الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ : زَكَاةِ الْبَقَرِ
باب: گائے بیل کی زکاۃ کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2455 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 2455
المنتقى ابن الجارود: 344
السنن الكبرى للبيهقي: 7293
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4390
حدیث نمبر: 2455
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ:" أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَنِي إِلَى الْيَمَنِ، أَنْ لَا آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ شَيْئًا حَتَّى تَبْلُغَ ثَلَاثِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ ثَلَاثِينَ فَفِيهَا عِجْلٌ تَابِعٌ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ، حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ فَفِيهَا بَقَرَةٌ مُسِنَّةٌ".
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس وقت مجھے یمن بھیجا تو حکم دیا کہ میں گائے، بیل سے جب تک وہ تیس کی تعداد کو نہ پہنچ جائیں کچھ نہ لوں، اور جب تیس ہو جائیں تو ان میں گائے کا ایک سال کا بچہ چاہے نر ہو یا مادہ یہاں تک کہ وہ چالیس کو پہنچ جائیں، اور جب چالیس ہو جائیں تو ان میں دو سال کی ایک بچھیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2455]
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے یمن بھیجا تو مجھے حکم دیا کہ ”میں گایوں سے زکاۃ نہ لوں حتیٰ کہ وہ تیس ہو جائیں، جب تیس ہو جائیں تو چالیس تک ان میں سے «جَذَعَةٌ» (دوسرے سال میں داخل) نوجوان بچھڑا یا بچھڑی زکاۃ ہو گی اور جب وہ چالیس ہو جائیں تو ان میں دو سالہ (دو دانتا) گائے (مذکر یا مؤنث) زکاۃ ہو گی۔“ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2455]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 4 (1576)، (تحفة الأشراف: 11312)، مسند احمد (5/233، 247، سنن الدارمی/الزکاة 5 (1664) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (1576) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 340
حدیث نمبر: 344
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ السَّلامِ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ ، قَالَ: أَنَا خُصَيْفٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِي ثَلاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ، أَوْ تَبِيعَةٌ وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیس گائیوں پر ایک تبیع یا تبیعہ (ایک سالہ بچہ یا بچی) اور چالیس گائیوں پر ایک مسنہ (دو سالہ بچہ یا بچی) زکاة کے طور پر واجب ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الزكاة/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف والحديث حسن: مسند الإمام أحمد: 1/411، سنن الترمذي: 622، سنن ابن ماجه: 1804، خصیف بن عبدالرحمن (حسن الحدیث عند الجمہور) کے اختلاط کا مسئلہ ہے، نیز ابو عبیدہ نے اپنے باپ سے نہیں سنا۔ اوپر والی حدیث اس کا شاہد ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف والحديث حسن
حدیث نمبر: 7293
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً جَذَعًا أَوْ جَذَعَةً وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةً مُسِنَّةً فَقَالُوا فَالْأَوْقَاصُ؟ قَالَ: فَقَالَ: مَا أَمَرَنِي فِيهَا بِشَيْءٍ وَسَأَسْأَلُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْهِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ عَنِ الْأَوْقَاصِ فَقَالَ:" لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ" وَقَالَ الْمَسْعُودِيُّ: وَالْأَوْقَاصُ مَا دُونَ الثَّلَاثِينَ وَمَا بَيْنَ الْأَرْبَعِينَ إِلَى السِّتِّينَ، وَإِذَا كَانَتْ سِتُّونَ فَفِيهَا تَبِيعَتَانِ، فَإِذَا كَانَتْ سَبْعُونَ فَفِيهَا مُسِنَّةٌ وَتَبِيعٌ، فَإِذَا كَانَتْ ثَمَانُونَ فَفِيهَا مُسِنَّتَانِ، فَإِذَا كَانَتْ تِسْعُونَ فَفِيهَا ثَلَاثُ تَبَائِعَ، قَالَ بَقِيَّةُ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ الْأَوْقَاصُ: هِيَ بِالسِّينِ الْأَوْقَاسُ فَلَا تَجْعَلْهَا بِصَادٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو انھیں حکم دیا کہ وہ ہر تیس گائے میں سے ایک بچھڑا یا بچھیا لیں جو «جَذَعَةٌ» ہو اور ہر چالیس گائیوں میں سے «مُسِنَّةٌ» لیں، تو انھوں نے کہا: «أَوْقَاصٌ» کے بارے میں کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھوں گا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں گا، سو جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے «أَوْقَاصٌ» کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کچھ زکوۃ نہیں۔“ مسعودی کہتے ہیں کہ «أَوْقَاصٌ» وہ ہیں جو تیس سے کم ہوں اور جو چالیس سے ساٹھ کے درمیان ہوں، جب ساٹھ ہو جائیں تو ساٹھ میں دو بچھیاں ہیں اور جب ستر ہو جائیں تو اس میں ایک «مُسِنَّةٌ» اور ایک بچھڑا ہے۔ جب اسی ہو جائیں تو دو «مُسِنَّةٌ» ہیں اور جب نوے ہو جائیں تو اس میں تین بچھڑے ہیں۔ مسعودی کہتے ہیں: «أَوْقَاصٌ» سین سے ہے، اسے صاد سے نہ سمجھو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7293]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ دارقطني»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 4390
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ فِي كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، جَذَعًا أَوْ جَذَعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً مُسِنَّةً. قَالُوا: فَالْأَوْقَاصُ؟ قَالَ: مَا أَمَرَنِي فِيهَا بِشَيْءٍ، وَسَأَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمْتُ. فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ فَقَالَ:" لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ".
قَالَ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: [ وَ ] الْأَوْقَاصُ: مَا بَيْنَ الثَّلَاثِينَ إِلَى الْأَرْبَعِينَ، وَالْأَرْبَعِينَ إِلَى السِّتِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يُتَابِعْ بَقِيَّةَ أَحَدٌ عَلَى رَفْعِهِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَالْحَسَنُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا.
قَالَ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: [ وَ ] الْأَوْقَاصُ: مَا بَيْنَ الثَّلَاثِينَ إِلَى الْأَرْبَعِينَ، وَالْأَرْبَعِينَ إِلَى السِّتِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يُتَابِعْ بَقِيَّةَ أَحَدٌ عَلَى رَفْعِهِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَالْحَسَنُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ وہ ہر تیس گائیوں میں ایک تبیع یا تبیعہ، یا ایک جذع یا جذعہ وصول کریں، اور ہم چالیس گائیوں میں ایک مسنہ وصول کریں، لوگوں نے عرض کی: ”اوقاص“ کیا حکم ہو گا؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے بتایا: مجھے اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی حکم نہیں دیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤں گا، تو آپ سے دریافت کر لوں گا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُن میں کسی چیز کی ادائیگی لازم نہیں ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: مسعودی فرماتے ہیں: ”اوقاص“ سے مراد تیس سے لے کے چالیس تک، یا چالیس سے لے کر ساتھ تک کی تعداد ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس روایت کے ”مرفوع“ ہونے میں، کسی نے بھی بقیہ کی متابعت نہیں کی ہے، صرف حسن بن عمارہ نے متابعت کی ہے، اور حسن نامی راوی ضعیف ہے، یہ روایت طاؤس کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4390]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس روایت کے ”مرفوع“ ہونے میں، کسی نے بھی بقیہ کی متابعت نہیں کی ہے، صرف حسن بن عمارہ نے متابعت کی ہے، اور حسن نامی راوی ضعیف ہے، یہ روایت طاؤس کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4390]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4868»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف