🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1188 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1188
مسند احمد: 25097
مصنف ابن ابی شیبہ: 39560
الفتح الربانی: 10771
صحیح ابن حبان: 7028
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10155
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1188
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ بَنِي قُرَيْظَةَ، نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، فَأُرْسِلَ إِلَى سَعْدٍ فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏قُومُوا إِلَى خَيْرِكُمْ - أَوْ: إِلَى سَيِّدِكُمْ - قَالَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ قَدْ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ يُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذُرِّيَّتُهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏لَقَدْ حَكَمْتَ بِحُكْمِ اللهِ» ‏‏‏‏، وَقَالَ مَرَّةً: «‏‏‏‏لَقَدْ حَكَمْتَ بِحُكْمِ الْمَلِكِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو قریظہ کے لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر (رضامند ہو کر اپنے قلعوں سے) نیچے اتر آئے، چنانچہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا گیا اور وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصار سے) فرمایا: ”اپنے سردار کی طرف — یا فرمایا: اپنے میں سے بہترین شخص کی طرف — کھڑے ہو جاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا سعد سے) فرمایا: ”ان لوگوں نے تمہارے فیصلے پر اترنا قبول کر لیا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے جنگجو مردوں کو قتل کر دیا جائے اور ان کی ذریت (اہل و عیال) کو قیدی بنا لیا جائے۔“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً تم نے ان کے متعلق وہی فیصلہ کیا ہے جو اللہ کا فیصلہ ہے“ اور ایک مرتبہ (راوی نے) یہ الفاظ کہے: ”تم نے بادشاہِ حقیقی کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2878، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1768، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5215، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11283، وأخرجه فتح الباري برقم: 213، وأخرجه مسند البزار برقم: 1017، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5323، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1183»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25097
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، قَالَتْ: خَرَجْتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَقْفُو آثَارَ النَّاسِ. قَالَتْ: فَسَمِعْتُ وَئِيدَ الْأَرْضِ ورائي يعني حِسَّ الأرض، قَالَتْ: فَالْتَفَتُّ، فَإِذَا أَنَا بِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَمَعَهُ ابْنُ أَخِيهِ الْحَارِثُ بْنُ أَوْسٍ، يَحْمِلُ مِجَنَّهُ. قَالَتْ: فَجَلَسْتُ إِلَى الْأَرْضِ، فَمَرَّ سَعْدٌ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ مِنْ حَدِيدٍ، قَدْ خَرَجَتْ مِنْهَا أَطْرَافُهُ، فَأَنَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أَطْرَافِ سَعْدٍ. قَالَتْ: وَكَانَ سَعْدٌ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ. قَالَتْ: فَمَرَّ وَهُوَ يَرْتَجِزُ وَيَقُولُ: لَيْتَ قَلِيلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَا حَمَلْ مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ قَالَتْ: فَقُمْتُ، فَاقْتَحَمْتُ حَدِيقَةً، فَإِذَا فِيهَا نَفَرٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَإِذَا فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَفِيهِمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ تَسْبِغَةٌ لَهُ يَعْنِي مِغْفَرًا، فَقَالَ عُمَرُ: مَا جَاءَ بِكِ؟! لَعَمْرِي وَاللَّهِ إِنَّكِ لَجَرِيئَةٌ، وَمَا يُؤْمِنُكِ أَنْ يَكُونَ بَلَاءٌ، أَوْ يَكُونَ تَحَوُّزٌ؟ قَالَتْ: فَمَا زَالَ يَلُومُنِي حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الْأَرْضَ انْشَقَّتْ لِي سَاعَتَئِذٍ، فَدَخَلْتُ فِيهَا. قَالَتْ: فَرَفَعَ الرَّجُلُ السَّبْغَةَ عَنْ وَجْهِهِ، فَإِذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: يَا عُمَرُ، وَيْحَكَ!، إِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ مُنْذُ الْيَوْمَ، وَأَيْنَ التَّحَوُّزُ أَوْ الْفِرَارُ إِلَّا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟! قَالَتْ: وَيَرْمِي سَعْدًا رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ مِنْ قُرَيْشٍ، يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْعَرِقَةِ بِسَهْمٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرَقَةِ، فَأَصَابَ أَكْحَلَهُ، فَقَطَعَهُ، فَدَعَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَعْدٌ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ قُرَيْظَةَ. قَالَتْ: وَكَانُوا حُلَفَاءَهُ وَمَوَالِيَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَتْ: فَرَقَأ كَلْمُهُ، وَبَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الرِّيحَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَكَفَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ، وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا، فَلَحِقَ أَبُو سُفْيَانَ وَمَنْ مَعَهُ بِتِهَامَةَ، وَلَحِقَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَمَنْ مَعَهُ بِنَجْدٍ، وَرَجَعَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ فَتَحَصَّنُوا فِي صَيَاصِيهِمْ، وَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَوَضَعَ السِّلَاحَ، وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَضُرِبَتْ عَلَى سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ. قَالَتْ: فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام، وَإِنَّ عَلَى ثَنَايَاهُ لَنَقْعُ الْغُبَارِ، فَقَالَ: أَقَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ؟ وَاللَّهِ مَا وَضَعَتْ الْمَلَائِكَةُ بَعْدُ السِّلَاحَ، اخْرُجْ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ، فَقَاتِلْهُمْ. قَالَتْ: فَلَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأْمَتَهُ، وَأَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالرَّحِيلِ أَنْ يَخْرُجُوا، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ عَلَى بَنِي غَنْمٍ، وَهُمْ جِيرَانُ الْمَسْجِدِ حَوْلَهُ، فَقَالَ:" مَنْ مَرَّ بِكُمْ؟" قَالُوا: مَرَّ بِنَا دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، وَكَانَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ تُشْبِهُ لِحْيَتُهُ وَسِنُّهُ وَجْهُهُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام. فَقَالَتْ: فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَاصَرَهُمْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُهُمْ وَاشْتَدَّ الْبَلَاءُ، قِيلَ لَهُمْ: انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَشَارُوا أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ، أَنَّهُ الذَّبْحُ. قَالُوا: نَنْزِلُ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ"، فَنَزَلُوا، وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَأُتِيَ بِهِ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ إِكَافٌ مِنْ لِيفٍ، قَدْ حُمِلَ عَلَيْهِ، وَحَفَّ بِهِ قَوْمُهُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا عَمْرٍو، حُلَفَاؤُكَ وَمَوَالِيكَ وَأَهْلُ النِّكَايَةِ وَمَنْ قَدْ عَلِمْتَ. قَالَتْ: لَا يُرْجِعُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا، وَلَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِمْ، حَتَّى إِذَا دَنَا مِنْ دُورِهِمْ، الْتَفَتَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: قَدْ آنَ لِي أَنْ لا أُبَالِيَ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ. قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَلَمَّا طَلَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزَلُوهُ". فَقَالَ عُمَرُ: سَيِّدُنَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ. قَالَ: أَنْزِلُوهُ، فَأَنْزَلُوهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" احْكُمْ فِيهِمْ"، قَالَ سَعْدٌ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ، أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ، وَتُقْسَمَ أَمْوَالُهُمْ وَقَالَ يَزِيدُ بِبَغْدَادَ: وَيُقْسَمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَحُكْمِ رَسُولِهِ". قَالَتْ: ثُمَّ دَعَا سَعْدٌ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ عَلَى نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا، فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ. قَالَتْ: فَانْفَجَرَ كَلْمُهُ، وَكَانَ قَدْ بَرِئَ حَتَّى مَا يُرَى مِنْهُ إِلَّا مِثْلُ الْخُرْصِ، وَرَجَعَ إِلَى قُبَّتِهِ الَّتِي ضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَحَضَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، قَالَتْ: فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَعْرِفُ بُكَاءَ عُمَرَ مِنْ بُكَاءِ أَبِي بَكْرٍ، وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ سورة الفتح آية 29. قَالَ عَلْقَمَةُ: قُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ، فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ؟ قَالَتْ: كَانَتْ عَيْنُهُ لَا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ كَانَ إِذَا وَجِدَ، فَإِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں غزوہ خندق کے موقع پر لوگوں کے نشانات قدم کی پیروی کرتے ہوئے نکلی، میں نے اپنے پیچھے زمین کے چیرنے کی آواز سنی، میں نے پلٹ کر دیکھا تو اچانک میرے سامنے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ آگئے، ان کے ساتھ ان کا بھتیجا حارث بن اوس تھا جو ڈھال اٹھائے ہوئے تھا، میں زمین پر بیٹھ گئی، حضرت سعد رضی اللہ عنہ وہاں سے گذر گئے، انہوں نے لوہے کی زرہ پہن رکھی تھی اس سے ان کے اعضاء باہر نکلے ہوئے تھے جن کے متعلق مجھے نقصان کا اندیشہ ہونے لگا، کیونکہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ تمام لوگوں میں عظیم تر اور طویل تر تھے، وہ میرے قریب سے گذرتے ہوئے یہ رجزیہ شعر پڑھ رہے تھے تھوڑی دیر انتطار کرو، لڑائی اپنا بوجھ اٹھائے گی اور وہ موت کتنی اچھی ہے جو وقت مقررہ پر آجائے۔ اس کے بعد میں وہاں سے اٹھی اور ایک باغ میں گھس گئی، دیکھا کہ وہاں مسلمانوں کی جماعت موجود ہے، جس میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں اور ان میں سے ایک آدمی کے سر پر خود بھی ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھ کر فرمایا تم کیوں آئی ہو؟ واللہ تم بڑی جری ہو، تم اس چیز سے کیسے بےخطر ہوگئی ہو کہ کوئی مصیبت آجائے یا کوئی تمہیں پکڑ کرلے جائے؟ وہ مجھے مسلسل ملامت کرتے رہے حتیٰ کہ میں تمنا کرنے لگی کہ اس وقت زمین پھٹے اور میں اس میں سما جاؤں، اسی دوران اس آدمی نے اپنے چہرے سے خود ہٹایا تو وہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے، وہ کہنے لگے ارے عمر! آج تو تم نے بہت ہی حد کردی، اللہ کے علاوہ کہاں جانا ہے اور کہاں پکڑ کر جمع ہونا ہے۔ پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ پر مشرکین قریش میں سے ایک آدمی " جس کا نام ابن عرقہ تھا " تیر برسانے لگا اور کہنے لگا کہ یہ نشانہ روکو کہ میں ابن عرقہ ہوں، وہ تیر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے بازو کی رگ میں لگا اور اسے کاٹ گیا، حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ! مجھے اس وقت تک موت نہ دیجئے گا جب تک میری آنکھیں بنو قریظہ کے معاملے میں ٹھندی نہ ہوجائیں، بنو قریظہ کے لوگ زمانہ جاہلیت میں ان کے حلیف اور آزاد کردہ غلام تھے، بہر حال! ان کا زخم بھر گیا اور اللہ نے مشرکین پر آندھی مسلط کردی اور لڑائی سے مسلمانوں کی کفایت فرمالی اور اللہ طاقتور غالب ہے۔ اس طرح ابو سفیان اور اس کے ساتھی تہامہ واپس جلے گئے، عیینہ بن بدر اور اس کے ساتھی نجد چلے گئے، بنو قریظہ واپس اپنے قلعوں میں قلعہ بند ہوگئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ واپس آگئے اور اسلحہ اتار کر حکم دیا کہ چمڑے کا ایک خیمہ مسجد میں سعد کے لئے لگا دیا جائے، اسی دوران حضرت جبرئیل علیہ السلام آئے، غبار جن کے دانتوں پر اپنے آثار دکھا رہا تھا، وہ کہنے لگے کہ کیا آپ نے اسلحہ اتار کر رکھ دیا؟ واللہ ملائکہ نے تو ابھی تک اپنا اسلحہ نہیں اتارا، بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوجائے اور ان سے قتال کیجئے چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زرہ پہنی اور لوگوں میں کوچ کی منادی کرادی اور روانہ ہوگئے۔ راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر بنوغنم پر ہوا جو کہ مسجد نبوی کے آس پاس رہنے والے پڑوسی تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ ابھی تمہارے پاس سے کوئی گذر کرگیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سے دحیہ کلبی گذر کرگئے ہیں، دراصل حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی ڈاڑھی، دانت اور چہرہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے مشابہہ تھا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کے قریب پہنچ کر اس کا محاصرہ کرلیا اور پچیس دن تک محاصرہ جاری رکھا، جب یہ محاصرہ سخت ہوا اور ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے لگا تو انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر ہتھیار ڈال دو، انہوں نے حضرت ابو لبابہ رضی اللہ عنہ سے اس سلسلے میں مشورہ مانگا تو انہوں نے اشارے سے بتایا کہ انہیں قتل کردیا جائے گا، اس پر وہ کہنے لگے کہ ہم سعد بن معاذ کے فیصلے پر ہتھیار ڈالتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ بات مان لی انہوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا، انہیں ایک گدھے پر سوار کرکے لایا گیا جس پر کھجور کی چھال کا پالان پڑا ہوا تھا، ان کی قوم کے لوگوں نے انہیں گھیر رکھا تھا اور وہ ان سے کہہ رہے تھے کہ اے ابو عمر! یہ تمہارے ہی حلیف، آزاد کردہ غلام اور کمزور لوگ ہیں اور وہ جنہیں تم جانتے ہو، لیکن وہ انہیں کچھ جواب دے رہے تھے اور نہ ہی ان کی طرف توجہ کر رہے تھے، جب وہ ان کے گھروں کے قریب پہنچ گئے تو اپنے قوم کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا اب وہ وقت آیا ہے کہ میں اللہ کے بارے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی کوئی پرواہ نہ کروں، جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے سردار کے لئے کھڑے ہوجاؤ انہیں سواری سے اتارو، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ہمارا سردار تو اللہ تعالیٰ ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں اتارو، چنانچہ لوگوں نے انہیں اتارا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کے بارے میں فیصلہ کرو، حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے لڑنے والوں کو قتل کردیا جائے، ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کے مال تقسیم کردیئے جائیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے ان کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ کیا ہے۔ پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے دعا کی کہ اے اللہ! اگر آپ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قریش کی جنگ کا کچھ حصہ باقی رکھا ہے تو مجھے اس کے لئے باقی رکھیے اور اگر آپ نے ان کے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان جنگ ختم کردی ہے تو مجھے اپنے پاس بلا لیجئے، چنانچہ ان کا زخم پھٹ پڑا حالانکہ وہ ٹھیک ہوچکا تھا اور اس کا صرف بالی جتنا نشان باقی رہ گیا تھا اور وہ اپنے اس خیمے میں واپس چلے گئے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے لگوایا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، میں اپنے حجرے میں بیٹھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے رونے کو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رونے سے الگ پہچان رہی تھی اور وہ ایسے ہی تھے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ آپس میں رحم دل ہیں۔ علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اماں جان! نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس موقع پر کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں کسی پر آنسو نہیں بہاتی تھیں، البتہ جب آپ غمگین ہوتے تو اپنی داڑھی پکڑ لیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25097]

الحكم على الحديث:
بعضه صحيح وجزء منه حسن، وهذا اسناد فيه ضعف لجهالة عمرو بن علقمة، خ: 21, 22، 41 م: 1769
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37951 ترقیم الشثری: -- 39560
حدثنا يزيد بن هارون قال اخبرنا محمد بن عمرو عن ابيه عن جده عن عائشة قالت: خرجت يوم الخندق اقفو آثار الناس، فسمعت وئيد الارض ورائي فالتفت فإذا انا بسعد بن معاذ ومعه ابن اخيه الحارث بن اوس، يحمل مجنه، فجلست إلى الارض، قالت: فمر سعد وعليه درع قد خرجت منها اطرافه، فانا اتخوف على اطراف سعد، قالت: وكان من اعظم الناس واطولهم، قالت: فمر يرتجز وهو يقول:
لبث قليلا يدرك الهيجا حمل ما احسن الموت إذا حان الاجل
[2] - قالت: فقمت فاقتحمت حديقة، فإذا فيها نفر من المسلمين فيهم عمر بن الخطاب وفيهم رجل عليه تسبغة له تعني المغفر، قال: فقال عمر: ويحك ما جاء بك؟ ويحك ما جاء بك؟ والله إنك لجريئة، ما يؤمنك ان يكون تحوز وبلاء؟ قالت: فما زال يلومني حتى تمنيت ان الارض انشقت فدخلت فيها، قالت: فرفع الرجل التسبغة عن وجهه فإذا طلحة بن عبيد الله، قال فقال: يا عمر، ويحك قد اكثرت منذ اليوم، واين التحوز او الفرار إلا إلى الله.
[3] - قالت: ويرمي سعدا رجل من المشركين من قريش يقال له حبان بن العرقة بسهم، فقال: خذها وانا ابن العرقة، فاصاب اكحله فقطعه فدعا الله فقال: اللهم لا تمتني حتى تقر عيني من قريظة، وكانوا حلفاءه ومواليه في الجاهلية، [قالت] : فرقا كلمه، وبعث الله الريح على المشركين: وكفى الله المؤمنين القتال وكان الله قويا عزيزا. فلحق ابو سفيان بتهامة، ولحق عيينة بن بدر بن حصن ومن معه بنجد، ورجعت بنو قريظة فتحصنوا في صياصيهم، ورجع رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المدينة، فامر بقبة فضربت على سعد في المسجد ووضع السلاح.
[4] - قالت: فاتاه جبريل فقال: اقد وضعت السلاح؟! والله ما وضعت الملائكة السلاح! فاخرج إلى بني قريظة فقاتلهم، فامر رسول الله صلى الله عليه وسلم بالرحيل ولبس لامته، فخرج فمر على بني غنم، وكانوا جيران المسجد، فقال: من مر بكم؟ فقالوا: مر بنا دحية الكلبي، وكان دحية تشبه لحيته وسنة وجهه بجبريل، فاتاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم فحاصرهم خمسة وعشرين يوما، فلما اشتد حصرهم واشتد البلاء عليهم قيل لهم: انزلوا على حكم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاستشاروا ابا لبابة، فاشار إليهم بيده انه الذبح، فقالوا: ننزل على حكم ابن معاذ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: انزلوا على حكم سعد بن معاذ، فنزلوا.
[5] - وبعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى سعد، فحمل على حمار له إكاف من ليف، وحف به قومه، فجعلوا يقولون: يا ابا عمرو، حلفاؤك ومواليك واهل النكاية ومن قد علمت، - [قالت] : لا يرجع إليهم قولا - حتى إذا دنا من دارهم التفت إلى قومه فقال: قد انى لسعد ان لا يبالي في الله لومة لائم.
[6] - فلما طلع على رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ابو سعيد: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قوموا إلى سيدكم فانزلوه، قال عمر: سيدنا الله، قال: «انزلوه» ، فانزلوه.
[7] - قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: احكم فيهم، قال: فإني احكم فيهم ان تقتل مقاتلتهم وتسبى ذراريهم وتقسم اموالهم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لقد حكمت فيهم بحكم الله وحكم رسوله، قال: ثم دعا الله سعد فقال: اللهم إن كنت ابقيت على نبيك من حرب قريش شيئا فابقني لها، وإن كنت قطعت الحرب بينه وبينهم فاقبضني إليك، فقال: فانفجر كلمه، وكان قد برا حتى ما بقي منه إلا مثل الخرص.
[8] - قالت: فرجع رسول الله صلى الله عليه وسلم ورجع سعد إلى قبته التي كان ضرب عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: فحضره رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر وعمر، قالت: فوالذي نفسي بيده، إني لاعرف بكاء ابي بكر من بكاء عمر وانا في حجرتي، وكانوا كما قال الله [تعالى] : رحماء بينهم. قال علقمة: فقلت: اي امه! فكيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصنع؟ قالت: كانت عينه لا تدمع على احد، ولكنه كان إذا وجد فإنما هو آخذ بلحيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [أ، ب]: (أنبأنا)، وفي [ي]: (حدثنا).
(٣) في [أ، ب]: (الخميس).
(٤) في [أ، ب]: (وراء)، وفي [ي]: (وراي).
(٥) في [ع]: (ذرع).
(٦) في [أ، ب]: (قال).
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) سقط من: [ب].
(٩) في [أ]: (لجرية).
(١٠) في [ع]: (تحوزًا).
(١١) في [أ]: (قالت).
(١٢) في [ب]: (السلعة).
(١٣) في [ب]: (أمن ذا).
(١٤) في [أ]: (لا).
(١٥) في [أ]: (قال).
(١٦) في [أ، ب، ق، ع]: (وكفى).
(١٧) في [س، ع، ي]: (حصين).
(١٨) في [جـ]: (السالح).
(١٩) في [أ، ب]: (فقالوا).
(٢٠) في [هـ]: (وسنته و).
(٢١) في [ع]: (عليهم).
(٢٢) في [أ، ب]: (وحمل).
(٢٣) في [ق]: (أن)، وفي [هـ]: (أتى)، وفي [س]: (آن).
(٢٤) في [ع]: (يخاف).
(٢٥) في [أ، ب]: (إني).
(٢٦) سقط من: [ع].
(٢٧) سقط من: [ع].
(٢٨) في [أ، ب]: (قال).
(٢٩) في [أ، ب]: (حرة).
(٣٠) في [هـ]: (فقال).
(٣١) في [جـ، ق]: زيادة (تعالى).
(٣٢) في [ب]: (كيف).
(٣٣) حسن؛ والد محمد بن عمرو هو عمرو بن علقمة الصواب أنه صدوق، أخرجه أحمد (٢٥٠٩٧)، وابن حبان (٧٠٢٨)، وابن سعد ٣/ ٤٢١، وإسحاق (١١٢٦)، والطبراني (٥٣٣٠)، وأبو نعيم في الدلائل (٤٣٣)، وبعضه عند البخاري (٤١٢١)، ومسلم (١٧٦٩).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں خندق کے دن، لوگوں کے آثار قدم کی پیروی کرتے ہوئے باہر نکلی۔ پس میں نے اپنے پیچھے لوگوں کی آہٹ سُنی۔ میں نے توجہ کی تو وہ سعد بن معاذ تھے اور ان کے ساتھ ان کے بھتیجے حارث بن اوس تھے۔ جنہوں نے اپنی ڈھال اٹھائی ہوئی تھی۔ پس میں زمین پر بیٹھ گئی۔ فرماتی ہیں: پس حضرت سعد گزر گئے اور انہوں نے زرہ پہنی ہوئی تھی۔ اور ان کے اعضاء اس سے باہر نکلے ہوئے تھے۔ اور مجھے حضرت سعد کے اعضاء کے بارے میں خوف آ رہا تھا۔ فرماتی ہیں: یہ صاحب لوگوں میں سے بڑے جثہ والے اور لمبے تھے۔ فرماتی ہیں: پھر وہ رجز پڑھتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے گزر گئے۔ ”تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ، حمل بھی جنگ میں آ ملے گا۔ جب وقت مقرر آجائے تو موت کتنی اچھی ہوتی ہے۔“ 2۔ فرماتی ہیں۔ پھر میں کھڑی ہوئی اور ایک باغیچہ میں گھس گئی تو وہاں مسلمانوں کے چند افراد تھے۔ جن میں عمر بن خطاب بھی تھے اور ان میں ایک آدمی وہ بھی تھا جس پر خود تھی۔ راوی کہتے ہیں - حضرت عمر نے کہا: عجیب بات ہے! تمہیں کیا چیز لے آئی ہے؟ عجیب بات ہے! تمہیں کیا چیز لے آئی ہے؟ بخدا! تم بہت جری ہو۔ تمہیں کس چیز نے فرار اور آزمائش سے مامون کردیا ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: حضرت عمر مجھے مسلسل ملامت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے تمنا کی کہ زمین شق ہوجائے اور میں اس میں داخل ہو جاؤں۔ فرماتی ہیں۔ پھر (دوسرے) آدمی نے اپنے چہرے سے خود اتاری تو وہ طلحہ بن عبید اللہ تھے۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے کہا: اے عمر! تم پر افسوس ہے آج تم نے بہت زیادہ ملامت کی ہے۔ پسپائی یا فرار اللہ کے سوا کس کی طرف ہوسکتا ہے۔ 3۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ مشرکین قریش میں سے ایک آدمی نے، جس کو حبان بن العرقۃ کہا جاتا تھا۔ حضرت سعد کو تیر مارا اور کہا۔ اس کو لے لو۔ میں ابن العرقۃ ہوں۔ وہ تیر حضرت سعد کی بازو کی رگ میں لگا اور اس نے وہ رگ کاٹ دی۔ سعد نے اللہ سے دعا کی۔ اے اللہ! تو مجھے موت نہ دینا یہاں تک کہ تو بنو قریظہ سے میری آنکھوں کو ٹھنڈا کر دے۔ یہ لوگ سعد کے جاہلیت میں حلیف اور ساتھی تھے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ پھر ان کے زخم کا خون بند ہوگیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر ہوا بھیج دی۔ وکفی اللّٰہ المؤمنین القتال وکان اللّٰہ قویاً عزیزاً۔ پس ابو سفیان تہامہ کے علاقہ کے ساتھ جا ملا اور عیینہ بن بدر بن حصن اور اس کے ساتھی نجد کے علاقہ کے ساتھ جا ملے اور بنو قریظہ واپس ہوگئے اور اپنے قلعوں میں قلعہ بند ہوگئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کی طرف واپس تشریف لے آئے اور حکم دیا تو حضرت سعد کے لئے مسجد میں خیمہ لگایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلحہ وغیرہ رکھ دیا۔ 4۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل آئے اور عرض کیا۔ کیا آپ نے اسلحہ اتار دیا ہے؟ بخدا! فرشتوں نے تو اسلحہ نہیں اتارا۔ پس آپ بنو قریظہ کی طرف چلئے اور ان سے قتال کیجئے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوچ کا حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سامانِ حرب زیب تن فرمایا اور نکل پڑے۔ اور (جب) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو غنم کے پاس سے گزرے - یہ لوگ مسجد کے پڑوسی تھے - تو پوچھا: کون تمہارے پاس سے گزرا ہے؟ انہوں نے جواباً عرض کیا۔ ہمارے پاس سے حضرت دحیہ کلبی گزرے ہیں۔ حضرت دحیہ کی داڑھی اور چہرے کی شکل حضرت جبرائیل سے مشابہ تھی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، بنو قریظہ کے پاس پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچیس دن تک ان کا محاصرہ فرمایا۔ پس جب بنو قریظہ کا محاصرہ شدید ہوگیا اور ان پر مصیبت سخت ہوگئی تو انہیں کہا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ پر تسلیم ہو جاؤ۔ انہوں نے ابو لبابہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے انہیں یہ اشارہ کیا کہ فیصلہ تو ذبح کا ہے۔ بنو قریظہ نے کہا۔ ہم ابن معاذ کے فیصلہ پر اترتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم سعد بن معاذ کے فیصلہ پر (ہی) اُتر آؤ۔ پس وہ لوگ اتر آئے۔ 5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کی طرف کسی کو بھیجا اور انہیں گدھے پر سوار کیا گیا جس پر کھجور کی چھال کا پالان تھا اور ان کی قوم نے انہیں گھیر لیا۔ اور یہ کہنے لگے۔ اے ابو عمرو! (یہ لوگ) تیرے حلیف اور تیرے ساتھی ہیں۔ اور جنگ میں دشمن پر سخت لوگ ہیں اور تیری پہچان کے لوگ ہیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ حضرت سعد نے ان کو کچھ جواب نہیں دیا۔ یہاں تک کہ جب سعد ان کے گھروں کے پاس پہنچے تو اپنی قوم کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اب سعد کے لئے وہ وقت آپہنچا ہے کہ سعد، اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کرے۔ 6۔ پھر جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ہوئے ابو سعید کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور اس کو اتارو۔ حضرت عمر نے کہا: ہمارے سردار تو اللہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں اتارو۔ پس انہوں نے انہیں اتارا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ان کے بارے میں فیصلہ کرو۔ انہوں نے کہا: میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے لڑنے والوں کو قتل کیا جائے، ان کی اولاد کو قیدی بنایا جائے اور ان کے اموال تقسیم کیے جائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے ان کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ 7۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت سعد نے اللہ سے دعا کی اور کہا: اے اللہ! اگر تو نے اپنے نبی پر قریش کی جنگ میں سے کچھ باقی رکھا ہے تو مجھے اس کے لئے باقی رکھ اور اگر تو نے ان کے اور قریش کے درمیان جنگ ختم کردی ہے تو مجھے اپنے پاس بلا لے۔ راوی کہتے ہیں: پھر ان کا زخم پھٹ گیا حالانکہ وہ ٹھیک ہوچکا تھا یہاں تک کہ اس میں سے بالی جیسے نشان کے سوا کچھ باقی نہیں رہا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لے آئے اور حضرت سعد اپنے اس خیمے میں لوٹ آئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے لگوایا تھا۔ فرماتی ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ان کے پاس آئے۔ فرماتی ہیں: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اپنے حجرے میں ہوتے ہوئے ابوبکر کے رونے کو عمر کے رونے سے پہچان لیتی تھی۔ اور یہ حضرات ویسے ہی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { رُحَمَاءُ بَیْنَہُمْ } علقمہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے امی جان! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے؟ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھ کسی پر آنسو نہیں بہاتی تھی لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غم ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی داڑھی مبارک پکڑ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39560]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ والد محمد بن عمرو هو عمرو بن علقمة الصواب أنه صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 463، 2813، 3217، 3768، 3901، 4117، 4122، 6201، 6249، 6253، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1769، 2447، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1333، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7027، 7028، 7098، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4356، 6789، 6958، 7505، 7506، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 709 / 2، 3962 / 9، 3963 / 10، 3964 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 791، 8324، 8849، 8850، 8851، 8852، 10135، 10136، 10137، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3101، 5232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2693، 3882، 3881، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2680، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3696، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6683، 18256، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24919، 24932، 24933، 25100، 25213، 25454، 25497، 25634، 25737، 25771، 25793، 25812، 25825، 26385، 26520، 27041، والحميدي فى «مسنده» برقم: 279، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4477، 4781، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1480، 1488، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20917، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12506، 27354، 34453، 34460، 39575، 39595، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3578، 5007، 5006، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5325، 84، 88، 89، 85، 86، 87، 90، 94، 91، 92، 93، 95، 96، 97، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 782، 3328، 5620، 8818، ترقيم محمد عوامة: 37951»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10771
حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ قَالَتْ خَرَجْتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَقْفُو آثَارَ النَّاسِ قَالَتْ فَسَمِعْتُ وَئِيدَ الْأَرْضِ وَرَائِي يَعْنِي حِسَّ الْأَرْضِ قَالَتْ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَمَعَهُ ابْنُ أَخِيهِ الْحَارِثُ بْنِ أَوْسٍ يَحْمِلُ مِجَنَّهُ قَالَتْ فَجَلَسْتُ إِلَى الْأَرْضِ فَمَرَّ سَعْدٌ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ مِنْ حَدِيدٍ قَدْ خَرَجَتْ مِنْهَا أَطْرَافُهُ فَأَنَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أَطْرَافِ سَعْدٍ قَالَتْ وَكَانَ سَعْدٌ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ قَالَتْ فَمَرَّ وَهُوَ يَرْتَجِزُ وَيَقُولُ لَيْتَ قَلِيلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَاءَ جَمَلْ مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ قَالَتْ فَقُمْتُ فَاقْتَحَمْتُ حَدِيقَةً فَإِذَا فِيهَا نَفَرٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَإِذَا فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ سَبْغَةٌ لَهُ يَعْنِي مِغْفَرًا فَقَالَ عُمَرُ مَا جَاءَ بِكِ لَعَمْرِي وَاللَّهِ إِنَّكِ لَجَرِيئَةٌ وَمَا يُؤْمِنُكِ أَنْ يَكُونَ بَلَاءٌ أَوْ يَكُونَ تَحَوُّزٌ قَالَتْ فَمَا زَالَ يَلُومُنِي حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الْأَرْضَ انْشَقَّتْ لِي سَاعَتَئِذٍ فَدَخَلْتُ فِيهَا قَالَتْ فَرَفَعَ الرَّجُلُ السَّبْغَةَ عَنْ وَجْهِهِ فَإِذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَقَالَ يَا عُمَرُ وَيْحَكَ إِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ مُنْذُ الْيَوْمَ وَأَيْنَ التَّحَوُّزُ أَوْ الْفِرَارُ إِلَّا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَتْ وَيَرْمِي سَعْدًا رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ ابْنُ الْعَرِقَةِ بِسَهْمٍ لَهُ فَقَالَ لَهُ خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرَقَةِ فَأَصَابَ أَكْحَلَهُ فَقَطَعَهُ فَدَعَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَعْدٌ فَقَالَ اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ قُرَيْظَةَ قَالَتْ وَكَانُوا حُلَفَاءَهُ وَمَوَالِيهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَتْ فَرَقَأَ كَلْمُهُ وَبَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الرِّيحَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ فَكَفَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَوِيًّا عَزِيزًا فَلَحِقَ أَبُو سُفْيَانَ وَمَنْ مَعَهُ بِتِهَامَةَ وَلَحِقَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَمَنْ مَعَهُ بِنَجْدٍ وَرَجَعَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ فَتَحَصَّنُوا فِي صَيَاصِيهِمْ وَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَوَضَعَ السِّلَاحَ وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَضُرِبَتْ عَلَى سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ قَالَتْ فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَإِنَّ عَلَى ثَنَايَاهُ لَنَقْعَ الْغُبَارِ فَقَالَ أَقَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ وَاللَّهِ مَا وَضَعَتِ الْمَلَائِكَةُ بَعْدُ السِّلَاحَ اخْرُجْ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَقَاتِلْهُمْ قَالَتْ فَلَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَأْمَتَهُ وَأَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالرَّحِيلِ أَنْ يَخْرُجُوا فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ عَلَى بَنِي غَنْمٍ وَهُمْ جِيرَانُ الْمَسْجِدِ حَوْلَهُ فَقَالَ مَنْ مَرَّ بِكُمْ فَقَالُوا مَرَّ بِنَا دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ وَكَانَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ تُشْبِهُ لِحْيَتُهُ وَسِنُّهُ وَوَجْهُهُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَتْ فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَحَاصَرَهُمْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُهُمْ وَاشْتَدَّ الْبَلَاءُ قِيلَ لَهُمْ انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَشَارُوا أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنَّهُ الذَّبْحُ قَالُوا نَنْزِلُ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَنَزَلُوا وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأُتِيَ بِهِ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ إِكَافٌ مِنْ لِيفٍ قَدْ حُمِلَ عَلَيْهِ وَحَفَّ بِهِ قَوْمُهُ فَقَالُوا يَا أَبَا عَمْرٍو حُلَفَاؤُكَ وَمَوَالِيكَ وَأَهْلُ النِّكَايَةِ وَمَنْ قَدْ عَلِمْتَ قَالَتْ وَأَنَّى لَا يُرْجِعُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا وَلَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِمْ حَتَّى إِذَا دَنَا مِنْ دُورِهِمْ الْتَفَتَ إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ قَدْ آنَ لِي أَنْ لَا أُبَالِيَ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ قَالَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَلَمَّا طَلَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزَلُوهُ فَقَالَ عُمَرُ سَيِّدُنَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ أَنْزِلُوهُ فَأَنْزَلُوهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ احْكُمْ فِيهِمْ قَالَ سَعْدٌ فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ وَتُقْسَمَ أَمْوَالُهُمْ وَقَالَ يَزِيدُ بِبَغْدَادَ وَيُقْسَمُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَحُكْمِ رَسُولِهِ قَالَتْ ثُمَّ دَعَا سَعْدٌ قَالَ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ عَلَى نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا فَأَبْقِنِي لَهَا وَإِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ قَالَتْ فَانْفَجَرَ كَلْمُهُ وَكَانَ قَدْ بَرِئَ حَتَّى مَا يُرَى مِنْهُ إِلَّا مِثْلُ الْخُرْصِ وَرَجَعَ إِلَى قُبَّتِهِ الَّتِي ضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَحَضَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ قَالَتْ فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنِّي لَأَعْرِفُ بُكَاءَ عُمَرَ مِنْ بُكَاءِ أَبِي بَكْرٍ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ} [الفتح: 29] قَالَ عَلْقَمَةُ قُلْتُ أَيْ أُمَّهْ فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قَالَتْ كَانَتْ عَيْنُهُ لَا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ وَلَكِنَّهُ كَانَ إِذَا وَجِدَ فَإِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ
یزید نے ہمیں بتلایا کہ ہمیں محمد بن عمر و نے اپنے والد سے اور انہوں نے اسے اس کے دادا علقمہ بن وقاص سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں خندق والے دن لوگوں کے نقوش پا پر چلتی ہوئی روانہ ہوئی۔ مجھے اپنے پیچھے زمین پر کسیکے چلنے کی آہٹ سنائی دی۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ہمراہ ان کے برادر زادے سیدنا حارث بن اوس رضی اللہ عنہ ڈھال اُٹھائے ہوئے تھے۔ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:انہیں دیکھ کر میں زمین پر بیٹھ گئی۔ سعد رضی اللہ عنہ قریب سے گزرے تو میں نے دیکھا کہ انہوں نے لوہے کی ایک زرہ زیب تن کی ہوئی تھی۔ ان کے بازو اور ٹانگیں زرہ سے باہر تھیں مجھے سعد رضی اللہ عنہ کے ان اعضاء کے متعلق خدشہ ہوا کہ کہیں دشمن ان پر حملہ نہ کر دے۔ سعد رضی اللہ عنہ سب لوگوں سے طویل القامت تھے۔ وہ قریب سے گزرے تو یہ رجز پڑھتے جا رہے تھے: لَیتَ قَلیلًایُدْرِکُ الہَیْجَائَ جَمَلٌمَا اَحْسَنَ الموتَ اِذَا حَانَ الْاَجَلْ۔ 1 (کاش کہ اونٹ لڑائی میں اپنی قوت وبہادری کے کچھ جوہر دکھا ئے موت کتنی اچھی ہے جس کا وقت آجائے وہ تو آنی ہی ہے۔)اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ان کے گزر جانے کے بعد میں اُٹھ کر ایک باغ میں چلی گئی۔ وہاں کچھ مسلمان موجود تھے، انہی میں عمربن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہاں ایک آدمی تھا جس کے سر پر خود یعنی لوہے کی ٹوپی تھی! شعر کے الفاظ کی تحقیق اور مفہوم کی وضاحت کے لیے دیکھیں مسند احمد محقق۔ ج: ۴۲، ص: ۲۷۔
ساتھ ہی اس نے لوہے کا حفاظتی سامان باندھا ہوا تھا جس سے گردن اور زرہ کے سامنے والے حصہ کو محفوظ کیا ہوا تھا۔مجھے دیکھ کر عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے آپ کیوں آئی ہیں؟ مجھے اپنی زندگی کی قسم! اللہ کی قسم! آپ بڑی دلیر ہیں۔ کیا آپ اس بات سے نہیں ڈریں کہ کوئی پریشانی آسکتیہےیا شدید لڑائی ہو سکتی ہے یا دشمن گرفتار کر سکتا ہے؟ سیّدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ برابر مجھے سرزنش کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے تمنا کی کا کاش اسی وقت میرے لیے زمین پھٹ جائے اور میں اس میں چلی جاؤں۔ اس مسلح آدمی نے اپنے چہرے سے اوزار ہٹائے تو دیکھا کہ وہ طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے، وہ بولے عمر! بڑے افسوس کی بات ہے۔ آپ نے آج بہت زیادتی کر ڈالی۔ کہاں ہے لڑائی اور اللہ تعالیٰ کے سوا فرار کس کی طرف ہو سکتا ہے؟ سیّدہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ وہ یہ بات کر ہی رہے تھے کہ ایک مشرک قریشی نے جس کا نام ابن العرقۃ تھا، نشانہ لے کر ان پر تیرچلا دیا۔ اور ساتھ ہی کہا میں ابن عرقہ ہوں، لے میری طرف سے یہ تیر،وہ تیر ان کے بازو کے اکحل نامی رگ پر آکر لگا۔ اور اسے کاٹ ڈالا۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اسی وقت اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور کہا یا اللہ تو مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک تو بنو قریظہ کے بارے میں میری آنکھوں کو ٹھندا نہ کر دے۔ سیّدہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بنو قریظہ جاہلیت کے دور میںیعنی قبل از اسلام ان کے حلیف اور ساتھی تھے، سیدہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ان کے زخم کا خون رک گیا، اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر تیز آندھی بھیج دی اور اس نے لڑائی میں اہل ایمان کیکفایت کی، اللہ تعالیٰ بڑا ہی صاحب قوت اور سب پر غالب ہے۔ ابو سفیان اور اس کے ساتھی تہامہ کی طرف چلے گئے اور عیینہ بن بدر اور اس کے ساتھی نجد کی طرف چلے گئے اور بنو قریظہ واپس آکر اپنے قلعوں میں بند ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف واپس آئے، ہتھیار اُٹھا کر رکھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سعد رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد میں چمڑے کا ایک خیمہ نصب کرنے کا حکم صادر فرمایا، اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اسی دوران جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ان کے دانتوں پر ابھی غبار کے آثار تھے۔ انہوں نے کہا (اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہتھیار اتار کر رکھ دئیے؟ اللہ کی قسم! فرشتوں نے تو ابھی تک ہتھیار نہیں اتارے۔ آپ بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوں اور ان سے قتال کریں۔ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہتھیار سجا لئے اور لوگوں کو (بنو قریظہ کی طرف) روانگی کا حکم دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے تو آپ بنو غنم کے پاس سے گزرے، وہ لوگ مسجد کے پڑوسی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ابھی تمہارے پاس سے کون گزر کر گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سے دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ گزر کر گئے ہیں، دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی داڑھی، دانت اور چہرہ جبریل علیہ السلام سے مشابہت رکھتا تھا۔ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو قریظہ کی طرف تشریف لے گئے اور پچیس(۲۵) راتوں تک ان کا محاصرہ کیا۔ جب ان کا محاصرہ سخت اور ان کی مصیبت بھی فزوں ہوئی تو ان سے کہا گیا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ پر راضی ہو جاؤ۔انہوں نے ابو لبابہ بن عبدالمندر رضی اللہ عنہ سے مشاورت کی تو انہوں نے اشارے سے ان کو بتلا دیا کہ وہ تو تمہیں ذبح، قتل، کریں گے بنو قریظہ نے کہا کہ ہم سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلہ پر راضی ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم انہی کے فیصلہ کو تسلیم کر لو۔ انہوں نے بھی اس پر رضا مندی کا اظہار کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو پیغامبھیج کر بلوایا۔ ان کو لایا گیا تو وہ گدھے پر سوار تھے جس پر کھجور کے پتوں کی بنی ہوئی کاٹھی تھی۔ انہیں گدھے پر سوار کیا گیا تھا اور ان کی قوم کے لوگ ان کے اردگرد تھے انہوں نے کہا اے بو عمرو! وہ آپ کے حلیف اور دوست ہیں اور وہ بدعہدی بھی کر چکے ہیں ان کا مطلبیہ تھا کہ ذرا سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ ان کے سارے احوال سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ وہ ان کی باتیں خاموشی سے سنتے آئے اور ان کی کسی بات کا انہیں جواب نہ دیا۔ اور نہ ہی ان کی طرف انہوں نے دیکھا۔ جب وہ بنو قریظہ کے گھروں کے قریب پہنچے تو اپنی قوم کی طرف رخ کر کے کہا اب مجھ پر ایسا موقعہ آیا ہے کہ میں اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروانہ کروں۔ابو سعید (راوی) کہتے ہیں کہ سعد رضی اللہ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے سیّدیعنی سردار کی طرف اُٹھ کر جاؤ اور پکڑ کر انہیں گدھے سے اتار و،یہ سن کر عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ہمارا سیّد (مالک، آقا) تو اللہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں اتارو، انہیں اتارو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تم ان کی بابت فیصلہ کرو۔ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا میں ان کے متعلق یہ فیصلہ دیتا ہوں کہ ان میں سے جن لوگوں نے مسلمانوں سے قتال کیا انہیں قتل کر دیا جائے۔ اور ان کی اولادوں اور عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کے اموال بطور مالِ غنیمت مسلمانوں میں تقسیم کر دئیے جائیں۔ ان کا فیصلہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے ان کے متعلق ایسا فیصلہ دیا ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے فیصلہ اور منشا کے عین مطابق ہے۔ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں پھر سعد رضی اللہ عنہ نے دعا کییا اللہ! اگر تیرے نبی اور قریش کے درمیان کوئی لڑائی ہونی باقی ہے تو مجھے اس لڑائی میں شرکت کے لیے زندہ رکھ اور اگر تیرے نبی اور قریش کے درمیان کوئی لڑائی ہونے والی نہیں تو مجھے اپنی طرف اُٹھا لے۔ ان کا زخم پھٹ گیا۔ حالانکہ وہ تقریباً ٹھیک ہو چکا تھا اور اس میں سے صرف ایک بالی، کان کے زیور کے بقدر زخم باقی تھا۔ یہ فیصلہ کرنے کے بعد سعد رضی اللہ عنہ اپنے اس خیمہ کی طرف لوٹ آئے جو ان کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نصب کرایا تھا۔ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابوبکر اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں گئے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے میں اپنے کمرے میں ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ دونوں کے رونے کی آوازوں کو الگ الگ شناخت کر رہی تھی۔ ان صحابہ کی آپس میں محبت ایسی تھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ {رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ} کہ یہ صحابہ آپس میں ایک دوسرے کے لیے از حد شفیق ومہربان ہیں۔ علقمہ کہتے ہیں میں نے دریافت کیا اماں جان! ایسے مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح کیا کرتے تھے؟ فرمایا ان کی آنکھیں کسی کی وفات پر آنسو نہیں بہاتی تھیں۔ لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمگین ہوتے تو اپنی داڑھی مبارک کو ہاتھ میں پکڑ لیتے تھے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10771]
تخریج الحدیث: «بعضه صحيح، وجزء منه حسن، وللحديث شواهد يصح بھا دون قولھا: كانت عينه لا تدمع علي احد، أخرجه ابن حبان: 7028، والطبراني في المعجم الكبير: 5330، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25097 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25610»

الحكم على الحديث:
بعضه صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7028
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: خَرَجْتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَقْفُو أَثَرَ النَّاسِ، فَسَمِعْتُ وَئِيدَ الأَرْضِ مِنْ وَرَائِي، فَالْتَفَتُّ فَإِِذَا أَنَا بِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَمَعَهُ ابْنُ أَخِيهِ الْحَارِثُ بْنُ أَوْسٍ يَحْمِلُ مِجَنَّهُ، فَجَلَسْتُ إِِلَى الأَرْضِ، فَمَرَّ سَعْدٌ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ قَدْ خَرَجَتْ مِنْهَا أَطْرَافُهُ، فَأَنَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أَطْرَافِ سَعْدٍ، وَكَانَ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ، قَالَتْ: فَمَرَّ وَهُوَ يَرْتَجِزُ، وَيَقُولُ: لَبِّثْ قَلِيلا يُدْرِكِ الْهَيْجَا حَمَلْ مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِِذَا حَانَ الأَجَلْ. قَالَتْ: فَقُمْتُ فَاقْتَحَمَتُ حَدِيقَةً، فَإِِذَا فِيهَا نَفَرٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ عُمَرُ: وَيْحَكِ مَا جَاءَ بِكِ، لَعَمْرِي وَاللَّهِ إِِنَّكِ لَجَرِيئَةٌ، مَا يُؤْمِنُكِ أَنْ يَكُونَ تَحَوُّزٌ أَوْ بَلاءٌ، قَالَتْ: فَمَا زَالَ يَلُومُنِي حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الأَرْضَ قَدِ انْشَقَّتْ فَدَخَلْتُ فِيهَا، وَفِيهِمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ نَصِيفَةٌ لَهُ، فَرَفَعَ الرَّجُلُ النَّصِيفَ عَنْ وَجْهِهِ، فَإِِذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا عُمَرُ، إِِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ مُنْذُ الْيَوْمَ، وَأَيْنَ الْفِرَارُ إِِلا إِِلَى اللَّهِ؟ قَالَتْ: وَرَمَى سَعْدًا رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْعَرِقَةِ بِسَهْمٍ، قَالَ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرِقَةَ فَأَصَابَ أَكْحَلَهُ فَقَطَعَهَا، فَقَالَ: لا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ قُرَيْظَةَ، وَكَانُوا حُلَفَاءَهُ وَمَوَالِيهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَبَرَأَ كَلْمُهُ، وَبَعَثَ اللَّهُ الرِّيحَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا، فَلَحِقَ أَبُو سُفْيَانَ بِتِهَامَةَ، وَلَحِقَ عُيَيْنَةَ وَمَنْ مَعَهُ بِنَجْدٍ، وَرَجَعَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ فَتَحَصَّنُوا بِصَيَاصِيهِمْ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَضُرِبَتْ عَلَى سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ وَوَضَعَ السِّلاحَ، قَالَتْ: " فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: أَوَقَدْ وَضَعْتَ السِّلاحَ، فَوَاللَّهِ مَا وَضَعَتِ الْمَلائِكَةُ السِّلاحَ، اخْرُجْ إِِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَقَاتِلْهُمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّحِيلِ وَلَبِسَ لأْمَتَهُ، فَخَرَجَ فَمَرَّ عَلَى بَنِي غَنْمٍ وَكَانُوا جِيرَانَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مَنْ مَرِّ بِكُمْ؟ قَالُوا: مَرَّ بِنَا دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَاصَرَهُمْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ يَوْمًا، فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُهُمْ وَاشْتَدَّ الْبَلاءُ عَلَيْهِمْ، قِيلَ لَهُمُ: انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَشَارُوا أَبَا لُبَابَةَ، فَأَشَارَ إِِلَيْهِمْ أَنَّهُ الذَّبْحُ، فَقَالُوا: نَنْزِلُ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَنَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى سَعْدٍ فَحُمِلَ عَلَى حِمَارٍ وَعَلَيْهِ إِِكَافٌ مِنْ لِيفٍ وَحَفَّ بِهِ قَوْمُهُ، فَجَعَلُوا يَقُولُونَ: يَا أَبَا عَمْرٍو، حُلَفَاؤُكَ وَمَوَالِيكَ وَأَهْلُ النِّكَايَةِ وَمَنْ قَدْ عَلِمْتَ، فَلا يُرْجِعُ إِِلَيْهِمْ قَوْلا، حَتَّى إِِذَا دَنَا مِنْ ذَرَارِيِّهِمُ الْتَفَتَ إِِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: قَدْ آنَ لِسَعْدٍ أَنْ لا يُبَالِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لائِمٍ، فَلَمَّا طَلَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُومُوا إِِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزِلُوهُ، قَالَ عُمَرُ: سَيِّدُنَا اللَّهُ، قَالَ: أَنْزِلُوهُ، فَأَنْزَلُوهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: احْكُمْ فِيهِمْ، قَالَ: فَإِِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيِّهِمْ، وَتُقْسَمُ أَمْوَالُهُمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، ثُمَّ دَعَا اللَّهَ سَعْدٌ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ عَلَى نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا، فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَاقْبِضْنِي إِِلَيْكَ، فَانْفَجَرَ كَلْمُهُ وَكَانَ قَدْ بَرَأَ مِنْهُ حَتَّى مَا بَقِيَ مِنْهُ إِِلا مِثْلَ الْحِمَّصِ، قَالَتْ: فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجَعَ سَعْدٌ إِِلَى بَيْتِهِ الَّذِي ضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَحَضَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، قَالَتْ: فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِِنِّي لأَعْرِفُ بُكَاءَ أَبِي بَكْرٍ مِنْ بُكَاءِ عُمَرَ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ: رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ سورة الفتح آية 29، قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ أَيْ أُمَّهْ، فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ؟ قَالَتْ: كَانَ عَيْنَاهُ لا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ إِِذَا وَجَدَ إِِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر میں لوگوں کے پیچھے پیچھے جانے کے لیے نکلی، میں نے اپنے پیچھے زمین پر چلنے کی آواز سنی، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے، ان کے ساتھ ان کے بھتیجے حارث بن اوس رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے ان کی ڈھال اٹھائی ہوئی تھی، میں زمین پر بیٹھ گئی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ گزرے، تو ان کے جسم پر ایک زرہ تھی جس سے ان کے ہاتھ پاؤں باہر نکلے ہوئے تھے، مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے (کھلے) ہاتھ پاؤں کے بارے میں اندیشہ ہوا، وہ لمبے تڑنگے آدمی تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب وہ گزرے، تو یہ رجز پڑھ رہے تھے: ”تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ، حمل بھی جنگ میں آ پہنچے گا، اور وہ کتنی اچھی موت ہے جب آدمی کا وقت پورا ہو جائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اٹھی اور میں ایک باغ کے اندر آ گئی، وہاں کچھ مسلمان موجود تھے ان میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تمہارا ستیاناس ہو! تم کیوں آئی ہو؟ اللہ کی قسم! تم نے بڑی جرأت کا مظاہرہ کیا ہے، کس چیز نے تمہیں اس بات سے مامون رکھا کہ کوئی مصیبت یا آزمائش آ سکتی ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ مسلسل مجھے ملامت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ زمین شق ہو جائے اور میں اس میں داخل ہو جاؤں۔ ان لوگوں میں ایک شخص تھا جس نے اپنے چہرے پر کپڑا ڈالا ہوا تھا، انہوں نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو وہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے کہا: ”اے عمر! تمہارا ستیاناس ہو، آج آپ نے انتہا کر دی ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کہاں جایا جا سکتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ابن عرقہ نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا اور بولا: ”اسے سنبھالو، میں ابن عرقہ ہوں“، تو وہ تیر ان کی مخصوص رگ پر لگا اور اس نے اس رگ کو کاٹ دیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: «اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ» ”اے اللہ! تو مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک بنو قریظہ کے حوالے سے میری آنکھوں کو ٹھنڈا نہیں کر دیتا۔“ وہ لوگ اور ان کے موالی زمانہ جاہلیت میں ان کے حلیف رہے تھے، تو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا زخم ٹھیک ہو گیا، پھر اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر آندھی بھیجی۔ ﴿وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا﴾ [سورة الأحزاب: 25] ”اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے لئے جنگ کی جگہ کافی ہو گیا اور اللہ تعالیٰ قوت والا اور غالب ہے۔“ ابوسفیان تہامہ چلا گیا، عیینہ اور اس کے ساتھی نجد چلے گئے، بنو قریظہ واپس آ گئے، وہ اپنے علاقے میں قلعہ بند ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف واپس تشریف لائے تو آپ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لئے مسجد میں چمڑے سے بنے ہوئے خیمے کو لگانے کا حکم دیا، آپ نے ہتھیار اتارے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حتی کہ جبرائیل علیہ السلام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے کہا: ”کیا آپ نے ہتھیار اتار دیئے ہیں؟ اللہ کی قسم! فرشتوں نے تو ابھی ہتھیار نہیں اتارے، آپ بنو قریظہ کی طرف تشریف لے جائیں اور ان کے ساتھ جنگ کریں“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی کا حکم دیا، آپ نے جنگی لباس پہن لیا، آپ گھر سے باہر نکلے اور بنو غنم کے پاس سے گزرے جو مسجد کے پڑوسی تھے، آپ نے دریافت کیا: ”ابھی تمہارے پاس سے کون گزرا ہے؟“ ان لوگوں نے جواب دیا: ”دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے ہیں“ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں آئے تھے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کے پاس تشریف لائے، آپ نے پچیس دن تک ان کا محاصرہ کیا، جب ان کا محاصرہ شدید ہو گیا اور ان پر آزمائش سخت ہو گئی تو ان سے یہ کہا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثالث مان لو۔ ان لوگوں نے ابولبابہ رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے انہیں اشارہ کر کے بتایا کہ انہیں ذبح کر دیا جائے گا، تو ان لوگوں نے کہا: ”ہم سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو ثالث تسلیم کرتے ہیں“، تو ان لوگوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ثالثی فیصلے پر محاصرہ ختم کروایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو بلوایا، انہیں ایک گدھے پر سوار کر کے لایا گیا جس پر کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی چادر موجود تھی، ان کی قوم کے افراد نے انہیں گھیرا ہوا تھا اور وہ یہ کہہ رہے تھے: ”اے ابوعمرو! یہ تمہارے حلیف اور موالی ہیں اور لڑائیوں کے ساتھی ہیں اور وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں“، لیکن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جب وہ ان کے بچوں کے قریب ہوئے تو وہ اپنی قوم کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: ”اب سعد کے لئے وہ وقت آ گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے لئے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کرے“، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور اسے نیچے اتارو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”ہمارا سردار تو اللہ تعالیٰ ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نیچے اتارو۔“ انہوں نے اسے نیچے اتارا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ان کے درمیان فیصلہ کرو۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے جنگجو لوگوں کو قتل کر دیا جائے اور ان کے بچوں کو قیدی بنا لیا جائے، ان کے اموال تقسیم کر دیئے جائیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، انہوں نے کہا: «اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ» ”اے اللہ! اگر تو نے اپنے نبی کے لئے قریش سے جنگ کو باقی رکھنا ہے، تو مجھے بھی اس کے لیے باقی رکھ اور اگر تو نے اپنے نبی اور ان کے درمیان جنگ کو منقطع کر دیا ہے تو مجھے اپنی طرف قبض کر لے“، تو ان کے زخم سے خون جاری ہو گیا حالانکہ وہ اس سے پہلے ٹھیک ہو چکے تھے، یہاں تک کہ صرف معمولی سا زخم رہ گیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اس خیمے میں واپس چلے گئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے لگوایا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس (ان کی وفات کے وقت) موجود تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! میں اپنے حجرے میں ہی موجود تھی کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رونے کی آواز کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے رونے کی آواز سے الگ پہچان رہی تھی، تو اسی طرح ہوا تھا جس طرح اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: ﴿رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة الفتح: 29] ”آپس میں ایک دوسرے کے لئے رحم دل ہیں۔“ راوی علقمہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اے ام المؤمنین! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے (یعنی رونے کے وقت کیا کرتے تھے)؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی پر آنسو نہیں بہاتے تھے البتہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی داڑھی مبارک پکڑ لیتے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7028]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 463، 2813، 3217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1769، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7027، 7028، 7098، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4356، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3101، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2693 وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3696، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24919» «رقم طبعة با وزير 6989»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (67). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10155
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجْتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَقْفُو آثَارَ النَّاسِ، فَسَمِعْتُ وَئِيدَ الْأَرْضِ مِنْ وَرَائِي - يَعْنِي: حِسَّ الْأَرْضِ - قَالَتْ: فَإِذَا أَنَا بِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَمَعَهُ ابْنُ أَخِيهِ الْحَارِثُ بْنُ أَوْسٍ يَحْمِلُ مِجَنَّهُ.
قَالَتْ: فَجَلَسْتُ إِلَى الْأَرْضِ، فَمَرَّ سَعْدٌ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ مِنْ حَدِيدٍ قَدْ خَرَجَتْ مِنْهَا أَطْرَافُهُ، فَأَنَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أَطْرَافِ سَعْدٍ، قَالَتْ: وَكَانَ سَعْدٌ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ قَالَتْ: فَمَرَّ وَهُوَ يَرْتَجِزُ وَيَقُولُ.
لَبِثَ قَلِيلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَا جَمَلْ مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ قَالَتْ: [ فَقُمْتُ ] فَاقْتَحَمْتُ حَدِيقَةً فَإِذَا فِيهَا نَفَرٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَإِذَا فِيهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَفِيهِمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ تَسْبِغَةٌ لَهُ - يَعْنِي: الْمِغْفَرَ - فَقَالَ عُمَرُ: مَا جَاءَ بِكِ، لَعَمْرِي [ وَاللَّهِ ] إِنَّكِ لَجَرِيئَةٌ، وَمَا يُؤْمِنُكِ أَنْ يَكُونَ بَلَاءً أَوْ يَكُونَ تَحَوُّزٌ؟ قَالَتْ: فَمَا زَالَ يَلُومُنِي حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الْأَرْضَ انْشَقَّتْ لِي سَاعَتَئِذٍ فَدَخَلْتُ فِيهَا!.
قَالَ: فَرَفَعَ الرَّجُلُ التَّسْبِغَةَ عَنْ وَجْهِهِ فَإِذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا عُمَرُ، إِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ مُنْذُ الْيَوْمِ، وَأَيْنَ التَّحَوُّزُ أَوِ الْفِرَارُ إِلَّا إِلَى اللَّهِ تَعَالَى؟!.
قَالَتْ: وَيَرْمِي سَعْدًا رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْعَرِقَةِ بِسَهْمٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرِقَةِ فَأَصَابَ أَكْحَلَهُ فَقَطَعَهُ فَدَعَا اللَّهَ سَعْدٌ فَقَالَ: اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ [ قَالَتْ: وَكَانُوا حُلَفَاؤُهُ وَمَوَاليِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَتْ:فَرَقَى كَلِمَهُ، وَبَعَثَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الرِّيحَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَكَفَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا، فَلَحِقَ أَبُو سُفْيَانَ وَمَنْ مَعَهُ بِتِهَامَةَ،وَلَحِقَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَمَنْ مَعَهُ بِنَجْدٍ، وَرَجَعَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ فَتَحَصَّنُوا فِي ] صَيَاصِيهِمْ، وَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَضُرِبَتْ عَلَى سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ.
قَالَتْ: فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَإِنَّ عَلَى ثَنَايَاهُ لَتَقْعُ الْغُبَارِ، فَقَالَ: لَقَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ! لَا وَاللَّهِ مَا وَضَعَتِ الْمَلَائِكَةُ بَعْدُ السِّلَاحَ، اخْرُجْ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَقَاتِلْهُمْ.
قَالَ: فَلَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأْمَتَهُ وَأَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالرَّحِيلِ أَنْ يَخْرُجُوا، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ عَلَى بَنِي غَنْمٍ، وَهُمْ جِيرَانُ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" مَنْ مَرَّ بِكُمْ؟". فَقَالُوا: مَرَّ بِنَا دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، وَكَانَ دَحْيَةٌ تُشْبِهُ لِحْيَتُهُ [ وَسِنُّهُ ] وَوَجْهُهُ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -.
قَالَتْ: فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَاصَرَهُمْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُهُمْ، وَاشْتَدَّ الْبَلَاءُ، قِيلَ لَهُمُ: انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَشَارُوا أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنَّهُ الذَّبْحُ، فَقَالُوا: نَنْزِلُ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) [ فَنَزَلُوا ] وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأُتِيَ بِهِ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ إِكَافٌ مِنْ لِيفٍ قَدْ حُمِلَ عَلَيْهِ، وَحَفَّ بِهِ قَوْمُهُ، وَقَالُوا لَهُ: يَا أَبَا عَمْرٍو حُلَفَاؤُكَ وَمَوَالِيكَ وَأَهْلُ النِّكَايَةِ، وَمَنْ قَدْ عَلِمْتَ. فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِمْ شَيْئًا، وَلَا يَلْتَفِتْ إِلَيْهِمْ حَتَّى إِذَا دَنَا مِنْ دُورِهِمُ الْتَفَتَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: قَدْ أَنَا لِي أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ.
قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَلَمَّا طَلَعَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزِلُوهُ". قَالَ عُمَرُ: سَيِّدُنَا اللَّهُ. قَالَ:" أَنْزِلُوهُ". فَأَنْزَلُوهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْكُمْ فِيهِمْ". قَالَ سَعْدٌ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ، وَتُقَسَّمَ أَمْوَالُهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَحُكْمِ رَسُولِهِ".
قَالَ: ثُمَّ دَعَا سَعْدٌ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ عَلَى نَبِيِّكَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ.
قَالَتْ: فَانْفَجَرَ كَلْمُهُ وَكَانَ قَدْ بَرَأَ إِلَّا مِثْلَ الْخُرْصِ. قَالَتْ: وَرَجَعَ إِلَى قُبَّتِهِ الَّتِي ضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَحَضَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
قَالَتْ: فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَعْرِفُ بُكَاءَ عُمَرَ مِنْ بُكَاءِ أَبِي بَكْرٍ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ.
قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ؟ قَالَتْ: كَانَتْ عَيْنُهُ لَا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ كَانَ إِذَا وَجَدَ فَإِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر میں لوگوں کے پیچھے چلتی ہوئی نکلی، میں نے اپنے پیچھے زمین پر کسی کے چلنے کی آہٹ سنی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے دیکھا تو وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ساتھ ان کے بھتیجے سیدنا حارث بن اوس رضی اللہ عنہ تھے، جنہوں نے ان کی ڈھال کو اٹھایا ہوا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں زمین پر بیٹھ گئی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ گزرے ان کے جسم پر لوہے کی قمیص (یعنی زرہ) تھی، جس میں سے ان کے اطراف باہر آ رہے تھے، مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے اطراف کے حوالے سے اندیشہ ہوا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بڑے لمبے تڑنگے آدمی تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب وہ گزرے تو وہ یہ رجز پڑھ رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: ”تھوڑی ہی دیر میں اونٹ جنگ (کے میدان) تک پہنچ جائے گا، اور جب وقت آ چکا ہو تو (جنگ میں موت) کتنی اچھی موت ہے“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اٹھی اور میں ایک باغ میں داخل ہو گئی، وہاں کچھ مسلمان موجود تھے، ان میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان میں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا، جس نے خود پہنا ہوا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم کیوں آئی ہو؟ مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے، تم بڑی جرات مند ہو اور تمہیں اس بات سے کیا بے خوفی تھی کہ کوئی صورت حال کوئی آزمائش نہ آ جائے، یا کوئی مشکل صورت حال نہ ہو جائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ مسلسل مجھے ملامت کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ وہ زمین میرے لئے اسی وقت شق ہو جائے اور میں اُس میں سما جاؤں۔ راوی کہتے ہیں: پھر ان صاحب نے اپنے چہرے سے خود کو ہٹایا، تو وہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے کہا: اے عمر! تمہارا ستیاناس ہو، آج تم نے بہت زیادتی کی ہے، بچاؤ کے لئے اور فرار ہو کر اللہ کی طرف ہی جانا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والے، قریش سے تعلق رکھنے والے، ایک شخص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو تیر مارا اس شخص کا نام ابن عرقہ تھا، اس نے اپنا تیر مارا اور کہا: لو! اسے سنجالو! میں ابن عرقہ ہوں، وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بازو پر لگا، اور اس نے ان کی رگ کو چیر دیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور کہا: تو مجھے اس وقت تک موت نہ دینا، جب تک بنو قریظہ کے حوالے سے تو میری آنکھیں ٹھنڈی نہیں کر دیتا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ لوگ (یعنی بنو قریظہ) زمانہ جاہلیت میں ان (یعنی سیدنا سعد بن معاذ) کے حلیف اور موالی رہے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر ان کے زخم سے خون بہنا بند ہو گیا، اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر ہوا کو بھیج دیا اور اللہ تعالیٰ جنگ کے حوالے سے مومنین کے لئے کفایت عطا کرنے والا ہو گیا، اللہ تعالیٰ قوت والا اور غلبے والا ہے، ابوسفیان اور ان کے ساتھی تہامہ چلے گئے، عینیہ بدر اور اس کے ساتھی نجد چلے گئے، بنو قریظہ واپس آئے اور اپنے قلعوں کے اندر قلعہ بند ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ واپس تشریف لائے، آپ نے چمڑے کا خیمہ لگانے کا حکم دیا، وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لئے مسجد میں لگا دیا گیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے سامنے کے دانتوں پر غبار موجود تھا۔ انہوں نے کہا: آپ نے ہتھیار اتار دیے ہیں؟ اللہ کی قسم! فرشتوں نے ابھی ہتھیار نہیں اتارے ہیں، آپ نکل کر بنو قریظہ کی طرف جائیں اور ان کے ساتھ لڑائی کریں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہتھیار پہن لئے آپ نے لوگوں کو روانگی کا حکم دیا کہ وہ روانہ ہو جائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی نکلے، آپ کا گزر ہو غنم کے پاس سے ہوا جو مسجد کے پڑوسی تھے۔ آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں کے پاس سے ابھی کون گزرا ہے؟ انہوں نے بتایا: ہمارے پاس سے سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ گزرے ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: داڑھی کے انداز، عمر اور چہرے کی شکل کے اعتبار سے، سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس آئے، آپ نے پچیس دن تک ان کا محاصرہ کیے رکھا، جب ان کا محاصرہ شدید ہو گیا اور ان کی آزمائش سخت ہو گئی، تو ان سے کہا: گیا: تم لوگ اللہ کے رسول کے فیصلے پر تیار ہو جاؤ! ان لوگوں نے سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے مشورہ لیا، تو انہوں نے انہیں اشارہ کیا کہ ایسی صورت میں انہیں ذبح کر دیا جائے گا، تو ان لوگوں نے کہا: ہم سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سعد بن معاذ کے فیصلے پر طے کر لو! وہ لوگ نیچے اتر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو (لانے کا) حکم دیا، انہیں ایک گدھے پر سوار کر کے لایا گیا، جس پر کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی چادر موجود تھی، ان کی قوم نے انہیں گھیرا ہوا تھا، اُن کی قوم ان سے کہہ رہی تھی کہ اے ابوعمرو! یہ آپ کے حلیف ہیں تمہارے موالی ہیں، تمہارے ساتھی ہیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ان کی طرف توجہ دی، یہاں تک کہ وہ ان کے علاقے کے قریب ہو گئے تو انہوں نے اپنی قوم کی طرف متوجہ ہو کر یہ ارشاد فرمایا: میرے لئے مناسب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں، کسی ملامت کرنے والے کی ملامت مجھے اپنی گرفت میں نہ لے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب وہ سامنے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُٹھ کر اپنے سردار کی طرف جاؤ، اور اسے نیچے اتارو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمارا سردار، اللہ تعالیٰ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے نیچے اتارو! لوگوں نے انہیں نیچے اتارا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے بارے میں فیصلہ دو! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ دیتا ہوں کہ ان کے جنگجو افراد کو قتل کر دیا جائے ان کے بچوں کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کے مال کو تقسیم کر دیا جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اُن کے بارے میں اللہ کے فیصلے کے مطابق اور اس کے رسول کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دعا کی اور کہا: اے اللہ! اگر تو قریش کے ساتھ جنگ کے حوالے سے تیرے نبی کے لئے کوئی چیز باقی ہے، تو اس جنگ کے لئے مجھے بھی باقی رکھ، اور اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قریش کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے، تو مجھے اپنی طرف بلا لے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو ان کے زخم سے خون جاری ہو گیا، حالانکہ پہلے وہ ٹھیک ہو کر چھوٹا سا رہ گیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ اپنے خیمے کی طرف واپس چلے گئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے لگوایا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے (جب اُن کا آخری وقت آیا تھا)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، میں اپنے حجرے میں موجو درہ کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رونے کے مقابلے میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے رونے کو پہچان رہی تھی، کیونکہ اُن لوگوں کی مثال اسی طرح تھی، جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ آپس میں رحم دل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ علقمہ کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے امی جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل کیا تھا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو کسی کے لئے جاری نہیں ہوتے تھے، لیکن جب آپ کو شدید غم لاحق ہوتا تھا، تو آپ اپنی داڑھی شریف پکڑ لیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے اور وہ ”حسن الحدیث“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10155]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (141/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں