمِنْ نُطْفَةِ الْمَرْأَةِ، فَأَمَّا نُطْفَةُ الرَّجُلِ فَنُطْفَةٌ غَلِيظَةٌ مِنْهَا الْعَظْمُ وَالْعَصَبُ، وَأَمَّا نُطْفَةُ الْمَرْأَةِ فَنُطْفَةٌ رَقِيقَةٌ مِنْهَا اللَّحْمُ وَالدَّمُ". فَقَامَ الْيَهُودِيُّ فَقَالَ: هَكَذَا كَانَ يَقُولُ مَنْ قَبْلَكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمَاعَةِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، قریش نے کہا: اے یہودی! ان صاحب کا یہ کہنا ہے کہ یہ نبی ہیں، تو اس یہودی نے کہا: میں ان سے ایک ایسی چیز کے بارے میں سوال کروں گا، جس کا علم صرف کسی نبی کو ہو سکتا ہے، پھر وہ شخص آیا اور بیٹھ گیا، اس نے کہا: اے سیدنا محمد! انسان کی تخلیق کس چیز سے ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے یہودی! ہر شخص کو مرد کے نطفے اور عورت کے نطفے سے پیدا کیا جاتا ہے، جہاں تک مرد کے نطفے کا تعلق ہے، تو وہ گاڑھا نطفہ ہوتا ہے، اس کے ذریعے ہڈیاں اور پٹھے بنتے ہیں، جہاں تک عورت کے نطفے کا تعلق ہے، تو وہ پتلا ہوتا ہے، اس سے گوشت اور خون بنتا ہے۔“ تو یہودی کھڑا ہو گیا اور بولا: آپ سے پہلے کے (انبیاء) بھی اسی طرح بیان کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی عامر بن مدرک ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور راویوں کی جماعت میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13901]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2376) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4438)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5123
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ (عَنْ) عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ - وَكَانَ مُعَلِّمًا - عَنْ أَبِي كَثِيرٍ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْفُحْشَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفُحْشَ وَلَا التَّفَحُّشَ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ، وَأَمَرَهُمْ بِالْفُجُورِ فَفَجَرُوا، وَأَمَرَهُمْ بِالْبُخْلِ فَبَخِلُوا، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ؟ - أَوْ قَالَ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ -؟ قَالَ: أَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ.
قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْهِجْرَةُ هِجْرَتَانِ؛ هِجْرَةُ الْحَاضِرِ، وَهِجْرَةُ الْبَادِي، أَمَّا الْبَادِي فَيُجِيبُ إِذَا دُعِيَ، وَيُطِيعُ إِذَا أُمِرَ، وَأَمَّا الْحَاضِرُ فَهُوَ أَعْظَمُهُمَا بَلِيَّةً وَأَعْظَمُهُمَا أَجْرًا ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنِي عَامِرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ ".
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْمُقْرِئُ: ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عْمَرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ؛ فَإِنَّ الظُّلْمَ هُوَ الظُّلُمَاتُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَلَا وَاتَّقُوا اللَّهَ وَإِيَّاكُمْ وَالْفُحْشَ؛ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ وَلَا الْمُتَفَحِّشَ، أَلَا وَاتَّقُوا اللَّهَ وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَمَرَهُمْ بِالظُّلْمِ فَظَلَمُوا، وَأَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا، وَأَمَرَهُمْ بِالْفُجُورِ فَفَجَرُوا.
فَنَادَاهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ، ثُمَّ نَادَاهُ - هُوَ أَوْ غَيْرُهُ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَنْ يُعْقَرَ جَوَادُكَ وَيُهَرَاقَ دَمُكَ.
قَالَ: ثُمَّ نَادَاهُ - هُوَ أَوْ غَيْرُهُ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ، وَهُمَا هِجْرَتَانِ: هِجْرَةُ الْبَادِي، وَهِجْرَةُ الْحَاضِرِ... فَذَكَرَهُ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ الْجِهَادِ.
قَالَ: وَثَنَا بُنْدَارٌ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَأَبُو دَاوُدَ قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ قَالَ: ثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ ... فَذَكَرَهُ إِلَى قَوْلِهِ: " فَأَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا " دُونَ بَاقِيهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ شُعْبَةَ بِهِ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ بِكَمَالِهِ مِنْ طَرِيقِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ بِهِ.
وَكَذَا رَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ، وَزَعَمَ أَنَّهُ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ.
وَرَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مِنْ طَرِيقِ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن کی تاریکیوں کا سبب ہوگا، اور فحش گوئی و بے حیائی سے بچو کیونکہ اللہ تعالیٰ نہ فحش گوئی کو پسند کرتا ہے اور نہ ہی بناوٹی بے حیائی کو، اور تم حرص و بخل سے بچو کیونکہ اسی (بیماری) نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا، اس نے انہیں قطع رحمی پر ابھارا تو انہوں نے رشتے ناطے توڑ ڈالے، انہیں گناہوں کا حکم دیا تو وہ گناہوں میں مبتلا ہو گئے اور انہیں بخل کا حکم دیا تو انہوں نے کنجوسی اختیار کی“، ایک شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا مسلمان افضل ہے؟ —یا عرض کیا: کون سا اسلام افضل ہے؟— تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ جس کی زبان اور ہاتھ (کی ایذا رسانی) سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں“، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم ان کاموں کو چھوڑ دو جو تمہارے رب کو ناپسند ہیں“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت کی دو قسمیں ہیں: ایک شہری کی ہجرت اور دوسری صحرا نشین (بدو) کی ہجرت؛ صحرا نشین کا معاملہ یہ ہے کہ جب اسے (جہاد کے لیے) بلایا جائے تو وہ حاضر ہو اور جب اسے حکم دیا جائے تو وہ اطاعت کرے، جبکہ شہری کی ہجرت ان دونوں میں آزمائش کے اعتبار سے بھی زیادہ کڑی ہے اور اجر کے لحاظ سے بھی زیادہ عظیم ہے“۔ ایک دوسری روایت میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور حقیقی مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے“۔ ایک اور سند کے مطابق سائل نے یہ بھی دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا جہاد افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ (میدانِ کارزار میں) تمہارا گھوڑا کاٹ دیا جائے اور تمہارا خون بہا دیا جائے“۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے، البتہ انہوں نے جہاد والا واقعہ ذکر نہیں کیا۔ نیز اس حدیث کو امام ابو داود نے اپنی سنن میں اختصار کے ساتھ، امام نسائی نے اپنی تفسیر میں مکمل، اور امام حاکم نے مستدرک میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے، اور یہ مکمل طور پر کتاب المواعظ میں آئے گی۔ امام مسدد، احمد بن منیع اور حارث بن ابی اسامہ نے بھی اسے ابو قلابہ کے طریق سے اہلِ شام کے ایک شخص سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے، اور یہ کتاب الایمان میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5123]
تخریج الحدیث: «الطيالسي عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن الحارث الزبيدي (ثقة) عن أبي كثير الزبيدي (ثقة) عن عبد الله بن عمرو (من الحفظ)؛ و(المسلم من سلم المسلمون...) في البخاري ومسلم من حديث عبد الله بن عمرو»
«(5123/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 10، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 40، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4165، 4996، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1698، 2481، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6451، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2516، 2716، وأخرجه فتح الباري برقم: 10، 3366، 5672، 5682، 5688، 6109، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 22، 26، 1556، 6257، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 59، 3194، 3212، 6746، 9025، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4863»
«(5123/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 10، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 40، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4996، 4165، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2481، 1698، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6451، 6714، 6753، 6767، 6796، 6873، 6914، 6943، 6978، 7046، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2716، 2516، وأخرجه فتح الباري برقم: 10، 5672، 3366، 5682، 5688، 6109، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 22، 26، 6257، 1556، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1247، 3194، 3212، 6746، 59، 9025، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 180، 230، 399، 4863، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 236، 1636، وأخرجه شرح السنة برقم: 12»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وأصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں