🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. نسبة أبي بكر الصديق " واسمه رضي الله عنه: أبو بكر عبد الله بن عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة " — ومما أسند أبو بكر الصديق رضي الله عنه، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نسب، اور آپ کا نام: ابوبکر عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ — رسول اللہ ﷺ سے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی مرویات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 47 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 47، 6532، 6538
مسند احمد: 14600
الفتح الربانی: 214
صحیح ابن حبان: 336
الجامع الكامل: 1018
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11819
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2110
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 47
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، ثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَعْمَلُ عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ عَلَى أَمْرٍ مُؤْتَنَفٍ؟ قَالَ: بَلْ عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، قُلْتُ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ایسے معاملے پر عمل کر رہے ہیں جو پہلے سے طے شدہ ہے، یا کسی نئے معاملے پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ایسے معاملے پر جو طے شدہ ہے۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر عمل کس لیے ہے، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لیے وہی آسان کر دیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 64، حدیث 47»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14600
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَعْمَلُ لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، أَمْ لِأَمْرٍ نَأْتَنِفُهُ، قَالَ:" لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، فَقَالَ سُرَاقَةُ فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسول اللہ! ہمارا عمل کس مقصد کے لئے ہے کیا قلم لکھ کر اسے خشک ہو گئے اور تقدیر کا حکم نافذ ہو گیا پھر ہم اپنی تقدیر خود ہی بناتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکے ہیں اور تقدیر کا حکم نافذ ہو گیا سیدنا سراقہ نے پوچھا کہ پھر عمل کا کیا فائدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عمل کرتے رہو کیونکہ ہر ایک کے لئے اسی عمل کو آسان کر دیا جائے گا جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14600]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2648
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ (يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَنَعْمَلُ لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ لِأَمْرٍ نُؤْتَنِفُهُ؟ قَالَ: ( (لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ) ) فَقَالَ سُرَاقَةُ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (كُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِهِ) )
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس چیز کے مطابق عمل کر رہے ہیں، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، یا اس چیز کے مطابق جو از سرِ نو ہم کر رہے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چیز کے مطابق جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے۔“ سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو پھر عمل کی کیا حقیقت ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عامل کے لیے اس کا عمل آسان کر دیا گیا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2648، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14600 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14654»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2648
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 336
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَعْمَلُ لأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، أَمْ لأَمْرٍ نَأْتَنِفُهُ؟ قَالَ:" لأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِهِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم کسی ایسے معاملے کے حوالے سے عمل کرتے ہیں جو پہلے سے طے ہو چکا ہے یا کسی ایسے معاملے کے حوالے سے (کرتے ہیں) جو نئے سرے سے رونما ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ایسی صورت ہے جو پہلے سے طے ہو چکی ہے۔“ تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر عمل کیوں کیا جائے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عمل کرنے والے کے لیے اس کا مخصوص عمل آسان کر دیا جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2648، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 336، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14479، 14824، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2054، 2110» «رقم طبعة با وزير 337»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - عن جابر: أن سراقة قال ... انظر الذي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1018
1018. عن عمر بن الخطاب أنّه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم مرجعه من بدر، فقال: أنعمل لأمر قد فُرغ منه أم لأمر نأتنفُه؟ فقال: لأمر قد فُرغ منه. قال: ففيمَ العمل إذا؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كلٌّ مُيسَّرٌ لما كُتب له وعليه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن وهب في القدر (19)، وعنه ابنُ بطّة في الإبانة (1353) عن أسامة بن زيد، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جدّه، عن عمر بن الخطّاب فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11819
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ أَشَيْءٌ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ شَيْءٌ مُسْتَأْنَفٌ؟ قَالَ:" بَلْ شَيْءٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو ہم عمل کرتے ہیں، کیا وہ ایسی چیز کے حوالے سے ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا وہ نئے سرے سے رونما ہونے والی کسی چیز کے حوالے سے ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ وہ ایک ایسی چیز کے حوالے سے ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11819]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2137)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6532
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فَضَالَةَ الصَّيْرَفِيُّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَا: ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ نُدْبَةَ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ عُمْرَتِنَا هَذِهِ، لِعَامِنَا هَذَا؟ أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: " لَا، بَلْ لِلْأَبَدِ، دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ دِينِنَا كَأَنَّمَا نَنْظُرُ إِلَيْهِ؟ بِمَا جَرَتْ بِهِ الْأَقْلَامُ، وَثَبَتَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ؟ أَمْ لِأَمْرٍ نَسْتَأْنِفُهُ؟ قَالَ: " بَلْ مَا جَرَتْ بِهِ الْأَقْلَامُ، وَثَبَتَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ " قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: اعْمَلُوا، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب (الحسن) .
سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں بتائیے کہ ہمارا یہ عمرہ صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لیے، عمرہ قیامت تک حج میں داخل ہو گیا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں ہمارے دین کے بارے میں ایسے بتائیے جیسے ہم اسے دیکھ رہے ہوں؟ کیا سب کچھ قلموں سے لکھا جا چکا اور تقدیریں طے ہو چکی ہیں، یا کوئی نیا کام ہے جو ہم شروع کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ جو کچھ قلموں سے لکھا جا چکا اور تقدیریں طے ہو چکی ہیں (وہی ہے)۔“ میں نے عرض کیا: پھر عمل کس چیز کے لیے ہے، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل کرتے رہو، ہر شخص کے لیے وہی کام آسان کر دیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6532]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 119، حدیث 6562»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6538
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَعْمَلُ لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ أَمْ لِأَمْرٍ نَأْتَنِفُهُ؟ فَقَالَ: " لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ "، فَقَالَ سُرَاقَةُ : فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذَنْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: كُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ایسے کام کے لیے عمل کرتے ہیں جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، یا کسی نئے کام کے لیے جو ہم شروع کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے کام کے لیے جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے۔“ سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: پھر عمل کس لیے ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر عمل کرنے والے کے لیے آسانی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6538]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 122، حدیث 6568»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2110
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَعْمَلُ لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ لِأَمْرٍ نَأْتَنِفُهُ؟ قَالَ: لِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، فَقَالَ سُرَاقَةُ : فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم کسی ایسے معاملے کے لیے عمل کریں جس کا فیصلہ (تقدیر میں) پہلے ہی ہو چکا ہے یا ایسے معاملے کے لیے جسے ہم از سرِ نو شروع کر رہے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ اس معاملے کے لیے جس کا فیصلہ ہو چکا ہے“، تو سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”پھر عمل کس لیے ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کے لیے وہی عمل آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2110]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2054)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2648، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14190، وأخرجه فتح الباري برقم: 310، 315، 452، 602، 1493، 1531، 1555، 1557، 1558، 1566، 1568، 1577، 1603، 1624، 1629، 1659، 1693، 2177، 4134، 5040، 5051، 5120، 6223، 6231، 6802، 6811، 6818، وأخرجه مسند البزار برقم: 1135، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، 1798، 7632، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2534، 2594، 2603، 2612، 2620، 2687، 2709، 2713، 2717، 2718، 2757، 2760، 2778، 2785، 2802، 2811، 2812، 2815، 2826، 2835، 2853، 2855، 2857، 2875، 2877، 2890، 2892، 2900، 2901، 2902، 2907، 2944، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6561، 6563، 6564، 6565، 6566، 6567، 6568، 6570، 6571، 6572، 6573، 6574، 6575، 6576، 6577، 6578، 6579، 6580، 6581، 6582، 6586، 11026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 643، 1682، 2406، 3180، 3411، 3856، 3872، 3878، 3894، 3904، 5041، 5913، 6124، 8426، 8729، 8910، 9060، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 168، 589، 829، 1130، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 336، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2106»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں