🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
130. باب في الغسل يوم الجمعة
باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 340
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَقَالَ عُمَرُ: أَتَحْتَبِسُونِ عَنِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ، فَقَالَ عُمَرُ: وَالْوُضُوءُ أَيْضًا، أَوَ لَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک آدمی ۱؎ داخل ہوا تو آپ نے کہا: کیا تم لوگ نماز (میں اول وقت آنے) سے رکے رہتے ہو؟ اس شخص نے کہا: جوں ہی میں نے اذان سنی ہے وضو کر کے آ گیا ہوں، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اچھا صرف وضو ہی؟ کیا تم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے نہیں سنا ہے: جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو چاہیئے کہ غسل کرے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 340]
جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کا بیان ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ایک موقع پر خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک آدمی آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم لوگ نماز سے رکے رہتے ہو؟ (اور تاخیر سے آتے ہو؟) اس آدمی نے جواب دیا: اس کے سوا کچھ نہیں ہوا کہ میں نے اذان سنی، فوراً وضو کیا (اور حاضر ہو گیا) تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اور صرف وضو؟ کیا تم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نہیں سنا جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو غسل کرے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الجمعة 2 (878)، 5 (882)، صحیح مسلم/الجمعة 1 (845)، موطا امام مالک/النداء للصلاة 1(3)، (تحفة الأشراف: 10667)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجمعة 3 (494)، سنن الدارمی/الصلاة 190 (1580) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (882) صحيح مسلم (845)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفصصحابي
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← عمر بن الخطاب العدوي
صحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة إمام مكثر
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصر
Newيحيى بن أبي كثير الطائي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
ثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل
👤←👥معاوية بن سلام الحبشي، أبو سلام
Newمعاوية بن سلام الحبشي ← يحيى بن أبي كثير الطائي
ثقة
👤←👥الربيع بن نافع الحلبي، أبو توبة
Newالربيع بن نافع الحلبي ← معاوية بن سلام الحبشي
ثقة حجة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
882
إذا راح أحدكم إلى الجمعة فليغتسل
صحيح مسلم
1963
حق لله على كل مسلم أن يغتسل في كل سبعة أيام يغسل رأسه وجسده
صحيح مسلم
1956
إذا جاء أحدكم إلى الجمعة فليغتسل
سنن أبي داود
340
إذا أتى أحدكم الجمعة فليغتسل
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 340 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 340
340۔ اردو حاشیہ:
دوران خطبہ تاخیر سے آنے والے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جیسی عظیم شخصیت کو برسر منبر اجلّہ صحابہ کی موجودگی میں اس طرح تنبیہ کرنا دلیل ہے کہ وہ لوگ بالعموم جمعہ کے غسل کو واجب سمجھتے تھے، اگر یہ مستحب محض ہوتا تو اس انداز میں ہرگز تنبیہ نہ کی جاتی۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 340]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1956
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے کہ اسی اثناء میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسجد میں داخل ہوئے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کی طرف تعریض کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ اذان کے بعد دیر لگاتے ہیں؟ تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اے امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! میں نے اذان سننے کے بعد وضو سے زیادہ کام نہیں کیا پھر آ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1956]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کا ظاہری تقاضا یہی ہے کہ غسل جمعہ کے لیے آتے وقت کرنا چاہیے اور جمعہ کے لیے غسل شرط نہیں ہے اس لیے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واپس نہیں لوٹایا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1956]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 882
882. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر ؓ جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران میں ایک شخص حاضر ہوا۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: تم لوگ نماز کے لیے آنے میں دیر کیوں کرتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ اذان کی آواز سنتے ہی میں نے وضو کیا (اور چلا آیا)۔ حضرت عمر ؓ نے کہا: کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا: جب تم میں سے کوئی نماز جمعہ کے لیے روانہ ہو تو غسل کرے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:882]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کی مناسبت ترجمہ باب سے یوں ہے کہ حضرت عمر ؓ حضرت عثمان ؓ ایسے جلیل الشان صحابی پر خفا ہوئے اگر جمعہ کی نماز فضیلت والی نہ ہوتی تو خفگی کی ضرورت کیا تھی، پس جمعہ کی نماز کی فضیلت ثابت ہوئی اور یہی ترجمہ باب ہے۔
بعضوں نے کہا کہ اور نمازوں کے لیے قرآن شریف میں یہ حکم ہوا ﴿اِذَاقُمتُم اِلَی الصَّلٰوۃِ فَاغسِلُوا وَجُوھَکُم﴾ (المائدة: 6)
یعنی وضو کرو اور جمعہ کی نماز کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کرنے کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ جمعہ کی نماز کا درجہ اور نمازوں سے بڑھ کرہے اور دوسری نمازوں پر اس کی فضیلت ثابت ہوئی اور یہی ترجمہ باب ہے (وحیدی)
یہاں ادنی تامل سے معلوم ہوسکتاہے کہ حضرت سید المحدثین امام بخاری ؒ کو اللہ پاک نے حدیث نبوی کے مطالب پر کس قدر گہری نظر عطا فرمائی تھی۔
اسی لیے حضرت علامہ عبدالقدوس بن ہمام اپنے چند مشائخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت امام بخاری ؒ نے اپنی کتاب کے فقہی تراجم وابواب بھی مسجد نبوی کے اس حصہ میں بیٹھ کر لکھے ہیں جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی ایک کیاری بتلایا ہے۔
اس جانکاہی اور ریاضت کے ساتھ سولہ سال کی مدت میں یہ عدیم النظیر کتاب مکمل ہوئی جس کا لقب بغیر کسی تردد کے أصح الکتب بعد کتاب اللہ قرارپایا امت کے لاکھوں کروڑوں محدثین اور علماء نے سخت سے سخت کسوٹی پر اسے کسا مگر جو لقب اس تصنیف کا مشہور ہو چکا تھا وہ پتھر کی لکیر تھا نہ مٹنا تھا نہ مٹا۔
اس حقیقت باہرہ کے باوجود ان سطحی ناقدین زمانہ پر سخت افسوس ہے جو آج قلم ہاتھ میں لے کر حضرت امام بخاری ؒ اور ان کی عدیم المثال کتاب پر تنقید کرنے کے لیے جسارت کرتے اور اپنی کم عقلی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایسے حضرات دیوبند سے متعلق ہوں یا کسی اور جگہ سے، ان پر واضح ہونا چاہیے کہ ان کی یہ سعی لا حاصل حضرت امام بخاری ؒ اور ان کی جلیل القدر کتاب کی ذرہ برابر بھی شان نہ گھٹا سکے گی۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ جو کوئی آسمان کی طرف تھوکے اس کا تھوک الٹا اس کے منہ پر آئے گا کہ قانون قدرت یہی ہے۔
بخاری شریف کی علمی خصوصیات لکھنے کے لیے ایک مستقل تصنیف اور ایک روشن ترین فاضلانہ دماغ کی ضرورت ہے۔
یہ کتاب صرف احادیث صحیحہ ہی کا مجموعہ نہیں بلکہ اصول وعقائد، عبادات ومعاملات، غزوات وسیر، اسلامی معاشرت وتمدن، مسائل سیاست وسلطنت کی ایک جامع انسائیکلوپیڈیا ہے۔
آج کے نوجوان روشن دماغ مسلمانوں کو اس کتاب سے جو کچھ تشفی حاصل ہو سکتی ہے وہ کسی دوسری جگہ نہ ملے گی۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بڑے لوگوں کو چا ہیے کہ نیک کاموں کا حکم فرماتے رہیں اور اس بارے میں کسی کا لحاظ نہ کریں۔
جن کو نصیحت کی جائے ان کا بھی فرض ہے کہ تسلیم کرنے میں کسی قسم کا دریغ نہ کریں اور بلاچوں وچرا نیک کاموں کے لیے سرتسلیم خم کردیں۔
حضرت عمر ؓ کی دانائی دیکھئے کہ حضرت عثمان ؓ کا جواب سنتے ہی تاڑ گئے کہ آپ بغیر غسل کے جمعہ کے لیے آگئے ہیں۔
اس سے غسل جمعہ کی اہمیت بھی ثابت ہوئی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 882]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:882
882. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر ؓ جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران میں ایک شخص حاضر ہوا۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: تم لوگ نماز کے لیے آنے میں دیر کیوں کرتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ اذان کی آواز سنتے ہی میں نے وضو کیا (اور چلا آیا)۔ حضرت عمر ؓ نے کہا: کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا: جب تم میں سے کوئی نماز جمعہ کے لیے روانہ ہو تو غسل کرے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:882]
حدیث حاشیہ:
(1)
حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ اس عنوان کا ماقبل سے تعلق ہے کیونکہ اس سے پہلے باب میں صبح ہی سے نماز جمعہ کے لیے حاضری کی فضیلت بیان ہوئی تھی اور اس عنوان میں ان حضرات کی تردید ہے جو ترک تبکیر پر اہل مدینہ کا اجماع بتاتے ہیں کیونکہ اس حدیث کے مطابق حضرت عمر ؓ نے مدینہ طیبہ کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ کے اجتماع میں ترک تبکیر پر انکار کیا ہے۔
اگر حضرت عمر ؓ کے نزدیک جمعہ کی فضیلت اور اس کی عظمت و اہمیت نہ ہوتی تو وہ دیر سے آنے پر اس طرح خطبہ چھوڑ کر مجمع عام میں برملا انکار نہ فرماتے۔
جب جمعہ کے لیے صبح جلدی آنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے تو اس سے جمعہ کی فضیلت بھی ثابت ہوتی ہے۔
و ھو المقصود۔
(2)
واضح رہے کہ حسب تصریح محدثین دیر سے آنے والے بزرگ حضرت ذوالنورین سیدنا عثمان بن عفان ؓ تھے۔
(فتح الباري: 476/2) (3)
اس عنوان میں امام بخاری ؒ نے امام مالک کی تردید کی ہے۔
ان کے نزدیک زوال آفتاب کے بعد جلدی آنے کی فضیلت بیان ہوئی، کیونکہ حدیث میں لفظ تہجیر بیان ہوا ہے جس کے معنی زوال آفتاب کے بعد نکلنا ہیں جبکہ جمہور محدثین کے نزدیک تبكير، یعنی جمعہ کے دن صبح سویرے آنا باعث فضیلت ہے۔
امام احمد بن حنبل ؒ نے امام مالک کے موقف کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے خلاف قرار دیا ہے۔
علامہ ابن قیم ؒ نے اپنی مایۂ ناز تصنیف "زاد المعاد" میں اس بحث کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔
(زاد المعاد: 399/1۔
407)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 882]

Sunan Abi Dawud Hadith 340 in Urdu