🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشعراء
اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ﴿ؕ۱۷﴾
یہ کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے۔[17]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 17) { اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ:} موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو فرعون کی طرف توحید و رسالت کے ساتھ یہ پیغام بھی دے کر بھیجا گیا کہ وہ بنی اسرائیل کو غلامی سے آزاد کر دے اور انھیں ان کے ساتھ ان کے آبا و اجداد کی سرزمین میں جانے دے۔