الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ : جَامِعِ مَا جَاءَ فِي الْقُرْآنِ
باب: قرآن سے متعلق جامع باب۔
حدیث نمبر: 944
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" بِئْسَمَا لِأَحَدِهِمْ أَنْ يَقُولَ نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ وَكَيْتَ بَلْ هُوَ نُسِّيَ اسْتَذْكِرُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ أَسْرَعُ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ مِنْ عُقُلِهِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنی بری بات ہے کہ کوئی کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ۱؎، بلکہ اسے کہنا چاہیئے کہ وہ بھلا دیا گیا، تم لوگ قرآن یاد کرتے رہو کیونکہ وہ لوگوں کے سینوں سے رسی سے کھل جانے والے اونٹ سے بھی زیادہ جلدی نکل جاتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 944]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے بری بات ہے کہ وہ کہے: ”میں فلاں آیت بھول گیا ہوں“ بلکہ وہ اسے بھلا دیا گیا ہے۔ قرآن مجید دہراتے رہو کیونکہ قرآن مجید لوگوں کے سینوں سے زیادہ جلدی نکل جاتا ہے بہ نسبت ان اونٹوں کے جنہیں رسی سے باندھ دیا گیا ہو۔“ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 944]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل القرآن 23 (5032)، 26 (5039) مختصراً، صحیح مسلم/المسافرین 32 (790)، سنن الترمذی/القراءات 10 (2942)، (تحفة الأشراف: 9295)، مسند احمد 1/382، 417، 423، 429، 438، سنن الدارمی/الرقاق 32 (2787)، فضائل القرآن 4 (3390) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بھول گیا سے غفلت لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے، اس کے برخلاف بھلا دیا گیا میں حسرت و افسوس اور ندامت کا اظہار ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
ترقیم عوامۃ: 30616 ترقیم الشثری: -- 31988
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: اس قرآن کی خبر گیری کیا کرو اس لیے کہ یہ جلد نکل جانے والا ہے سینوں سے بہ نسبت اونٹ کے اپنی رسیوں سے۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: برائی اس شخص کے لیے ہے جو یوں کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا۔ وہ بھولا نہیں بلکہ اسے بھلا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31988]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5032 (م)، 5039، 5032، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 790، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 761، 762، 763، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2039، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 942 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1017، 7985، 7988، 7986، 10492، 10493، 10496، 10494، 10495، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2942، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2787، 3390، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 16، 17، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4122، 4123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3690، 4039، 4101، 4166، 4261، 4374، 4502، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 259، والحميدي فى «مسنده» برقم: 91، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5136، والبزار فى «مسنده» برقم: 1656، 1657 / 1، 1657 / 2، 1695، 1734، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5967، 5969، 5968، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8797، 31987، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8688، 10231، 10347، 10415، 10418، 10436، 10437، 10449، والطبراني فى «الصغير» برقم: 305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3302، 4284، ترقيم محمد عوامة: 30616»