🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الصافات
اِنَّکُمۡ لَذَآئِقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِیۡمِ ﴿ۚ۳۸﴾
بلاشبہ تم یقینا دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔[38]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 38) {اِنَّكُمْ لَذَآىِٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِيْمِ:} اس سے پہلے انھوں نے آپس میں جو کہا تھا {” اِنَّا لَذَآىِٕقُوانَ “} (ہم عذاب چکھنے والے ہیں) صحیح بھی ہو سکتا تھا، غلط بھی۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یقینی بات کا اعلان فرمایا کہ تم یقینا دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔