الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب مَا جَاءَ فِي إِكْرَاهِ الْيَتِيمَةِ عَلَى التَّزْوِيجِ
باب: یتیم لڑکی کو شادی کرنے پر مجبور کرنے کی ممانعت۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1109 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
سنن ترمذی: 1109
سنن دارمی: 2222
الفتح الربانی: 6894
سنن سعید بن منصور: 1734
صحیح ابن حبان: 4085
الجامع الكامل: 6259
السنن الكبرى للبيهقي: 13702
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7327
1 تا 10
حدیث نمبر: 1109
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ صَمَتَتْ فَهُوَ إِذْنُهَا، وَإِنْ أَبَتْ فَلَا جَوَازَ عَلَيْهَا ". يَعْنِي: إِذَا أَدْرَكَتْ فَرَدَّتْ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَبِي مُوسَى، وَابْنِ عُمَرَ، وَعَائِشَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي تَزْوِيجِ الْيَتِيمَةِ، فَرَأَى بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْيَتِيمَةَ إِذَا زُوِّجَتْ فَالنِّكَاحُ مَوْقُوفٌ حَتَّى تَبْلُغَ، فَإِذَا بَلَغَتْ فَلَهَا الْخِيَارُ فِي إِجَازَةِ النِّكَاحِ أَوْ فَسْخِهِ، وَهُوَ قَوْلُ: بَعْضِ التَّابِعِينَ وَغَيْرِهِمْ، وقَالَ بَعْضُهُمْ: لَا يَجُوزُ نِكَاحُ الْيَتِيمَةِ حَتَّى تَبْلُغَ، وَلَا يَجُوزُ الْخِيَارُ فِي النِّكَاحِ، وَهُوَ قَوْلُ: سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَالشَّافِعِيِّ، وَغَيْرِهِمَا مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ، وقَالَ أَحْمَدُ، وَإِسْحَاق: إِذَا بَلَغَتِ الْيَتِيمَةُ تِسْعَ سَنِينَ فَزُوِّجَتْ فَرَضِيَتْ فَالنِّكَاحُ جَائِزٌ، وَلَا خِيَارَ لَهَا إِذَا أَدْرَكَتْ، وَاحْتَجَّا بِحَدِيثِ عَائِشَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ "، وَقَدْ قَالَتْ عَائِشَةُ: إِذَا بَلَغَتِ الْجَارِيَةُ تِسْعَ سِنِينَ فَهِيَ امْرَأَةٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی رضا مندی حاصل کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہی تو یہی اس کی رضا مندی ہے، اور اگر اس نے انکار کیا تو اس پر (زبردستی کرنے کا) کوئی جواز نہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابوموسیٰ، ابن عمر، اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- یتیم لڑکی کی شادی کے سلسلے میں اہل علم نے اختلاف کیا ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے: یتیم لڑکی کی جب شادی کر دی جائے تو نکاح موقوف رہے گا۔ یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے۔ جب وہ بالغ ہو جائے گی، تو اسے نکاح کو باقی رکھنے یا اسے فسخ کر دینے کا اختیار ہو گا۔ یہی بعض تابعین اور دیگر علماء کا بھی قول ہے،
۴- اور بعض کہتے ہیں: یتیم لڑکی کا نکاح جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے، درست نہیں اور نکاح میں «خیار» جائز نہیں، اور اہل علم میں سے سفیان ثوری، شافعی وغیرہم کا یہی قول ہے،
۵- احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ جب یتیم لڑکی نو سال کی ہو جائے اور اس کا نکاح کر دیا جائے، اور وہ اس پر راضی ہو تو نکاح درست ہے اور بالغ ہونے کے بعد اسے اختیار نہیں ہو گا۔ ان دونوں نے عائشہ کی اس حدیث سے دلیل لی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شب زفاف منائی، تو وہ نو برس کی تھیں۔ اور عائشہ رضی الله عنہا کا قول ہے کہ لڑکی جب نو برس کی ہو جائے تو وہ عورت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1109]
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابوموسیٰ، ابن عمر، اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- یتیم لڑکی کی شادی کے سلسلے میں اہل علم نے اختلاف کیا ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے: یتیم لڑکی کی جب شادی کر دی جائے تو نکاح موقوف رہے گا۔ یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے۔ جب وہ بالغ ہو جائے گی، تو اسے نکاح کو باقی رکھنے یا اسے فسخ کر دینے کا اختیار ہو گا۔ یہی بعض تابعین اور دیگر علماء کا بھی قول ہے،
۴- اور بعض کہتے ہیں: یتیم لڑکی کا نکاح جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے، درست نہیں اور نکاح میں «خیار» جائز نہیں، اور اہل علم میں سے سفیان ثوری، شافعی وغیرہم کا یہی قول ہے،
۵- احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ جب یتیم لڑکی نو سال کی ہو جائے اور اس کا نکاح کر دیا جائے، اور وہ اس پر راضی ہو تو نکاح درست ہے اور بالغ ہونے کے بعد اسے اختیار نہیں ہو گا۔ ان دونوں نے عائشہ کی اس حدیث سے دلیل لی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شب زفاف منائی، تو وہ نو برس کی تھیں۔ اور عائشہ رضی الله عنہا کا قول ہے کہ لڑکی جب نو برس کی ہو جائے تو وہ عورت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1109]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15045) (حسن صحیح) وأخرجہ کل من: سنن ابی داود/ النکاح 24 (2093)، سنن النسائی/النکاح 36 (3270)، مسند احمد (2/259، 475) من غیر ہذا الوجہ۔»
وضاحت: ۱؎: یعنی بالغ ہونے کے بعد انکار کرنے پر۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الإرواء (1834) ، صحيح أبي داود (1825)
حدیث نمبر: 2222
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاق، حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ، فَقَدْ أَذِنَتْ، وَإِنْ أَبَتْ لَمْ تُكْرَهْ".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری یتیم لڑکی سے اس کی شادی کے بارے میں پوچھا جائے گا، اگر خاموش رہے تو اس نے گویا اجازت دیدی، اور اگر انکار کر دے تو مجبور نہ کی جائے گی۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2222]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2231] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد: كتاب النكاح، باب فى الاستئمار] ، [نسائي 3267] ، [أبويعلی 7327] ، [ابن حبان 4085] ، [موارد الظمآن 1238]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد: كتاب النكاح، باب فى الاستئمار] ، [نسائي 3267] ، [أبويعلی 7327] ، [ابن حبان 4085] ، [موارد الظمآن 1238]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 19516
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ . وَإِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا يَونُسَ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ، فَقَدْ أَذِنَتْ، وَإِنْ أَبَتْ، لَمْ تُكْرَهْ" .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بالغ لڑکی سے اس کے نکاح کی اجازت لی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو گویا اس نے اجازت دے دی اور اگر وہ انکار کردے تو اسے اس رشتے پر مجبور نہ کیا جائے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19516]
الحكم على الحديث:
صحيح الغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 19657
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَن أَبِي إِسْحَاقَ ، عَن أَبِي بُرْدَةَ ، عَن أَبِيهِ ، رَفَعَهُ قَالَ: " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ، وَإِنْ أَبَتْ، فَلَا تُزَوَّجْ" .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یتیم لڑکی سے اس کے نکاح کی اجازت لی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو گویا اس نے اجازت دے دی اور اگر وہ انکار کردے تو اسے اس رشتے پر مجبور نہ کیا جائے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19657]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 16236 ترقیم الشثری: -- 16740
حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یتیم لڑکی سے اس کے دل کی اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی رضا اس کی خاموشی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16740]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 559، 558، 557، 561، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16745، 16741، 16742، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10298، ترقيم محمد عوامة: 16236»
ترقیم عوامۃ: 16237 ترقیم الشثری: -- 16741
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جب یتیم لڑکی کی شادی کرائی جائے، اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی رضا ہے اور اگر اس نے ناپسند کیا تو اس کی شادی نہیں کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16741]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 559، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16743، ترقيم محمد عوامة: 16237»
ترقیم عوامۃ: 16241 ترقیم الشثری: -- 16746
حدثنا يحيى بن آدم ، قال: نا يونس بن ابي إسحاق ، قال: نا ابو بردة , قال: قال ابو موسى : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تستامر اليتيمة في نفسها , فإن سكتت فقد اذنت وإن انكرت لم تنكح"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ يونس صدوق، أخرجه أحمد (١٩٥١٦)، وابن حبان (٤٠٨٥)، والحاكم ٢/ ١٦٦، والدارمي (٢١٨٥)، والدارقطني ٣/ ٢٤٢، والبزار (١٤٢٣/ كشف)، وأبو يعلى (٧٣٢٧)، والطحاوي ٤/ ٣٦٤، والبيهقي ٧/ ١٢٠، وابن عبد البر في الاستذكار (٢٣٢٩١).
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یتیم لڑکی سے اس کے دل کی اجازت طلب کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی اجازت ہے اور اگر وہ انکار کردے تو اس کا نکاح نہیں کرایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16746]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ يونس صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4085، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2717، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2231، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13805، 13815، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3588، 3589، 3586، 3587، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19825، 19968، 20001، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7327، والبزار فى «مسنده» برقم: 3118، 3189، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7331، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5727، ترقيم محمد عوامة: 16241»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4085، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2717، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2231، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13805، 13815، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3588، 3589، 3586، 3587، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19825، 19968، 20001، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7327، والبزار فى «مسنده» برقم: 3118، 3189، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7331، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5727، ترقيم محمد عوامة: 16241»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6894
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ وَإِنْ أَبَتْ لَمْ تُكْرَهْ
۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مشورہ لیا جائے، اگر وہ خاموش رہے تو یہی اس کی اجازت ہو گی اور اگر اس نے انکار کر دیا تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6894]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 4/ 139، والدارمي: 2185، وابويعلي: 7229، والحاكم: 2/ 166، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19516 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19745»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
ترقیم دار السلفیہ: 557 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1734
نا نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ فَهُوَ رِضَاهَا، وَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُنْكَحْ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یتیمہ سے اجازت لی جائے، اگر خاموش رہے تو اجازت ہے، انکار کرے تو نکاح نہ کیا جائے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 557، 558، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10298، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16234، 16235، 16236»
الحكم على الحديث:
مرسل
حدیث نمبر: 4085
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ، وَإِنْ أَبَتْ لَمْ تُكْرَهْ" .
ابوبردہ بن ابوموسیٰ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو اس نے اجازت دے دی، اگر وہ انکار کر دے تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4085]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4085، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2717، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2231، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13805، 13815، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3586، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19825» «رقم طبعة با وزير 4073»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (656)، «الإرواء» (6/ 233). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم