الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1992. باب ما يكون من الفتن قبل خروج الدجال
دجال کے نکلنے سے پہلے رونما ہونے والے فتنے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7622 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 12836
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9285
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8171
حدیث نمبر: 7622
فِيهِ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الطَّوِيلُ، وَسَيَأْتِي فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ.
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "سَتَكُونُ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ، يَخْرُجُ خِيَارُ الْأَرْضِ إِلَى مُهَاجَرِ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - وَيَبْقَى فِي الْأَرْضِ شِرَارُ أَهْلِهَا تَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ وَتَقْذَرُهُمْ نَفْسُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ. وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَخْرُجُ نَاسٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، كُلَّمَا قُطِعَ قَرْنٌ نَشَأَ قَرْنٌ - ثَلَاثَ مِرَارٍ - ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْ بَقِيَّتِهِمُ الدَّجَّالُ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْهُ: "يَخْرُجُ نَاسٌ... " إِلَى آخِرِهِ دُونَ بَقِيَّتِهِ.

سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب ایک ہجرت کے بعد دوسری ہجرت ہوگی، روئے زمین کے بہترین لوگ اس مقام کی طرف ہجرت کر جائیں گے جہاں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے ہجرت کی تھی، اور زمین میں صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جنہیں ان کی زمینیں باہر نکال پھینکیں گی اور اللہ عزوجل ان سے کراہت فرمائے گا، پھر آگ انہیں بندروں اور خنزیروں کے ساتھ ہانک کر اکٹھا کر دے گی۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی سمت سے کچھ ایسے لوگ نکلیں گے جو قرآنِ کریم کی تلاوت تو کریں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، جب بھی ان کا کوئی فتنہ پرور گروہ ختم ہوگا تو دوسرا نیا گروہ سر اٹھا لے گا - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی - پھر انہی کے بقیہ لوگوں میں سے دجال نکلے گا۔“ اسے امام ابو داود طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ امام ابو داود نے اپنی سنن میں اس کا صرف پچھلا حصہ ”مشرق کی جانب سے کچھ لوگ نکلیں گے...“ آخر تک روایت کیا ہے اور اس سے پہلے کا تذکرہ نہیں کیا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7622]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي، ورواته ثقات، وروى أبو داود في سننه منه: "يخرج ناس»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2482، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6913، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20790، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8544، 8605، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6787»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2482، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6913، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20790، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8544، 8605، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6787»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 12836
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا صَاحِبُ الدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ بِأَحَقَّ مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ ثُمَّ لَقَدْ رَأَيْتُنَا بِآخِرَةٍ الْآنَ وَالدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ أَحَبُّ إِلَى أَحَدِنَا مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ وَلَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”لَئِنْ أَنْتُمُ اتَّبَعْتُمْ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَتَبَايَعْتُمْ بِالْعِينَةِ وَتَرَكْتُمُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَيَلْزِمَنَّكُمُ اللَّهُ مَذَلَّةً فِي أَعْنَاقِكُمْ ثُمَّ لَا تُنْزَعُ مِنْكُمْ حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى مَا كُنْتُمْ عَلَيْهِ وَتَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ“ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”لَتَكُونَنَّ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ إِلَى مُهَاجَرِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ حَتَّى لَا يَبْقَى فِي الْأَرْضِينَ إِلَّا شِرَارُ أَهْلِهَا وَتَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ وَتَقْذَرُهُمْ رُوحُ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ تَقِيلُ حَيْثُ يَقِيلُونَ وَتَبِيتُ حَيْثُ يَبِيتُونَ وَمَا سَقَطَ مِنْهُمْ فَلَهَا“ وَلَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”يَخْرُجُ مِنْ أُمَّتِي قَوْمٌ يُسِيئُونَ الْأَعْمَالَ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ“ قَالَ يَزِيدُ أَحَدُ الرُّوَاةِ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ ”يَحْقِرُ أَحَدُكُمْ عَمَلَهُ مَعَ عَمَلِهِمْ يَقْتُلُونَ أَهْلَ الْإِسْلَامِ فَإِذَا خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ ثُمَّ إِذَا خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ ثُمَّ إِذَا خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ فَطُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ وَطُوبَى لِمَنْ قَتَلُوهُ كُلَّمَا طَلَعَ مِنْهُمْ قَرْنٌ قَطَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ“ فَرَدَّدَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عِشْرِينَ مَرَّةً أَوْ أَكْثَرَ وَأَنَا أَسْمَعُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب انسان اپنے مسلمان بھائی کو صاحب ِ ثروت اور مال دار کے مقابلے میں زیادہ اہمیت دیتا تھا، لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ ہمیں مسلم بھائی کی بہ نسبت دینار اوردرہم زیادہ محبوب ہیں۔ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر تم نے جہاد کو چھوڑ دیا اور گائیوں کی دموں کے پیچھے لگ گئے اور بیع عِینہ کرنے لگ گئے تو اللہ تعالیٰ تم پر ذلت مسلط کر دے گا،اور جب تک تم اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ نہیں کرو گے اور اپنے اصل دین کی طرف نہیں لوٹو گے تو وہ ذلت بھی تم سے جدا نہیں ہو گی۔ اور میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا تھا کہ: تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت گاہ کی طرف ہجرت ہوتی رہے گی، یہاں تک کہ باقی روئے زمین پر صرف بد ترین لوگ ہی رہ جائیں گے۔ ان کی زمین ان کو اگل دے گی اور اللہ تعالیٰ کی روح بھی ان سے نفرت کرے گی اور آگ ان لوگوں کو بندروں اور خنزیروں کے ساتھ گھیر کر ایک جگہ جمع کرے گی، جہاں وہ قیلولہ کریں گے، آگ بھی وہیں قیلولہ کرے گی اور جہاں وہ رات گزاریں گے، آگ بھی وہیں رات گزارے گی اور ان میں سے جو آدمی گر جائے، وہ آگ اسے جلا دے گی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ: میری امت میں ایک ایسی بد عمل قوم پیدا ہو گی، کہ وہ قرآن کی تلاوت تو کریں گے، لیکن وہ ان کے حلقوں سے آگے نہیں جائے گا، (بظاہر ان کے عمل اتنے اچھے ہوں گے کہ) تم اپنے اعمال کو ان کے اعمال کے مقابلے میں کم تر سمجھو گے، وہ اہل اسلام کو قتل کریں گے، جب ایسے لوگ نمودار ہوں تو تم انہیں قتل کر دینا، اس کے بعد پھر جب ان کا ظہور ہوتو ان کو قتل کر دینا، پھر جب وہ ظاہر ہوں تو ان کو مار ڈالنا، ان کو قتل کرنے والے کے لیے بھی بشارت ہے اور ان کے ہاتھوں قتل ہو جانے والے کے لیے بھی خوشخبری ہے، جب ان کی نسل نمودار ہوگی تو اللہ تعالیٰ اسے نیست و نابود کر دے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کو بیس یا اس سے بھی زائد مرتبہ دہرایا اور میں سنتا رہا۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12836]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 174، وأخرج البخاري (6932) وقد ذكر الحرورية، فقال: قال النبي صلي الله عليه وآله وسلم: ((يمرقون من الاسلام كما يمرق السھم من الرمية۔))، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5562 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5562»
وضاحت: فوائد: … گائیوں کی دموں کے پیچھے لگ جانے سے مراد کھیتی باڑی میں مصروف ہو جانا ہے۔ یاد رہے کہ کھیتی باڑی فی نفسہ پسندیدہ چیز ہے،لیکن جب آدمی جہاد اوردوسرے احکامِ شریعت سے روگردانی کر کے دنیوی مال و دولت سمیٹنے میں مصروف ہو جاتا ہے تو اس وقت رزق کا ہر حلال سبب بھی قابل مذمت قرار پاتا ہے۔ بیع عِینہ: یہ تجارت کی ا یک قسم ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ ایک انسان کسی کو کوئی چیز ادھار پر فروخت کرے، پھر اس سے وہی چیز نقداً کم قیمت میں خرید لے۔یہ دراصل ادھار کے عوض زیادہ رقم حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 9285
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَتَكُونَنَّ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ إِلَى مُهَاجَرِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، حَتَّى لَا يَبْقَى فِي الْأَرْضِ إِلَّا شِرَارُ أَهْلِهَا وَتَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ وَتْقَذَرُهُمْ رُوحُ الرَّحْمَنِ - عَزَّ وَجَلَّ -، وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ تُقِيلُ حَيْثُ يُقِيلُونَ وَتَبِيتُ حَيْثُ يَبِيتُونَ وَمَا سَقَطَ مِنْهُمْ فَلَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ وَإِلَى الْمَدِينَةِ فِي الْمَغَازِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب ہجرت کے بعد ہجرت ہو گی جو تمہارے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ہجرت کے مقام کی طرف ہو گی، یہاں تک کہ زمین میں صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے اور ان کی زمین انہیں پھینکے گی اور رحمان کی روح انہیں برا کرے گی اور آگ ان کا حشر بندروں اور خنزیروں کے ساتھ کرے گی وہ لوگ جہاں رکیں گے وہ آگ وہاں رکے گی وہ لوگ جہاں رات بسر کریں گے وہ آگ ان کے ہمراہ رات بسر کرے گی ان میں سے جو شخص آگ میں گرے گا وہ آگ کا ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو باغیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے بارے میں ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: حبشہ اور مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بارے میں احادیث آگے چل کر ”مغازی“ سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9285]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5562)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8171
"ينشونشو يقرءون القرآن لا يجأوز تراقيهم كلما خرج قرن قطع كلما خرج قرن قطع حتى يخرج في أعراضهم الدجال"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک ایسی نسل پیدا ہو گی جو قرآن پڑھے گی مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، جب بھی ان کی ایک جماعت نکلے گی اسے کاٹ دیا جائے گا، جب بھی ایک جماعت نکلے گی اسے کاٹ دیا جائے گا، یہاں تک کہ انہی کے باقی ماندہ لوگوں میں دجال نکلے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8171]

تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن ابن عمر. الصحيحة 2455.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 6774
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ خَدِيجَةَ عَلِيٌّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَالتِّرْمِذِيُّ دُونَ قَوْلِهِ: "بَعْدَ خَدِيجَةَ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَالتِّرْمِذِيُّ دُونَ قَوْلِهِ: "بَعْدَ خَدِيجَةَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے پہلے نماز ادا کرنے والے سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں“۔ اسے امام ابوداؤد طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں، جبکہ امام ترمذی نے اس روایت کو ان الفاظ ”بَعْدَ خَدِيجَةَ“ (خدیجہ کے بعد) کے اضافے کے بغیر نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6774]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي، ورواته ثقات، والترمذي دون قوله: "بعد خديجة"»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات