🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5564. ما أنتم بأسمع لما أقول منهم غير أنهم لا يستطيعون ....
تم اس سے زیادہ نہیں سنتے جو میں کہہ رہا ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5556 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5556
معجم صغیر للطبرانی : 362
مصنف ابن ابی شیبہ: 39472
الفتح الربانی: 10708
الجامع الكامل: 3830
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10027
المعجم الکبیر للطبرانی: 10282
المعجم الاوسط: 8453
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5556
«ما أنتم بأسمع لما أقول منهم غير أنهم لا يستطيعون أن يردوا علي شيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم اس بات کو جو میں کہہ رہا ہوں ان سے زیادہ نہیں سنتے، سوائے اس کے کہ وہ مجھے جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5556]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ن] عن أنس. فقه السيرة 250.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ الْكِسَائِيُّ الأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَنْشَأَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُحَدِّثُنَا" عَنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرِينَا مَصَارِعَ أَهْلِ بَدْرٍ بِالأَمْسِ مِنْ بَدْرٍ، يَقُولُ: هَذَا مَصْرَعُ فُلانٍ غَدًا، وَهَذَا مَصْرَعُ فُلانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ عُمَرُ: فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ، مَا أَخْطَأُوا الْحُدُودَ الَّتِي حَدَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَجُعِلُوا فِي بِئْرٍ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: يَا فُلانُ بْنَ فُلانٍ، وَيَا فُلانُ بْنَ فُلانٍ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ حَقًّا؟، فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي اللَّهُ حَقًّا، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تُكَلِّمُ أَجْسَادًا لا أَرْوَاحَ فِيهَا؟، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ غَيْرَ أَنَّهُمْ لا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَرُدُّوا شَيْئًا"، لا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اہل بدر کے متعلق بیان کرنے لگے، چنانچہ فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اہل بدر کے بچھڑنے کی جگہیں ایک دن پہلے ہی بتانے لگے، اور فرمایا: ”یہاں پر فلاں کافر گرے گا، یہاں پر فلاں گرے گا۔“ پھر اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا، وہ اس حد سے نہیں گزرے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گرنے کی بتائی تھی، پھر وہ اوپر نیچے کر کے ایک کنویں میں ڈال دیے گئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف گئے اور فرمانے لگے: ”اے فلاں بن فلاں شخص! کیا جو کچھ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے تم سے وعدہ کیا تھا وہ تم نے سچا پا لیا ہے؟ میں نے تو وہ وعدہ جو مجھ سے میرے اللہ نے کیا تھا، سچا پا لیا۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کس طرح ایسے اجسام سے باتیں کر رہے ہیں جن میں زندگی ہی نہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جو کہہ رہا ہوں وہ تم سے زیادہ یہ سن رہے ہیں۔ صرف اتنی بات ہے کہ یہ جواب نہیں دے سکتے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجنائز و ذكر الموت/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2873، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2074، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 184، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 40، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 140، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 37864، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8453، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1085»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37864 ترقیم الشثری: -- 39472
حدثنا شبابة بن سوار قال حدثنا سليمان بن المغيرة عن ثابت قال: حدثنا انس قال: كنا مع عمر بين مكة والمدينة نتراءى الهلال فرايته وكنت حديد البصر فجعلت اقول لعمر: ما تراه؟ وجعل عمر ينظر ولا يراه، فقال عمر: ساراه وانا مستلق على فراشي، ثم انشا يحدثنا عن اهل بدر، قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم ليرى مصارع اهل بدر بالامس، يقول: هذا مصرع فلان غدا إن شاء الله، وهذا مصرع فلان غدا إن شاء الله، قال: فوالذي بعثه بالحق ما اخطاوا تلك الحدود يصرعون عليها.
ثم جعلوا في بئر بعضهم على بعض فانطلق النبي [صلى الله عليه وسلم] حتى انتهى إليهم فقال: يا فلان بن فلان، ويا فلان بن فلان: هل وجدتم ما وعدكم الله ورسوله حقا؟ فقال عمر: يا رسول الله، كيف تكلم اجسادا لا ارواح فيها؟ قال: ما انتم باسمع لما اقول منهم غير انهم لا يستطيعون يردون علي شيئا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (أما).
(٢) في [أ، ب]: (فقال: سأراها)، وفي [ق]: (قال عمر: ما أراه)، وسقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (تيك).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (اجعلوا).
(٦) في [أ]: (إليها).
(٧) في [أ، ب]: (وعد).
(٨) في [س]: زيادة (يا).
(٩) في [جـ، ي]: (رسول اللَّه).
(١٠) في [س]: (كيف يا رسول اللَّه).
(١١) في [أ، ب]: (روح).
(١٢) في [س]: (خير).
(١٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٧٣)، وأحمد (١٨٢).

حضرت انس سے روایت ہے کہ ہم حضرت عمر کے ساتھ مکہ، مدینہ کے درمیان چاند دیکھ رہے تھے۔ میری نظر تیز تھی۔ سو میں نے چاند دیکھ لیا۔ میں نے حضرت عمر سے کہنا شروع کیا۔ آپ نے چاند نہیں دیکھا؟ حضرت عمر دیکھتے رہے لیکن انہیں نظر نہیں آیا۔ تو انہوں نے فرمایا: مجھے بھی عنقریب نظر آجائے گا جبکہ میں اپنے بستر پر چت لیٹا ہوا ہوں گا۔ پھر حضرت عمر نے ہمیں اہل بدر کے بارے میں بیان کرنا شروع کیا اور فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اہل بدر کے قتل گاہ پچھلی رات دکھا دئیے گئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انشاء اللہ یہ جگہ کل فلاں شخص کی مقتل ہوگی اور یہ جگہ انشاء اللہ فلاں شخص کی مقتل ہوگی۔ حضرت عمر کہتے ہیں۔ قسم اس ذات کی جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ وہ کفار انہی حدود پر قتل کئے گئے۔ ان سے خطاء نہیں ہوئے۔ پھر مقتولین کفار کو کنویں میں ایک دوسرے پر ڈال کر پھینک دیا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس پہنچے۔ اور فرمایا: اے فلاں بن فلاں! اے فلاں بن فلاں! اللہ، اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو تمہارے ساتھ وعدہ کیا ہے تم نے اس کو برحق پایا؟ حضرت عمر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ ان جسموں سے کیسے کلام فرما رہے ہیں جن میں روحیں نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو بات میں کہہ رہا ہوں تم اس کو ان سے زیادہ نہیں سُن رہے۔ لیکن یہ بات ہے کہ وہ مجھے کوئی جواب نہیں دے سکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39472]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2873، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2073 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 184، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 40، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 140، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1085، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8453، ترقيم محمد عوامة: 37864»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10708
عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَهْلِ بَدْرٍ قَالَ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيُرِينَا مَصَارِعَهُمْ بِالْأَمْسِ يَقُولُ هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى وَهَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى قَالَ فَجَعَلُوا يُصْرَعُونَ عَلَيْهَا قَالَ قُلْتُ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَخْطَأُوا تِلْكَ كَانُوا يُصْرَعُونَ عَلَيْهَا ثُمَّ أَمَرَ بِهِمْ فَطُرِحُوا فِي بِئْرٍ فَانْطَلَقَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ يَا فُلَانُ يَا فُلَانُ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمُ اللَّهُ حَقًّا فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي اللَّهُ حَقًّا قَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُكَلِّمُ قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا قَالَ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُوا
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اہلِ بدر کے متعلق مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ بدر سے ایک دن پہلے ہمیں سردارانِ قریش کے گرنے اور پچھڑنے کے مقامات دکھا رہے تھے، اور فرماتے تھے: کل ان شاء اللہ فلاں کافر یہاں قتل ہو کر گرے گا، اور فلاں آدمی قتل ہو کر یہاں گرے گا، ان شاء اللہ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ واقعی وہ لوگ انہی جگہوں پر گرے۔ میں (عمر) رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا! وہ ان مقامات سے بالکل اِدھر اُدھر نہیں گرے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی لاشوں کے متعلق حکم دیا تو انہیں گھسیٹ کر کنوئیں میں پھینک دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کفار کی لاشوں کی طرف گئے اور فرمایا: اے فلاں! اے فلاں! تمہارے رب نے تمہارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، کیا تم نے اسے سچ پا لیا ہے، میرے ساتھ تو اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا تھا، میں نے تو اسے پورا پالیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے لوگوں سے ہم کلام ہیں جو مردہ ہو چکے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں ان سے جو کچھ کہہ رہا ہوں، تم ان کی بہ نسبت زیادہ نہیں سن رہے، لیکن وہ ان باتوں کا جواب نہیں دے سکتے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثانية للهجرة/حدیث: 10708]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2873، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 182 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 182»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وحی کی روشنی میں کفر کے سرداروں کے قتل کے بارے میں جیسے پیشین گوئی کی تھی، ایسے ہی ہوا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2873
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3830
3830. عن عمر بن الخطاب قال: ثم أمر النبي صلى الله عليه وسلم فطرحوا في بئر، فانطلق إليهم فقال: يا فلان بن فلان، يا فلان بن فلان، هل وجدتم ما وعدكم الله ورسوله حقا؟ فإني قد وجدتُ ما وعدني الله حقاً قلت: يا رسول الله! كيف تكلم أجسادا لا أرواح فيها؟ قال: ما أنتم بأسمع لما أقول منهم، غير أنهم لا يستطيعون أن يردوا علي شيئاً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنة (2873) من طرق عن سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن أنس بن مالك، عن عمر بن الخطاب فذكره في قصة مصارع أهل بدر.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10027
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا، فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَسْمَعُونَ مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمُ الْيَوْمَ لَا يُجِيبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گڑھے والوں کے پاس آ کر ٹھہرے اور فرمایا: ”اے گڑھے والو! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا کیا تم نے اسے حق پا لیا ہے؟ کیونکہ میں نے تو اسے حق پا لیا ہے، جو میرے پروردگار نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو ارشاد فرما رہے ہیں، کیا یہ لوگ اُسے سنتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جو کہہ رہا ہوں اُسے تم ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر نہیں سنتے ہو، لیکن آج یہ ایسے لوگ ہیں، جو جواب نہیں دے سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10320)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10320»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10282
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَشَلُّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ يَسْمَعُونَ؟ قَالَ: " مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمُ الْيَوْمَ لَا يُجِيبُونَ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بدر کے) کنویں والوں کے پاس رک گئے اور فرمایا: ”اے کنویں والو! کیا تم نے اپنے رب کا وعدہ سچا پایا؟ میں نے تو اپنے رب کا وعدہ سچا پایا ہے“، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہ سنتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس بات کو ان سے زیادہ نہیں سن رہے جو میں کہہ رہا ہوں، لیکن آج وہ جواب نہیں دے سکتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10282]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 160، حدیث 10320»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8453
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ قَالَ: نَا شَيْبَانُ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، وَكُنْتُ حَدِيدَ الْبَصَرِ، فَتَرَاءَيْنَا الْهِلَالَ، فَجَعَلَ أَحَدٌ لَا يَرَاهُ غَيْرِي، فَجَعَلْتُ أَقُولُ: نَعَمْ، أَلَا تَرَاهُ، فَيَقُولُ عُمَرُ : سَأَرَاهُ وَأَنَا مُسْتَلْقٍ عَلَى فِرَاشِي، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا عَنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِينَا مَصَارِعَ أَهْلِ بَدْرٍ بِالْأَمْسِ، يَقُولُ: هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا، وَهَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللهُ، فَقَالَ عُمَرُ : فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ مَا أَخْطَئُوا الْحُدُودَ الَّتِي حَدَّهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجُعِلُوا فِي بِئْرٍ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، قَالَ: فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: I " يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانٍ، وَيَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانٍ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمُ اللهُ وَرَسُولُهُ حَقًّا؟، فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي اللهُ حَقًّا I "، قَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ تُكَلِّمُ أَجْسَادًا لَا أَرْوَاحَ فِيهَا؟ قَالَ: I " مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، غَيْرَ أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَرُدُّوا شَيْئًا، لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھے، اور میری نظر بہت تیز تھی، چنانچہ ہم نے چاند دیکھنے کی کوشش کی تو میرے سوا کوئی اسے نہیں دیکھ پا رہا تھا۔ میں کہنے لگا: ”ہاں، کیا آپ اسے نہیں دیکھ رہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اسے (عنقریب) اس وقت دیکھ لوں گا جب میں اپنے بستر پر لیٹا ہوں گا۔“ پھر وہ ہمیں اہلِ بدر کے بارے میں بیان کرنے لگے اور فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں (جنگِ بدر سے) ایک دن پہلے اہلِ بدر کے گرنے کی جگہیں دکھا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”ان شاء اللہ کل فلاں کے گرنے کی جگہ یہ ہوگی اور فلاں کے گرنے کی جگہ یہ ہوگی۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جگہیں مقرر فرمائی تھیں وہ ان سے ذرا بھی نہ چوکے۔“ پھر انہیں ایک کنویں میں ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیا گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چل کر ان کے پاس پہنچے اور فرمایا: ”اے فلاں بن فلاں! اے فلاں بن فلاں! کیا تم نے اس وعدے کو سچا پا لیا جو اللہ اور اس کے رسول نے تم سے کیا تھا؟ بلاشبہ میں نے تو اپنے رب کے کیے ہوئے وعدے کو سچا پا لیا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ایسے جسموں سے کیسے کلام کرتے ہیں جن میں روحیں نہیں ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اسے تم ان سے زیادہ نہیں سنتے، البتہ وہ جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں سلیمان بن مغیرہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8453]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2873، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2073 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 184، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 40، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 140، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37864، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1085»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں