🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4241 (کل: 19 مقامات، 9 کتب)
المعجم الاوسط: 4241، 879، 8248
سنن ترمذی: 1306
مسند احمد: 532، 8711
مسند الشهاب: 459، 461
الفتح الربانی: 6048، 6057
المستدرک علی الصحیحین: 2255، 7899
الجامع الكامل: 489، 490، 5626، 15118
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6106، 6107
المعجم الکبیر للطبرانی: 16429
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4241
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنْ عُبَيْدَةَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ يَسَّرَ عَلَيْهِ أَظَلَّهُ اللهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدَةَ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کے لیے آسانی پیدا کی، اللہ اسے اپنے سائے میں جگہ دے گا، اس دن جب اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیدہ سے فضل بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4241]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 214، والطبراني فى «الصغير» برقم: 581»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1306
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَبِي الْيَسَرِ، وَأَبِي قَتَادَةَ، وَحُذَيْفَةَ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَعُبَادَةَ، وَجَابِرٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی تنگ دست (قرض دار) کو مہلت دے یا اس کا کچھ قرض معاف کر دے، تو اللہ اسے قیامت کے دن اپنے عرش کے سایہ کے نیچے جگہ دے گا جس دن اس کے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہو گا“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- اس باب میں ابویسر (کعب بن عمرو)، ابوقتادہ، حذیفہ، ابن مسعود، عبادہ اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1306]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف وانظر مسند احمد (2/359)، (تحفة الأشراف: 12324) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (2 / 37) ، أحاديث البيوع

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 532
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى الْبَزَّازُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرِ بْنِ سَلْمٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زِيَادٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مِحْجَنٍ مَوْلَى عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَظَلَّ اللَّهُ عَبْدًا فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ تَرَكَ لِغَارِمٍ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس دن اللہ کے سائے کے علاوہ کہیں سایہ نہ ہو گا اللہ اس شخص کو اپنے سائے میں جگہ عطاء فرمائے گا جو کسی تنگدست کو مہلت دے یا مقروض کو چھوڑ دے۔“
[مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 532]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا، ويغني عنه حديث أبى اليسر فى صحيح مسلم: 3006 وحديث أبى هريرة فى جامع الترمذي : 1306
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8711
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ، أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی تنگدست مقروض کو مہلت دے دے یا معاف کردے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطاء فرمائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8711]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 459
459 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ، ثنا أَبُو الْمُنْذِرِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اسے معاف کر دیا اللہ اسے اپنے عرش تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 459]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1306، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8832، والبزار فى «مسنده» برقم: 8906، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 879»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 461
461 - وَبِهِ نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، نا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ , عَنْ أَبِي الْيَسَرِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ»
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اسے معاف کر دیا اللہ اسے اپنا سایہ نصیب فرمائے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 461]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/427، شعب الايمان: 10735، دارمي: 2588» عبدالملک بن عمیر مدلس کا عنعنہ ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6048
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَظَلَّ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ تَرَكَ لِغَارِمٍ
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو اپنے سائے میں جگہ دے گا کہ جس دن کوئی اور سایہ نہیں ہوگا، جو آدمی تنگدست کو مہلت دے گا یا چٹی بھرنے والے کو معاف کر دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6048]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، العباس بن الفضل الانصاري منكر الحديث، قاله البخاري، هشام بن زياد القرشي متروك الحديث، وابوه لينه البخاري، ومحجن مولي عثمان لم يوثقه غير ابن حبان، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 532 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 532»
وضاحت: فوائد: … لیکن اس باب میں احادیث ِ صحیحہ کا وجود ملتا ہے، مثلا: سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ اَنْظَرَ مُعْسِرًا اَوْ وَضَعَ عَنْہُ، اَظَلَّہُ اللّٰہُ فِیْ ظِلِّہٖ۔)) … ”جوشخصکسی تنگدست کو مہلت دے گا یا اس کو معاف کر دے گا، اللہ تعالی اس کو اپنے سائے میں جگہ دیں گے۔“ (صحیح مسلم: ۳۰۰۶، واللفظ لابن حبان)
اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ اَنْظَرَ مُعْسِرًا اَوْ وَضَعَ لَہٗ،اَظَلَّہُاللّٰہُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِہٖیَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلُّہٗ۔)) … ”جسشخصنےتنگدستکومہلتدییا اس کو سرے سے معاف کر دیا تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا، جبکہ اس دن کوئی اور سایہ نہیں ہو گا۔“
یہ کتنی بڑی سعادت ہے کہ تنگدست کو مہلت دینےیا اس کو معاف کر دینے کی وجہ سے حشر کے میدان میں اللہ تعالی کا سایہ نصیب ہو جائے، جبکہ اس میدان میں گرمی بھی آگ برس رہی ہو گی اور سورج ایک میل کے فاصلے پر ہو گا۔
ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاِنْ کَانَ ذُوْ عُسْرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلیٰ مَیْسَرَۃٍ وَاَنْ تَصَدَّقُوْاخَیْرٌلَّکُمْ اِنْ کُنْْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} … ”اور اگر تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہئے اور صدقہ کرو تو تمہارے لیے بہت بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔“ (سورۂ بقرہ:۲۸۰)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6057
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے تنگدست کو مہلت دی یااس کا قر ض معاف کردیا تو روز قیامت اللہ تعا لی اسے اپنے عرش کاسایہ دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6057]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه الترمذي: 1306، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8711 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8696»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه الترمذي: 1306
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2255
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا محمد ابن عبّاد المكي، حدثنا حاتم بن إسماعيل، عن أبي حَزْرة يعقوب بن مجاهد، عن عُبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت: قال خرجت أنا وأبي نطلب العلم في هذا الحيّ من الأنصار قبل أن يهلِكُوا، فكان أولَ من لَقِينا أبو اليَسَر صاحبُ رسولِ الله ﷺ ومعه غُلامٌ له، وعليه بُردٌ ومَعافِريّ، وعلى غلامه بُرْدٌ ومَعافِريّ (1) ، ومعه إضبارة (2) صُحُف، فقال له أبي: كأني أرى في وجهك سُفْعةً من غَضَب. قال: أجلْ، كان لي على فلانِ بن فلانٍ الحَراميّ (3) مالٌ، فأتيتُ أهلَه، فقلت: أثَمَّ هو؟ قالوا: لا، فخرج ابنٌ له، فقلت له: أين أبوك؟ قال: سمع كلامَك، فدخل أريكةَ أمي، فقلت: اخرُجْ، فقد علمتُ أين أنتَ، فخرج إليَّ، فقلتُ له: ما حَمَلك على أنِ اختبأتَ مني؟ قال: أنا واللهِ أُحدّثُك ولا أَكذِبُك، خشيتُ واللهِ أن أُحَدِّثَك فأَكذِبَك، أو أعِدَك فأُخلِفَك، وكنتَ صاحبَ رسولِ الله ﷺ، وكنتُ واللهِ مُعسرًا، فقلتُ: آللهِ، قال: آللهِ، قال: فقلتُ: آللهِ، قال: آللهِ، قال: فنشر الصحيفةَ ومَحَا الحقَّ، وقال: إن وجدتَ قضاءً فاقضِ، وإلّا فأنتَ في حِلٍّ، فأشهَدُ لبَصُرَتْ عيناي هاتان - ووضع إصبعيه على عينيه - وسمعَتْه أذناي هاتان - ووضع إصبعيه في أذنيه - ووَعَاه قلبي - وأشار إلى نِيَاط قلبه - رسولَ الله ﷺ يقول:"مَن أَنظَر مُعسِرًا أو وَضَعَ له، أظلَّه اللهُ في ظِلّه" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وكذلك روي مختصرًا عن زيد بن أسلم (1) ورِبْعي بن حِراش (2) وحَنْظلة بن قيس (3) ، كلهم عن أبي اليَسَر.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2224 - على شرط مسلم
عُبادہ بن ولید بن عبادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں اور میرے والد انصار کے اس قبیلے میں ان (بزرگوں) کے فوت ہونے سے پہلے علم کی تلاش میں نکلے، سب سے پہلے ہماری ملاقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، ان کے ساتھ ان کا ایک غلام تھا، ان پر ایک چادر اور ایک معافری کپڑا تھا اور ان کے غلام پر بھی ایک چادر اور ایک معافری کپڑا تھا، اور ان کے پاس صحیفوں کا ایک بستہ تھا، میرے والد نے ان سے کہا: مجھے آپ کے چہرے پر غصے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں، فلاں بن فلاں حرامی پر میرا کچھ مال (قرض) تھا، میں اس کے گھر والوں کے پاس گیا اور پوچھا: کیا وہ یہاں ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، پھر اس کا ایک بیٹا باہر نکلا، میں نے اس سے پوچھا: تمہارا باپ کہاں ہے؟ اس نے کہا: انہوں نے آپ کی آواز سنی تو میری والدہ کی مسہری میں جا چھپے، میں نے کہا: باہر نکلو، مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ تم کہاں ہو، چنانچہ وہ میرے پاس باہر آیا، میں نے اس سے کہا: تمہیں مجھ سے چھپنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے سچ بات کہوں گا اور جھوٹ نہیں بولوں گا، اللہ کی قسم! مجھے ڈر تھا کہ میں آپ سے بات کروں تو جھوٹ بولوں، یا آپ سے وعدہ کروں تو وعدہ خلافی کروں، حالانکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، اور اللہ کی قسم! میں تنگ دست تھا، میں نے کہا: کیا اللہ کی قسم؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے پھر کہا: کیا اللہ کی قسم؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! پھر انہوں نے صحیفہ کھولا اور وہ قرض مٹا دیا، اور کہا: اگر تمہیں ادائیگی کی گنجائش ملے تو ادا کر دینا، ورنہ تم بری ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا - اور انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنی آنکھوں پر رکھیں - اور میرے ان دونوں کانوں نے سنا - اور اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں رکھیں - اور میرے دل نے اسے یاد رکھا - اور اپنے دل کی رگ کی طرف اشارہ کیا - کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کا قرض معاف کر دیا، اللہ اسے اپنے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسی طرح یہ حدیث مختصراً زید بن اسلم، ربعی بن حراش اور حنظلہ بن قیس سے بھی مروی ہے، یہ سب ابو الیسر سے روایت کرتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو اليَسَر: هو كعب بن عمرو السَّلَمي.» [ترقيم الرساله 2255] [ترقيم الشركة 2237] [ترقيم العلميه 2224]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7899
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا محمد بن معاوية، حَدَّثَنَا مُصادِف بن زياد المَديني - قال: وأثنى عليه خيرًا - قال: سمعتُ محمد بن كعب القُرَظي يقول: لقيتُ عمرَ بنَ عبد العزيز بالمدينة في شَبابِه وجَمالِهِ وغَضَارتِه، قال: فلمَّا استُخلِفَ قدمتُ عليه فاستأذنتُ عليه، فأَذِنَ لي، فجعلتُ أُحِدُّ النَّظر إليه، فقال لي: يا ابنَ كعب، ما لي أَراك تُحِدُّ النظرَ؟ قلت: يا أميرَ المؤمنين، لِما أرى من تغيُّر لونِك ونُحُول جسمِك وتَعَارِ شَعْرِك، فقال: يا ابنَ كعب، فكيف ولو رأيتَني بعدَ ثلاثٍ في قبري وقد انتَزَعَ النملُ مُقلتَيَّ وسالَتا على خدَّيَّ، وابْتَدَر مَنْخِرايَ وفمي صَديدًا؟! لكنتَ لي أشدَّ إنكارًا، دعْ ذاك، أعِدْ عليَّ حديثَ ابن عباس عن رسول الله ﷺ. فقلتُ: قال ابن عَبَّاس: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ لكلّ شيء شَرَفًا، وإنَّ أشرفَ المجالس ما استُقبِلَ به القِبلةُ، وإنكم تَجالَسُون بينكم بالأَمانةِ. واقتلوا الحيَّةَ والعقربَ وإن كنتُم في صلاتِكم. ولا تَسْتُروا جُدُرَكم. ولا يَنظُرْ أحدٌ منكم في كتاب أخيه إلَّا بإذنِه. ولا يُصلِّيَنَّ أحدٌ منكم وراءَ نائمٍ ولا مُحدِّث". قال: وسُئِلَ رسولُ الله ﷺ عن أفضلِ الأعمال إلى الله تعالى، فقال:"مَن أدخلَ على مؤمن سُرورًا، إمَّا أطعمَه من جوع، وإما قَضَى عنه دينًا، وإما يُنفِّسُ عنه كُربةً من كُرَب الدنيا نَفَّس الله عنه كُرَبَ الآخرة، ومَن أَنظَرَ مُوسِرًا أو تجاوزَ عن مُعسِر، أظلَّه الله يومَ لا ظِلَّ إلَّا ظِلُّه، ومَن مشى مع أخيه في ناحيةِ القرية ليثبِّتَ حاجتَه، ثبَّتَ اللهُ ﷿ قَدَمَه يومَ تزولُ (1) الأقدامُ، ولأن يمشيَ أحدُكم مع أخيه في قضاءِ حاجتِه - وأشارَ بإصبعِه - أفضلُ من أن يَعتكِفَ في مسجدي هذا شهرَينِ"،"ألا أُخبِرُكم بشِرارِكم؟" قالوا: بلى يا رسول الله، قال:"الذي يَنزِلُ وحدَه، ويَمنعُ رِفْدَه، ويَجلِدُ عبدَه" (2) . ولهذا الحديث إسناد آخر بزيادة أحرُف فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7706 - بطل الحديث
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سے مدینہ میں ان کی جوانی، خوبصورتی اور شادابی کے دور میں ملا تھا، پھر جب وہ خلیفہ بنے تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے مجھے اجازت دے دی، تو میں نے انہیں بڑے غور سے دیکھنا شروع کر دیا، انہوں نے مجھ سے پوچھا: اے ابن کعب! کیا بات ہے تم مجھے اتنے غور سے کیوں دیکھ رہے ہو؟ میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! آپ کے بدلے ہوئے رنگ، نحیف جسم اور بکھرے ہوئے بالوں کو دیکھ کر حیران ہوں، تو انہوں نے فرمایا: اے ابن کعب! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم مجھے قبر میں تین دن گزرنے کے بعد دیکھو گے جبکہ چیونٹیاں میری آنکھوں کی پتلیاں نکال چکی ہوں گی اور وہ میرے گالوں پر بہہ رہی ہوں گی، اور میرے نتھنوں اور منہ سے پیپ نکل رہی ہوگی؟! اس وقت تو تم مجھے پہچاننے سے بالکل انکار کر دو گے، خیر یہ باتیں چھوڑو، مجھے ابن عباس کی وہ حدیث دوبارہ سناؤ جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی تھی، تو میں نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کی ایک بلندی ہوتی ہے، اور مجلسوں میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جس میں قبلہ رخ بیٹھا جائے، اور تمہاری آپس کی مجلسیں امانت کے ساتھ ہونی چاہئیں، اور سانپ اور بچھو کو مار دیا کرو خواہ تم نماز ہی میں کیوں نہ ہو، اور اپنی دیواروں کو (کپڑوں وغیرہ سے) مت ڈھانکو، اور تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی تحریر میں اس کی اجازت کے بغیر نہ دیکھے، اور تم میں سے کوئی کسی سونے والے یا باتیں کرنے والے کے پیچھے نماز نہ پڑھے۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ترین اعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مومن کو خوشی پہنچائی، خواہ اسے بھوک میں کھانا کھلایا، یا اس کا قرض ادا کیا، یا اس کی دنیا کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی تو اللہ تعالیٰ اس کی آخرت کی تکلیفیں دور فرمائے گا، اور جس نے کسی آسودہ حال کو مہلت دی یا کسی تنگ دست سے درگزر کیا تو اللہ اسے اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بستی کے ایک گوشے تک اس کے ساتھ چلا تو اللہ عزوجل اس دن اس کے قدموں کو ثابت قدم رکھے گا جس دن قدم ڈگمگا رہے ہوں گے، اور تم میں سے کسی کا اپنے بھائی کی حاجت روائی کے لیے چلنا - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے اشارہ فرمایا - میری اس مسجد میں دو ماہ کے اعتکاف سے بہتر ہے“، (پھر فرمایا): ”کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: ”وہ جو اکیلا پڑاؤ ڈالے، کسی کی مدد نہ کرے اور اپنے غلام کو مارے۔“
اس حدیث کی ایک اور سند بھی ہے جس میں کچھ حروف کا اضافہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7899]
تخریج الحدیث: «إسناده تالف، محمد بن معاوية» [ترقيم الرساله 7899] [ترقيم الشركة 7805] [ترقيم العلميه 7706]

الحكم على الحديث:
إسناده تالف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں