الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
456. عمرو بن عوف بن ملحة المزني
سیدنا عمرو بن عوف بن ملحہ مزنی رضی اللہ عنہ
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 14102 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 14102
سنن ابوداود: 3594
المنتقى ابن الجارود: 1001
صحیح ابن حبان: 5091
السنن الكبرى للبيهقي: 20537
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3862
حدیث نمبر: 14102
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ إِلَّا شَرْطًا حَرَّمَ حَلَالًا، وَأَحَلَّ حَرَامًا، وَالصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ النَّاسِ، إِلَّا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلَالًا.
سیدنا عمرو بن عوف بن ملحہ مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں، سوائے اس شرط کے جو کسی حلال کو حرام یا کسی حرام کو حلال کر دے، اور صلح لوگوں کے درمیان جائز ہے، سوائے اس صلح کے جو کسی حرام کو حلال یا کسی حلال کو حرام کر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14102]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 22، حدیث 30»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7151، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1352، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2353، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11471، 11547، 11548، 11895، 11931، 14543، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2892، والبزار فى «مسنده» برقم: 3393، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1504، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5309، 5849، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4، 5»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7151، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1352، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2353، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11471، 11547، 11548، 11895، 11931، 14543، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2892، والبزار فى «مسنده» برقم: 3393، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1504، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5309، 5849، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4، 5»
حدیث نمبر: 3594
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ. ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، أَوْ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ شَكَّ الشَّيْخُ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ"، زَادَ أَحْمَدُ إِلَّا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا، أَوْ حَرَّمَ حَلَالًا وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے درمیان مصالحت جائز ہے“۔ احمد بن عبدالواحد نے اتنا اضافہ کیا ہے: ”سوائے اس صلح کے جو کسی حرام شے کو حلال یا کسی حلال شے کو حرام کر دے“۔ اور سلیمان بن داود نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان اپنی شرطوں پر قائم رہیں گے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3594]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”مسلمانوں کا آپس میں صلح کر لینا جائز ہے (یعنی یہ نافذ ہو گی)۔“ احمد (احمد بن عبدالواحد) نے مزید کہا: ”سوائے ایسی صلح کے جو کسی حرام کو حلال یا کسی حلال کو حرام بنائے۔“ سلیمان بن داؤد نے اضافہ کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3594]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 14806)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/366) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لیکن ایسی شرط سے بچیں جو شریعت میں ناجائز ہے، اور جس سے آئندہ خرابی واقع ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5246، 2923)
رواه النسائي (3181 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (5246، 2923)
رواه النسائي (3181 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 1001
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَمْزَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ الأَسْلَمِيُّ ، قَالَ: ثني سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ حَمْزَةَ ، عَنْ كَثِيرٍ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ مَا وَافَقَ الْحَقَّ مِنْهَا" . وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان اپنی ان شرائط پر ثابت رہیں، جو حق کے موافق ہوں۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کے درمیان صلح کرانا جائز ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1001]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف الحديث حسن: مسند الإمام أحمد: 2/366، سنن أبي داود: 3594، سنن الدارقطنی: 3/27، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (5091) نے صحیح کہا ہے۔ حمزہ بن مالک بن حمزہ اسلمی کے بارے میں حافظ الہیثمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: لم أعرفه (مجمع الزوائد: 5/255)۔ حمزہ بن مالک کی متابعت موجود ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف الحديث حسن
ترقیم العلمیہ : 2854 ترقیم الرسالہ : -- 2890
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، جَمِيعًا عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ، وَالصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ" ، لَفْظُ يُونُسَ، وَقَالَ الآخَرُ:" بَيْنَ النَّاسِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مسلمان آپس کی شرط کے مطابق عمل پیرا ہوں گے اور مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے۔“ روایت کے یہ الفاظ یونس نامی راوی کے ہیں، جبکہ دیگر راویوں نے لفظ ”لوگوں کے درمیان“ نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2890]
ترقیم العلمیہ: 2854
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 694، 695، 1075، 1076، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5091، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2322، 2326، 7150، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3594، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11463، 11469، 11470، 11546، 12048، 14544، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2890، 2891، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8906، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 8117، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5848»
«قال الذھبـــي: فيه كثير بن زيد ضعفه النسائي ومشاه غيره، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 112)»
«قال الذھبـــي: فيه كثير بن زيد ضعفه النسائي ومشاه غيره، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 112)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4391 ترقیم الرسالہ : -- 4471
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ النُّعْمَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ الْهُذَلِيِّ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ" أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْقَضَاءَ فَرِيضَةٌ مُحْكَمَةٌ وَسُنَّةٌ مُتَّبَعَةٌ، فَافْهَمْ إِذَا أُدْلِيَ إِلَيْكَ بِحُجَّةٍ، وَأَنْفِذِ الْحَقَّ إِذَا وَضَحَ، فَإِنَّهُ لا يَنْفَعُ تَكَلُّمٌ بِحَقٍّ لا نَفَاذَ لَهُ، وَآسِ بَيْنَ النَّاسِ فِي وَجْهِكَ، وَمَجْلِسِكَ، وَعَدْلِكَ، حَتَّى لا يَيْأَسَ الضَّعِيفُ مِنْ عَدْلِكَ، وَلا يَطْمَعُ الشَّرِيفُ فِي حَيْفِكَ، الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، وَالصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، إِلا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلالا، لا يَمْنَعْكُ قَضَاءٌ قَضَيْتَهُ بِالأَمْسِ رَاجَعْتَ فِيهِ نَفْسَكَ وَهُدِيتَ فِيهِ لِرُشْدِكَ أَنْ تُرَاجِعَ الْحَقَّ، فَإِنَّ الْحَقَّ قَدِيمٌ وَمُرَاجَعَةَ الْحَقِّ خَيْرٌ مِنَ التَّمَادِي فِي الْبَاطِلِ، الْفَهْمَ الْفَهْمَ فِيمَا يَخْتَلِجُ فِي صَدْرِكَ مِمَّا لَمْ يَبْلُغْكَ فِي الْكِتَابِ أَوِ السُّنَّةِ، اعْرِفِ الأَمْثَالَ وَالأَشْبَاهَ، ثُمَّ قِسِ الأُمُورَ عِنْدَ ذَلِكَ فَاعْمَدْ إِلَى أَحَبِّهَا عِنْدَ اللَّهِ وَأَشْبَهِهَا بِالْحَقِّ فِيمَا تَرَى، وَاجْعَلْ لِمَنِ ادَّعَى بَيِّنَةً أَمَدًا يَنْتَهِي إِلَيْهِ، فَإِنْ أَحْضَرَ بَيِّنَةً أَخَذَ بِحَقِّهِ وَإِلا وَجَّهْتَ الْقَضَاءَ عَلَيْهِ فَإِنَّ ذَلِكَ أَجْلَى لِلْعَمَى وَأَبْلَغُ فِي الْعُذْرِ، الْمُسْلِمُونَ عُدُولٌ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلا مَجْلُودٌ فِي حَدٍّ، أَوْ مُجَرَّبٌ فِي شَهَادَةِ زُورٍ، أَوْ ظِنِّينٌ فِي وَلاءٍ، أَوْ قَرَابَةٍ، إِنَّ اللَّهَ تَوَلَّى مِنْكُمُ السَّرَائِرَ وَدَرَأَ عَنْكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ، وَإِيَّاكَ وَالْقَلَقَ، وَالضَّجَرَ، وَالتَّأَذِّيَ بِالنَّاسِ، وَالتَّنَكُّرَ لِلْخُصُومِ فِي مَوَاطِنَ الْحَقِّ الَّتِي يُوجِبُ اللَّهُ بِهَا الأَجْرَ وَيُحْسِنُ بِهَا الذُّخْرَ، فَإِنَّهُ مَنْ يُصْلِحُ نِيَّتَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ وَلَوْ عَلَى نَفْسِهِ يَكْفِهِ اللَّهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ، وَمَنْ تَزَيَّنَ لِلنَّاسِ بِمَا يَعْلَمُ اللَّهُ ذَلِكَ يَشِنْهُ اللَّهُ، فَمَا ظَنُّكَ بِثَوَابِ غَيْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي عَاجِلِ رِزْقِهِ وَخَزَائِنِ رَحْمَتِهِ، وَالسَّلامُ عَلَيْكَ" .
ابوالملیح ہذلی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا جس میں یہ تحریر تھا: (امابعد!) قضا ایک ایسا فریضہ ہے جو انتہائی ضروری ہے اور ایک ایسا طریقہ ہے جسے برقرار رہنا چاہیے۔ تو جب تمہارے سامنے ثبوت آ جائے، حق واضح ہو جائے تو تم اسے نافذ کر دو اور ایسے حق کے بارے میں کلام کرنا کوئی فائدہ نہیں دیتا جسے نافذ نہ کیا جا سکے۔ تم لوگوں کے ساتھ برابری کی سطح پر بیٹھو، انہیں برابر سمجھو یہاں تک کہ کوئی کمزور شخص تمہاری امید و انصاف سے ناامید نہ ہو اور کوئی صاحب حیثیت شخص تم سے کسی زیادتی کی امید نہ رکھے۔ ثبوت پیش کرنا اس شخص پر لازم ہو گا جو دعویٰ کرتا ہے اور قسم اٹھانا اس پر لازم ہو گا جو اس کا انکار کرتا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان صلح کروا دینا جائز ہے، سوائے ایسی صلح کے جو حرام چیز کو حلال کر دے اور حلال چیز کو حرام قرار دے۔ اگلے دن فیصلہ کرتے ہوئے یہ چیز تمہارے لیے رکاوٹ نہ بنے کہ تم نے اس کے بارے میں دوبارہ غور و فکر کیا اور تمہیں اس مسئلے کا کوئی نیا حل سمجھ میں آ گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے حق کی طرف رجوع کرنا ہے، حق قدیم ہوتا ہے اور حق کی طرف واپس چلے جانا، باطل کو مسلسل کرتے رہنے سے زیادہ بہتر ہے۔ سمجھ سے کام لینا، ہر اس چیز کے بارے میں جس کے بارے میں تمہارے ذہن میں کھٹکا ہو، اور اس بارے میں تم تک کتاب یا سنت کا کوئی حکم نہ پہنچ چکا ہو، تو ایسی صورت میں اس کی مانند دوسری صورتوں کو سامنے رکھنا اور احکام کو قیاس کرنا اور اس کو ترجیح دینا، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ محسوس ہو اور حق سے زیادہ مشابہت رکھتا ہو، تمہاری رائے کے مطابق۔ جس شخص نے دعویٰ کیا ہو، اگر وہ ثبوت پیش کرنے کے لیے مہلت مانگے تو اسے ثبوت پیش کرنے کے لیے مہلت دو اور اگر ثبوت پیش ہو جائے تو اس کے حق کے مطابق فیصلہ دو، اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس شخص کے خلاف فیصلہ دے دو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صورت حال نابینا شخص کے لیے بھی واضح ہو گئی ہے اور عذر کے حوالے سے زیادہ بلیغ ہے۔ ہر مسلمان عادل ہے، وہ ایک دوسرے سے متعلق ہیں، البتہ جس شخص کو حد کی سزا کے طور پر کوڑے لگائے گئے ہوں یا جس شخص کے بارے میں تجربہ یہ ہو کہ وہ جھوٹی گواہی دیتا ہے، یا جس کے بارے میں یہ گمان ہو کہ وہ ولی ہونے کی وجہ سے یا رشتہ داری کی وجہ سے (جھوٹی گواہی دے رہا ہے) تو اس کا خیال رکھنا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باطن کی چیزوں کا ولی اللہ تعالیٰ ہے لیکن ثبوت کی بنیاد پر تم پر سزا کو تم سے دور کیا جائے گا۔ اور ہاں لوگوں کو پریشان کرنے اور انہیں ستانے سے گریز کرنا اور ایسی جگہ کے بارے میں حق کے حوالے سے مخاصمت سے گریز کرنا، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اجر کو واجب کر دے گا، یہ چیز تمہارے لیے ذخیرہ آخرت بن جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان معاملے میں جس شخص کی نیت ٹھیک ہو گی، اگرچہ وہ چیز انسان کے اپنے خلاف کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس شخص کو لوگوں کے حوالے سے ضرر پہنچنے سے محفوظ رکھے گا اور جو لوگوں کے بارے میں آراستہ ہو گا، لیکن اللہ تعالیٰ کا اس کے بارے میں علم مختلف ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو رسوا کر دے گا۔ تو تم نے اللہ تعالیٰ کے بجائے کسی دوسرے سے اجر کیوں حاصل کرنا ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ فوری رزق بھی عطا فرماتا ہے اور اپنی رحمت کے خزانے بھی عطا فرماتا ہے اور تم پر سلام ہو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4471]
ترقیم العلمیہ: 4391
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20888، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4471»
«قال الزیلعي: وعبد الله بن أبي حميد ضعيف، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 81)»
«قال الزیلعي: وعبد الله بن أبي حميد ضعيف، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 81)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4392 ترقیم الرسالہ : -- 4472
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، نَا إِدْرِيسُ الأَوْدِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، وَأَخْرَجَ الْكِتَابَ، فَقَالَ: هَذَا كِتَابُ عُمَرَ ، ثُمَّ قُرِئَ عَلَى سُفْيَانَ" مِنْ هَاهُنَا إِلَى أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْقَضَاءَ فَرِيضَةٌ مُحْكَمَةٌ وَسُنَّةٌ مُتَّبَعَةٌ، فَافْهَمْ إِذَا أُدْلِيَ إِلَيْكَ فَإِنَّهُ لا يَنْفَعُ تَكَلُّمٌ بِحَقٍّ لا نَفَاذَ لَهُ، آسِ بَيْنَ النَّاسِ فِي مَجْلِسِكَ، وَوَجْهِكَ وَعَدْلِكَ، حَتَّى لا يَطْمَعَ شَرِيفٌ فِي حَيْفِكَ، وَلا يَخَافَ ضَعِيفٌ جَوْرَكَ، الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، إِلا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلالا، لا يَمْنَعْكَ قَضَاءٌ قَضَيْتَهُ بِالأَمْسِ رَاجَعْتَ فِيهِ نَفْسَكَ وَهُدِيتَ فِيهِ لِرُشْدِكَ أَنْ تُرَاجِعَ الْحَقَّ، فَإِنَّ الْحَقَّ قَدِيمٌ، وَإِنَّ الْحَقَّ لا يُبْطِلُهُ شَيْءٌ وَمُرَاجَعَةَ الْحَقِّ خَيْرٌ مِنَ التَّمَادِي فِي الْبَاطِلِ، الْفَهْمَ الْفَهْمَ فِيمَا يَخْتَلِجُ عِنْدَ ذَلِكَ فَاعْمَدْ إِلَى أَحَبِّهَا إِلَى اللَّهِ وَأَشْبَهِهَا بِالْحَقِّ فِيمَا تَرَى وَاجْعَلْ لِلْمُدَّعِي أَمَدًا يَنْتَهِي إِلَيْهِ فَإِنْ أَحْضَرَ بَيِّنَةً وَإِلا وَجَّهْتَ عَلَيْهِ الْقَضَاءَ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَجْلَى لِلْعَمَى، وَأَبْلَغُ فِي الْعُذْرِ، الْمُسْلِمُونَ عُدُولٌ بَيْنَهُمْ بَعْضُهُمْ، عَلَى بَعْضٍ، إِلا مَجْلُودًا فِي حَدٍّ، أَوْ مُجَرَّبًا فِي شَهَادَةِ زُورٍ، أَوْ ظَنِينًا فِي وَلاءٍ، أَوْ قَرَابَةٍ، فَإِنَّ اللَّهَ تَوَلَّى مِنْكُمُ السَّرَائِرَ وَدَرَأَ عَنْكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ، ثُمَّ إِيَّاكَ وَالضَّجَرَ، وَالْقَلَقَ، وَالتَّأَذِّيَ بِالنَّاسِ، وَالتَّنَكُّرَ لِلْخُصُومِ فِي مَوَاطِنَ الْحَقِّ الَّتِي يُوجِبُ اللَّهُ بِهَا الأَجْرَ وَيُحْسِنُ بِهَا الذِّكْرَ، فَإِنَّهُ مَنْ يُخْلِصُ نِيَّتَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ، يَكْفِهِ اللَّهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ، وَمَنْ تَزَيَّنَ لِلنَّاسِ بِمَا يَعْلَمُ اللَّهُ ذَلِكَ شَانَهُ اللَّهُ" .
سعید بن ابوبردہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط نکالا اور بولے: یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط ہے، پھر یہ خط سفیان نامی راوی کے سامنے پڑھا گیا جس میں یہ تحریر تھا: (امابعد!) قضا ایک ایسا فرض ہے جو ضروری ہے اور ایک ایسا طریقہ ہے، جسے برقرار رہنا چاہیے۔ تم یہ بات سمجھ لو کہ جب تمہارے سامنے کوئی مقدمہ آئے، تو اسے حق کے بارے میں کلام کرنا فائدہ نہیں دیتا، جس حق کا نفاذ نہ ہو سکے۔ تم لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے ان کی طرف رخ کرتے ہوئے ان سے انصاف کے ساتھ کام لیتے ہوئے اس چیز کا خیال رکھو کہ کوئی صاحب حیثیت شخص تم سے کسی زیادتی کی امید نہ رکھے اور کسی کمزور شخص کو تم سے کسی ظلم کا اندیشہ نہ ہو۔ جو شخص دعویٰ کرتا ہے اس پر ثبوت پیش کرنا لازم ہے اور جو شخص انکار کر دیتا ہے وہ قسم اٹھائے گا۔ مسلمانوں کے درمیان صلح کروا دینا جائز ہے، ماسوائے ایسی صلح کے جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا جو کسی حلال چیز کو حرام قرار دے۔ گزشتہ دن تم نے جو فیصلہ کیا تھا وہ فیصلہ تمہیں روکے نہیں، جبکہ تم نے اس کے بارے میں غور و فکر کیا ہو، پھر تمہاری درست چیز کی طرف رہنمائی کر دی گئی ہو، وہ تمہیں اس بات سے نہ روکے کہ تم حق کی طرف رجوع کر لو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حق قدیم ہے اور حق کو کوئی بھی چیز باطل نہیں کر سکتی اور حق کی طرف لوٹ جانا، اس سے زیادہ بہتر ہے کہ انسان باطل پر گامزن رہے۔ جو معاملہ تمہارے ذہن میں کھٹک پیدا کرے، اس کو سمجھنے کی کوشش کرنا، اس چیز کے حوالے سے جو قرآن اور سنت کے حوالے سے تم تک نہیں پہنچی ہے، اس صورت میں تم اس جیسی دوسری مشابہہ اور ہم مثل صورت کا اندازہ لگانا پھر معاملات کو قیاس کرنا اور اس میں سے جو صورت حال اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو اور حق کے زیادہ قریب ہو، اس کا ارادہ کر لینا جو تمہاری سمجھ میں آئے۔ تم دعویٰ کرنے والے شخص کو مہلت دینا کہ اس دوران وہ اپنا ثبوت پیش کر دے، اگر کر دیا، تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کے خلاف فیصلہ کر دینا کیونکہ اب یہ صورت حال نابینا شخص کے لیے بھی روشن ہو جائے گی اور عذر کے حوالے سے زیادہ بلیغ ہو گی۔ سب مسلمان عادل ہیں، ایک دوسرے سے متعلق ہیں البتہ جس شخص کو حد کی سزا کے طور پر کوڑے لگائے گئے ہوں یا جس شخص کے بارے میں تجربہ یہ ہو کہ وہ جھوٹی گواہی دیتا ہے، یا جس کے بارے میں یہ گمان ہو کہ وہ ولی ہونے کی وجہ سے یا رشتہ داری کی وجہ سے (جھوٹی گواہی دے رہا ہے)، تو اس کا خیال رکھنا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باطن کی چیزوں کا ولی اللہ تعالیٰ ہے، لیکن ثبوت کی بنیاد پر تم سے سزا کو دور کیا جائے گا اور ہاں لوگوں کو پریشان کرنے، ان کو ستانے سے گریز کرنا اور ایسی جگہ سے حق کے بارے میں مخالفت سے گریز کرنا، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اجر کو واجب کر دے گا، یہ چیز تمہارے لیے ذخیرہ آخرت بن جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان جس کی نیت ٹھیک ہو گی اگرچہ وہ چیز اس کے اپنے خلاف کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس پر لوگوں کے حوالے سے ضرر پہنچانے سے محفوظ رکھے گا اور جو لوگوں کے بارے میں آراستہ ہو گا لیکن اللہ تعالیٰ کا اس کے بارے میں علم مختلف ہو گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو رسوا کر دے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4472]
ترقیم العلمیہ: 4392
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11472، 20342، 20406، 20431، 20523، 20638، 20788، 21267، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4472»
حدیث نمبر: 5091
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ السِّمْسَارُ بِسَمَرْقَنْدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّاطَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، إِلا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا أَوْ حَرَّمَ حَلالا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمانوں کے درمیان (ہر قسم کی) صلح جائز ہے ماسوائے اس صلح کے جو حرام کو حلال قرار دے دے یا حلال کو حرام قرار دے دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلح/حدیث: 5091]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 694، 695، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5091، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2322، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3594، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11463، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2890، 2891، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8906» «رقم طبعة با وزير 5069»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (1303). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 20537
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا ابْنُ كُنَاسَةَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ مَعْمَرٍ الْبَصْرِيِّ، عَنْ أَبِي ⦗٢٥٣⦘ الْعَوَّامِ الْبَصْرِيِّ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا:" إِنَّ الْقَضَاءَ فَرِيضَةٌ مُحْكَمَةٌ، وَسُنَّةٌ مُتَّبَعَةٌ، فَافْهَمْ إِذَا أُدْلِيَ إِلَيْكَ، فَإِنَّهُ لَا يَنْفَعُ تَكَلُّمُ حَقٍّ لَا نَفَاذَ لَهُ، وَآسِ بَيْنَ النَّاسِ فِي وَجْهِكَ وَمَجْلِسِكَ وَقَضَائِكَ، حَتَّى لَا يَطْمَعَ شَرِيفٌ فِي حَيْفِكَ، وَلَا يَيْأَسَ ضَعِيفٌ مِنْ عَدْلِكَ، الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، وَالصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، إِلَّا صُلْحًا أَحَلَّ حَرَامًا، أَوْ حَرَّمَ حَلَالًا، وَمَنِ ادَّعَى حَقًّا غَائِبًا، أَوْ بَيِّنَةً فَاضْرِبْ لَهُ أَمَدًا يَنْتَهِي إِلَيْهِ، فَإِنْ جَاءَ بِبَيِّنَةٍ أَعْطَيْتَهُ بِحَقِّهِ، فَإِنْ أَعْجَزَهُ ذَلِكَ اسْتَحْلَلْتَ عَلَيْهِ الْقَضِيَّةَ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَبْلَغُ فِي الْعُذْرِ، وَأَجْلَى لِلْعَمَى، وَلَا يَمْنَعْكَ مِنْ قَضَاءٍ قَضَيْتَهُ الْيَوْمَ فَرَاجَعْتَ فِيهِ لِرَأْيِكَ، وَهُدِيتَ فِيهِ لِرُشْدِكَ، أَنْ تُرَاجِعَ الْحَقَّ، لِأَنَّ الْحَقَّ قَدِيمٌ، لَا يُبْطِلُ الْحَقَّ شَيْءٌ، وَمُرَاجَعَةُ الْحَقِّ خَيْرٌ مِنَ التَّمَادِي فِي الْبَاطِلِ، وَالْمُسْلِمُونَ عُدُولٌ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الشَّهَادَةِ، إِلَّا مَجْلُودٌ فِي حَدٍّ، أَوْ مُجَرَّبٌ عَلَيْهِ شَهَادَةُ الزُّورِ، أَوْ ظَنِينٌ فِي وَلَاءٍ أَوْ قَرَابَةٍ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ تَوَلَّى مِنَ الْعِبَادِ السِّرَائِرَ، وَسَتَرَ عَلَيْهِمُ الْحُدُودَ إِلَّا بِالْبَيِّنَاتِ وَالْأَيْمَانِ، ثُمَّ الْفَهْمَ الْفَهْمَ فِيمَا أُدْلِيَ إِلَيْكَ، مِمَّا لَيْسَ فِي قُرْآنٍ وَلَا سُنَّةٍ، ثُمَّ قَايِسِ الْأُمُورَ عِنْدَ ذَلِكَ، وَاعْرِفِ الْأَمْثَالَ وَالْأَشْبَاهَ، ثُمَّ اعْمِدْ إِلَى أَحَبِّهَا إِلَى اللهِ فِيمَا تَرَى، وَأَشْبَهِهَا بِالْحَقِّ، وَإِيَّاكَ وَالْغَضَبَ، وَالْقَلَقَ وَالضَّجَرَ، وَالتَّأَذِّيَ بِالنَّاسِ عِنْدَ الْخُصُومَةِ، وَالتَّنَكُّرَ، فَإِنَّ الْقَضَاءَ فِي مَوَاطِنِ الْحَقِّ يُوجِبُ اللهُ لَهُ الْأَجْرَ، وَيُحْسِنُ بِهِ الذُّخْرَ، فَمَنْ خَلُصَتْ نِيَّتُهُ فِي الْحَقِّ، وَلَوْ كَانَ عَلَى نَفْسِهِ كَفَاهُ اللهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ، وَمَنْ تَزَيَّنَ لَهُمْ بِمَا لَيْسَ فِي قَلْبِهِ شَانَهُ اللهُ، فَإِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَا يَقْبَلُ مِنَ الْعِبَادَةِ إِلَّا مَا كَانَ لَهُ خَالِصًا، وَمَا ظَنُّكَ بِثَوَابِ غَيْرِ اللهِ فِي عَاجِلِ رِزْقِهِ، وَخَزَائِنِ رَحْمَتِهِ؟.
ابوعوام بصری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ عہدۂ قضا ایک فریضہ ہے اور ایسی سنت ہے جس کی اتباع کی جائے گی۔ جب کوئی فیصلہ آپ کے سامنے پیش کیا جائے تو اسے اچھی طرح سمجھ لیں، کیونکہ ایسی حق بات کہنے کا کوئی فائدہ نہیں جو نافذ نہ ہو۔ اپنی توجہ، اپنی مجلس اور اپنے فیصلے میں لوگوں کے درمیان برابری رکھیں، تاکہ کوئی معزز شخص آپ سے ناانصافی کی امید نہ رکھے اور کوئی کمزور آپ کے عدل سے مایوس نہ ہو۔ مدعی کے ذمے دلیل پیش کرنا ہے اور منکر پر قسم کھانا لازم ہے۔ مسلمانوں کے درمیان صلح کرانا جائز ہے، سوائے اس صلح کے جو کسی حلال کو حرام یا کسی حرام کو حلال کر دے۔ جس نے کسی حق کا دعویٰ کیا یا دلیل کی مہلت چاہی تو آپ اس کے لیے وقت کی تعیین کریں؛ اگر وہ دلیل لے آئے تو اس کا حق ادا کر دیں، اور اگر دلیل پیش نہ کر سکے تو اس کے خلاف فیصلہ دینا درست ہے، یہ اس کا عذر مکمل ختم کرنے کے لیے بھی بہتر ہے اور راستہ کے اعتبار سے زیادہ واضح بھی ہے۔ جو فیصلہ آپ آج کریں، اس سے آپ کو کوئی چیز منع نہ کرے کہ آپ نے اپنی رائے کے بارے میں مشورہ کیا اور آپ کی صحیح رہنمائی ہو گئی تو آپ حق پر ٹھہر جائیں، کیونکہ حق قدیم ہے اور حق کو کوئی چیز باطل نہیں کرتی، اور باطل کی طرف مائل ہونے کے بجائے حق کی طرف رجوع کر لینا بہتر ہے۔ تمام مسلمان ایک دوسرے پر گواہی دینے کے اہل ہیں، سوائے اس کے جسے حد لگائی گئی ہو، یا جسے جھوٹی گواہی کا تجربہ ہو، یا ولاء یا قرابت داری کے اندر جس پر تہمت لگائی گئی ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے باطنی رازوں کی ذمہ داری خود لی ہے، اور حد صرف دلائل اور قسموں کی بنا پر جاری کی جائے گی۔ پھر جو فیصلہ آپ کے سامنے پیش کیا جائے اسے اچھی طرح سمجھ لیں، اور جو قرآن و سنت میں موجود نہ ہو، اس میں معاملات کو ایک دوسرے پر قیاس کر لیا کریں، پھر ایک جیسی اشیاء کو پہچان لیا کریں، پھر اس بات کا قصد کریں جو اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب اور حق کے زیادہ قریب ہو۔ فیصلے کے دوران غصے، اضطراب اور لوگوں کے جھگڑوں سے اذیت محسوس نہ کریں۔ حق کے مطابق فیصلہ کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اجر عطا فرما دیتے ہیں اور اسے ذخیرہ بنا دیتے ہیں (یعنی نیکیوں کا ذخیرہ) اگر نیت درست ہو، خواہ فیصلہ اس کے اپنے خلاف ہی کیوں نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔ جس نے اس چیز کو مزین کر کے پیش کیا جو اس کے دل میں نہیں ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے رسوا کر دیتا ہے؛ اللہ تعالیٰ صرف اپنے بندوں سے خلوص کو قبول فرماتا ہے، تو آپ کا غیر اللہ کے بجائے اللہ کے جلد ملنے والے رزق اور اس کی رحمت کے خزانوں کے بارے میں کیا گمان ہے؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20537]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متقدم برقم 20283»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3862
«الصلح جائز بين المسلمين إلا صلحا أحل حراما أو حرم حلالا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے، سوائے اس صلح کے جو کسی حرام کو حلال کر دے یا کسی حلال کو حرام کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3862]
”مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے، سوائے اس صلح کے جو کسی حرام کو حلال کر دے یا کسی حلال کو حرام کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ك] عن أبي هريرة [ت هـ] عن عمروبن عوف. الإرواء 1303, 1420»
قال الشيخ الألباني: صحيح