🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
227. ثابت بن يزيد الخولاني، عن ابن عباس
ثابت بن یزید خولانی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12921 (کل: 30 مقامات، 15 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12921، 10020
سنن ابوداود: 3674
سنن ترمذی: 1295
سنن ابن ماجہ: 3380
مشکوۃ المصابیح: 2776، 2777
مسند احمد: 4787، 5716
مصنف ابن ابی شیبہ: 22989
سنن سعید بن منصور: 815، 816
المستدرک علی الصحیحین: 2266، 7414
الجامع الكامل: 5790، 5792، 7584، 7585
السنن الكبرى للبيهقي: 10778، 11045، 17335
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6408
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1802، 5091
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5583، 5591
المعجم الاوسط: 1355، 2734، 4962، 7816
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12921
حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الْخَوْلَانِيِّ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ عَنِ الْخَمْرِ، فَقَالَ: سَأُخْبِرُكَ عَنِ الْخَمْرِ، إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَبَيْنَمَا هُوَ مُحْتَبٍ حَلَّ حَبْوَتَهُ، ثُمَّ قَالَ: " مَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنَ الْخَمْرِ شَيْءٌ فَلْيُؤْذِنِّي بِهِ "، فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْتُونَهُ فَيَقُولُ أَحَدُهُمْ: عِنْدِي رَاوِيَةٌ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي رَاوِيَةٌ، وَيَقُولُ الْآخَرُ: عِنْدِي زُقَاقٌ وَمَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اجْمَعُوهُ بِبَقِيعِ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ آذِنُونِي "، فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَهُ، فَمَشَيْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيَّ، فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرٍ ، فَأَخَذَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَنِي عَنْ يَسَارِهِ، وَجَعَلَ أَبَا بَكْرٍ مَكَانِي، ثُمَّ لَحِقَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَأَخَذَهُ، فَجَعَلَهُ عَنْ يَسَارِهِ، فَمَشَى بَيْنَهُمَا حَتَّى إِذَا وَقَفَ عَلَى الْخَمْرِ قَالَ لِلنَّاسِ: " أَتَعْرِفُونَ هَذِهِ؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ هَذِهِ الْخَمْرُ، قَالَ: صَدَقْتُمْ إِنَّ اللهَ لَعَنَ الْخَمْرَ وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَشَارِبَهَا وَسَاقِيَهَا وَآكِلَ ثَمَنِهَا ثُمَّ دَعَا بِسِكِّينٍ، فَقَالَ: " اشْحَذُوهَا " فَفَعَلُوا، ثُمَّ أَخَذَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَقَ الْأَزْقَاقَ، فَقَالَ النَّاسُ: إِنَّ فِي هَذِهِ الْأَزْقَاقِ مَنْفَعَةً، فَقَالَ: " أَجَلْ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَفْعَلُ ذَلِكَ غَضَبًا لِلهِ لِمَا فِيهَا مِنْ سَخْطَةٍ قَالَ: وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ فِي الْحَدِيثِ.
ثابت بن زید خولانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ مدینہ آئے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اور ان سے شراب کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں شراب کے بارے میں بتاتا ہوں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں تھا، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں کو سمیٹے چادر میں لپٹے بیٹھے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کھولی، پھر فرمایا: ”جس کے پاس شراب میں سے کچھ ہو وہ مجھے اطلاع دے۔“ چنانچہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے لگے، کوئی کہتا: میرے پاس ایک بڑا مشکیزہ شراب ہے، دوسرا کہتا: میرے پاس ایک مشکیزہ ہے، تیسرا کہتا: میرے پاس کئی مشکیزے ہیں، اور جو کچھ اللہ چاہتا کہ کسی کے پاس ہو۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے فلاں فلاں بقیع میں جمع کرو، پھر مجھے اطلاع دو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف چلا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، تو ہمیں ابوبکر رضی اللہ عنہ مل گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کر اپنی بائیں طرف کر دیا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو میری جگہ کر لیا، پھر ہمیں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مل گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑ کر اپنی بائیں طرف کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے درمیان چلتے رہے یہاں تک کہ جب شراب پر پہنچے تو لوگوں سے فرمایا: ”کیا تم اسے پہچانتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، یا رسول اللہ! یہ شراب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، بیشک اللہ نے شراب پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے لیے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھری منگوائی اور فرمایا: ”اسے تیز کرو۔“ چنانچہ ایسا کیا گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ لیا اور مشکیزوں کو چاک کر دیا، تو لوگوں نے کہا: ان مشکیزوں میں فائدہ ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن میں یہ کام صرف اللہ کی خاطر غصے میں کر رہا ہوں، کیونکہ اس میں اللہ کی ناراضی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اور کچھ راوی اس حدیث میں ایک دوسرے پر اضافہ کرتے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12921]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 233، حدیث 12977»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3674
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَاهُمْ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ، أَنَّهُمَا سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْخَمْرَ، وَشَارِبَهَا، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَعَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب، اس کے پینے اور پلانے والے، اس کے بیچنے اور خریدنے والے، اس کے نچوڑنے اور نچوڑوانے والے، اسے لے جانے والے اور جس کے لیے لے جائی جائے سب پر اللہ کی لعنت ہو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3674]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے شراب، اس کے پینے والے، پلانے والے، بیچنے والے، خریدنے والے، انگور نچوڑنے والے، نچڑوانے والے، اس کے اٹھانے والے اور جس کی طرف اٹھائی جا رہی ہو، ان سب پر لعنت کی ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3674]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الأشربة 6 (3380)، (تحفة الأشراف: 7296)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/25، 71) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2777)
أخرجه ابن ماجه (3380 وسنده حسن) أبو علقمة: صوابه أبو طعمة كما عند ابن ماجه وغيره

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1295
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، قَال: سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ عَشْرَةً عَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَشَارِبَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا، وَالْمُشْتَرِي لَهَا، وَالْمُشْتَرَاةُ لَهُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی وجہ سے ”دس آدمیوں پر لعنت بھیجی: اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اس کے لے جانے والے پر، اس کے منگوانے والے پر، اور جس کے لیے لے جائی جائے اس پر، اس کے پلانے والے پر، اور اس کے بیچنے والے پر، اس کی قیمت کھانے والے پر، اس کو خریدنے والے پر اور جس کے لیے خریدی گئی ہو اس پر“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث انس رضی الله عنہ کی روایت سے غریب ہے،
۲- اور اسی حدیث کی طرح ابن عباس، ابن مسعود اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی مروی ہے جسے یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأشربة 6 (3381)، (تحفة الأشراف: 900) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (3381)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3380
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل , قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ , وَأَبِي طُعْمَةَ مَوْلَاهُمْ , أَنَّهُمَا سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشْرَةِ أَوْجُهٍ بِعَيْنِهَا: وَعَاصِرِهَا , وَمُعْتَصِرِهَا , وَبَائِعِهَا , وَمُبْتَاعِهَا , وَحَامِلِهَا , وَالْمَحْمُولَةِ إِلَيْهِ , وَآكِلِ ثَمَنِهَا , وَشَارِبِهَا , وَسَاقِيهَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب دس طرح سے ملعون ہے، یہ لعنت خود اس پر ہے، اس کے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کو اٹھا کر لے جانے والے پر، اس شخص پر جس کے پاس اٹھا کر لے جائی جائے، اس کی قیمت کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3380]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب میں دس طرح لعنت کی گئی ہے: خود اس (شراب) کی ذات پر، اس کو نچوڑنے والے پر (رس نچوڑ کر شراب بنانے والے) پر، نچڑوانے والے (شراب بنوانے والے) پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کے پاس لے جائی جائے اس پر، اس کی قیمت کھانے والے پر، اسے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3380]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7296، ومصباح الزجاجة: 1173)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأشربة 2 (3674)، مسند احمد (2/25، 71)، دون قولہ: '' أکل ثمنہا'' (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2776
2776 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْخَمْرِ عَشَرَةً  : عَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَشَارِبَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا، وَالْمُشْتَرِي لَهَا، وَالْمُشْتَرَى لَهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شراب سے متعلق دس قسم کے افراد پر لعنت فرمائی: ”اس کے بنانے والے، اس کے بنوانے والے، اس کے پینے والے، اسے اٹھانے والے، جس کے پاس لے جائی جائے، اس کے پلانے والے، اسے بیچنے والے، اس کی قیمت کھانے والے، اسے خریدنے والے اور جس کے لیے خریدی جائے۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2776]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1295 وقال: غريب) و ابن ماجه (3381)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2777
2777 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَعَنَ اللَّهُ الْخَمْرَ، وَشَارِبَهَا، وَسَاقَيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَعَاصِرَهَا  ، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے شراب پر، اس کے پینے والے، اس کے پلانے والے، اس کے بیچنے والے، اس کے خریدنے والے، اس کے بنانے والے، جس کے لیے بنائی جائے اس پر، اسے لے کر جانے والے اور جس کے لیے لے کر جائی جائے، ان سب پر لعنت فرمائی۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2777]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3674) و ابن ماجه (3380)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4787
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي طُعْمَةَ مَوْلَاهُمْ، وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ أَنَّهُمَا سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشْرَةِ وُجُوهٍ لُعِنَتِ الْخَمْرُ بِعَيْنِهَا، وَشَارِبُهَا، وَسَاقِيهَا، وَبَائِعُهَا، وَمُبْتَاعُهَا، وَعَاصِرُهَا، وَمُعْتَصِرُهَا، وَحَامِلُهَا، وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ، وَآكِلُ ثَمَنِهَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب پر دس طرح سے لعنت کی گئی ہے۔ نفس شراب پر، اس کے پینے والے پر، پلانے والے پر، فروخت کر نے والے پر، خریدار پر، نچوڑنے والے پر اور جس کے لئے نچوڑی گئی اٹھانے والے پر اور جس کے لئے اٹھائی گئی اور اس کی قیمت کھانے والے پر بھی لعنت کی گئی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4787]

الحكم على الحديث:
صحيح بطرقه و شواهده، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5716
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَائِلٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْخَمْرَ، وَلَعَنَ شَارِبَهَا، وَسَاقِيَهَا، وَعَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نفس شراب پر، اس کے پینے والے پر، پلانے والے پر، فروخت کرنے والے پر، خریدار پر، نچوڑنے والے پر اور جس کے لئے نچوڑی گئی، اٹھانے والے پر اور جس کے لئے اٹھائی گئی اور اس کی قیمت کھانے والے پر اللہ کی لعنت ہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5716]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، بطرقه و شواهده.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22045 ترقیم الشثری: -- 22989
حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر ، عن عبد الرحمن بن عبد الله الغافقي وابي طعمة مولاهم ، سمعا ابن عمر يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لعنت الخمرة على عشرة وجوه، لعنت الخمر بعينها، وعاصرها، ومعتصرها، وبائعها، ومبتاعها، وحاملها، والمحمولة إليه، وآكل ثمنها، وشاربها، وساقيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [ز]: زيادة (يقول).
(٣) في [ط]: (كل).
(٤) في [ز]: (سارقها).
(٥) حسن؛ أخرجه أحمد (٤٧٨٧)، وأبو داود (٣٦٧٤)، وابن ماجه (٣٣٨٠)، والمزي ١٧/ ٢٤٥، والحاكم ٤/ ١٤٤، وأبو يعلى (٥٥٩١)، والبيهقي ٨/ ٢٨٧، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٤٣)، والطيالسي (١٩٥٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شراب پر دس طرح سے لعنت کی گئی ہے، شراب کے عین پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے نچڑوانے والے پر، اس کے فروخت کرنے والے پر، خریدنے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کے لئے اٹھایا جائے اس پر، اس کا ثمن کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22989]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2248، 7321، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3674، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3380، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 815، 816، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10890، 11159، 17428، 17429، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4879، 5490، 5491، 5820، 6274، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2069، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5583، 5591، والبزار فى «مسنده» برقم: 5961، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1804، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3343، 3343 م، 3342، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13641، 13714، 14125، والطبراني فى «الصغير» برقم: 753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2734، 4962، 7816، ترقيم محمد عوامة: 22045»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 815 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 815
نا هُشَيْمٌ , قَالَ: نا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: " لُعِنَتِ الْخَمْرُ، وَشَارِبُهَا، وَسَاقِيهَا، وَبَائِعُهَا، وَمُشْتَرِيهَا، وَعَاصِرُهَا، وَمُعْتَصِرُهَا، وَحَامِلُهَا، وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ، وَآكِلُ ثَمَنِهَا" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: شراب پر، اس کے پینے والے پر، پلانے والے پر، بیچنے والے پر، خریدنے والے پر، نچوڑنے والے پر، نچوانے والے پر، اس کو اٹھانے والے پر، جس کے پاس لے جائی جائے اس پر، اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت کی گئی ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 2248، 7321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3674، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3380، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 815، 816، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4879، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 22045، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 13641، وأخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 2734، وأخرجه الطبراني فى (الصغير) برقم: 753»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف ابن أبي ليلى، وهو صحيح لغيره كما سيأتي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں