🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الأعراف
اَفَاَمِنَ اَہۡلُ الۡقُرٰۤی اَنۡ یَّاۡتِیَہُمۡ بَاۡسُنَا بَیَاتًا وَّ ہُمۡ نَآئِمُوۡنَ ﴿ؕ۹۷﴾
تو کیا بستیوں والے بے خوف ہوگئے کہ ہمارا عذاب ان پر راتوں رات آجائے اور وہ سوئے ہوئے ہوں۔[97]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 98،97){ اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى …: } یعنی اللہ کا عذاب ان کے بے خبر سونے کی حالت میں بھی آ سکتا ہے اور عین دوپہر جاگتے ہوئے مصروفیت کی صورت میں بھی آ سکتا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے کہ دن ہو تو اس کا مقابلہ کر لیں گے۔ (بقاعی)