الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ : تَزْيِينِ الْقُرْآنِ بِالصَّوْتِ
باب: خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1018 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 1018
المستدرک علی الصحیحین: 2125
حدیث نمبر: 1018
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسَنِ الصَّوْتِ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ کوئی چیز اتنی پسندیدگی سے نہیں سنتا جتنی خوش الحان نبی کی زبان سے قرآن سنتا ہے، جو اسے خوش الحانی کے ساتھ بلند آواز سے پڑھتا ہو“۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1018]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے کبھی کسی آواز کی طرف اتنی توجہ نہیں دی (غور سے نہیں سنا) جس قدر خوب صورت آواز والے نبی کی طرف توجہ دی جو بلند (اور پرسوز) آواز سے قرآن پڑھتا ہے۔“ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل القرآن 19 (5023)، التوحید 32 (7482)، 52 (7544)، صحیح مسلم/المسافرین 34 (792)، سنن ابی داود/الصلاة 355 (1473)، (تحفة الأشراف: 14997)، مسند احمد 2/271، 285، 450، سنن الدارمی/فضائل القرآن 34 (3533، 3540 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 2125
حدَّثَناه أبو عليّ الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا عَبْدان الأَهْوازي، حدثنا نَصْر بن علي الجَهْضَمِي، حدثنا الحارث بن مُرّة، حدثنا عِسْل بن سفيان، عن ابن أبي مُلَيكة، عن عبد الله بن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس مِنّا مَن لم يَتغنَّ بالقرآن" (1) . ليس مُستبدَعٌ من عِسْلِ بن سُفيان الوهمَ، والحديثُ راجعٌ إلى حديثِ سعد بن أبي وقاص، والله أعلم. فأما الحديث الذي اتفق الشيخان على إخراجه في"الصحيحين" فغَيرُ هذا المتن: اتفقا على إخراج حديث الزُّهْري، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"ما أذِنَ اللهُ لشيءٍ ما أذِنَ لنبيٍّ يَتغنّى بالقرآنِ" (1) .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے۔“
عسل بن سفیان سے وہم ہونا کوئی بعید بات نہیں، اور یہ حدیث دراصل سیدنا سعد بن ابی وقاص کی حدیث کی طرف ہی لوٹتی ہے، واللہ اعلم۔ رہا وہ متن جس کی تخریج پر شیخین کا اتفاق ہے تو وہ اس متن کے علاوہ ہے؛ انہوں نے زہری کی روایت سے اتفاق کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کسی چیز کو اس طرح توجہ سے نہیں سنتا جس طرح وہ کسی نبی کو خوش الحانی کے ساتھ قرآن پڑھتے ہوئے سنتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2125]
عسل بن سفیان سے وہم ہونا کوئی بعید بات نہیں، اور یہ حدیث دراصل سیدنا سعد بن ابی وقاص کی حدیث کی طرف ہی لوٹتی ہے، واللہ اعلم۔ رہا وہ متن جس کی تخریج پر شیخین کا اتفاق ہے تو وہ اس متن کے علاوہ ہے؛ انہوں نے زہری کی روایت سے اتفاق کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کسی چیز کو اس طرح توجہ سے نہیں سنتا جس طرح وہ کسی نبی کو خوش الحانی کے ساتھ قرآن پڑھتے ہوئے سنتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2125]
تخریج الحدیث: «صحيح من حديث ابن أبي مُلَيكة عن ابن أبي نهيك عن سعد بن أبي وقاص، كما تقدم بيانه عند الرواية السالفة برقم (2123)، وهذا إسناد ضعيف لضعف عِسل بن سفيان. عَبْدان الأهوازي: هو عبدان بن أحمد بن موسى.» [ترقيم الرساله 2125] [ترقيم الشركة 2105]
الحكم على الحديث:
صحيح من حديث ابن أبي مُلَيكة عن ابن أبي نهيك عن سعد بن أبي وقاص