🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1171. اقرءوا القرآن وسلوا الله به قبل أن يأتي قوم يقرءون ....
قرآن مجید پڑھا کرو اور اس کے وسیلے سے اللہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1169 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1169، 1167
مسند احمد: 14855
مصنف ابن ابی شیبہ: 7955
الفتح الربانی: 8356
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2197
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6009
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1169
«اقرءوا القرآن وسلوا الله به قبل أن يأتي قوم يقرءون القرآن فيسألون به الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو اور اس کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے مانگا کرو، اس سے پہلے کہ ایسی قوم آ جائے جو قرآن پڑھے گی تو اس کے ذریعے لوگوں سے (دنیاوی مال) مانگا کرے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب هب] عن عمران بن حصين. الصحيحة 259.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14855
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ ، أَنْبَأَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا فِيهِ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، قَالَ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَابْتَغُوا بِهِ اللَّهَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقِدْحِ، يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ کچھ لوگ قرآن کر یم کی تلاوت کر رہے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن کر یم کی تلاوت کیا کر و اور اس کے ذریعے اللہ کا فضل مانگو اس سے پہلے کہ ایسی قوم آ جائے جو اسے اس طرح سیدھا کرے گی جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس کا بدلہ جلدی (دنیا ہی میں) چاہیں گے اور اسے (آخرت تک) مؤخر نہیں کریں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14855]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير أسامة بن زيد، فحسن الحديث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7826 ترقیم الشثری: -- 7955
حدثنا حدثنا وكيع، قال: ثنا يزيد بن الحطيم، عن الحسن، قال عمر : " اقرءوا القرآن، وسلوا الله به قبل ان يقراه قوم يسالون الناس به"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (الحطيم)، وسيأتي الخبر في ١٠/ ٤٧٩ برقم: [٣١٩٩٤] في كتاب فضائل القرآن، باب [١٥] من كره أن يتأكل بالقرآن.
(٢) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.

حضرت عمر فرماتے ہیں کہ قرآن پڑھو اور اللہ سے قرآن کے ذریعہ سوال کرو، کیونکہ ایک ایسی قوم آنے والی ہے جو لوگوں سے قرآن کے واسطے سے مانگاکریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7955]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6036، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31994، 31995، 31997، ترقيم محمد عوامة: 7826»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8356
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا فِيهِ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ قَالَ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ فَاسْتَمَعَ فَقَالَ اقْرَءُوا فَكُلٌّ حَسَنٌ وَابْتَغُوا بِهِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقَدَحِ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، جبکہ مسجد میں کچھ لوگ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن کریم پڑھو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غور سے سنا اور پھر فرمایا: تلاوت کرو، تلاوت کرو، ہر ایک اچھا ہے، لیکن اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو تلاش کرو، ایسے لوگوں کے آنے سے پہلے پہلے کہ وہ اس کی تلاوت اس طرح ٹھیک ٹھیک کریں گے، جس طرح تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن دنیا میں اس کا اجر طلب کریں گے اور آخرت تک اس کے ثواب کو مؤخر نہیں کریں گے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8356]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 830، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14855 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14916»
وضاحت: فوائد: … رضائے الہی سے مراد أجرت اور شہرت طلبی وغیرہ کی وجہ سے تلاوت نہ کی جائے، بلکہ محض اللہ تعالی کی رضامندی کے حصول کے لیے قرآن مجید پڑھا جائے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابوداود: 830
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1167
«اقرءوا القرآن وابتغوا به الله تعالى من قبل أن يأتي قوم يقيمونه إقامة القدح يتعجلونه ولا يتأجلونه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو اور اس کے ذریعے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرو، اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آ جائیں جو اسے تیر کی طرح سیدھا کریں گے (یعنی ظاہری الفاظ خوب سنواریں گے)، وہ اس کا دنیاوی اجر (داد و تحسین یا مال) جلدی چاہیں گے اور اسے آخرت کے لیے مؤخر نہیں کریں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم د] عن جابر. الصحيحة 259.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2197
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِقَوْمٍ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: «اقْرَءُوا الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ يَجِيءَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقِدْحِ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسی جماعت پر ہوا جو مسجد میں قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قرآن پڑھو اس سے قبل کہ ایسی قوم آ جائے جو اسے تیر کی طرح (حروف کی ظاہری درستگی میں) بالکل سیدھا تو کریں گے، وہ اس پر (دنیاوی جزا) جلد حاصل کرنا چاہیں گے اور (اخروی ثواب کے لیے) اسے مؤخر نہیں کریں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2197]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 830، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14441، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6009، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2194»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6009
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: اقْرَءُوا الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقِدْحِ، يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ; أُسَامَةُ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ مُخْتَلَفٌ فِيهِمَا.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو قرآن پڑھتے دیکھا تو فرمایا: قرآن پڑھو اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آئیں جو اسے اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس (کے ثواب) کو جلدی چاہیں گے اور آخرت تک مؤخر نہیں کریں گے۔“
یہ سند حسن ہے؛ اسامہ اور عبد الوہاب (کی توثیق) میں اختلاف ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 6009]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد حسن; أسامة وعبد الوهاب مختلف فيهما»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 830، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14441»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں