🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ : عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا
باب: حاملہ عورت (جس کا شوہر مر گیا ہو) کی عدت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3542 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن نسائی: 3542
بلوغ المرام: 945
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1225
صحیح ابن حبان: 4295
مسند امام شافعی: 1303
الجامع الكامل: 6654، 12012
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3542
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، تَذَاكَرُوا عِدَّةَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، تَضَعُ عِنْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ، وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: بَلْ تَحِلُّ حِينَ تَضَعُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي، فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِيَسِيرٍ، فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ".
سلیمان بن یسار سے روایت ہے، ابوہریرہ، ابن عباس (رضی الله عنہم) اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اس عورت کے بارے میں جس کا شوہر مر گیا ہو اور شوہر کے انتقال کے بعد بچہ جنا ہو آپس میں بات چیت کی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو عدت بعد میں پوری ہو اس کا وہ لحاظ و شمار کرے گی، ابوسلمہ نے کہا: نہیں وہ وضع حمل کے ساتھ ہی (دوسرے کے لیے) حلال ہو جائے گی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں بھی اپنے بھتیجے ابوسلمہ کے ساتھ ہوں (یعنی ان کا ہم خیال ہوں)، پھر ان لوگوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس کسی کو بھیج کر معلوم کیا تو انہوں نے کہا: سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کے انتقال کے تھوڑے ہی دنوں بعد بچہ جنا پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے شادی کرنے کا حکم دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3542]
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، نیز حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے اس عورت کی عدت کا تذکرہ فرمایا جس کا خاوند فوت ہو گیا ہو اور وہ وفات سے تھوڑا عرصہ بعد بچہ جن دے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ دونوں میں سے آخری عدت گزارے۔ حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: بلکہ بچہ پیدا ہونے سے اس کی عدت ختم ہو جائے گی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہوں۔ پھر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس پیغام بھیجا تو انہوں نے فرمایا: سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند کی وفات سے تھوڑا عرصہ بعد بچہ جن دیا تھا، پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح کی اجازت مرحمت فرما دی۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3542]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3541 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 945
عن المسور بن مخرمة: أن سبيعة الأسلمية نفست بعد وفاة زوجها بليال فجاءت النبي صلى الله عليه وآله وسلم فاستأذنته أن تنكح فأذن لها فنكحت. رواه البخاري وأصله في الصحيحين. وفي لفظ:"أنها وضعت بعد وفاة زوجها بأربعين ليلة". وفي لفظ لمسلم قال الزهري: ولا أرى بأسا أن تزوج وهي في دمها غير أنه لا يقربها زوجها حتى تطهر.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے چند روز بعد بچہ جنا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور نکاح کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح کی اجازت دے دی اور اس نے نکاح کر لیا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کی اصل بخاری و مسلم دونوں میں موجود ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ اس نے اپنے شوہر کی وفات کے چالیس روز بعد بچے کو جنم دیا۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ زہری نے کہا: میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ وہ نفاس کے خون کی حالت میں نکاح کر لے، البتہ اس کا شوہر اس کے پاک ہونے تک اس کے قریب نہ جائے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 945]
«عَنِ» سے – «الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ» مسور بن مخرمہ – «أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ» کہ سبیعہ اسلمیہ – «نُفِسَتْ» نفاس والی ہوئی (بچہ جنا) – «بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا» اپنے شوہر کی وفات کے بعد – «بِلَيَالٍ» چند راتوں میں – «فَجَاءَتِ النَّبِيَّ» پھر نبی کے پاس آئی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَاسْتَأْذَنَتْهُ» اور آپ سے اجازت مانگی – «أَنْ تَنْكِحَ» کہ وہ نکاح کرے – «فَأَذِنَ لَهَا» تو آپ نے اسے اجازت دے دی – «فَنَكَحَتْ» چنانچہ اس نے نکاح کر لیا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» صحیحین میں ہے۔ – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «أَنَّهَا وَضَعَتْ» کہ اس نے بچہ جنا – «بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا» اپنے شوہر کی وفات کے بعد – «بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً» چالیس راتوں میں۔ – «وَفِي لَفْظٍ لِمُسْلِمٍ» اور مسلم کے ایک لفظ میں ہے – «قَالَ الزُّهْرِيُّ» زہری نے کہا: – «وَلَا أَرَى بَأْسًا» اور میں کوئی حرج نہیں سمجھتا – «أَنْ تَزَوَّجَ» کہ وہ نکاح کرے – «وَهِيَ فِي دَمِهَا» جبکہ وہ (نفاس کے) خون میں ہو – «غَيْرَ أَنَّهُ» سوائے اس کے کہ – «لَا يَقْرَبُهَا زَوْجُهَا» اس کا شوہر اس کے قریب نہ جائے – «حَتَّى تَطْهُرَ» یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے۔
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے چند راتوں بعد بچہ جنا، پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور نکاح کرنے کی اجازت مانگی، آپ نے انہیں اجازت دے دی تو انہوں نے نکاح کر لیا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل صحیحین میں ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: انہوں نے اپنے شوہر کی وفات کے چالیس راتوں بعد بچہ جنا۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ زہری نے کہا: میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ وہ نفاس کے خون کی حالت میں نکاح کر لے، البتہ اس کا شوہر اس کے پاک ہونے تک اس کے قریب نہ جائے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الطلاق، باب: ﴿وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن﴾، حديث:5320، ومسلم، الطلاق، باب انقضاء عدة المتوفي عنها وغيرها بوضع الحمل، حديث:1485، وانظر، حديث:1484.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1225
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ نُفِسَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ حَلَلْتِ، فَانْكِحِي مَنْ شِئْتِ"
سیدنا مِسوَر بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ سُبَیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند کے مرنے کے بعد چند روز میں بچہ جنا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تیری عدت گزر گئی، جس سے چاہے نکاح کرے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1225]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5320، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4298، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3536، 3537، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5669، 5670، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2029، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15562، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19219، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11734، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17378، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5، 6، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 85»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4295
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ امْرَأَةٍ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ آخِرَ الأَجَلَيْنِ"، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَقُلْتُ: أَمَا قَالَ اللَّهُ: وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ. فَأَرْسَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ كُرَيْبًا إِِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلَهُنَّ: هَلْ سَمِعْتُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ سُنَّةً؟ فَأَرْسَلْنَ إِِلَيْهِ أَنَّ سُبَيْعَةَ الأَسْلَمِيَّةَ " وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنے شوہر کے انتقال کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دے دیتی ہے تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”دونوں طرح کی عدت میں سے جو بعد میں پوری ہو گی وہ اس کے مطابق عدت گزارے گی۔“ ابوسلمہ کہتے ہیں میں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی: ﴿وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ [سورة الطلاق: 4] ”اور حاملہ عورتوں کی عدت کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے یعنی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کریب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کی طرف بھجوایا تاکہ وہ ان سے اس بارے میں دریافت کریں کہ کیا انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی حدیث سن رکھی ہے، تو ان ازواج نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ جواب بھجوایا کہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کے انتقال کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (چار ماہ دس دن گزرنے سے پہلے ہی) ان کا نکاح کروا دیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطلاق/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4909، 5318، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1485، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4295، 4296، 4297، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1194، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2325، 2326، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1510، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15566، 15567، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27114» «رقم طبعة با وزير 4281»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2113). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1303
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ: أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ نَفِسَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَتْهُ فِي أَنْ تَنْكِحَ فَأَذِنَ لَهَا.
مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سبیعہ الاسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند کی وفات کے کچھ دن بعد بچہ جنا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العدد والسكنى والنفقات /حدیث: 1303]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاری، الطلاق، باب اولات الاحمال اجلهن أن يضعن حملهن (5320).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6654
6654- عن المسور بن مخرمة أنه أخبره أن سُبيعة الأسلمية نُفِسَتْ بعد وفاة زوجها بليال، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: قد حللتِ فانكِحي من شئتِ
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الطلاق (58) عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن المسور بن مخرمة، به، فذكره. ورواه البخاري في الطلاق (5320) من طريق مالك، به، بنحوه.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12012
12012- عن المسور بن مخرمة أن سبيعة الأسلمية نُفِست بعد وفاة زوجها بليال، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: قد حللت، فانكحي من شئت.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الطلاق (58) عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن المسور بن مخرمة، فذكره.ورواه البخاري في الطلاق (5320) من طريق مالك به.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں