🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ : خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالرُّطَبِ
باب: تازہ اور ادھ کچی کھجور کے مخلوط مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5553 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 5553
مسند احمد: 26057
مصنف ابن ابی شیبہ: 25600
السنن الكبرى للبيهقي: 17435
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2238
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5553
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ , قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ التَّمْرِ، وَالزَّبِيبِ، وَلَا بَيْنَ الزَّهْوِ وَالرُّطَبِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوکھی کھجور اور انگور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی کچی اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بناؤ“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5553]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور اور منقیٰ اسی طرح پکنے کے قریب اور تازہ کھجور کو (نبیذ بنانے کے لیے) اکٹھا نہ کرو۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5553]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الَٔشربة 11 (5602)، صحیح مسلم/الٔرشربة 5 (1988)، سنن ابی داود/الأشربة 8 (3704) (موقوفا ومرفوعا)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 11(3397)، موطا امام مالک/الأشربة 3 (8)، مسند احمد (295، 307، 309، 310)، سنن الدارمی/الأشربة: 15 (2159)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5563، 5569، 5570) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ ملانے سے ان دونوں میں تیزی سے نشہ پیدا ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26057
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍ , حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ , عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ كِلَابٍ , أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ , أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تَنْبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْحَنْتَمِ , وَلَا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ , وَلَا تَنْبِذُوا الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ جَمِيعًا , وَلَا تَنْبِذُوا الْبُسْرَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دباء، حنتم، نقیر اور مزفت میں نبیذ نہ بنایا کرو، کشمش اور کجھور کو ملا کر یا کچی اور پکی کجھور کو ملا کر نبیذ نہ بنایا کرو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26057]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: "ولا تنتبذوا الزبيب ..." فصحيح لغيره وهذا اسناد ضعيف لجهالة ثمامة بن كلاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24506 ترقیم الشثری: -- 25600
حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي ، عن يحيى ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: لا تجمعوا بين الزهو والرطب والزبيب والتمر، انبذوا كل واحد منهما على حدة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن مصعب صدوق، أخرجه مسلم (١٩٨٩)، والنسائي (٨/ ٢٩٣)، وابن ماجه (٣٣٩٦)، وابن حبان (٥٣٨١).
حضرت ابوہریرہ، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچی اور پکی کھجور کو جمع نہ کرو اور کشمش اور کھجور کو بھی جمع نہ کرو، ان میں سے ہر ایک کی علیحدہ طور پر نبیذ بناؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25600]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: يروون هذا الحديث عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة . قال ابن عبد البر: وهو حديث يروى متصلا من وجوه صحاح كثيرة منها حديث وذكر حديث أبي هريرة . قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن مصعب صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1989، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5381، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5586 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5061، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3396، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9881، 10961، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16982، ترقيم محمد عوامة: 24506»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17435
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، أَنْبَأَنِي أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُوسَى، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ يُخْبِرُ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَبِيذِ جَرٍّ يَنِشُّ، فَقَالَ:" اضْرِبْ بِهِ الْحَائِطَ، فَإِنَّهُ لَا يَشْرَبُ هَذَا مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ" قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَلَوْ كَانَ إِلَى إِحْلَالِهِ بِصَبِّ الْمَاءِ عَلَيْهِ سَبِيلٌ لَمَا أَمَرَ بِإِرَاقَتِهِ، وَاللهُ أَعْلَمُ وَرَأَيْتُ فِي حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ كِلَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا مَرْفُوعًا: لَا تَنْبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَلَا النَّقِيرِ وَلَا الْحَنْتَمِ، وَلَا تَنْبِذُوا الْبُسْرَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا، وَلَا التَّمْرَ وَالزَّبِيبَ جَمِيعًا، وَمَا كَانَ سِوَى ذَلِكَ فَاشْتَدَّ عَلَيْكُمْ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ وَثُمَامَةُ بْنُ كِلَابٍ هَذَا مَجْهُولٌ، وَالثَّابِتُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّهْيِ عَنِ الْخَلِيطَيْنِ دُونَ هَذِهِ اللَّفْظَةِ، وَاللهُ أَعْلَمُ وَرَأَيْتُهُ أَيْضًا فِي حَدِيثِ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ السُّحَيْمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِذَا رَابَكَ مِنْ شَرَابِكَ رَيْبٌ فشِنَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ، أَمِطْ عَنْكَ حَرَامَهُ وَاشْرَبْ حَلَالَهُ وَهَذَا أَيْضًا ضَعِيفٌ، عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ، وَسَاءَ حِفْظُهُ، فَرَوَى مَا لَمْ ⦗٥٢٧⦘ يُتَابَعْ عَلَيْهِ، وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ: وَقَوْلُهُ: إِذَا رَابَكَ، قَالَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَذَكَرَهُ إِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ فِي مُسْنَدِهِ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مٹی کے مٹکے میں بنا ہوا نبیذ لایا گیا جس میں جھاگ بنا ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دیوار پر دے مارو۔ یہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھنے والے کا مشروب نہیں ہے۔“ شیخ فرماتے ہیں کہ اگر پانی کے ملانے سے یہ حلال ہو سکتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی اسے دیوار پر مارنے کا نہ کہتے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک اور روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن، تارکول اور لکڑی جو کھجور کی جڑ سے بنا ہوا برتن، اور رنگے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے اور خشک اور تر کھجور اور منقیٰ اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے بھی منع فرمایا ہے۔ ان کے علاوہ جو گاڑھا ہو جائے تو اس میں پانی ملا لو۔ لیکن اس کی سند میں ثمامہ بن کلاب مجہول ہے، اور یحییٰ بن ابی کثیر عن ابی سلمہ عن ابی قتادہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت روایت میں دو چیزیں ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت ہے، اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور مرفوع روایت آئی ہے، فرمایا کہ: ”جب مشروب میں شک ہو تو اس پر پانی ڈال دے اور جو اس سے حرام ہے اسے انڈیل دے اور حلال کو پی لے۔“ لیکن یہ بھی ضعیف ہے، کیونکہ عکرمہ بن عمار آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے اور ان کا حافظہ خراب ہو گیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17435]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2238
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ ، سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ الرُّطَبِ وَالْبُسْرِ، وَبَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ الرُّطَبِ وَالْبُسْرِ، وَبَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ» ”تم تازہ پکی ہوئی کھجوروں اور گدر کھجوروں کو ایک ساتھ جمع نہ کرو، اور نہ ہی منقہ اور خشک کھجوروں کو آپس میں ملاؤ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2238]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1768، 1872)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5279، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1876، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5544، 5545، 5546، 5556، 5562، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3703، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3395، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13720، 13828، 14007، 14501، 14757، وأخرجه فتح الباري برقم: 5258، 5269، 5279، وأخرجه مسند البزار برقم: 2228، 2301، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16970، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7300، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13450، 13455، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 138، 1971، 2933، 3981، 6056، 7348، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7055، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2235»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں