🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الصافات
وَ نَصَرۡنٰہُمۡ فَکَانُوۡا ہُمُ الۡغٰلِبِیۡنَ ﴿۱۱۶﴾ۚ
اور ہم نے ان کی مدد کی تو وہی غالب ہوئے۔[116]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 116) {وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ: هُمْ} ضمیر جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ فرعون سے نجات اور اس پر اور اس کی آل یعنی قبطیوں پر فتح و نصرت صرف موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو نہیں بلکہ تمام بنی اسرائیل کو حاصل ہوئی۔