🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1950. باب الامتناع عن الدخول على الظلمة وتصديقهم وإعانتهم
ظالموں کے پاس جانے، ان کی تصدیق کرنے اور ان کی مدد کرنے سے اجتناب کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7449 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7449
مسند احمد: 5702
الفتح الربانی: 12081
المستدرک علی الصحیحین: 265
المعجم الکبیر للطبرانی: 16407
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7449
وَعَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا قُعُودًا عَلَى بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ: اسْمَعُوا. قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا. قَالَ: اسْمَعُوا. قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - قَالَ: إِنَّهُ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي، فَلَا تُصَدِّقُوهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَا تُعِينُوهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالطَّبَرَانِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درِ اقدس پر بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میری بات سنو!“ ہم نے عرض کیا: ہم نے سن لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”میری بات سنو!“ ہم نے عرض کیا: ہم نے سن لیا—آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات دو یا تین مرتبہ فرمائے—پھر ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے، تو تم ان کے جھوٹ کی ہرگز تصدیق نہ کرنا اور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کا ساتھ دینا، کیونکہ جس کسی نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، وہ میرے پاس حوضِ کوثر پر وارد نہیں ہوسکے گا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی، طبرانی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7449]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26676، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 270، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3627، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9265، 9266، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 284»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5702
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قُعَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا لَا يَفْعَلُونَ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكِذْبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے امراء آئیں گے جو تمہیں ایسی چیزوں کا حکم دیں گے جو خود نہیں کرتے ہوں گے، جو ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ حوض کوثر پر میرے پاس نہ آ سکے گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5702]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبراهيم قعيس، ضعفه أبو حاتم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12081
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا لَا يَفْعَلُونَ فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكِذْبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب تمہارے اوپر ایسے حکمران آئیں گے کہ وہ تمہیں ایسی باتوں کا حکم دیں گے جن پر خود عمل نہیں کریں گے، جس نے ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، ایسا آدمی ہر گز میرے پاس حوض پر نہیں آئے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12081]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5702 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5702»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 265
أخبرَناه أبو بكر محمد بن إبراهيم البزَّاز ببغداد، حدثنا محمد بن مَسْلَمة الواسطي، حدثنا محمد بن سابق، حدثنا مالك بن مِغوَل، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن كعب بن عُجْرة قال: خرج علينا رسول الله ﷺ ذاتَ يومٍ ونحن في المسجد، خمسةٌ من العرب وأربعةٌ من العَجَم، فقال:"تَسْمَعُون؟" قلنا: سَمِعنا، مرتين، قال:"اسْمَعُوا، إنه سيكون بعدي أمراءُ، فمَن دَخَلَ عليهم فصدَّقهم بكَذِبِهم، وأعانهم على ظُلمِهم، فليس منِّي ولستُ منه، وليس بواردٍ عليَّ الحوضَ، ومَن لم يَدخُلْ عليهم ولم يُصدِّقْهم بكذبهم، ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فهو منِّي وأنا منه، وسيَرِدُ عليَّ الحوضَ" (1) . رواه مِسعَر بن كِدَام وسفيان الثَّوْري، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن عاصم العَدَوي، عن كعب بن عُجْرة. أما حديث الثَّوري:
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم مسجد میں تھے، ہم میں سے پانچ عرب اور چار غیر عرب تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سن رہے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہم سن رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بار پوچھا، پھر فرمایا: ”سن لو! میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے، پس جو شخص ان کے پاس گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، اور وہ میرے پاس حوض پر ہرگز نہیں آئے گا، اور جو شخص ان کے پاس نہ گیا، نہ ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر آئے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 265]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، فيه محمد بن مسلمة، وفيه مقال - كما سيأتي بيانه عند الحديث (2966) - وفيه انقطاع بين الشعبي وكعب بن عجرة، بينهما في هذا الحديث عاصم العدوي كما سيذكر المصنف- وانظر ما بعده-» [ترقيم الرساله 265] [ترقيم الشركة 263]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16407
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعُقَيْلِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ ، ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ السَّرَّاجُ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ، أَعَاذَكَ اللهُ مِنْ أُمَرَاءَ يَكُونُونَ بَعْدِي، مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! اللہ تمہیں ان حکمرانوں سے پناہ دے جو میرے بعد آئیں گے، جو ان کے پاس جائے اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور وہ کبھی حوض پر نہیں آئے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16407]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 160، حدیث 358»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں