الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ : الإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ
باب: خطبہ کے وقت خاموش رہنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1578 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن نسائی: 1578
بلوغ المرام: 363
مشکوۃ المصابیح: 1397
مسند احمد: 2033
مصنف ابن ابی شیبہ: 5411
المعجم الکبیر للطبرانی: 12510
حدیث نمبر: 1578
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ , وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، قال: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَقَدْ لَغَوْتَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نے اپنے ساتھی سے کہا: خاموش رہو، اور امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو حرکت کی“۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1578]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نے امام صاحب کے خطبے کے دوران میں اپنے ساتھی کو زبان سے کہا: چپ رہ، تو تو نے بھی فضول کام کیا۔“ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1578]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 235 (1112)، (تحفة الأشراف: 13240)، موطا امام مالک/الجمعة 2 (6)، مسند احمد 2/474، 485، 532، سنن الدارمی/الصلاة 195 (1590) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 363
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من تكلم يوم الجمعة والإمام يخطب فهو كمثل الحمار يحمل أسفارا والذي يقول له: أنصت ليست له جمعة» . رواه أحمد بإسناد لا بأس به. وهو يفسرحديث أبي هريرة رضي الله عنه في الصحيحين مرفوعا:«إذا قلت لصاحبك أنصت يوم الجمعة والإمام يخطب فقد لغوت» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس شخص نے جمعہ کے روز اس وقت بات کی جب امام منبر پر خطبہ جمعہ دے رہا ہو تو وہ شخص اس گدھے کی طرح ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، اور اس کا بھی جمعہ نہیں جس نے اسے کہا کہ خاموش رہ۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا جس کے متعلق، «لا بأس به» کہا گیا ہے۔ اور یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیحین میں مروی حدیث کی تفسیر ہے ”جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو نے اپنے ساتھی سے کہا کہ چپ رہ تو تو نے بھی لغو بات کی۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ» جس نے – «تَكَلَّمَ» بات کی – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ» جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو – «فَهُوَ» تو وہ – «كَمَثَلِ الْحِمَارِ» گدھے کی مانند ہے – «يَحْمِلُ» جو اٹھائے ہوئے ہو – «أَسْفَارًا» کتابیں – «وَالَّذِي» اور وہ جو – «يَقُولُ لَهُ» اس سے کہے: – «أَنْصِتْ» خاموش ہو جاؤ – «لَيْسَتْ لَهُ» اس کے لیے نہیں – «جُمُعَةٌ» جمعہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «بِإِسْنَادٍ» ایسی سند کے ساتھ – «لَا بَأْسَ بِهِ» جس میں کوئی حرج نہیں۔ – «وَهُوَ يُفَسِّرُ» اور یہ تفسیر کرتی ہے – «حَدِيثَ» حدیث کی – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» جو صحیحین میں ہے – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً: – «إِذَا قُلْتَ» جب تم نے کہا – «لِصَاحِبِكَ» اپنے ساتھی سے – «أَنْصِتْ» خاموش ہو جاؤ – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ» جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو – «فَقَدْ لَغَوْتَ» تو یقیناً تم نے لغو (بے کار) کام کیا۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات کی تو وہ اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں، اور جو شخص اس سے کہے: ’خاموش ہو جاؤ‘ اس کا (بھی) جمعہ نہیں۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ اور یہ روایت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس مرفوع حدیث کی وضاحت کرتی ہے جو صحیحین میں ہے: ”جب تم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت اپنے ساتھی سے کہا: ’خاموش ہو جاؤ‘ تو تم نے لغو کام کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات کی تو وہ اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں، اور جو شخص اس سے کہے: ’خاموش ہو جاؤ‘ اس کا (بھی) جمعہ نہیں۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ اور یہ روایت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس مرفوع حدیث کی وضاحت کرتی ہے جو صحیحین میں ہے: ”جب تم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت اپنے ساتھی سے کہا: ’خاموش ہو جاؤ‘ تو تم نے لغو کام کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /230.* مجالد بن سعيد ضعيف من جهة سوء حفظه وحديث ((إذا قلت لصاحبك أنصت....)) أخرجه البخاري، الجمعة، حديث:934، ومسلم، الجمعة، حديث:851.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1397
1397 - (وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"مَنْ تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ ; فَهُوَ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ. لَيْسَ لَهُ جُمُعَةٌ") . (رَوَاهُ أَحْمَدُ) .
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دورانِ خطبہ بات کرتا ہے تو وہ کتابیں اٹھائے ہوئے گدھے کی طرح ہے، اور جو شخص اسے کہتا ہے: خاموش ہو جاؤ، تو اس کا جمعہ نہیں۔“ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (1/ 230 ح 2033)
٭ فيه مجالد بن سعيد: ضعيف.»
٭ فيه مجالد بن سعيد: ضعيف.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2033
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَهُوَ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ لَيْسَ لَهُ جُمُعَةٌ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران بات چیت کرے تو اس کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس نے بہت سا بوجھ اٹھا رکھا ہو، اور جو اس بولنے والے سے کہے کہ خاموش ہو جاؤ، اس کا کوئی جمعہ نہیں ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2033]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، مجالد ضعيف.
ترقیم عوامۃ: 5348 ترقیم الشثری: -- 5411
حدثنا ابن نمير ، عن مجالد ، عن عامر ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من تكلم يوم الجمعة والإمام يخطب فهو كالحمار يحمل اسفارا والذي يقول له: انصت ليست له جمعة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال مجالد، أخرجه أحمد (٢٠٣٣)، والبزار (٦٤٤)، والرامهرمزي في الأمثال ص ٩١، والطبراني (١٥٦٣).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن اس وقت گفتگو کی جب امام خطبہ دے رہا ہو، تو وہ اس گدھے کی مانند ہے ﴿يَحْمِلُ أَسْفَارًا﴾ ”جو بہت سی کتابیں لادے ہوئے ہو“ [سورة الجمعة: 5] اور جس شخص نے (بات کرنے والے سے) یہ کہا کہ ”خاموش ہو جاؤ“ تو اس کے لیے بھی جمعہ (کا ثواب) نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5411]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: ومجالد له عن الشعبي عن جابر أحاديث صالحة وعن غير جابر من الصحابة أحاديث صالحة وجملة ما يرويه عن الشعبي وقد رواه عن غير الشعبي ولكن أكثر روايته عنه وعامة ما يرويه غير محفوظ . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال مجالد .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2061، والبزار فى «مسنده» برقم: 4725، 5345، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12563، ترقيم محمد عوامة: 5348»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2061، والبزار فى «مسنده» برقم: 4725، 5345، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12563، ترقيم محمد عوامة: 5348»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الَّذِي يَتَكَلَّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ مَثَلُ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ، لَا جُمُعَةَ لَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو تو بات کرنے والے کی مثال اس گدھے جیسی ہے جو کتابیں اٹھائے ہوئے ہو، اور جو اسے کہے: چپ رہو، اس کا بھی جمعہ (کا پورا ثواب) نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12510]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 90، حدیث 12563»