🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5893 (کل: 93 مقامات، 28 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5893، 773، 977
صحیح بخاری: 581، 1197، 1864، 1995
صحیح مسلم: 1923
سنن ترمذی: 184
سنن نسائی: 552، 567
سنن ابن ماجہ: 700، 1123، 1249
مسند اسحاق بن راہویہ: 196
سنن دارمی: 1471
معجم صغیر للطبرانی : 184
مشکوۃ المصابیح: 1051
مسند احمد: 110، 118، 130، 270، 355، 364، 1469، 11040، 11417، 11574، 11637، 11681، 11702، 15232، 24489
مسند الحمیدی: 748، 767
صحیح ابن خزیمہ: 0، 1271، 2146، Q333
اللؤلؤ والمرجان: 473
المنتقى ابن الجارود: 155
مصنف ابن ابی شیبہ: 7526، 7527، 7566
سنن دارقطنی: 868، 1571، 1575، 2636
الفتح الربانی: 1195، 1201، 1205، 4369، 10012
صحیح ابن حبان: 1549، 1584
المستدرک علی الصحیحین: 7308
الجامع الكامل: 1851، 2488، 2489، 2496، 2498، 4742، 10578
السنن الكبرى للبيهقي: 1772، 4369، 4414، 4429، 20134
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3347، 3374، 5505، 7378، 10262
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3843، 5994، 5995، 6892، 7510
المعجم الکبیر للطبرانی: 11448، 17512
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3396
المعجم الاوسط: 115، 982، 2101، 2548، 3353
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 857، 858، 864، 2335، 3035، 3224، 6043
41 تا 50
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7407 ترقیم الشثری: -- 7527
حدثنا عفان ، قال: حدثنا همام ، عن قتادة ، عن ابي العالية ، عن ابن عباس ، قال: حدثنا رجال مرضيون فيهم عمر، وارضاهم عندي عمر , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا صلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس، ولا صلاة بعد العصر حتى تغرب الشمس"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، هـ]: (حدثنا).
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (٥٨١)، ومسلم (٨٢٦).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے کچھ پسندیدہ لوگوں نے، جن میں حضرت عمر بھی تھے اور ان میں میرے نزدیک سب سے پسندیدہ حضرت عمر ہیں، بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فجر کے بعد طلوع شمس تک اور عصر کے بعد غروب شمس تک نماز نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7527]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: هذا الحديث هو أثبت الأحاديث . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 581، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 826، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1271، 1272، 2146، (3/542) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 561 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 367، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1276، والترمذي فى «جامعه» برقم: 183، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1473، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1250، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4440، 4441، وأحمد فى «مسنده» برقم: 111، 119، 132، 276، 277، 361، 370، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 29، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 147، 159، والبزار فى «مسنده» برقم: 184، 188، 185، 186، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1811، 1810، 1812، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5280، 5277، 5279، 5282، 5281، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2548، 2577، ترقيم محمد عوامة: 7407»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7446 ترقیم الشثری: -- 7566
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو معاوية ، عن الإفريقي ، عن عبد الله بن يزيد ، عن عبد الله بن عمرو ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا صلاة بعد طلوع الفجر إلا ركعتين قبل صلاة الفجر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ الأفريقي ضعيف، أخرجه عبد الرزاق (٤٧٥٧)، والبزار (٧٠٣/ كشف)، والدارقطني ١/ ٤١٩، والبيهقي ٢/ ٤٦٥، وعبد بن حميد وابن أبي عمر كما في المطالب (٢٩٤)، والطبراني في الأوسط (١٥٤٤)، ومحمد بن نصر في قيام الليل ص ٨٣.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فجر طلوع ہونے کے بعدفجر کی نماز سے پہلے دو رکعتوں کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7566]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال المباركفوري: في إسناده عبد الرحمن بن زياد بن أنعم الإفريقي . قال ابن حجر: في سنده الإفريقي . قال ابن عبد البر: عبد الرحمن بن زياد الإفريقي ليس عند أكثرهم بحجة . قال سعد الشثري: ضعيف؛ الأفريقي ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4516، 4514، 4515، والدارقطني فى «سننه» برقم: 965، 1551، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 333، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 294 / 1، 294 / 2، 294 / 3، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4757، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14648، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1521، ترقيم محمد عوامة: 7446»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 856 ترقیم الرسالہ : -- 868
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أنا عُبَادَةُ بْنُ نُسِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَنِ الْحَائِضِ تَطْهُرُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ بِقَلِيلٍ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الْعَصْرَ"، قُلْتُ: قَبْلَ ذَهَابِ الشَّفَقِ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الْمَغْرِبَ"، قُلْتُ: قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الْعِشَاءَ"، قُلْتُ: فَقَبِلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ؟ قَالَ:" تُصَلِّي الصُّبْحَ"، هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُعْلِمَ نِسَاءَنَا . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ایسی حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا جو سورج غروب ہونے سے تھوڑی دیر پہلے پاک ہو جاتی ہے تو انہوں نے فرمایا: ”وہ عصر کی نماز ادا کرے گی۔“ میں نے دریافت کیا: ”جو شفق غروب ہونے سے پہلے پاک ہو جائے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ مغرب کی نماز ادا کرے گی۔“ میں نے دریافت کیا: ”اگر وہ صبح صادق ہونے سے پہلے پاک ہو گئی؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ عشاء کی نماز ادا کرے گی۔“ میں نے دریافت کیا: ”جو سورج طلوع ہونے سے پہلے پاک ہو جائے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ صبح کی نماز ادا کرے گی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہی ہدایت کی تھی: ”ہم عورتوں کو یعنی اپنی خواتین کو اس بات کی تعلیم دیں۔“ اس روایت کو صرف محمد بن سعید نامی راوی نے نقل کیا ہے۔ یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 868]
ترقیم العلمیہ: 856
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 868، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: لم يروه غير محمد بن سعيد وهو متروك الحديث سنن الدارقطني:، 868»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1553 ترقیم الرسالہ : -- 1571
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشِ بْنِ الْحُرِّ بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ مَكَّةَ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ، فَقَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا جُنْدُبٌ أَبُو ذَرٍّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا صَلاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، إِلا بِمَكَّةَ، إِلا بِمَكَّةَ، إِلا بِمَكَّةَ" .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لائے، تو انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑ کر فرمایا: ”جو شخص مجھے جانتا ہے، وہ تو مجھ سے واقف ہے، لیکن جو مجھے نہیں جانتا (تو وہ جان لے)، میں جندب (ہوں اور میری کنیت) ابوذر ہے،“ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فجر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج نکلنے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جا سکتی اور عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جا سکتی، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1571]
ترقیم العلمیہ: 1553
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2748، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4486، 4487، 4488، 4489، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1571، 2636، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21862، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 847»
«قال ابن حجر: وعبد الله ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 339)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1557 ترقیم الرسالہ : -- 1575
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، ثنا رَجَاءٌ أَبُو سَعِيدٍ ، ثنا مُجَاهِدٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَوْ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا صَلاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، إِلا بِمَكَّةَ عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ يَطُوفُونَ وَيُصَلُّونَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبد المطلب (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: اے بنو عبد مناف)، اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے (یا اس کے قریب) نماز ادا کرنے والے کسی بھی شخص کو تم نہ روکنا، کیونکہ صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک کوئی نماز نہیں ہوتی اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں ہوتی، البتہ مکہ میں اس گھر کے پاس کا حکم مختلف ہے، (یہاں) لوگ (ان اوقات میں) طواف بھی کر سکتے ہیں اور نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1575]
ترقیم العلمیہ: 1557
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1575، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3861، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11359، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 497، 6335، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 55، الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 235»
«قال ابن حزم: حديث ساقط لا يشتغل به ولم يورده أحد من أئمة الحديث، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 462)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2600 ترقیم الرسالہ : -- 2636
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ فَأَخَذَ بِعِضَادَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ بَعْدَ الصُّبْحِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلا بِمَكَّةَ"، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثًا .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو تھاما اور پھر بولے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے، البتہ مکہ میں (طواف کی رکعت ادا کرنے والا) ایسا کر سکتا ہے۔“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ بیان کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2636]
ترقیم العلمیہ: 2600
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2748، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4486، 4487، 4488، 4489، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1571، 2636، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21862، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 847»
«قال ابن حجر: وعبد الله ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 339)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1195
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ أَدْرَكَ سَجْدَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَمِنَ الْفَجْرِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا) )
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے غروبِ آفتاب سے پہلے نماز عصر کی ایک رکعت اور طلوع آفتاب سے پہلے نمازِ فجر کی ایک رکعت پالی، اس نے اِن دونوں نمازوں کو پا لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 609، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24489 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24994»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 609
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1201
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (صَلَاتَانِ لَا يُصَلَّى بَعْدَهُمَا، الصُّبْحُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَالْعَصْرُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ) )
سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دو نمازیں ہیں، ان کے بعد مزید نماز نہیں پڑھی جاتی، ایک نمازِ فجر ہے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے اور دوسری نمازِ عصر ہے، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1201]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 773، وابن حبان: 1549، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1469 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1469»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 773
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1205
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ (بْنُ الْخَطَّابِ) أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: ( (لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ) )
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: پسندیدہ لوگوں نے میرے پاس شہادت دی اور ان میں مجھے سب سے پسندیدہ سیدنا عمر بن خطاب ؓہیں، شہادت یہ دی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک اور فجر کے بعد طلوع آفتاب تک کوئی نماز نہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 581، ومسلم: 826، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 110 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 110»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 581
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4369
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ الطَّوَافِ بِالْكَعْبَةِ فَقَالَ: كُنَّا نَطُوفُ فَنَمْسَحُ الرُّكْنَ الْفَاتِحَةَ وَالْخَاتِمَةَ، وَلَمْ نَكُنْ نَطُوفُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (تَطْلُعُ الشَّمْسُ عَلَى قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ) )
۔ ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کعبہ کے طواف کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا:ہم طواف کرتے تھے اور رکنِ یمانی اور حجر اسود کو چھوتے تھے اور ہم نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب تک اور عصر کے بعد غروب آفتاب تک طواف نہیں کیاکرتے تھے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھاکہ: سورج شیطان کے دو سینگوں پر طلوع ہوتاہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4369]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لضعف ابن لھيعة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15302»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا مرفوع حصہ صحیح ہے کہ سورج طلوع ہوتے وقت شیطان کے دو سینگوں پر طلوع ہوتا ہے، لیکن اس باب کی پہلی حدیث کے ذریعے بیت اللہ کو اس کراہت سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ بعض صحابہ اور ائمہ کا بیت اللہ کو اس قسم کے مکروہ اوقات سے متعلقہ احادیث کا مصداق ٹھہرانا، یہ ان ہستیوں کا ذاتی اجتہاد ہو گا، اس کی وجہ یہ تھی کہ اِن کو مذکورہ بالا خصوصیت والی حدیث کا علم نہیں تھا۔ اس مسئلہ کے بارے میں کل تین اقوال ہے:
۱۔ سیدنا عمر، سیدنا معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہما اور امام مالک سمیت ایک جماعت کا نظریہیہ ہے کہ نمازِ فجر اور نمازِ عصر کے بعد طواف تو جائز ہے، لیکن دو رکعت نماز کو طلوع آفتاب اور غروبِ آفتاب کے بعد ادا کیا جائے۔
۲۔ سعیدبن جبیر اور مجاہد سمیت بعض اہل علم کا خیال ہے کہ فجر اور عصر کی نمازوں کے بعد طواف مکروہ ہے۔
۳۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر، سیدنا عبد اللہ بن عباس اور سیدنا عبد اللہ بن زبیر، امام حسن، عطائ، طاووس، قاسم اور عروہ کا مسلک یہ ہے کہ ہر وقت طواف جائز ہے، صبح کے بعد کا وقت ہو یا عصر کے بعد کا یا کوئی اور۔
آخری مسلک راجح ہے، جیسا اس باب کی پہلی حدیث سے پتہ چل رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں