الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4709. كان إذا جاءه أمر يسر به خر ساجدا شكرا لله ....
جب آپ ﷺ کے پاس کوئی خوشی کی بات آتی ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4701 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4701
بلوغ المرام: 279
حدیث نمبر: 4701
«كان إذا جاءه أمر يسر به خر ساجدا شكرا لله تعالى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی خوشی کی بات آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے شکر میں سجدے میں گر جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4701]
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی خوشی کی بات آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے شکر میں سجدے میں گر جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4701]
تخریج الحدیث: «(حسن) [د هـ] عن أبي بكرة. المشكاة 1494.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 279
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعث عليا إلى اليمن فذكر الحديث قال: فكتب علي بإسلامهم فلما قرأ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم الكتاب خر ساجدا شكرا لله تعالى على ذلك. رواه البيهقي. وأصله في البخاري.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ راوی نے حدیث بیان کی جس میں اس نے کہا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اہل یمن کے اسلام میں داخل ہونے کی روداد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ارسال فرمائی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مکتوب پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے سجدہ ریز ہو گئے۔
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 279]
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 279]
«وَعَنِ» اور سے – «الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ» براء بن عازب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بَعَثَ» نے بھیجا – «عَلِيًّا» علی کو – «إِلَى الْيَمَنِ» یمن کی طرف – «فَذَكَرَ الْحَدِيثَ» پھر (راوی نے) حدیث ذکر کی – «قَالَ» (اور) کہا: – «فَكَتَبَ» تو لکھا – «عَلِيٌّ» علی نے – «بِإِسْلَامِهِمْ» ان کے اسلام لانے کے بارے میں – «فَلَمَّا قَرَأَ» پھر جب پڑھا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْكِتَابَ» خط کو – «خَرَّ» تو گر پڑے – «سَاجِدًا» سجدہ کرتے ہوئے – «شُكْرًا» شکر ادا کرتے ہوئے – «لِلَّهِ تَعَالَى» اللہ تعالیٰ کا – «عَلَى ذَلِكَ» اس پر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے۔ – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «فِي الْبُخَارِيِّ» بخاری میں ہے۔
اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا، پھر (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی اور کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان (اہل یمن) کے اسلام لانے کی اطلاع لکھ کر بھیجی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خط پڑھا تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدے میں گر پڑے۔ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 279]

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي: 2 /369، وأخرج البخاري صدر الحديث، المغازي، حديث:4349.»
الحكم على الحديث:
صحيح