🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

لفظ وضاحت و مترادفات
صُوْف
بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ کے جسم سے اتاری ہوئی اون کو ”صوف“ کہتے ہیں۔
متعلقہ اردو لفظ اور اس کے عربی مترادف
اون
”اون“ کے لیے ”صُوْف“ ، ”عِهْن“ کے الفاظ آئے ہیں۔
روٹ:ص و ف
صُوْف
بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ کے جسم سے اتاری ہوئی اون کو ”صوف“ کہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَا أَثَاثًا وَمَتَاعًا إِلَى حِينٍ
”;اور ان (جانوروں) کی اون ،پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک کام دیتی ہیں ۔“
[16-النحل:80]
روٹ:ع ه ن
عِھْن
اور جب یہ اون رنگ دی جائے تو ”عِهْن“ ہے ، رنگی ہوئی اون ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
”;جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسا پگھلا ہوا تانبا اور پہاڑ جیسے رنگی ہوئی اون۔“
[70-المعارج:9]

ماحصل
نمبر
لفظ
مختصر وضاحت
1
صُوْف
بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ کے جسم سے اتاری ہوئی اون
2
عِھْن
رنگی ہوئی اون