🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 100 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
المعجم الاوسط: 100، 1484
سنن نسائی: 2640، 2641
مصنف ابن ابی شیبہ: 15370، 15803
صحیح ابن حبان: 3990، 3992
الجامع الكامل: 4764، 4770
المعجم الکبیر للطبرانی: 11275، 20472
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6717
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 100
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ .
عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا، أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحْجُجْ، أَفَأَحُجَّ عَنْهُ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ، فَقَضَيْتَهُ، أَقُضِيَ عَنْهُ؟ I " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: I " حُجَّ عَنْ أَبِيكَ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عَبَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو سَعِيدٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”میرے والد وفات پا گئے ہیں اور انہوں نے حج نہیں کیا تھا، تو کیا میں ان کی جانب سے حج ادا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تمہارے والد پر کوئی قرض ہوتا اور تم اسے ادا کر دیتے، تو کیا وہ ان کی طرف سے ادا ہو جاتا؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“
ثابت رحمہ اللہ سے اسے عباد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کے ساتھ ابو سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «قال الزيلعى: عباد بن راشد قال في الإمام قال أحمد شيخ ثقة صدوق وقال أبو حاتم وابن معين صالح الحديث وأنكر على البخاري إدخاله في كتاب الضعفاء قال الشيخ وعباد بن راشد ثلاثة فيما ذكره ابن أبي حاتم أحدهم سمع أبا هريرة والثاني مؤذن مسجد صنعاء والثالث التميمي «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 3، ص 159» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1756، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2611، والبزار فى «مسنده» برقم: 6891، والطبراني فى «الكبير» برقم: 748»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2640
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ النَّسَائِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ , عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَدَيْنُ اللَّهِ أَحَقُّ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! میرے والد انتقال کر گئے اور انہوں نے حج نہیں کیا، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا: ”کیا خیال ہے اگر تمہارے والد پر کچھ قرض ہوتا تو تم ادا کرتے؟“ اس نے کہا: ہاں (میں ادا کرتا) تو آپ نے فرمایا: ”تو اللہ تعالیٰ کا قرض ادا کئے جانے کا زیادہ مستحق ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2640]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد حج کیے بغیر فوت ہو گئے ہیں، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ اگر تمہارے والد پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ کا قرض ادائیگی کا زیادہ حق دار ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2640]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 6041) (ضعیف الإسناد شاذ) (اس کے راوی ’’محکم‘‘ کو وہم ہو جایا کرتا تھا، اسی لیے انہوں نے پوچھنے والے کو مرد اور جس کے بارے میں پوچھا گیا اس کو عورت بنا دیا ہے)»
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کی روایت میں صحیح بات یہ ہے کہ مسئلہ پوچھنے والی عورت تھی، اور اپنے باپ کے بارے میں پوچھا تھا جو زندہ مگر کمزور تھا، اور اس واقعہ کے وقت یا تو دونوں بھائی (عبداللہ اور فضل) موجود تھے یا فضل نے یہ واقعہ عبداللہ بن عباس سے بیان کیا، روایت کی صحت میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ابن عباس رضی الله عنہما کی روایت کے سوا دیگر صحابہ کی روایتوں میں دیگر واقعات بھی اسی طرح کے سوال و جواب کے ممکن ہیں، پوچھنے والے مرد و عورت بھی ہو سکتے ہیں، اور جن کے بارے میں پوچھا گیا وہ بھی مرد و عورت ہو سکتے ہیں، اور یہ کوئی ایسی بات نہیں، جس کو بنیاد بنا کر حدیث کی حجیت کے سلسلے میں شکوک و شبہات پیدا کئے جائیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2641
أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْحَجُّ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَثْبُتُ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِنْ شَدَدْتُهُ خَشِيتُ أَنْ يَمُوتَ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ، أَكَانَ مُجْزِئًا؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میرے باپ کو (فریضہ) حج نے اس حال میں پایا کہ وہ بہت بوڑھے ہو چکے ہیں اپنی سواری پر ٹک نہیں سکتے، اگر میں انہیں سواری پر بٹھا کر باندھ دوں تو ڈرتا ہوں کہ کہیں مر نہ جائیں۔ کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر ان پر قرض ہوتا تو اسے ادا کرتے، تو وہ کافی ہو جاتا“؟ اس نے کہا: ہاں (کافی ہو جاتا) آپ نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کی طرف سے حج کرو“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2641]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرے باپ پر حج فرض ہے مگر وہ انتہائی بوڑھے ہیں، سواری پر نہیں بیٹھ سکتے اور اگر میں انہیں (پالان پر) باندھ دوں تو خطرہ ہے کہ وہ مر جائیں گے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ اگر اس پر قرض ہوتا اور تم ادا کرتے تو کیا اسے کفایت کرتا؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنے باپ کی طرف سے حج بھی کرو۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2641]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلنسائي، (تحفة الأشراف: 5657)، انظر حدیث رقم: 2635 (شاذ أومنکر) (اس کے راوی ’’ہشیم“ کثیر التدلیس ہیں، سائل کا عورت ہونا ہی محفوظ بات ہے)»
قال الشيخ الألباني: شاذ أو منكر بذكر الرجل والمحفوظ أن السائل امرأة
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14948 ترقیم الشثری: -- 15370
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن منصور ، عن مجاهد ، عن رجل يقال له يوسف ، عن ابن الزبير ، قال: اتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل، فقال: يا رسول الله إن ابني مات ولم يحج فاحج عنه؟ قال:" إنه اكبر ولدك؟" قال: نعم، قال:" فحج عن ابنك , ارايت لو كان على ابنك دين فقضيته؟"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في: [ب، ز]، وفي بقية النسخ (إن ابني)، وفي [ن]: (إني ابني)، وسيأتي الحديث في الباب (٣٨٠)، وانظر: مصادر التخريج.
(٢) كذا في: [ب، ز]، وفي بقية النسح: (أنت).
(٣) كذا في: [ب، ز]، وفي بقية النسح: (ابنك).
(٤) كذا في: [ب، ز]، وفي بقية النسخ: (ولدك).
(٥) كذا في: [ب، ز]: وفي بقية النسخ: (ابنك).
(٦) مجهول؛ لجهالة يوسف، أخرجه أحمد (١٦١٢٥)، والنسائي ٥/ ١٢٠، والدارمي ٢/ ٤١، وأبو يعلى ٦٨١٢، والطبراني ١٣/ (٢٦٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٥٤٤)، والبيهقي ٤/ ٣٢٩، وابن عبد البر في التمهيد ١/ ٣٩٠، والضياء في المختارة (٣١٨).

حضرت ابن زبیر سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد فوت ہوگئے ہیں انھوں نے حج نہیں کیا ہوا تھا، کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کیا تو ان کا بڑا بیٹا ہے؟ اس شخص نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پھر تو اپنے والد کی طرف حج ادا کر، تیرا کیا خیال ہے اگر تیرے والد پر قرضہ ہوتا تو کیا تو وہ ادا نہ کرتا؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15370]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة يوسف .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 318، 319، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2637 / 1، 2643 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3604، 3610، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1878، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8726، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16352، 16375، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6812، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15806، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2544، 2545، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14846، ترقيم محمد عوامة: 14948»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 15351 ترقیم الشثری: -- 15803
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن سفيان، عن منصور ، عن مجاهد ، عن رجل يقال له يوسف ، كان يكون مع ابن الزبير، عن عبد الله بن الزبير ، قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله إن ابي مات ولم يحج افاحج عنه؟ قال:" انت اكبر ولده؟" , قال: نعم , قال:" فحج عن ابيك , افرايت لو كان على ابيك دين فقضيته"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [جـ، ز].
(٢) مجهول؛ لجهالة يوسف، أخرجه أحمد (١٦١٢٥)، والنسائي ٥/ ١٢٠، والدارمي ٢/ ٤١، والطحاوي في شرح المشكل (٢٥٤٤)، وأبو يعلى (٦٨١٢)، والطبراني ١٣/ (٢٦٣)، والبيهقي ٤/ ٣٢٩، وابن عبد البر في التمهيد ١/ ٣٩٠، والضياء في المختارة (٣١٨).

حضرت عبد اللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میرے والد بنا حج کیے فوت ہوگئے ہیں، کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تو ان کا بڑا لڑکا ہے؟ اس شخص نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تو پھر اپنے والد کی طرف سے حج کر، تیرا کیا خیال ہے اگر تیرے والد پر قرضہ ہوتا تو تو اس کو ادا نہ کرتا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15803]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة يوسف .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 318، 319، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2637 / 1، 2643 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3604، 3610، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1878، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8726، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16352، 16375، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6812، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15373، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2544، 2545، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14846، ترقيم محمد عوامة: 15351»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3990
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنْ رَجُلا سَأَلَ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، عَنِ امْرَأَةٍ أَرَادَتْ أَنْ تَعْتِقَ عَنْ أُمِّهَا، قَالَ سُلَيْمَانُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ ، أَنْ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي دَخَلٍ فِي الإِسْلامِ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَإِنْ أَنَا شَدَدْتُهُ عَلَى رَاحِلَتِي خَشِيتُ أَنْ أَقْتُلَهُ، وَإِنْ لَمْ أَشُدَّهُ لَمْ يَثْبُتْ عَلَيْهَا، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرَأَيْتَ لَوَ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ أَكَانَ يُجْزِئُ عَنْهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ أَبِيكَ" .
یحییٰ بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سلیمان بن یسار سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی والدہ کی طرف سے غلام آزاد کرنے کا ارادہ کرتی ہے، تو سلیمان نے جواب دیا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد نے جب اسلام قبول کیا اس وقت وہ بوڑھے عمر رسیدہ ہو چکے تھے، اگر میں انہیں سواری پر باندھ دیتا ہوں تو مجھے ڈر ہے وہ فوت ہو جائیں گے اور اگر انہیں باندھتا نہیں ہوں تو وہ اس پر بیٹھ نہیں سکیں گے، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہارے والد کے ذمے قرض ہوتا اور تم ان کی طرف سے اس کو ادا کر دیتے، تو کیا وہ ادا ہو جاتا؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنے والد کی طرف سے حج کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3990]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1513، 1852، 1853، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1334، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1317، وابن الجارود فى "المنتقى"، 546، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3989، 3990، 3992، 3993، 3994، 3995، 3996، 3997، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2633، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1809، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2904، 2907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8717، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2609، 2612، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1837» «رقم طبعة با وزير 3979»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح؛ لكن قوله: رجلاً سأل ... شاذ، والمحفوظ في هذه القصة أن السائل: امرأة؛ كما في الذي قبله - «الإرواء» (993). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال مسلم غير إبراهيم بن الحجاج السامي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3992
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنْ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ، أَفَأَحُجَّ عَنْهُ؟، قَالَ: " أَرَأَيْتَ لَوَ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" حُجَّ عَنْ أَبِيكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے حج نہیں کیا تھا، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر تمہارے والد کے ذمے قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کر دیتے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنے والد کی طرف سے حج کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3992]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1513، 1852، 1853، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1334، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1317، وابن الجارود فى "المنتقى"، 546، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3989، 3990، 3992، 3993، 3994، 3995، 3996، 3997، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2633، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1809، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2904، 2907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8717، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2609، 2612، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1837» «رقم طبعة با وزير 3981»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3047). * [حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ] قال الشيخ: تابعه يحيى بن خالد الرَّقِّي عند الطبراني (12/ 15 / 12332)، وعبد الله بن جعفر الرَّقِّي في «المشكل» (3/ 221). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4764
4764. عن ابن عباس قال: جاءَ رجلٌ إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إنَّ أبي ماتَ ولم يَحُجَّ أفأَحُجُّ عنه؟ قال: أرأيتَ لو كانَ على أبيكَ دَيْنٌ أكنتَ قاضيه؟ قال: نعم، قال: فدَيْنُ اللهِ عزَّ وجلَّ أحقُّ، حُجَّ عنه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطحاوي في شرح مشكل الآثار (2542)، وابن حبان (3992)، والطبراني في الكبير (12/15) كلهم من طرقٍ عن عبيد الله بن عمرو، عن الأعمش، عن مسلم البطين، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4770
4770. عن عبد الله بن عباس: أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الحَجُّ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لا يَثْبُتُ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِنْ شَدَدْتُهُ خَشِيتُ أَنْ يَمُوتَ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَال: أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ أَكَانَ مُجْزِئًا؟. قَال: نَعَمْ. قَال: فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائيّ (2640، 5393) عن مجاهد بن موسى، عن هُشيم، عن يحيى بن أبي إسحاق، عن سليمان بن يسار، عن عبد الله بن عباس، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنِي أَبِي (ح) . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، كِلَاهُمَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَمْ يَحُجَّ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ كُنْتَ قَاضِيَهُ؟ " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَحُجَّ عَنْهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں، انہوں نے حج نہیں کیا، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ اگر تمہارے والد پر کوئی قرض ہوتا تو کیا تم وہ ادا کرتے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ان کی طرف سے حج کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11275]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 149، حدیث 11323»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں