🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. براء بن عازب الأنصاري رضي الله عنه
سیدنا براء بن عازب انصاری رضی اللہ عنہ
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1164 (کل: 116 مقامات، 28 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 1164، 11705
صحیح بخاری: 1909، 5302
صحیح مسلم: 2499، 2500، 2508، 2514، 2515، 2516، 2517، 2526
سنن ابوداود: 2320
سنن ترمذی: 684
سنن نسائی: 2118، 2119، 2120، 2121، 2122، 2125، 2126، 2127، 2130، 2140
سنن ابن ماجہ: 1655، 1657
مسند اسحاق بن راہویہ: 401
سنن دارمی: 1721، 1723، 1724
معجم صغیر للطبرانی : 367
مشکوۃ المصابیح: 1970
مسند احمد: 1985، 6323، 7516، 7581، 7778، 7864، 9376، 9472، 9556، 9654، 9853، 9885، 10060، 10451، 14526، 20432
مسند الحمیدی: 523
صحیح ابن خزیمہ: 1905، 1906، 1908، 1912
اللؤلؤ والمرجان: 654، 656
المنتقى ابن الجارود: 376، 395
مصنف ابن ابی شیبہ: 9269، 9271، 9272، 9861
سنن دارقطنی: 2152، 2160، 2164، 2173، 2174
الفتح الربانی: 3677، 3685، 3688، 3690
صحیح ابن حبان: 3441، 3442، 3443، 3451، 3457، 3459، 3590
مسند امام شافعی: 609
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 334، 339
الجامع الكامل: 4316، 4317، 4318، 4320، 4321، 4325، 11955
السنن الكبرى للبيهقي: 7926، 7930، 7932، 7933، 7934، 7935، 7938، 7944، 7945، 7949، 7954، 8183
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4803، 4806
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 199، 571، 3093، 3744، 3810، 7392، 7393
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2248، 2388، 6252
المعجم الاوسط: 553، 1222، 2291، 2333، 6331
61 تا 70
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2127 ترقیم الرسالہ : -- 2152
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا أَبُو الْعَالِيَةِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ عُثْمَانَ الْعَبْدِيُّ، ثنا أَبُو قُتَيْبَةَ ، ثنا حَازِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَمَارَى النَّاسُ فِي هِلالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ بَعْضُهُمُ: الْيَوْمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: غَدًا، فَجَاءَ أَعْرَابِيُّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَعَمَ أَنَّهُ قَدْ رَآهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا فَنَادَى النَّاسَ: صُومُوا، ثُمَّ قَالَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا، وَلا تَصُومُوا قَبْلَهُ يَوْمًا" . تَابَعَهُ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، وَزَائِدَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، مِنْ رِوَايَةَ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى عَنْهُ، وَقِيلَ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ. وَأَرْسَلَهُ إِسْرَائِيلُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ. وأَرْسَلَهُ إِسْرَائِيلُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا، بعض نے کہا: آج نظر آ جائے گا، بعض نے کہا: کل نظر آ جائے گا، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ تو اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے درمیان اعلان کر دیں کہ وہ روزہ رکھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (چاند کو) دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزہ رکھنا ختم کر دو۔ اگر تم پر بادل چھا جائیں، تو تیس دن کی گنتی پوری کرو، پھر روزے رکھنا ختم کر دو اور اس سے ایک دن پہلے روزہ نہ رکھو۔“ ولید بن ابی ثور، زائدہ اور ثوری (فضل بن موسیٰ کی ان سے روایت کے مطابق، اور ایک قول کے مطابق ابوعاصم کی روایت کے مطابق) نے اس روایت کو نقل کرنے میں متابعت کی ہے، جبکہ اسرائیل اور حماد بن سلمہ نے، اور ثوری سے ابن مہدی، ابونعیم اور عبدالرزاق نے اس روایت کو مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2152]
ترقیم العلمیہ: 2127
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 416، 417، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1923، 1924، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3446، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1108، 1548، 1549، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2114، برقم: 2115، برقم: 2116، برقم: 2117، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2433، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2340، 2341، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 691، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1652،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2152، 2153، 2154، 2155، 2156، 2157، 2158، 2159»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، سلسلة سماك عن عكرمة: سلسلة ضعيفة (تقدم: 68،2238)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2135 ترقیم الرسالہ : -- 2160
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَقَدَّمُوا هِلالَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلا بِيَوْمَيْنِ، إِلا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رمضان کا چاند نظر آنے سے ایک یا دو دن پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ نہ رکھو) البتہ (اگر کسی شخص کا روزہ رکھنے کا معمول ہو اور وہ دن ہو، تو وہ روزہ رکھ سکتا ہے) تم چاند کو دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزے رکھنا ختم کرو، اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی گنتی کر لو اور پھر روزے رکھنا ختم کرو۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2160]
ترقیم العلمیہ: 2135
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1081، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1908، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3442، 3443، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1553، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2119، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 684، 685، 687، 697، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1727، 1731، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2160، 2161، 2162، 2163، 2164، 2173، 2174، 2177، 2178، 2179، 2180، 2181، 2445، 2446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7320»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح، صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 33)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2139 ترقیم الرسالہ : -- 2164
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ أَوْ أَحَدِهِمَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلاثِينَ يَوْمًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب پہلی کا چاند دیکھو، تو روزے رکھنے شروع کر دو اور جب تم اسے دیکھو، تو روزے رکھنا ختم کر دو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو تیس دن روزے رکھو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2164]
ترقیم العلمیہ: 2139
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1081، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1908، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3442، 3443، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1553، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2119، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 684، 685، 687، 697، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1727، 1731، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2160، 2161، 2162، 2163، 2164، 2173، 2174، 2177، 2178، 2179، 2180، 2181، 2445، 2446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7320»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح، صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 33)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2147 ترقیم الرسالہ : -- 2173
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا آدَمُ ، ثنا شُعْبَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ"، يَعْنِي عُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ . صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ، كَذَا رَوَاهُ آدَمُ، عَنْ شُعْبَةَ. وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ آدَمَ، عَنْ شُعْبَةَ، وَقَالَ فِيهِ: فَعُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ، وَلَمْ يَقُلْ: يَعْنِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا ختم کرو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کرو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یعنی شعبان کے تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔ یہ روایت شعبہ سے منقول ہونے کے حوالے سے مستند ہے، آدم نے شعبہ سے اسی طرح روایت کی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کو آدم کے حوالے سے شعبہ سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم شعبان کے مہینے کی تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔“ اس روایت میں لفظ ”یعنی“ نقل نہیں کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2173]
ترقیم العلمیہ: 2147
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1081، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1908، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3442، 3443، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1553، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2119، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 684، 685، 687، 697، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1727، 1731، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2160، 2161، 2162، 2163، 2164، 2173، 2174، 2177، 2178، 2179، 2180، 2181، 2445، 2446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7320»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح، صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 33)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2148 ترقیم الرسالہ : -- 2174
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحَسَنِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْصُوا هِلالَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ، وَلا تَخْلِطُوا بِرَمَضَانَ إِلا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صِيَامًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، وَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ تُغْمَى عَلَيْكُمُ الْعِدَّةُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رمضان کے لیے شعبان کی پہلی کے چاند کا حساب رکھو اور شعبان کو رمضان کے ساتھ نہ ملاؤ، البتہ اگر کسی شخص کے دوسرے دن کے معمول کے مطابق اس دن روزہ ہو (تو اس کا حکم مختلف ہو گا) پہلی کے (چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا بند کر دو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو تعداد پوری کرنا تمہارے لیے مشکل نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2174]
ترقیم العلمیہ: 2148
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1081، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1908، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3442، 3443، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1553، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2119، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 684، 685، 687، 697، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1727، 1731، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2160، 2161، 2162، 2163، 2164، 2173، 2174، 2177، 2178، 2179، 2180، 2181، 2445، 2446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7320»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح، صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 33)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3677
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے ترک کیا کرو، ہاں اگر بادل کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1081، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9472 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9453»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1081
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3685
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ حَالَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ سَحَابٌ فَكَمِّلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الشَّهْرَ اسْتِقْبَالًا) ) ، قَالَ حَاتِمٌ: يَعْنِي عِدَّةَ شَعْبَانَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر ہی روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے چھوڑا کرو، اگر تمہارے اور چاند کے درمیان بادل حائل ہو جائیں تو سابقہ ماہ کی (تیس کی) گنتی پوری کر لیا کرو، اور (ماہِ رمضان کی آمد سے) بالکل پہلے روزے نہ رکھا کرو۔ حاتم راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ شعبان کی گنتی پوری کی جائے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداود: 2327، والترمذي: 688، والنسائي: 4/ 136، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1985»

الحكم على الحديث:
صحيح۔ اخرجه ابوداود: 2327
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3688
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے رکھنا چھوڑا کرو اور اگر چاند دکھائی نہ دے تو تیس روزے پورے کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3688]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1081، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7507»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1081
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3690
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ، إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ أَحَدُكُمْ صَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ، صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا، ثُمَّ أَفْطِرُوا) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان سے پہلے ایک یا دو روزے مت رکھو، ہاں اگر کوئی ایسا دن آ جائے جس میں تم میں سے کوئی آدمی روزہ رکھا کرتا ہو تو وہ روزہ رکھ لے، چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے رکھنا ترک کیا کرو، اگر فضا ابر آلود ہو تو تیس دن پورے کر کے روزہ ترک کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3690]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1914، ومسلم: 1082، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10451 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10455»
وضاحت: فوائد: … ماہِ رمضان سے متصل پہلے روزے رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اس کی وضاحت اگلے باب میں ہو گی۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3441
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِذَا رَأَيْتُمُوهُ، فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ، فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم اسے دیکھو تو روزہ رکھو، جب تم اسے دیکھو تو عید الفطر کرو، اور اگر تم پر بادل چھا جائے تو تم گنتی پوری کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3441]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1900، 1906، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1080، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1905، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3441، 3445، 3449، 3451، 3454، 3455، 3593، 3597، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1544، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2319، 2320، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1655، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8019، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2167، 2168، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4574» «رقم طبعة با وزير 3432»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2009): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں