🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1896. باب لو لم تخطئوا لجاء الله بقوم يخطئون ثم يستغفرون
اگر تم خطا نہ کرو تو اللہ ایسی قوم لے آئے گا جو خطا کریں گے پھر استغفار کریں گے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7240 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7240
صحیح مسلم: 6965
مشکوۃ المصابیح: 2328
مسند احمد: 8082
الفتح الربانی: 10182
الجامع الكامل: 11412، 13203
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7074
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7240
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَخْطَأْتُمْ حَتَّى تَمْلَأَ خَطَايَاكُمْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرْتُمُ اللَّهَ لَغَفَرَ لَكُمْ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ لَمْ تُخْطِئُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُخْطِئُونَ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ، فَيَغْفِرُ لَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ (فِيهِ عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ السَّدُوسِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ بِعَدَالَةٍ وَلَا جَرْحٍ) وَبَاقِي رُوَاتِهِ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ، وَبِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ، وَأَصْلُهُ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَالْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم سے اتنی خطائیں سرزد ہو جائیں کہ وہ زمین و آسمان کے درمیانی خلا کو بھر دیں، پھر تم اللہ سے مغفرت طلب کرو تو وہ تمہیں ضرور معاف فرما دے گا؛ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آتا جو گناہ کرتی اور پھر اللہ سے استغفار کرتی، تو اللہ انہیں بخش دیتا۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے (اس کی سند میں عبدالمؤمن بن عبید اللہ السدوسی ہے، جس کی عدالت یا جرح کے متعلق مجھے کوئی ذکر نہیں ملا) جبکہ اس کے بقیہ راوی ثقہ ہیں، نیز امام ترمذی نے اسے دیگر طرق اور مختلف الفاظ کے ساتھ روایت کر کے حسن قرار دیا ہے، جبکہ اس حدیث کی اصل صحیح مسلم وغیرہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے مروی ہے، اور اسے امام احمد بن حنبل نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، اور امام بزار نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی احادیث سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التوبة والاستغفار/حدیث: 7240]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي وأحمد بن حنبل بسند (فيه عبد المؤمن بن عبيد الله السدوسي، ولم أر من ذكره بعدالة ولا جرح) وباقي رواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13081، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17624، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1544، 1545»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2749 ترقیم شاملہ: -- 6965
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ، وَلَجَاءَ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم (لوگ) گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ تم کو (اس دنیا سے) لے جائے اور (تمہارے بدلے میں) ایسی قوم کو لے آئے جو گناہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگیں تو وہ ان کی مغفرت فرمائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6965]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تمہیں لے جاتا اور ایسے لوگوں کو لاتا، جو گناہ کر کے بخشش طلب کرتے سو وہ انہیں معاف فرماتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6965]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2749
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2328
2328 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ سَلَّمَ -"وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ، وَلَجَاءَ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ  ، فَيَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تمہیں (اس دنیا سے) لے جائے اور ایک دوسری قوم لے آئے جو گناہ کریں، پھر اللہ سے مغفرت طلب کریں تو وہ انہیں معاف کر دے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2328]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2749/11)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8082
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا، لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ، وَلَجَاءَ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ، فَيَغْفِرُ لَهُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر تم گناہ نہ کروگے تو اللہ تمہیں ختم کر کے ایک ایسی قوم کو لے آئے گا جو گناہ کرے گی پھر اللہ سے معافی مانگے گی تاکہ اللہ انہیں معاف فرمائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8082]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2749
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10182
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ كَيْ يَغْفِرَ لَهُمْ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے گناہ نہ کیے تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا، جو گناہ کریں گے، تاکہ وہ ان کو بخشے۔ [الفتح الربانی/كتاب التوبة/حدیث: 10182]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بطرقه وشواھده، أخرجه الترمذي: 2526، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8043 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8030»
وضاحت: فوائد: … اگرتم گناہ نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو ختم کر دے گا، … اس کے مفہوم کو سمجھنے کے لیے ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۱۰۱۷۶)
ان احادیث میں دراصل توبہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے، نہ کہ گناہ کرنے کی جرأت، عصر حاضر کے مسلمانوں کا جائزہ لے لیں، کیا کوئی ایسا فرد نظر آ رہا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کوئی گناہ نہ کیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ ہے کہ چونکہ سارے لوگ گنہگار ہیں، اس لیے سب کو اللہ تعالیٰ کی بخشش طلب کرنی چاہیے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه وشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11412
11412- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفسي بيده، لو لم تذنبوا لذهب الله بكم، ولجاء بقوم يذنبون، فيستغفرون الله، فيغفر لهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في التوبة (2749) عن محمد بن رافع، حدثنا عبدالرزاق، أخبرنا معمر، عن جعفر الجزري، عن يزيد بن الأصم، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13203
13203- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفسي بيده، لو لم تذنبوا لذهب الله بكم ولجاء بقومٍ يذنبون، فيستغفرون الله، فيغفر لهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في التوبة (2749) عن محمد بن رافع، حدثنا عبدالرزاق، أخبرنا معمر، عن جعفر الجزري، عن يزيد بن الأصم، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7074
«والذي نفسي بيده لولم تذنبوا لذهب الله بكم ولجاء بقوم يذنبون فيستغفرون الله فيغفر لهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تمہیں لے جاتا اور ایسے لوگ لے آتا جو گناہ کرتے پھر اللہ سے بخشش مانگتے تو وہ انہیں بخش دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7074]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1922، الصحيحة 1950.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں