🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7649 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 7649
سنن ابن ماجہ: 4148
المستدرک علی الصحیحین: 2016
الجامع الكامل: 15186
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7649
وَبِهِ: حَدَّثَنَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ - يَعْنِي: ابْنَ أَبِي حَزْمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ أَصْبَحَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تِسْعَةَ أَهْلِ أَبْيَاتٍ - مَا فِيهِمْ صَاعٌ مِنْ طَعَامٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسی صبح آئی ہے کہ (آپ کے) نو گھرانے ہیں اور ان میں (سے کسی کے پاس) ایک صاع بھر بھی اناج نہیں ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7649]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2069، 2508، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5937، 6349، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2493، 2494، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4624 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6159، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1215، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2437، 4147، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11313، 11314، 11315، 18981، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12175، 12555، 13371، 13403، 13639، 13701، 14068، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3059، 3060، 3061، 4008، 4015، والبزار فى «مسنده» برقم: 7084، 7180، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 333، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1055، 1056، 1079، 3695، 8870»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4148
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى , حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ , عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَصْبَحَ فِي آلِ مُحَمَّدٍ إِلَّا مُدٌّ مِنْ طَعَامٍ , أَوْ:" مَا أَصْبَحَ فِي آلِ مُحَمَّدٍ مُدٌّ مِنْ طَعَامٍ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آل محمد کے پاس کبھی ایک مد غلہ سے زیادہ نہیں رہا، یا آل محمد کے پاس کبھی ایک مد غلہ نہیں رہا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4148]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس صرف ایک مُد خوراک ہے۔“ یا فرمایا: ”ایک مُد خوراک بھی نہیں ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4148]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12445، ومصباح الزجاجة: 1472) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں انقطاع ہے، ابو عبیدہ نے اپنے والد عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا نہیں ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2404)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو عبيدة عن أبيه: منقطع
والصحيح ما رواه البخاري(2508) ’’ ما أصبح لآل محمد ﷺ إلا صاع‘‘ أو ما رواه الترمذي (1215) وغيره ’’ ما أمسي عند آل محمد ﷺ صاع من تمر ولا صاع حب ‘‘
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 526

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2016
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا عبد العزيز بن حاتم، حدثنا أبو وهب محمد بن مُزاحِم، حدثنا سفيان بن عُيينة، عن مِسعَر، عن علي بن بَذِيمة، عن أبي عُبيدة، عن عبد الله، قال: أتى رجلٌ رسولَ الله ﷺ، وأُراه عوفَ بنَ مالك، فقال: يا رسول الله، إنَّ بني فلانٍ أَغارُوا عليَّ، فذهَبوا بابني وإبِلي، فقال رسول الله ﷺ:"إِنَّ آلَ محمدٍ كذا وكذا أهلَ بيتٍ - وأظنُّه قال: تسعةَ أبياتٍ - ما فيهم صاعٌ من طعامٍ ولا مُدٌّ من طعامٍ، فاسألِ اللهَ ﷿"، قال: فرجعَ إلى امرأته، فقالت له: ما ردَّ عليك رسولُ الله ﷺ؟ فأخبَرَها، قال: فلم يَلبَثِ الرجلُ أن رُدَّ عليه إبِلُه وابنُه أوفَرَ ما كانوا، فأتى النبيَّ ﷺ فأخبرَه، فقام على المِنبر، فحَمِدَ اللهَ وأثنى عليه، وأمرَهم بمسألةِ الله ﷿ والرغبةِ إليه، وقرأ عليهم: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ [الطلاق: 2، 3] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرا خیال ہے وہ عوف بن مالک تھے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں قبیلے والوں نے مجھ پر حملہ کر کے میرا بیٹا اور اونٹ چھین لیے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آلِ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے (نو) گھروں میں ایک صاع یا ایک مد غلہ تک موجود نہیں، پس تم اللہ عزوجل سے مانگو۔“ وہ شخص اپنی بیوی کے پاس واپس آیا تو اس نے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا جواب دیا؟ انہوں نے اسے سارا حال بتایا، راوی کہتے ہیں کہ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اس کے اونٹ اور بیٹا پہلے سے بھی بہتر حالت میں واپس مل گئے، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے، اللہ کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور لوگوں کو اللہ عزوجل سے مانگنے اور اسی کی طرف رغبت کرنے کا حکم دیا اور ان پر یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ ”اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے، اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔“ [سورة الطلاق: 2، 3]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2016]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 2016] [ترقيم الشركة 2000]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15186
15186- عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما أصبح في آل محمد إلا مدٌّ من طعام. أو ما أصبح في آل محمد مدٌّ من طعام.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (4148) عن محمد بن يحيى، حدثنا أبو المغيرة (هو عبدالقدوس بن الحجاج الخولاني)، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي، عن علي بن بذيمة، عن أبي عبيدة، عن عبد الله فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں