🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7690 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 7690، 5292
صحیح ابن حبان: 680
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 589
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7690
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَوْحٍ الْبَغْدَاذِيُّ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ ، نَا ابْنُ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: رَحِمَ اللهُ مَنْ سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَبَلَّغَهُ كَمَا سَمِعَهُ، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی اور اسے جیسا سنا ویسا ہی آگے پہنچا دیا، کیونکہ بسا اوقات جسے بات پہنچائی جاتی ہے وہ سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے اور سمجھنے والا ہوتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7690]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 66، 68، 69، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2657، 2658، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 232، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4240، والحميدي فى «مسنده» برقم: 88، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5126، 5296، والبزار فى «مسنده» برقم: 2014، 2019، 2018، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1304، 1609، 5179»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 680
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: خَرَجَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، مِنْ عِنْدِ مَرْوَانَ نِصْفَ النَّهَارِ، قَالَ: قُلْتُ: مَا بَعَثَ إِلَيْهِ هَذِهِ السَّاعَةَ إِلا لِشَيْءٍ سَأَلَهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ، فقَالَ: سَأَلَنَا عَنْ أَشْيَاءَ سَمِعْنَاهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَبَلَّغَهُ غَيْرَهُ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ، ثَلاثٌ لا يُغَلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُسْلِمٍ: إِخْلاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلاةِ الأَمْرِ، وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَمَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا نِيَّتَهُ فَرَّقَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلا مَا كُتِبَ لَهُ، وَمَنْ كَانَتِ الآخِرَةُ نِيَّتَهُ جَمَعَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَهُ، وَجَعَلَ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ" .
عبدالرحمن بن ابان اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت مروان کے پاس سے اٹھ کر باہر آئے، تو میں نے سوچا یہ اس وقت ضرور کسی ایسے کام کے سلسلے میں گئے ہوں گے کہ جو مروان ان سے دریافت کرنا چاہتا ہوگا، میں نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اس نے ہم سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا جو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں۔ (سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے بتایا) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اسے خوش رکھے جو ہم سے حدیث سنے اور پھر اسے دوسرے تک پہنچا دے، کیونکہ بعض اوقات علم حاصل کرنے والا شخص اس شخص تک اسے منتقل کر دیتا ہے جو اس سے زیادہ علم والا ہوتا ہے اور بعض اوقات علم حاصل کرنے والا شخص درحقیقت عالم نہیں ہوتا، تین چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں مسلمان کا دل دھوکہ نہیں دیتا: عمل کا اللہ تعالیٰ کے لیے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کے لیے خیر خواہی اور ان کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ ان کی دعا غیر موجود لوگوں تک محیط ہوتی ہے، جس شخص کی نیت دنیا ہوگی اللہ تعالیٰ اس کے معاملے کو متفرق کر دے گا اور اس کی غربت کو اس کے سامنے کر دے گا اور دنیا میں سے اسے صرف وہی کچھ ملے گا جو اس کے نصیب میں لکھا گیا ہے اور جس شخص کی نیت آخرت ہوگی اللہ تعالیٰ اس کے معاملے کو سمیٹ دے گا، اس کے دل میں خوشحالی ڈال دے گا اور دنیا سرنگوں ہو کر اس کے پاس آئے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 680]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 67، 680، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5816، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3660، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2656، والدارمي فى (مسنده) برقم: 235، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 230، 4105، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21991» «رقم طبعة با وزير 679»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (950)، «تخريج فقه السيرة» (39)، «التعليق الرغيب» (1/ 64). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، أبو داود: سليمان بن داود الطيالسي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 589
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا، فَرُبَّ مُبَلِّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَرْبَرِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے اور پھر اُس کی تبلیغ کر دے، کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جس تک تبلیغ کی گئی ہوتی ہے، وہ براہ راست سننے والے کے مقابلے میں، اُس بات کو زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں کسی مسلمان کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ بربری ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ قومی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5292، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5292
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَرْبَرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَضَرَّ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، پھر اسے یاد رکھا، پھر اسے آگے پہنچایا، کیونکہ بسا اوقات جسے بات پہنچائی جائے وہ سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والا (اور سمجھنے والا) ہوتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے بارے میں کسی مسلمان کا دل خیانت یا کینہ نہیں کرتا: اللہ کے لیے عمل میں اخلاص، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی، اور ان کی جماعت کے ساتھ جڑے رہنا، کیونکہ ان کی دعا انہیں پیچھے سے گھیرے رکھتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے یحییٰ بن سعید اموی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالرحمٰن بن صالح منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن موسى البربري قال الدارقطني ليس بالقوي «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 138» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن موسى البربري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں