🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 46 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 46
سنن ابوداود: 340
السنن الكبرى للبيهقي: 1417
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 46
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَسْلَمَةُ بْنُ عَمْرٍو الْقَاضِي قَالَ: وَجَدْتُ فِي دِيوَانِ الزُّهْرِيِّ بِخَطِّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ أَتَى مِنْكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
مسلمہ بن عمرو القاضی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ کے دیوان میں ان کے اپنے قلم سے لکھا ہوا پایا، انہوں نے کہا: مجھے نافع رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی، وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے جو شخص جمعہ کے لیے آئے، اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے۔““
یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 877، 894، 919، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 844، ومالك فى «الموطأ» برقم: 338 / 103، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 312، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1750، 1751، 1752، 1749، (3/233) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1223، 1224، 1225، 1226، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1375 / 1، 1404 / 1، 1406 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1683، 1686، 1687، 1684، 1685، 1688، 1689، 1692، 1690، 1691، والترمذي فى «جامعه» برقم: 492، 493، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1577، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1088، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1419، 1418، 1420، 1438، 5741، 5740، 5742، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3116، 4552، 4642، 5015، 5037، 5103، 5100، 5178، 5237، 5264، 5306، 5407، 5551، 5557، 5583، 5589، 5881، 5933، 6069، 6128، 6376، 6438، 6480، 6481، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1927، 1959، 1961، والحميدي فى «مسنده» برقم: 620، 621، 622، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5480، 5529، 5793، والبزار فى «مسنده» برقم: 5621، 5622، 5623، 5624، 5640، 5641، 5642، 5643، 5646، 5647، 5644، 5645، 5648، 5649، 5650، 5807، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5290، 5291، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5029، 5030، 5052، 5059، 5090، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 696، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13392، 13419، 13577، 13768، 14023، والطبراني فى «الصغير» برقم: 540، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 18، 22، 26، 48، 56، 108، 257، 258، 259، 547، 997، 1266، 1404، 2007، 2371، 3074، 3407، 3979، 3980، 4171، 4254، 5856، 5867، 5869، 6377، 6979، 7209، 8007، 8268، 8814»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 340
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَقَالَ عُمَرُ: أَتَحْتَبِسُونِ عَنِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ، فَقَالَ عُمَرُ: وَالْوُضُوءُ أَيْضًا، أَوَ لَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک آدمی ۱؎ داخل ہوا تو آپ نے کہا: کیا تم لوگ نماز (میں اول وقت آنے) سے رکے رہتے ہو؟ اس شخص نے کہا: جوں ہی میں نے اذان سنی ہے وضو کر کے آ گیا ہوں، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اچھا صرف وضو ہی؟ کیا تم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے نہیں سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو چاہیئے کہ غسل کرے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 340]
جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کا بیان ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ایک موقع پر خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک آدمی آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا تم لوگ نماز سے رکے رہتے ہو؟ (اور تاخیر سے آتے ہو؟)“ اس آدمی نے جواب دیا: ”اس کے سوا کچھ نہیں ہوا کہ میں نے اذان سنی، فوراً وضو کیا (اور حاضر ہو گیا)“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اور صرف وضو؟ کیا تم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نہیں سنا ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو غسل کرے۔“” [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الجمعة 2 (878)، 5 (882)، صحیح مسلم/الجمعة 1 (845)، موطا امام مالک/النداء للصلاة 1(3)، (تحفة الأشراف: 10667)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجمعة 3 (494)، سنن الدارمی/الصلاة 190 (1580) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (882) صحيح مسلم (845)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1417
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّحْوِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: لِمَ تَحْتبِسُونَ إِلَى هَذِهِ السَّاعَةِ فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا هُوَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ فَقَالَ عُمَرُ: وَالْوُضُوءُ؟ أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلْيَغْتَسِلْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ وَقَالَ الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَى: إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، اچانک ایک شخص آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”اس وقت تک کیوں رکے رہے؟“ اس شخص نے کہا: ”میں نے اذان سنی، وضو کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”صرف وضو؟ کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی مسجد کی طرف جائے تو وہ غسل کرے۔“ (ب) یحییٰ بن کثیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: «إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ» ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے جائے تو وہ غسل کرے۔“ اوزاعی نے یحییٰ سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: «إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ» ”جب تم میں سے کوئی آئے۔“ معاویہ بن سلام نے یحییٰ سے یہ الفاظ بیان کیے ہیں: «إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ» ”جب تم میں سے کوئی آئے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں