🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4668 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
المعجم الاوسط: 4668
مسند احمد: 8107
مسند الشهاب: 1067
الفتح الربانی: 9239
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8582
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1712، 1742
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2219
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3971
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4668
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ مُوسَى الدِّمَشْقِيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَسَانِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ سَحَبَ ثِيَابَهُ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو رَيْحَانَةَ : وَاللهِ، لَقَدْ أَمْرَضَنِي مَا حَدَّثْتَنَا بِهِ، فَوَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ حَتَّى إِنِّي لَأَجْعَلُهُ فِي شِرَاكِ نَعْلِي، وَعِلَاقِ سَوْطِي، أَفَمِنَ الْكِبْرِ ذَلِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ، وَلَكِنَّ الْكِبْرَ: مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ إِلَّا عِيسَى بْنُ مُوسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنا کپڑا گھسیٹا، اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔“ تو سیدنا ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! جو بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیان فرمائی ہے اس نے تو مجھے (فکر مند کر کے) نڈھال کر دیا ہے، اللہ کی قسم! میں تو خوبصورتی کو پسند کرتا ہوں یہاں تک کہ میں اسے اپنے جوتے کے تسمے اور اپنے کوڑے کے تسمے میں بھی ملحوظ رکھتا ہوں، تو کیا یہ تکبر میں سے ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے، اور وہ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے، البتہ تکبر تو یہ ہے کہ جو حق کو جھٹلائے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطا خراسانی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عیسیٰ بن موسیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں سلیمان بن عبد الرحمن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4668]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه موسى بن عيسى الدمشقي قال الذهبي مجهول وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 133» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة موسى بن عيسى الدمشقي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8107
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَفَعَهُ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اپنی نعمتوں کے آثار اپنے بندے پر دیکھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8107]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، شريك سيئ الحفظ، وابن موهب متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1067
1067 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى بْنِ السِّمْسَارِ بِدِمَشْقَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي دُجَانَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَوْرَانِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى نِعْمَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ، وَيُبْغِضُ الْبُؤْسَ وَالتَّبَاؤُسَ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور اس بات کو بھی پسند کرتا ہے کہ اپنے بندے پر اپنی نعمت (کا اثر) دیکھے اور وہ مصیبت اور محتاجی (دکھانے) سے نفرت کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1067]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 1055، شعب الايمان: 5790»
عطیہ عوفی اور محمد بن ابی لیلیٰ ضعیف ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9239
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَفَعَهُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس چیز کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9239]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4836، ومسلم: 2819، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18198 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8092»
وضاحت: فوائد: … احادیث نمبر (۹۳۳۵ تا ۹۳۳۷) سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث کا مفہوم درست ہے، نعمت کا اثر نظر آنے کے دو معانی ہیں، بندے کو نعمتوں کے مطابق اچھے لباس اور اچھی حالت میں رہنا چاہیے، حدیث نمبر (۹۳۳۶) سے یہی معنی ثابت ہوتا ہے، دوسرا معنییہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے عوض اعمال صالحہ سر انجام دینے چاہئیں اور برے اعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَابْتَغِ فِیْمَآ اٰتٰکَ اللّٰہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ وَلَا تَنْسَ نَصِیْبَکَ مِنَ الدُّنْیَا وَاَحْسِنْ کَمَآ اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ۔} … اور جو کچھ اللہ نے تجھے دیا ہے اس میں آخرت کا گھر تلاش کر اور دنیا سے اپناحصہ مت بھول اور احسان کر جیسے اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد مت ڈھونڈ، بے شک اللہ فساد کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔ (سورۂ قصص: ۷۵) دونوں معانی ہی مراد لینے چاہئیں،یعنی آدمی اللہ تعالیٰ کی نعمتیں استعمال بھی کرے اور ان کے عوض نیک عمل بھی کرے۔
اس آیت ِ مبارکہ میں خزانوں کے مالک قارون سے خطاب کیا جا رہا ہے کہ اس کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان کے بدلے احسان کرے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4836
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8582
وَعَنْ أبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَّالَ وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعَمِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، وہ جمال کو پسند کرتا ہے، اور یہ بات پسند کرتا ہے کہ اُس کی نعمت کا اثر، اس کے بندے پر نظر آئے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8582]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1055)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1712
«إن الله إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر نعمته على عبده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر اپنی کوئی نعمت نازل فرماتا ہے تو اسے یہ بات پسند ہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس کے بندے پر ظاہر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب هق] عن عمران بن حصين. الصحيحة 1290.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1742
«إن الله تعالى جميل يحب الجمال ويحب أن يرى أثر نعمته على عبده ويبغض البؤس والتباؤس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، اور وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے پر اس کی نعمت کا اثر نظر آئے، اور وہ خستہ حالی اور جان بوجھ کر خستہ حال بننے کو ناپسند فرماتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1742]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هب] عن أبي سعيد. الصحيحة 1320 و 1626.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2219
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: I " قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، يُحِبُّ أَنْ يَرَى [أَثَرَ] نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ.

امام ابویعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نہایت خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے، اور وہ پسند کرتا ہے کہ اپنی نعمت کا اثر اپنے بندے پر دیکھے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2219]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3971
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور وہ جمال (خوبصورتی) کو پسند فرماتا ہے، اور وہ اس بات کو محبوب رکھتا ہے کہ اپنے بندے پر اپنی عطا کردہ نعمت کا اثر دیکھے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں عطیہ عوفی نامی راوی موجود ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 3971]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بسند فيه عطية العوفي، وهو ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں