🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
410. (بَابُ بِشَارَةِ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ)
(سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
شواہد الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1595 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
فضائل صحابہ: 1595، 1585، 1586، 1591
صحیح مسلم: 6273
المستدرک علی الصحیحین: 4908، 4911
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15275
المعجم الکبیر للطبرانی: 1755
المعجم الاوسط: 3551
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1595
حَدَّثَنَا ابْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ يَعْنِي الْقَطِيعِيَّ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ". (إِلَى هُنَا رِوَايَةُ الشَّيْخِ أَبِي الْحُسَيْنِ بْنِ الطَّيْوَرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمَذْهَبِ، وَالْجَوْهَرِيِّ، عَنِ ابْنِ مَالِكٍ) .
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دے دو جو موتیوں کا ہوگا، جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ ہوگی۔“
یہاں تک شیخ ابو الحسین بن الطیوری رحمہ اللہ کی ابن المذہب رحمہ اللہ سے، اور جوہری رحمہ اللہ کی ابن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے۔ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف جداً كسابقه . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1699، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2433، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1902، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2990، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18646، 18917، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1922، وأخرجه فتح الباري برقم: 1749، 2804، 2861، 3608، 4008، 5009، 5978، وأخرجه مسند البزار برقم: 3332، 3333، 3339، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 19، 175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6777»
«تقدم في سابقه»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2432 ترقیم شاملہ: -- 6273
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْكَ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ، أَوْ طَعَامٌ، أَوْ شَرَابٌ، فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ، فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلَامَ مِنْ رَبِّهَا عَزَّ وَجَلَّ وَمِنِّي، وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ "، قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُ، وَلَمْ يَقُلْ فِي الْحَدِيثِ: وَمِنِّي.
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں ابن فضیل نے عمارہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزرعہ سے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اللہ کے رسول! یہ خدیجہ ہیں، آپ کے پاس آئی ہیں، ان کے پاس ایک برتن ہے جس میں سالن ہے یا کھانا ہے یا مشروب ہے، چنانچہ جب یہ آپ کے پاس آ جائیں تو انہیں ان کے رب عزوجل کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہیں اور انہیں جنت میں ایک گھر کی خوشخبری دیں جو (موتیوں کی) لمبی چھڑیوں کا بنا ہوا ہے، نہ اس میں کوئی شور ہے اور نہ تھکاوٹ کا گزر ہے۔ ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں کہا: ”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔“ انہوں نے ”میں نے سنا“ (کا لفظ) نہیں کہا اور نہ ہی حدیث میں ”اور میری طرف سے“ (کا لفظ) کہا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6273]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ کی طرف آرہی ہیں، ان کے پاس برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا مشروب ہے، تو جب وہ آپ کے پاس پہنچ جائیں تو انہیں ان کے رب عزوجل اور میری طرف سے سلام کہہ دیجیے اور انہیں جنت میں ایسے گھر کی بشارت دیجیے جو خول دار موتیوں کا بنا ہوا ہے، جس میں نہ شور و شغب ہے اور نہ تھکان و مشقت۔“ ابوبکر کی روایت میں «مِنِّي» ”میری طرف سے“ کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6273]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2432
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4908
أخبرَناه أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا أبو عمرو نصر بن علي، حدثنا وَهب بن جَرِير، حدثني أبي، عن محمد بن إسحاق، حدثني هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عبد الله بن جعفر، قال: قال النبي ﷺ:"أُمِرتْ أن أُبشِّر خَديجةَ ببيتٍ في الجنة من قَصَب، لا صَخَبَ فيه ولا نَصَبَ" (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4848 - على شرط مسلم
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا کہ میں خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دے دوں جو «قَصَب» (موتیوں) کا بنا ہوا ہے، جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن و تکلیف۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4908]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذ إسناد حسنٌ من أجل محمد بن إسحاق - وهو المطّلبي صاحب السيرة - فهو صدوق، وقد صرَّح بسماعه، وهو متابع تابعه عُبيد الله ومحمد ابنا المنذر بن الزبير بن العوّام، وقد أشار إلى روايتهما الدارقطني في "علله" (312) و (3512)، غير أنهما جعلاه من رواية عبد الله ...» [ترقيم الرساله 4908] [ترقيم الشركة 4876] [ترقيم العلميه 4848]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4911
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن فُضيل عن عُمارة بن القَعْقاع، عن أبي زُرْعة، قال: سمعت أبا هريرةَ يقولَ: أتى جبريلُ النبيَّ ﷺ فقال: يا رسولَ الله، هذه خديجة قد أتتكَ ومعها إناءٌ فيه إدامٌ - أو طعامٌ أو شرابٌ - فإذا هي أتتكَ فاقرأ عليها السلامَ من ربِّها، وبَشِّرها ببيتٍ في الجنة من قَصَبٍ، لا صَخَبَ فيه ولا نَصَب (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة! فأما قولُه ﷺ:"بَشِّر خديجة" فقد اتفقا على حديث إسماعيل بن أبي خالد عن عبد الله بن أبي أَوفَى مختصرًا (4) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ خدیجہ آپ کے پاس آ رہی ہیں، ان کے پاس ایک برتن ہے جس میں سالن - یا کھانا یا مشروب - ہے، پس جب وہ آپ کے پاس آئیں تو انہیں ان کے رب کی طرف سے سلام کہیے اور انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دیجیے جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تکلیف۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ خدیجہ کو خوشخبری دینے کے اصل واقعے پر وہ متفق ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو زُرعة: هو ابن عمرو بن جَرِير بن عبد الله البجلي.» [ترقيم الرساله 4911] [ترقيم الشركة 4879]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15275
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَا: بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ. قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں کھوکھلے موتی سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری دی تھی جس میں کوئی شور شرابہ اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ زہری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15275]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1768)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1755
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ رِيَابٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِخَدِيجَةَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي، فَقَالَ: بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ.
سیدنا جابر بن ریاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”جبریل میرے پاس آئے اور کہا: خدیجہ کو موتیوں سے بنے ایک گھر کی خوشخبری سنا دیجیے جس میں نہ کوئی شور ہوگا اور نہ کوئی تھکاوٹ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1755]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 188، حدیث 1768»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3551
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو بَكْرٍ الزُّهَيْرِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَا: بَشَّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، إِلَّا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو بَكْرٍ الزُّهَيْرِيُّ .
وَرَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ.
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی کے کھوکھلے پتھر (یا نرکل کے جوف دار موتی) سے بنے ہوئے ایک ایسے گھر کی بشارت دی جس میں نہ شور و غل ہوگا اور نہ کوئی تکلیف و مشقت۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے اور انہوں نے ابوسعید سے روایت کرنے والا عبدالواحد بن زیاد کے سوا کوئی نہیں، اور عبدالواحد سے اسے عمرو بن عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابوبکر زہیری منفرد ہیں۔“
اور اسے عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ نے اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے، صرف سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3551]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد الله الزهيري ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 224» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3820، 7497، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2432، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7009، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4879، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8300، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7277، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6089، والبزار فى «مسنده» برقم: 9781، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32953، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10، 8، 9»

الحكم على الحديث:
فيه محمد بن عبد الله الزهيري لم يعرفه الهيثمي، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1585
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أُمِرْتُ أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".
سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو کھوکھلے موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دوں، جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . رواه الحاكم في المستدرك (٣: ١٨٥) من طريق القطيعي مثله وقال صحيح على شرط مسلم ولم يخرجاه . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1761، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4901، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15272»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 184/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1586
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَامِرُ بْنُ صَالِحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَبُو الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أُمِرْتُ أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں خولدار موتی کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دوں جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1586]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف جداً . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1761، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4901، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15272»
«تاريخ بغداد للخطيب: 234/12»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1591
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَثَنَا أَبُو عَمْرٍو نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: أَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، نَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُمِرْتُ أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی کے ایک ایسے گھر کی بشارت دے دوں جس میں نہ کوئی شور و غل ہو گا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1591]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1761، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4901، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15272»
«مسند الامام احمد: 205/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں