🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر احسن البیان
سورة ق
اِنَّا نَحۡنُ نُحۡیٖ وَ نُمِیۡتُ وَ اِلَیۡنَا الۡمَصِیۡرُ ﴿ۙ۴۳﴾
ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں (1) اور ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ (2)[43]
تفسیر احسن البیان
43۔ 1 یعنی دنیا میں موت سے ہمکنار کرنا اور آخرت میں زندہ کردینا، یہ ہمارا ہی کام ہے، اس میں کوئی ہمارا شریک نہیں ہے۔ 43۔ 2 وہاں ہم ہر شخص کو اس کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے۔