الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2142 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2142
مسند احمد: 17267
الفتح الربانی: 6109
حدیث نمبر: 2142
وَحَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ كَانَ لَهُ فَضْلُ مَاءٍ أَوْ أَرْضٍ فَلْيَزْرَعْهَا، أَوْ يُزْرِعْهَا أَخَاهُ، وَلَا تَبِيعُوهَا، قَالَ سُلَيْمٌ : قُلْتُ: يَا سَعِيدُ ، مَا يَعْنِي بِالْبَيْعِ؟ الْكِرَاءُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس ضرورت سے زائد پانی یا زمین ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ خود اس پر کاشت کاری کرے یا اپنے کسی بھائی کو (بطورِ عطیہ) کاشت کرنے کے لیے دے دے، اور تم اسے فروخت نہ کرو۔“ سلیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا (حدیث میں مذکور لفظ) بیع سے مراد یہاں زمین کو کرائے پر دینا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”جی ہاں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2142]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: أخرجه مسلم .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2216، 2490، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1536، 2870، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3874، 3875، 3876، 3877، 3878، 3881، 3921، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2451، 2454، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14859، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2615، وأخرجه فتح الباري برقم: 2138، 1، 2219، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14403، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2384، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4309، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6156، 6323، 8371، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 24، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5929، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4919، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2139»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2216، 2490، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1536، 2870، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3874، 3875، 3876، 3877، 3878، 3881، 3921، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2451، 2454، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14859، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2615، وأخرجه فتح الباري برقم: 2138، 1، 2219، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14403، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2384، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4309، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6156، 6323، 8371، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 24، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5929، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4919، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2139»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم
حدیث نمبر: 17267
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ مَوْلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَافِعًا عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ، قُلْتُ: إِنَّ لِي أَرْضًا أُكْرِيهَا؟ فَقَالَ رَافِعٌ : لَا تُكْرِهَا بِشَيْءٍ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا، فَإِنْ لَمْ يَزْرَعْهَا فَلْيُزْرِعْهَا أَخَاهُ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلْيَدَعْهَا"، فَقُلْتُ لَهُ أَرَأَيْتَ إِنْ تَرَكْتُهُ وَأَرْضِي، فَإِنْ زَرَعَهَا، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيَّ مِنَ التِّبْنِ؟ قَالَ:" لَا تَأْخُذْ مِنْهَا شَيْئًا وَلَا تِبْنًا"، قُلْتُ: إِنِّي لَمْ أُشَارِطْهُ، إِنَّمَا أَهْدَى إِلَيَّ شَيْئًا؟ قَالَ:" لَا تَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا" .
ابوالنجاشی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت رافع رضی اللہ عنہ سے زمین کو کرایہ پر دینے کا مسئلہ پوچھا کہ میرے پاس کچھ زمین ہے، میں اسے کرائے پردے سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے کرائے پر نہ دو، کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص کے پاس زمین ہو، وہ خود کھیتی باڑی کرے، خود نہ کرسکے تو اپنے کسی بھائی کو اجازت دے دے اور اگر یہ بھی نہیں کرسکتا تو پھر اسی طرح رہنے دے۔ میں نے کہا یہ بتائیے کہ اگر میں کسی کو اپنی زمین دے کر چھوڑ دوں اور وہ کھیتی باڑی کرے اور مجھے بھوسہ بھیج دیا کرے تو کیا حکم ہے؟ فرمایا تم اس سے کچھ بھی نہ لو حتی کہ بھوسہ بھی نہ لو، میں نے کہا کہ اس سے اس کی شرط نہیں لگاتا، بلکہ وہ میرے پاس صرف ہدیۃ بھیجتا ہے؟ فرمایا پھر بھی تم اس سے کچھ نہ لو۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17267]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1548
حدیث نمبر: 6109
عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ مَوْلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَأَلْتُ رَافِعًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَقُلْتُ إِنَّ لِي أَرْضًا أُكْرِيهَا فَقَالَ رَافِعٌ لَا تُكْرِهَا بِشَيْءٍ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا فَإِنْ لَمْ يَزْرَعْهَا فَلْيُزْرِعْهَا أَخَاهُ فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلْيَدَعْهَا فَقُلْتُ لَهُ أَرَأَيْتَ إِنْ تَرَكْتُهَا وَأَرْضِي فَإِنْ زَرَعَهَا ثُمَّ بَعَثَ إِلَيَّ مِنَ التِّبْنِ قَالَ لَا تَأْخُذْ مِنْهَا شَيْئًا وَلَا تِبْنًا قُلْتُ إِنِّي لَمْ أُشَارِطْهُ إِنَّمَا أَهْدَى إِلَيَّ شَيْئًا قَالَ لَا تَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا
۔ سیدنا رافع کے غلام ابونجاشی کہتے ہیں: میں نے سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے زمین کو کرائے پر دینے کے بارے میں سوال کیا اور کہا: میری زمین ہے، کیا میں اسے کرائے پر دے سکتا ہوں؟ انھوں نے کہا: اس کو کسی چیز کے عوض کرانے پر نہ دینا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس کی زمین ہو تو وہ اسے خود کاشت کرے، اگر خود کاشت نہیں کرتا تو اپنے کسی بھائی کو کاشت کرنے کے لیے دے دے اور اگر وہ اس طرح بھی نہیں کرتا تو اس کو ویسے ہی چھوڑ دے۔ میں نے کہا: جی یہ بتائیں کہ اگر میں اپنی زمین کو کاشت کے بغیر چھوڑ دیتا ہوں، لیکن اگر میرا کوئی بھائی اس کو کاشت کرتا ہے اور میری طرف کچھ چارہ بھیج دیتا ہے (تو اس میں کیا حرج ہے)؟ انھوں نے کہا: تو اس سے کچھ بھی نہ لے اور نہ چارہ۔ میں نے کہا: جی میں اس سے کوئی شرط نہیں لگاتا، بس وہ میری طرف کوئی چیز بطورِ ہدیہ بھیج دیتا ہے؟ انھوں نے کہا: اس سے کچھ بھی نہ لے۔ [الفتح الربانی/كتاب المساقاة والمزارعة وكراء الأرض/حدیث: 6109]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2339، ومسلم: 1548، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17267 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17399»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2339