الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِيمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ
اس صورت کا بیان، جس میں شہادت حاصل ہوتی ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9547 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9547
سنن ابن ماجہ: 2804
مشکوۃ المصابیح: 3811
حدیث نمبر: 9547
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي وَأَنَا مَرِيضٌ فِي نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنِ الشَّهِيدُ؟" فَسَكَتُوا فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنِ الشَّهِيدُ؟" فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي: أَسْنِدِينِي فَأَسْنَدَتْنِي فَقُلْتُ: مَنْ أَسْلَمَ ثُمَّ هَاجَرَ ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَهُوَ شَهِيدٌ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنْ لَمْ يَكُنْ شُهَدَاءُ أُمَّتِي إِلَّا هَؤُلَاءِ إِنَّهُمْ إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْغَرِقُ شَهِيدٌ وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ وَالنُّفَسَاءُ يَجُرُّهَا وَلَدُهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ".
وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنْ لَمْ يَكُنْ شُهَدَاءُ أُمَّتِي إِلَّا هَؤُلَاءِ إِنَّهُمْ إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْغَرِقُ شَهِيدٌ وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ وَالنُّفَسَاءُ يَجُرُّهَا وَلَدُهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ".
وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت بیمار تھا انصار کے کچھ افراد موجود تھے (یا انصار کے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو شہید کون ہے؟ تو لوگ خاموش رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو شہید کون ہے؟ میں نے اپنی بیوی سے کہا: تم مجھے ٹیک دو اس نے مجھے ٹیک دی میں نے کہا: جو اسلام قبول کرے پھر ہجرت کرے اور پھر اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اگر میری امت کے شہداء صرف یہی ہوں، تو ایسی صورت میں وہ لوگ کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے ڈوب کر مرنے والا شہید ہے پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے طاعون میں مرنے والا شہید ہے نفاس (کے دوران مرنے والی عورت) کو اس کا بچہ اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن زیادہ ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9547]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اگر میری امت کے شہداء صرف یہی ہوں، تو ایسی صورت میں وہ لوگ کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے ڈوب کر مرنے والا شہید ہے پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے طاعون میں مرنے والا شہید ہے نفاس (کے دوران مرنے والی عورت) کو اس کا بچہ اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن زیادہ ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9547]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1718 و 1717) أخرجه احمد فى المسند (317/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2804
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" مَا تَقُولُونَ فِي الشَّهِيدِ فِيكُمْ؟" قَالُوا: الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ"، قَالَ سُهَيْلٌ: وَأَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَزَادَ فِيهِ:" وَالْغَرِقُ شَهِيدٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم شہید کسے سمجھتے ہو“؟ لوگوں نے جواب دیا: اللہ کے راستے میں مارا جانا (شہادت ہے) فرمایا: ”تب تو میری امت میں بہت کم شہید ہوں گے“! (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ایسی بات نہیں بلکہ) جو اللہ کے راستے میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کے راستے میں مر جائے وہ بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا بھی شہید ہے، طاعون کے مرض میں مرنے والا شہید ہے“۔ سہیل کہتے ہیں: مجھے عبیداللہ بن مقسم نے خبر دی وہ ابوصالح سے روایت کرتے ہیں، اس میں یہ لفظ زیادہ ہے: ”اور ڈوب کر مرنے والا بھی شہید ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2804]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ شہید کے بارے میں کیا کہتے ہو (کہ شہید کون ہوتا ہے؟)“ حاضرین نے کہا: ”اللہ کی راہ میں قتل ہو جانا (شہادت ہے)۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید تھوڑے ہی ہوں گے۔ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو گیا، وہ شہید ہے اور جو اللہ کی راہ میں فوت ہو گیا وہ بھی شہید ہے اور پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2804]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12732)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 32 (652)، صحیح مسلم/الإمارة 51 (1914) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3811
3811 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ. قَالَ: إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لِقَلِيلٌ: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الطَّاعُونِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الْبَطْنِ فَهُوَ شَهِيدٌ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے میں کسے شہید شمار کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید قلیل ہوئے، جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے تو وہ شہید ہے، جو شخص اللہ کی راہ میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے، جو شخص طاعون کے مرض میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے اور جو شخص پیٹ کے مرض میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3811]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1915/165)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 8092
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟"، قَالُوا: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهَادَةٌ، وَالْبَطَنُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم لوگ اپنے درمیان شہید کسے سمجھتے ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہوا مارا جائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح تو میری امت میں شہداء کی تعداد بہت کم ہوگی جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے دریا میں غرق ہو کر مرنا بھی شہادت ہے طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے اور نفاس کی حالت میں عورت کا مرنا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8092]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1915
حدیث نمبر: 10762
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهُوَ شَهِيدٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے اور اللہ کے راستہ میں مرنا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10762]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1914
حدیث نمبر: 5602
«ما تقولون في الشهيد فيكم؟ قالوا: القتل في سبيل الله قال: إن شهداء أمتي إذن لقليل من قتل في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في سبيل الله فهو شهيد والمبطون شهيد والمطعون شهيد والغرق شهيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟ صحابہ نے کہا: اللہ کی راہ میں قتل ہونا، آپ نے فرمایا: اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے، جو اللہ کی راہ میں قتل ہو وہ شہید ہے، اور جو اللہ کی راہ میں مرے وہ بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے، طاعون میں مرنے والا شہید ہے، اور ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5602]
”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟ صحابہ نے کہا: اللہ کی راہ میں قتل ہونا، آپ نے فرمایا: اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے، جو اللہ کی راہ میں قتل ہو وہ شہید ہے، اور جو اللہ کی راہ میں مرے وہ بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے، طاعون میں مرنے والا شہید ہے، اور ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5602]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز ص 36: حم، م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6449
«من قتل في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في الطاعون فهو شهيد ومن مات في البطن فهو شهيد ومن غرق فهو شهيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں مر جائے وہ شہید ہے، جو طاعون سے مر جائے وہ شہید ہے، جو پیٹ کی بیماری سے مر جائے وہ شہید ہے، اور جو ڈوب کر مر جائے وہ شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6449]
”جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں مر جائے وہ شہید ہے، جو طاعون سے مر جائے وہ شہید ہے، جو پیٹ کی بیماری سے مر جائے وہ شہید ہے، اور جو ڈوب کر مر جائے وہ شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6449]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز 36 - 37: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6090
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّكَاةِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟ قَالُوا: الَّذِي يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: " إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذَنْ لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ، وَالْحَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالسُّلُّ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ ".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکاۃ لے کر تین بار آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون میں مرنا شہادت ہے، زچگی میں مرنا شہادت ہے، آگ میں جلنا شہادت ہے، ڈوبنا شہادت ہے، تپِ دق شہادت ہے، اور پیٹ کی بیماری میں مرنا شہادت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6090]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 247، حدیث 6115»
حدیث نمبر: 6091
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ ، ثَنَا مِنْدَلٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟، قَالُوا: الَّذِي يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: " إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذَنْ لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ ".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ قتل ہونا شہادت ہے، طاعون شہادت ہے، پیٹ کی بیماری شہادت ہے، اور زچگی میں مرنا شہادت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 247، حدیث 6116»