🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5972 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 5972
سنن ابن ماجہ: 1213
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5972
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ، قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ النَّضْرِ الْحُدَّانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْوَهْمِ، فَقَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّهُ: صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً مِنْ صَلَاةِ النَّهَارِ، وَأَنَّهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، فَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ؟ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَهَابَاهُ أَنْ يُكَلِّمَاهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ: لَمْ تَقْصُرْ، وَلَمْ أَنْسَ، فَقَالَ رَجُلٌ: بِأَبِي وَأُمِّي نَسِيتَ، إِنَّمَا صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحَقٌّ مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ ؟ فَقَالُوا: صَدَقَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ إِلَى رَكْعَتَيْهِ الْأُولَيَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهُ فِي صَلَاتِهِ، أَوْ أَطْوَلَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَضْرٍ الْحُدَّانِيِّ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ نَصْرٍ ، وَيَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ الْكَرْمَانِيُّ.
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے ایک شخص نے (نماز میں) بھول چوک کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”ہمیں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دن کی نمازوں میں سے ایک نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، تو جلد باز لوگ (مسجد سے) نکل پڑے اور کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی ہے؟“ حاضرین میں سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، مگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رعب کی وجہ سے آپ سے بات کرنے سے جھجکے۔ تب مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز کم کی گئی ہے اور نہ میں بھولا ہوں۔“ اس آدمی نے کہا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ بھول گئے ہیں، آپ نے صرف دو رکعتیں پڑھی ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لوگوں سے) پوچھا: ”کیا ذوالیدین سچ کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! انہوں نے سچ کہا۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور پہلی دو رکعتوں کے ساتھ مزید دو رکعتیں پڑھیں، پھر سلام پھیرا، پھر دو سجدے کیے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز کے عام سجدوں کے برابر یا ان سے کچھ لمبے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن نضر حدانی سے علی بن نصر اور یحییٰ بن ابی بکیر کرمانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5972]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: فإن قال قائل إن حديث ذي اليدين مضطرب لأن ابن عمر وأبا هريرة يقولان سلم من اثنتين وعمران بن حصين يقول من ثلاث ركعات ومعاوية بن حديج يقول إن المتكلم طلحة بن عبيد الله قيل له ليس اختلافهم في موضع السلام من الصلاة عند أحد من أهل العلم بخلاف يقدح في حديثهم لأن المعنى المراد من الحديث هو البناء بعد الكلام ولا فرق عند أهل العلم بين المسلم من ثلاث أو من اثنتين لأن كل واحد منهما لم يكمل صلاته وأما ما ذكر في حديث معاوية بن حديج من ذكر طلحة بن عبيد الله فممكن أن يكون أيضا طلحة كلمه وغيره وليس في أن يكلمه طلحة وغيره ما يدفع أن ذا اليدين كلمه أيضا فأدى كل ما سمع على حسب ما سمع «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 1، ص 364» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 482، 714، 715، 1229، 1227، 1228، 6051، 7250، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 573، ومالك فى «الموطأ» برقم: 312 / 91، 309 / 88، 310 / 89، 311 / 90، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 269، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 860، 1035، 1036، 1037، 1038، 1040 (م)، 1041، 1045، 1046، 1047، 1048، 1049، 1050، 1051، 1042، 1043، 1044، (2/225) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2249، 2251، 2252، 2256، 2253، 2254، 2255، 2675، 2685، 2686، 2687، 2688، 2684، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1223 / 1، 1227 / 5، 1224 / 2، 1225 / 3، 1226 / 4، 1228 / 6، 1229 / 7، 1232 / 2، 1233 / 3، 1230 / 8، 1231 / 1، 1234 / 4، 1329 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 565، 569، 568، 566، 567، 570، 574، 575، 571، 572، 573، 576، 577، 578، 579، 606، 1148، 1152، 1149، 1150، 1151، 1153، 1154، 1157، 1155، 1156، 1159، 1158، 1254، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1008، 1014، 1015، (1/388)، (1/387)، (1/389) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 394، 399، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1538، 1537، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1214، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3405، 3887، 3907، 3930، 3963، 3965، 3964، 3975، 3977، 3976، 3978، 3979، 3980، 3981، 3991، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1379، 1378، 1395، 1394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5046، 7321، 7491، 7493، 7781، 7935، 9132، 9593، 9908، 10063، 10179، 11041، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2438، 2474، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1013، 1014، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5860، والبزار فى «مسنده» برقم: 7653، 7893، 8056، 8164، 8512، 8643، 8657، 9419، 9417، 9824، 9825، 9891، 9892، 9910، 9941، 9975، 9974، 9982، 9991، 10050، (17/226) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3441، 3448، 3447، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4473، 4501، 4544، 4545، 37316، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2555، 2581، 2579، 2580، 2582، 2586، 2583، 2584، 2585، 2587، 2589، 2590، 2591، والطبراني فى «الصغير» برقم: 293، 310، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2538، 3040، 3310، 4723، 8297، 8681، 8756»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَهَا فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقَصُرَتْ أَمْ نَسِيتَ؟، قَالَ:" مَا قَصُرَتْ وَمَا نَسِيتُ"، قَالَ: صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ:" أَكَمَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ"، قَالُوا: نَعَمْ،" فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول کر دو ہی رکعت پر سلام پھیر دیا، تو ذوالیدین نامی ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”نہ تو نماز کم ہوئی ہے نہ ہی میں بھولا ہوں“ ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: تب تو آپ نے دو ہی رکعت پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا حقیقت وہی ہے جو ذوالیدین کہتا ہے؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ آگے بڑھے اور دو رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1213]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول کر دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا۔ ایک آدمی جسے ذوالیدین کہتے تھے، اس نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز کم ہوئی ہے اور نہ میں بھولا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اگر یہ بات ہے تو (عرض یہ ہے کہ) آپ نے دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جس طرح ذوالیدین کہتا ہے (ویسے ہی ہوا ہے؟)“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جی ہاں۔“ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کیے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الصلاة 195 (1017)، (تحفة الأشراف: 7838) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں