Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

قرآن مجيد
سورة الانسان/الدهر
فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کریں:
[اردو ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
نمبر آیت تفسیر
1
هل أتى على الإنسان حين من الدهر لم يكن شيئا مذكورا
کیا انسان پر زمانے میں سے کوئی ایسا وقت گزرا ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز نہیں تھا جس کا (کہیں) ذکر ہوا ہو؟
2
إنا خلقنا الإنسان من نطفة أمشاج نبتليه فجعلناه سميعا بصيرا
بلاشبہ ہم نے انسان کو ایک ملے جلے قطرے سے پیدا کیا، ہم اسے آزماتے ہیں، سو ہم نے اسے خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا بنا دیا۔
ابن کثیر ↑
3
إنا هديناه السبيل إما شاكرا وإما كفورا
بلاشبہ ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ وہ شکر کرنے والا بنے اور خواہ نا شکرا۔
ابن کثیر ↑
4
إنا أعتدنا للكافرين سلاسل وأغلالا وسعيرا
یقینا ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔
5
إن الأبرار يشربون من كأس كان مزاجها كافورا
بلاشبہ نیک لوگ ایسے جام سے پییں گے جس میں کافور ملا ہوا ہو گا۔
ابن کثیر ↑
6
عينا يشرب بها عباد الله يفجرونها تفجيرا
وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پییں گے، وہ اسے بہا کر لے جائیں گے، خوب بہاکر لے جانا۔
ابن کثیر ↑
7
يوفون بالنذر ويخافون يوما كان شره مستطيرا
جو اپنی نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی مصیبت بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہو گی۔
ابن کثیر ↑
8
ويطعمون الطعام على حبه مسكينا ويتيما وأسيرا
اور وہ کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور قیدی کو۔
ابن کثیر ↑
9
إنما نطعمكم لوجه الله لا نريد منكم جزاء ولا شكورا
(اور کہتے ہیں) ہم تو صرف اللہ کے چہرے کی خاطر تمھیں کھلاتے ہیں، نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ۔
ابن کثیر ↑
10
إنا نخاف من ربنا يوما عبوسا قمطريرا
یقینا ہم اپنے رب سے اس دن سے ڈرتے ہیں جو بہت منہ بنانے والا، سخت تیوری چڑھانے والا ہو گا۔
ابن کثیر ↑
11
فوقاهم الله شر ذلك اليوم ولقاهم نضرة وسرورا
پس اللہ نے انھیں اس دن کی مصیبت سے بچا لیا اور انھیں انوکھی تازگی اور خوشی عطا فرمائی۔
ابن کثیر ↑
12
وجزاهم بما صبروا جنة وحريرا
اور انھیں ان کے صبر کرنے کے عوض جنت اور ریشم کا بدلہ عطا فرمایا۔
ابن کثیر ↑
13
متكئين فيها على الأرائك لا يرون فيها شمسا ولا زمهريرا
وہ اس میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے، نہ اس میں سخت دھوپ دیکھیں گے اور نہ سخت سردی۔
14
ودانية عليهم ظلالها وذللت قطوفها تذليلا
اور اس کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور اس کے خوشے تابع کردیے جائیں گے، خوب تابع کیا جانا۔
ابن کثیر ↑
15
ويطاف عليهم بآنية من فضة وأكواب كانت قواريرا
اور ان پر چاندی کے برتن اور آبخورے پھرائے جائیں گے، جو شیشے کے ہوں گے۔
ابن کثیر ↑
16
قوارير من فضة قدروها تقديرا
ایسا شیشہ جو چاندی سے بنا ہو گا،انھوں نے ان کااندازہ رکھا ہے، خوب اندازہ رکھنا۔
ابن کثیر ↑
17
ويسقون فيها كأسا كان مزاجها زنجبيلا
اور اس میں انھیں ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ ملی ہوگی۔
18
عينا فيها تسمى سلسبيلا
وہ اس میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل رکھا جاتا ہے۔
ابن کثیر ↑
19
ويطوف عليهم ولدان مخلدون إذا رأيتهم حسبتهم لؤلؤا منثورا
اور ان کے اردگرد لڑکے گھوم رہے ہوں گے، جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے، جب تو انھیں دیکھے گا تو انھیں بکھرے ہوئے موتی گمان کرے گا۔
ابن کثیر ↑
20
وإذا رأيت ثم رأيت نعيما وملكا كبيرا
اور جب تو وہاں دیکھے گا تو نعمت ہی نعمت اور بہت بڑی بادشاہی دیکھے گا۔
ابن کثیر ↑
21
عاليهم ثياب سندس خضر وإستبرق وحلوا أساور من فضة وسقاهم ربهم شرابا طهورا
ان کے اوپر باریک ریشم کے سبز کپڑے اور گاڑھا ریشم ہوگا اور انھیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انھیں نہایت پاک شراب پلائے گا۔
ابن کثیر ↑
22
إن هذا كان لكم جزاء وكان سعيكم مشكورا
بلاشبہ یہ تمھارے لیے ہمیشہ کا بدلہ ہے اور تمھاری کوشش ہمیشہ قدر کی ہوئی ہے۔
ابن کثیر ↑
23
إنا نحن نزلنا عليك القرآن تنزيلا
یقینا ہم نے ہی تجھ پر یہ قرآن اتارا، تھوڑا تھوڑا کرکے اتارنا۔
24
فاصبر لحكم ربك ولا تطع منهم آثما أو كفورا
پس اپنے رب کے فیصلے تک صبر کر اور ان میں سے کسی گناہ گار یا بہت ناشکرے کا کہنا مت مان۔
ابن کثیر ↑
25
واذكر اسم ربك بكرة وأصيلا
اور اپنے رب کا نام صبح اور پچھلے پہر یاد کیا کر۔
ابن کثیر ↑
26
ومن الليل فاسجد له وسبحه ليلا طويلا
اور رات کے کچھ حصہ میں پھر اس کے لیے سجدہ کر اور لمبی رات تک اس کی تسبیح کیا کر۔
ابن کثیر ↑
27
إن هؤلاء يحبون العاجلة ويذرون وراءهم يوما ثقيلا
یقینا یہ لوگ جلد ملنے والی چیز سے محبت کرتے ہیں اور ایک بھاری دن کو اپنے پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔
ابن کثیر ↑
28
نحن خلقناهم وشددنا أسرهم وإذا شئنا بدلنا أمثالهم تبديلا
ہم نے ہی انھیں پیدا کیا اور ہم نے ان ( کے اعضا ) کا بندھن مضبوط باندھا اور ہم جب چاہیں گے بدل کر ان جیسے اور لوگ لے آئیں گے، بدل کر لانا۔
ابن کثیر ↑
29
إن هذه تذكرة فمن شاء اتخذ إلى ربه سبيلا
یقینا یہ ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف (جانے والا) راستہ اختیار کرلے۔
ابن کثیر ↑
30
وما تشاءون إلا أن يشاء الله إن الله كان عليما حكيما
اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے، یقینا اللہ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔
ابن کثیر ↑
31
يدخل من يشاء في رحمته والظالمين أعد لهم عذابا أليما
وہ اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ظالم لوگ، اس نے ان کے لیے درد ناک عذاب تیار کیا ہے۔
ابن کثیر ↑