🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ : إِذَا تَصَدَّقَ وَهُوَ مُحْتَاجٌ إِلَيْهِ هَلْ يُرَدُّ عَلَيْهِ
باب: جب کوئی صدقہ دے اور وہ خود ضرورت مند ہو تو کیا وہ چیز اسے لوٹائی جا سکتی ہے؟
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2537 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن نسائی: 2537
مسند احمد: 14309
اللؤلؤ والمرجان: 502
المعجم الکبیر للطبرانی: 6674
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1830، 1969
المعجم الاوسط: 9058
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2537
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ جَاءَ الْجُمُعَةَ الثَّانِيَةَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ جَاءَ الْجُمُعَةَ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، ثُمَّ قَالَ:" تَصَدَّقُوا" فَتَصَدَّقُوا، فَأَعْطَاهُ ثَوْبَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" تَصَدَّقُوا" فَطَرَحَ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَمْ تَرَوْا إِلَى هَذَا أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ، فَرَجَوْتُ أَنْ تَفْطِنُوا لَهُ فَتَتَصَدَّقُوا عَلَيْهِ، فَلَمْ تَفْعَلُوا، فَقُلْتُ تَصَدَّقُوا فَتَصَدَّقْتُمْ، فَأَعْطَيْتُهُ ثَوْبَيْنِ، ثُمَّ قُلْتُ: تَصَدَّقُوا فَطَرَحَ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ، خُذْ ثَوْبَكَ وَانْتَهَرَهُ".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”تم دو رکعتیں پڑھو“، پھر وہ شخص دوسرے جمعہ کو بھی آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”تم دو رکعتیں پڑھو“، پھر وہ تیسرے جمعہ کو (بھی) آیا، آپ نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھو“، پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا: ”صدقہ دو“، تو لوگوں نے صدقہ دیا، تو آپ نے اس شخص کو دو کپڑے دئیے، پھر آپ نے پھر فرمایا: ”لوگو صدقہ دو“، تو اس شخص نے اپنے ان دونوں کپڑوں میں سے ایک کو آپ کے سامنے ڈال دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے اس شخص کو نہیں دیکھا؟ یہ خستہ حالت میں مسجد میں آیا، میں نے امید کی کہ تم لوگ اسے دیکھ کر اس کی خستہ حالی کو تاڑ لو گے اور اسے صدقہ دو گے، لیکن تم لوگوں نے ایسا نہیں کیا، تو مجھ ہی کو کہنا پڑا کہ تم صدقہ دو، تو تم لوگوں نے صدقہ دیا تو میں نے اسے دو کپڑے دئیے، پھر لوگوں سے کہا: ”صدقہ دو“، تو اس نے ان کپڑوں میں سے (جو ہم نے اسے دیے تھے) ایک (ہمارے آگے) ڈال دیا، (ارے بیوقوف) تم اپنا کپڑا لے لو، آپ نے اسے ڈانٹا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2537]
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جمعے کے دن مسجد میں داخل ہوا جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھ۔“ پھر وہ دوسرے جمعے کو آیا تو (اس وقت بھی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھ۔“ پھر وہ تیسرے جمعے کو آیا تو (اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ فرما رہے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھ۔“ پھر فرمایا: ”صدقہ کرو۔“ لوگوں نے صدقہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو کپڑے دیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ کرو۔“ اس نے اپنے دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا پھینک دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے نہیں دیکھتے؟ یہ خراب حالت میں مسجد میں داخل ہوا۔ مجھے امید تھی کہ تم خود ہی سمجھ جاؤ گے اور اس پر صدقہ کرو گے لیکن تم نے نہ دیا تو میں نے خود کہا کہ صدقہ کرو۔ تم نے صدقہ کیا تو میں نے اسے دو کپڑے دیے، پھر میں نے کہا: صدقہ کرو تو اس نے بھی اپنا ایک کپڑا پھینک دیا۔ اٹھا اپنا کپڑا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ڈانٹا۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2537]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 39 (1675)، سنن الترمذی/ الصلاة 250 (511)، (تحفة الأشراف: 4274) (حسن الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: یہ ڈانٹ ازراہ شفقت تھی، مطلب یہ تھا کہ میں تو تمہارے لیے انتظام میں لگا ہوا ہوں، تمہیں صدقہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14309
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ جَابِرًا دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لَا قَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ایک صاحب آئے اور بیٹھ گئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا تم نے نماز پڑھی ہے انہوں نے کہا: نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14309]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 930، م: 875
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 502
502 صحيح حديث جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ قَالَ: لاَ، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے، آپ نے اس سے پوچھا: ”کیا تم نے (تحیتہ المسجد کی) نماز پڑھ لی ہے؟“ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا: ”اٹھو اور دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد) پڑھ لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 33 باب من جاء والإمام يخطب صلى ركعتين خفيفتين»
وضاحت: حجتہ الہند سیّدنا شاہ ولی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نمازی ایسے حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو دو رکعت ہلکی خفیف پڑھ لے تاکہ سنت راتبہ اور ادب خطبہ ہر دو کی رعایت ہو سکے۔ اور اس مسئلہ کے بارے میں تمہارے شہر کے لوگ جو شور کرتے ہیں (روکتے ہیں) ان کے دھوکے میں نہ آنا کیونکہ اس مسئلہ کے حق میں حدیث صحیح وارد ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ: ج ۲ ص ۱۰۱)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6674
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَصَلَّيْتَ؟ ". قَالَ: لَا، قَالَ: " فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن منبر پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو دو رکعتیں پڑھ لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6674]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 163، حدیث 6704»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1830
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا ، دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ؟ قَالَ: لَا: قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اٹھو اور دو رکعتیں ادا کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1830]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 889، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 875، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 510، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1395، 1409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1115، 1116، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1112، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13759، 13996، 14490، 14542، 14649، 14759، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1551، وأخرجه فتح الباري برقم: 433، 816، 817، 818، 888، 889، 5136، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1831، 1833، 1834، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6698، 6700، 6701، 6704، 6705، 6706، 6707، 6708، 6709، 6710، 6711، 6712، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6409، 9054، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6286، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6403، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 631، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1824»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1969
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: صَلَّيْتَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دورانِ خطبہ اس سے) دریافت فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی نہیں،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر (پہلے) دو رکعتیں ادا کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 1830)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 889، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 875، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 510، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1395، 1409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1115، 1116، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1112، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13759، 13996، 14490، 14542، 14649، 14759، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1551، وأخرجه فتح الباري برقم: 433، 816، 817، 818، 888، 889، 5136، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1831، 1833، 1834، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6698، 6700، 6701، 6704، 6705، 6706، 6707، 6708، 6709، 6710، 6711، 6712، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6409، 9054، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6286، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6403، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 631، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1964»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9058
وَعَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " صَلَّيْتَ؟ I " قَالَ: لَا، قَالَ: I " فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو دو رکعتیں پڑھ لو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9058]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 931، 930، 1166، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 875، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 322، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1832، 1833، 1834، 1835، 1831، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2500، 2501، 2502، 2504، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1394 / 1، 1399 / 1، 1408 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 499، 1715، 1716، 1717، 1729، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1115، 1116، (1/435) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 510، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1592، 1596، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5771، 5772، 5773، 5774، 5896، 5919، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1613، 1614، 1610، 1611، 1615، 1616، 1617، 1620، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14391، 14530، 14629، 15135، 15190، 15197، 15299، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1801، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1257، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1830، 1946، 1969، 1970، 1988، 1989، 2117، 2186، 2276، 2622، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1024، 1048، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5513، 5514، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5204، 5255، 37581، 37638، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2151، 2152، 2149، 2150، 2153، 2182، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5717، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6700، 6699، 6697، 6698، 6701، 6702، 6705، 6706، 6703، 6704، 6707، 6708، 6711، 6709، 6710، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6413»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں